Baaghi TV

Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی

  • وزارتِ دفاع 4 ارب اور وزارتِ داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈز کی منظوری

    وزارتِ دفاع 4 ارب اور وزارتِ داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈز کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتِ دفاع کے لیے 4 ارب روپے اور وزارتِ داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

    اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا، جس میں نیویارک شہر کے ساتھ لیز معاہدے کے خاتمے کے بعد روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی تجویز دی گئی تھی۔ کمیٹی نے ہوٹل کی فوری ضروریات پوری کرنے کی حمایت کی اور وزارت کو ہدایت دی کہ تخمینوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر معاملہ دوبارہ پیش کیا جائے۔

    کمیٹی نے وزارتِ دفاع کی طرف سے اسلام آباد میں ڈیفنس کمپلیکس کے لیے حاصل شدہ زمین کے مالکان کو نقد معاوضے کی ادائیگی کے لیے بھی 4 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، جبکہ باقی رقم سی ڈی اے فراہم کرے گا۔مزید برآں، ای سی سی نے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے امن و امان کے قیام کے لیے 20 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز مرحلہ وار اور ضرورت کے مطابق وزارتِ خزانہ کی مشاورت سے فراہم کیے جائیں گے۔

    اسی اجلاس میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا (نارتھ)، پشاور کی قانون نافذ کرنے کی سرگرمیوں کے لیے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے وزارتِ تجارت کی جانب سے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم سے متعلق مجوزہ ایس آر او کی بھی منظوری دی۔

    ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

  • 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوں گی۔5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی، جو ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم ہو جائے گی۔

    مزید برآں، ای سی سی نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، توانائی، غذائی تحفظ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

  • کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی منظوری

    کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

    منگل کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا اویس لغاری، علی پرویز ملک اور رانا تنویر نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے میں سے 3 ارب 81 کروڑ روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور پی ٹی وی کو بجٹ پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی نے سی اینرجیکو کے ذمے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک بھی منظور کرلیا، جبکہ پاور ڈویژن کی تجویز پر کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مزید برآں مشکے۔ تھالیان۔ تروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے ٹریف ریویو کی منظوری بھی دی گئی، جس سے پاکستان اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دی گئی، جو خیموں، ادویات، خوراک اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔

    امریکا میں پاکستانی سفیر کا ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرنے کا عزم

    کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

    بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

    عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا۔اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا گیا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔

    تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • وفاقی کابینہ اجلاس،صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ  کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس،صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے Whole of the Government پالیسی پر عمل درآمد کررہی ہے اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے منصوبوں کو برق رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔ وزیراعظم نے وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر اُن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں ایک اہم قدم بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا

    صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ ، ناجائز وغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ای سیفٹی بل کی منظوری
    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور انفارمیشن سسٹم کے ناجائز وغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے ای سیفٹی بل 2023(E-Safety Bill 2023) کی اصولی منظوری دے دی۔ پاکستان میں تمام قسم کی آن لائن سروسز، آن لائن خریداری، مختلف کمپنیوں کو دیئے جانے والے کوائف اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور اِس کے بغیر اجازت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس قانون کے تحت ایک جامع فریم ورک بنایا جا ئے گا۔ بل کی منظوری کے بعد آن لائن ہراسمنٹ (Harrassment)، سائبر بُلنگ(Cyber Bulling)، بلیک میلنگ جیسے گھناؤنے جرائم کو موثر طریقے سے روکا جاسکے گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی سفارش پر Personal Data Protection Bill 2023 کی بھی اصولی منظوری دے دی۔ اس بل کے تحت حکومت مختلف ادارے اور کمپنیاں، صارف کے ذاتی کوائف / ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائیں گی اور اُن کی اجازت کے بغیر کسی بھی کمپنی، فرد یا حکومتی ادارے کو صارف کی اجازت کے بغیر اُس کے کوائف/ ڈیٹا دینے پر پابندی لگائے گی۔ قانون کے تحت صارفین کے نجی کوائف/ ڈیٹا کو محفو ظ کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے نیشنل کمیشن فار پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (NCPDP) کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ایک دیوانی عدالت کی حیثیت رکھے گا۔

    وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری بورڈ آرڈیننس2001 کے ترمیمی بل کے مسودے منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے تحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اُس کے بنیادی ڈھانچے، کام کے طریقہ کار اور مختلف وزارتوں و صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو بھی وضع کرئے گا۔ قانون کی منظوری کے بعد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنا سکے گی۔

    قومی بھنگ پالیسی ، وفاقی وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی قائم
    وفاقی کابینہ نے وزارتِ انسداد منشیات کی سفارش پر قومی بھنگ پالیسی کے مندرجات کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی قائم کردی یہ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کرکابینہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرئے گی۔

    احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نوکی منظوری
    وفاقی کابینہ نے وزارت ِ قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نوکی منظوری دے دی جس کے تحت 11 احتساب عدالتوں کو 7 بینکنگ کورٹس 2 کو Intellectual Tribunals ایک اسپیشل کورٹ سینٹرل اور ایک اسپیشل کورٹ بلوچستان میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس تنظیم نو پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے۔

    وفاقی کابینہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر National Adaptation Plan 2023 کی منظوری دے دی۔ پلان کے تحت حکومت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کرموسمی خطرات سے دوچارکمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ایسے اقدامات کرے گی جس سے نہ صرف خطرات سے پیشگی اطلاع بلکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے موثر اقدامات شامل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پراسلام آباد میں جنگلی حیات و قدرتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے Islamabad Nature Conservation and Wild Life Management Act,2023 کو کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز (CCLC)میں بھجوانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی۔ مزید برآں کابینہ نے اس اَمر کی بھی منظوری دی کہ اگرپاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ناموں کی شمولیت کی وجہ ایک ہی ہو توایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں سے بھی نام نکالا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز(Cabinet Committee on Legislative Cases)کے6، 7،21 اور25 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی.وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری(Cabinet Committee on Privatization)کے 10جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تعاون (Cabinet Committee on Inter Govermental Transaction کے 10جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

  • عام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ منظور

    عام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری منظورکرتے ہوئےعام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی تاہم ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے فنڈزکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کی پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی نےمجوزہ ترامیم کوحتمی شکل دے دی ہے جس کےمطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں گی ،رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجویزدیدی گئی ۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجویزدیدی گئی۔انتخابی حلقوں میں ووٹرز کی تعدادمیں پانچ فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہو گا ، حلقہ بندیوں کیخلاف شکایت تیس روزمیں کی جا سکے گی ، حلقہ بندیوں کاعمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے چار ماہ قبل مکمل ہو گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

    کمیٹی کی مجوزہ ترامیم کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا ، پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا ، پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی ۔ زہ ترامیم کے مطابق کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پرامیدوار کو فیس واپس کی جائے گی ، امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹیشن کے قیام پراعتراض کر سکے گا ، حتمی نتائج کے تین روز میں سیاسی جماعتیں حتمی ترجیحی فہرست فراہم کریں گی ۔ مجوزہ ترامیم کی قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری لی جائے گی ۔