Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل

  • پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

    پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

    اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک اور اعتراف کیا گیا ہے، پاکستان کو 2026 سے 2028 تک اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بھاری اکثریت سے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت اور تعمیری تعاون کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے انسانی حقوق کے فروغ، اقلیتوں کے تحفظ اور مساوات کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم کاپاکستان کی اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل میں شمولیت پر خوشی کا اظہار

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کی اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور ان کی سربلندی کے لیے کونسل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک نے قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے کڑے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیل نے ان مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جہاں حماس کے رہنما غزہ کے لیے امریکی جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہے تھے۔ اس حملے میں حماس کے پانچ رہنما اور ایک قطری سیکیورٹی افسر شہید ہوئے تھے۔انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ یہ حملہ ’’بین الاقوامی قانون کی چونکا دینے والی خلاف ورزی‘‘ ہے اور ’’علاقائی امن و استحکام پر حملہ‘‘ ہے۔ انہوں نے غیر قانونی شہادتوں پر فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔

    قطری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون مریم بنت علی بن ناصر المیسنَد نے اسرائیل کے ’’غدارانہ حملے‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری عملی اقدامات کرے تاکہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ قطر کے کردار کو مسخ کرنے اور اس کی سفارتی کوششوں کو روکنے کی مہم کا حصہ ہے۔

    پاکستانی سفیر بلال احمد نے کہا کہ یہ بلاجواز اور اشتعال انگیز حملہ خطے کی صورتحال کو خطرناک حد تک بگاڑ سکتا ہے۔یہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جن میں پاکستان بھی پیش پیش رہا۔

    پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

    اسرائیلی حملے،قطر اور امریکا دفاعی تعاون کے جامع معاہدے کے قریب

    اسرائیلی حملے،قطر اور امریکا دفاعی تعاون کے جامع معاہدے کے قریب

    بھارت اورامریکہ کے تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے