Baaghi TV

Tag: اقتصادی امور ڈویژن

  • وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں  ڈالر قرض لیا

    وفاقی حکومت نےپہلے 7 ماہ کے دوران اربوں ڈالر قرض لیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئےباہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    جبکہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال فنانسنگ میں تقریبا 30 فیصد تک کمی ہوئی گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ اے ڈی بی نے جولائی سے جنوری کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 86 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

    اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق عالمی بینک نے جولائی سے جنوری کے دوران 57 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، فرانس سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر قرض ملا،اسی طرح ملٹی لیٹرل اداروں سے مجموعی طور پر 2 ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

  • رواں مالی سال سے اب تک  ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن

    رواں مالی سال سے اب تک ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے،اقتصادی امور ڈویژن

    اسلام آباد: رواں مالی سال اب تک پاکستان کو بیرونی فنانسنگ سے ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے-

    باغی ٹی وی : اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنانسنگ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے رواں مالی سال بیرون ممالک سے مجموعی 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہو سکے، پاکستان کو 4 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔

    اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی طور پر 2 ارب 72کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے 25 کروڑ 98 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 72 کروڑ ڈالر سے زائد فراہم کیے،پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی،رواں مالی سال 9 ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈپازٹس میں توسیع ملنے کا امکان ہے، اس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس شامل ہیں۔