Baaghi TV

Tag: اقراء عزیز

  • یاسر حسین کے پاس پیسے ختم ہو گئے

    یاسر حسین کے پاس پیسے ختم ہو گئے

    اداکار اور میزبان یاسر حسین ہیں بہت پریشان کیونکہ ان کے پاس جو پیسے تھے وہ ہو چکے ہیں ختم . بقول یاسر حسین ان کے پاس جتنے بھی پیسے تھے انہوں نے اس کی گاڑی خرید لی ہے. تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند کی ایک گاڑی خریدی اور گاڑی کافی مہنگی ہے. یاسر حسین نے اس گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھاکہ میری سالگرہ کے موقع پر میں نے خود کو ایک گاڑی گفٹ کی ہے اور یہ میری پسند کی گاڑی ہے میرے پاس جتنے پیسے تھے میں نے گاڑی پر لگا دئیے اور اب میرے پاس پیٹرول ڈلوانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں کیا کروں. یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد انہیں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف مشورے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور

    ان کے مداحوں نے بتایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کیا کریں. یاد رہے کہ یاسرحسین کا شمار ان شوبز سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے بول دیتے ہیں . لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یاسر احتیاط سے بات کررہے ہیں . دوسری طرف انہوں نے فیروز خان کے گھریلو تشدد والے معاملے میں واضح پوزیشن لیتے ہوئے اداکار کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے بھی فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹس کرنے سے منع کر دیا ہے.

  • فیروز خان کو بڑا دھچکا

    فیروز خان کو بڑا دھچکا

    اداکارہ اقراء عزیز جن کی آن سکرین جوڑی جہاں بہت سارے دوسرے ہیروز کے ساتھ مقبول ہے وہیں ان کی جوڑی اداکار فیروز خآن کے ساتھ بھی بہت زیادہ سراہی جاتی ہے. دونوں کو ڈرامہ سیریل خدا ور محبت میں بہت زیادہ پسند کیا گیا. شائقین ان کو ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. سانول یار پیا ڈرامہ کی یہ جوڑی اب ٹوٹنے کو ہے کیونکہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے. اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ ایسے انسان کے ساتھ کام نہیں کریں گی جو اہلیہ پر تشدد کرتا تھا. ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ مشکل ضرور ہے

    لیکن ضروری ہے کیونکہ اقراء عزیز نے مزید کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ گھریلو تشدد کا شکار علیزے کو میں سپورٹ‌ کروں اورفیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنےکا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. یاد رہے کہ جب سے علیزے نے جسمانی تشدد کے ثبوت عدالت میں پیش کئے ہیں تب سے شوبز انڈسٹری میں‌کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کا بائیکاٹ‌کیا جائے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا جائے. فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے بہت سارے فنکار اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں.

  • اقراء عزیزشدید غصے میں

    اقراء عزیزشدید غصے میں

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ اقراء عزیز ہیں شدید غصے میں. انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا انسٹاگرام سٹوری کے زریعے. رپورٹس کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز نے ایک ریسٹورانٹ میں کال کی اور انہیں آن لائن کھانے کا ایک آڈر دیا. ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اداکارہ کو ایک نوٹ موصول ہوا کہ اقراء عزیز کا آڈر کینسل کر دیا گیا ہے کیونکہ جو چیز انہوں نے کھانے کے لئے منگوائی ہے وہ ختم ہو گئی ہے. اقراء عزیز کو یہ نوٹ موصول ہونے پر انہیں شدید غصہ آیا اور انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے اپنے آن لائن آڈر دئیے جانے اور کینسل ہونے کا نوٹ لگا دیا اور ساتھ ہی ساتھ ہوٹل انتظامیہ پر غصہ نکالا. اداکارہ نے یہ آن لائن آڈر

    آٹھ بج کر پانچ منٹ پر کیا تھا جسے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کینسل کر دیا گیا. اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ اکثر کچھ ایسا ہوتا رہتا ہے جو روٹین سے ہٹ کر ہے. اس سے قبل بھی اداکارہ کا فون ایک جہاز میں‌رہ گیا تھا وہ اس جہاز میں سفر کررہیں تھیں اور وہیں اپنا فون بھول کر گھر آگئیں بعد میں اپنے فون کی واپسی کے لئے تگ و دو کرتی رہیں. دوسری طرف یاسر حسین کو دیکھیں تو وہ اپنے بیانات کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں ان پر تنقید کے نشتر برسائے جاتے ہیں جبکہ اقراء عزیز بولنے میں کافی احیتاط برتتی ہیں کم از کم وہ اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں نہیں آتیں.

  • ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے او ایس ٹی کا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم

    ڈرامہ سیریل خدا اور محبت جس کے پہلے سیزن نے دھوم مچا دی تھی عمران عباس سعدیہ خان اور گلوکار احمد جہانزیب کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے تھے ۔2011میں یہ سیزن نشر کیا گیا تھا ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بھی بنایا گیا ۔سیزن ٹو میں بھی سعدیہ خان اور عمران عباس تھے سیزن ٹو کو بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔شائقین کی بھرپور فرمائش کے بعد خدا اور محبت کا سیزن تھری بھی بنایا گیا لیکن اس سیزن میں کاسٹ مکمل طور پر تبدیل تھی اس بار سعدیہ خان کی جگہ اقراءعزیز تھیں اور عمران عباس کی جگہ فیروز خان تھے اس ڈرامے نے بھی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے ، یوں تینوں سیزنر اپنی اپنی جگہ بے حد مقبول رہے لیکن اس ڈرامے کا او ایس ٹی مقبولیت میں دو قدم آگے بڑھ گیا ۔

    خدا اور محبت کے سیزن تھری کے اوریجنل سونگ ٹریک کو ابھی تک یوٹیوب پربیس کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی بار دیکھا نہ سنا گیا۔ان بیس کروڑ میں بھارتی ناظرین کا بھی ہے جس کاندازہ یوٹیوب پر گانے کے کمنٹس باکس میں کئے جانے والے تبصروں سے کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی میوزک ویسے ہی پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن پچھلے چند برسوں سے ڈراموں کے او ایس ٹی کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ڈرامہ سیریل من مائل ہو ،اڈاری یا میرے پاس تم ہو ان کے اور ایس ٹیز نے شائقین کو خوب متاثر کیا اور ڈراموں کی مقبولیت میں ان کے ٹائٹل سانگز کا بھی حصہ ہے۔اس لئے ڈرامہ بنانے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈرامہ کے ساتھ ساتھ اسکے او ایس ٹی کے لئے کوئی بہترین کمپوزر اور سنگر ہونا چاہیے ۔

  • شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    اسلام آباد:شادی سے پہلے بیوی اور وہ بھی احمد علی بٹ کی ، کیا احمد علی بٹ کی بیوی نمرہ یہ پسند کریں گی ، اس خبر نے ہلچل ہی مچادی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز ڈرامہ سیریل’’ جھوٹی‘‘میں احمد علی بٹ کی اہلیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ ساری کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کی نظر میں پیسے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے، ڈرامے میں احمد علی بٹ ایک متوسط طبقے کا سنجیدہ شخص ناصر کا کردار ادا کر رہے ہیں

  • میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    اسلام آباد:یہ کسی نے کم ہی سنا ہو گا کہ کوئی والدین اپنی اولاد سے متعلق ایسی بات کہہ دے کہ ساری زندگی وہ اس کے لیے دکھ اور غم رہے ، والدہ اگر اپنی اولاد میں سے کسی کو یہ کہہ دے کہ میں تو ” تیرے جمن تے راضی ہی نہئیں ساں ” تو اس کے لیے کتنے کرب کی بات ہوگی، ہاں ایسا ہو بھی گیا اور ہوا بھی پاکستان کی بہت بڑاداکارہ کے ساتھ ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراءعزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اپنی روداد سناتے ہوئے اداکارہ اقراءعزیز نےکہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراءان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منواےا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔

    اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔ یا د رہے کہ ان دنوں کرکٹ اور شوبز کی بڑی بڑی شخصیات کی شادیوں نے دھوم مچا رکھی ہے، اقرا عزیز کے بیان کے بعد اب کس کی قسمت جاگتی ہے اگلے چند دنوں تک پتہ چلے گا