Baaghi TV

Tag: اقتصادی سروے

  • ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

    ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تعلیمی شعبے پر اخراجات کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے صرف 0.8 فیصد تک محدود رہ گئے ہیں-

    اقتصادی سروے کے مطابق 2024-25 کے دوران قومی غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 2018-19 میں 21.9 فیصد تھی۔ اس اضافے کو ملک کی حالیہ تاریخ میں فلاحی صورتحال کی ایک بڑی تنزلی قرار دیا جا رہا ہے، شہری علاقوں میں غربت 11.0 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے بلوچستان 47 فیصد آبادی کے ساتھ بدستور سب سے غریب صوبہ قرار پایا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں بھی غربت کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک میں آمدنی کی غیر مساوات میں اضافہ ہوا ہے اور گینی کوفیشینٹ 28.4 سے بڑھ کر 32.7 تک پہنچ گیا ہے، جو معاشی فرق میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تعلیم پر سرکاری اخراجات 23 فیصد کمی کے بعد 962 ارب روپے رہ گئے ہیں، جو گزشتہ سال 1,251 ارب روپے تھے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی بجٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں نسبتاً اضافہ ریکارڈ کیا گیا ملک میں صرف 59 فیصد پرائمری اسکولوں میں بجلی کی سہولت موجود ہے، جبکہ بلوچستان میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی صورتحال انتہائی خراب ہے،اگر اصلاحات نہ کی گئیں تو تعلیمی نظام کی کمزوریاں اور معاشی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا تعلیمی شعبہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر پیچھے ہے۔

  • وزیرخزانہ کی   اکنامک سروے تقریر  ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    وزیرخزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کا اعتراف تھا،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی کل کی پریس کانفرنس ناکامیوں کا اعتراف تھا زراعت میں اگر ترقی ہوئی ہے تو اس میں کسانوں کی محنت ہے حکومت کسی کی بھی ہو بجٹ آئی ایم ایف ہی بناتا ہے آئی ایم ایف بڑی طاقتوں کا آلہ کار ہے جو غریب ممالک کو اپنے شکنجے میں جکڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک سود کی لعنت موجود ہے ترقی ممکن نہیں ہے وزیر خزانہ کی اکنامک سروے تقریر ناکامیوں کی داستان ہے حقیقت یہ ہے کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کسانوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے حکومت چاہتی زراعت میں ترقی نہ ہو، یہ خود ہی چاہتے ہیں کوئی بھی چیز آگے نہ بڑھے نہ جانے یہ کس کا ایجنڈا ہے؟، آئی ایم ایف امریکا کے زیر انتظام ادارہ ہے، جہاں جہاں آئی ایم ایف جاتا ہے وہاں سماجی،معاشی اور تہذیبی ایجنڈا لے کر جاتا ہے ۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

    حافظ نعیم نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، نچلی سطح پر آئی ایم ایف ملاقاتیں کر رہا ہے حکومت کی غلامی کی پالیسی ہے وہ جس سے چاہے ملیں جو چاہیں کریں ہر شعبے میں آئی ایم ایف کو دخل کی اجازت دی گئی ہے ہم 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، جو دراصل قرضوں اور سود کی غلامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں زیادہ کمی کرنی چاہیے تھی 90 کی دہائی میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ آیا تھا تو ن لیگ کی اس وقت کی حکومت فیصلے کے خلاف گئی تھی پی پی اور پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی سود کے خاتمے کے لیے اقدام نہیں اٹھائے گئے سود کا نظام ختم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتےہمارا جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، 87 فیصد سود میں جمع کروا دیتے ہیں۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو کوئی ڈیفالٹ نہیں کرسکتا صرف دھمکی دیتے ہیں سہاروں کی بنیاد پر بننے والی حکومتیں بات نہیں کرسکتیں عام آدمی پر 13 سے 14 قسم کے سرکاری ٹیکس لگائے گئے ہیں جن چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا اس پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے؟ ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ٹیکس یہ اکٹھا نہیں کرسکتے۔