Baaghi TV

Tag: اقبال

  • ایک اور وکٹ، سابق صوبائی وزیر، پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے صدر بھی گئے

    ایک اور وکٹ، سابق صوبائی وزیر، پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے صدر بھی گئے

    سابق صوبائی وزیرریلیف اقبال وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،

    سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دباو میں نہیں آیا پارٹی کی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اقبال وزیر پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے صدر بھی تھے، انکا کہنا تھا کہ ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا 9 مئی کو ملک میں دلخراش واقعات ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کے ریاستی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے اور جو بھی اس میں ملوث ہے اسکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا جے پرکاش کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان تحریک انصاف جوائن کی مجھے اچھی پوزیشن پر رکھا پارٹی نے،آج اقلیتی ونگ کا صدر بھی ہوں پی ٹی آئی ہمیشہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا موٹو لیکر چلی ، پی ٹی آئی کو مشکل وقت میں حکومت کا موقع ملا اتنے عرصے کے بعد آج پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،

    جنوبی پنجاب سے آٹھ رہنماؤن سمیت عامر کیانی، محمود مولوی و دیگر بھی تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں،

  • سال 2022 میں آنیوالی:”سوبچوں کےقاتل جاویداقبال”سمیت بڑی بڑی پاکستانی فلموں کی تفصیل آگئی

    سال 2022 میں آنیوالی:”سوبچوں کےقاتل جاویداقبال”سمیت بڑی بڑی پاکستانی فلموں کی تفصیل آگئی

    لاہور:سال 2022 میں آنیوالی:سوبچوں کے قاتل”جاویداقبال”سمیت بڑی بڑی پاکستانی فلموں کی تفصیل آگئی،اطلاعات کے مطابق سال 2022میں پاکستانی شائقین کیلئے متعدد فلمیں سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔جن میں قائد اعظم زندہ باد، گھبرانا منع ہے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

    آیئے آنیوالی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    جاوید اقبال
    پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم 28 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں یاسر حسین اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔جاوید اقبال نے 1999 میں لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔جاوید اقبال اکتوبر 2000 میں جاوید اپنے جیل کی کوٹھری میں مردہ پائے گئے۔

    قائد اعظم زندہ باد
    جولائی میں عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی،فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس عید الاضحی پر ’قائداعظم زندہ باد‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم ایک کرائم کامیڈی فلم ہے۔قائد اعظم زندہ باد کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیںاور کہانی فضاء علی مرزا نے لکھی ہے۔

    گھبرانا منع ہے
    گھبرانا منع ہے ستاروں سے بھرپور فلم ہے جس میں صبا قمر، سید جبران اور زاہد احمد شامل ہیں۔ اسے رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔

    پیچھے تو دیکھو
    یاسر حسین کی آنے والی فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ سید عاطف علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو محمد یاسر اور مونم مجید نے لکھا ہے۔

    اس فلم میں اداکاروں کے علاوہ عادی عدیل امجد، نوال سعید، سارہ علی خان، جنید اختر، وقار حسین، عامر قریشی، شارق محمود، ملک رضا، یاسر تاج، اصغر کھوسو، حماد صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم اس سال کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

    پردے میں رہنے دو

    فلم پردے میں رہنے دو میں خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔وجاہت رؤف، زید شیخ اور شازیہ وجاہت کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔ یہ سماجی کامیڈی پر مبنی ہے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ، منزہ عریر، نور الحسن، سعدیہ فیصل، حسن رضا، شفقت خان اور سونیا نذیر شامل ہیں۔

  • نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    نوجوانان پاکستان اور اقبال ۔۔۔ عبدالحفيظ چنیوٹی

    کچھ روز پہلے سفر کیلئے نکلا گھر سے تو دوران سفر اک تعلیمی ادارے کی دیوار پر لکھے گئے شاعر مشرق کے اشعار اور اک ملی نغمہ کے جملے پڑھے،

    شاعر مشرق کے اشعار

    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اقبال کے شاہین اور قائداعظم کی امیدوں کے محور و مرکز نوجوان جنہیں قائداعظم اور اقبال ؒ قوم کا سرمایہ قوم کا معمار اور قوم کا مستقبل کہتے تھے ، اقبال اور قائد کو اس ملک کے نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ تھی ، قائداعظم چاہتے تھے کہ نوجوان سیاست میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں لیکن افسوس قیام پاکستان کے بعد ہماری وڈیرہ شاہی اورہماری اشرافیہ نے نوجوان نسل کوروکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ان کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر تعلیمی اداروں میں بھی استعمال کیا گیا ان کو استعمال کرکے اپنی گندی سیاست کا بازار چمکایا گیا نوجوان نسل کو ایسے مشغلے ایسا نصاب اور ایساکلچر دیا گیا کہ وہ قیام پاکستان کا مقصد ہی بھول گئے ہندو دوستی کا ایسا راگ الاپا گیا کہ ہمارے نوجوان یہ سوچنے پر مجبورہوگئے کہ اگر ہندو اتنے ہی اچھے تھے تو اتنی قربانیاں دے کر علیحدہ وطن حاصل کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ ہمارے نوجوان جن کے ہیروز قائداعظم ، علامہ اقبال ؒ خالد بن ولید اور محمد بن قاسم ہونے چاہیے تھے آج ان کے ہیروز غیر مسلم ہیں آج وہ ہندو کلچر کے دلدادہ بن چکے ہیں آج کا نوجوان اس ملک کے حالات کو دیکھ کر صرف کڑھ سکتا ہے کیونکہ اسے مجبوریوں میں ایسے مقید کردیا گیا کہ وہ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتا اعلی ڈگریاں لے کر اسے سڑکوں پر ذلیل کیا جارہا ہے حالانکہ اسی ملک میں جعلی ڈگریوں والے اونچی اونچی اقتدار کی کرسیوں پر فائز ہیں 
    آج کا نوجوان اس ملک سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے آج ہماری نوجوان نسل بیرون ملک کے خواب دیکھتی نظرآتی ہے رشوت ، سفارش ، اور اقربا پروری کے زہر نے اسے ملک سے بدظن کر دیا ہے،
    حالانکہ یہ ملک ٹیلنٹ کے لحاظ سے بہت زرخیز ہے ارفع کریم جیسے نام ہماری نوجوان نسل کیلئے تابندہ مثال ہیں بس آج کے نوجوان کو اچھی اور مخلص لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ اچھی لیڈر شپ ہی نوجوانوں کو قومی دھارے میں لا سکتی ہے اور ان شاءاللہ میں اس بات سے بالکل مایوس نہیں آج کا نوجوان ضرور اس ملک کو دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی عنایتوں سے بچائے گا اور ہم من حیث القوم آپس کے تمام اختلافات کو چاہے و ہ فرقہ بندی کے ہو لسانی ہو جیسے بھی ہو بھلا کر ایک ہو کر اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور یہ وقت دور نہیں

    اور دوسرا ملی نغمہ شعر تھا

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

    اور میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ہم اس پرچم کے سائے تلے کہاں کہاں ایک ہیں؟
    ہم تو اپنی اپنی برادریوں اور سیاسی وابستگیوں میں الجھے ہوئے ہیں اور ہم غیر برادری اور سیاسی کارکنوں سے الجھنے والے اور سیاسی تماش بینوں کے لیڈروں کے دفاع میں ملکی مفاد اور ملک کی املاک کو نقصان پہنچانے کا سبب بن کر
    نعرہ لگانے والے ہیں کہ
    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،

    ہم سب کو اپنی اپنی اصلاح کرکے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئیے تاکہ
    ہم یہ کہنے میں ذرا بھی شرم اور جھجک محسوس نا کریں
    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر

    تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

    اور۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں