Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

  • روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

    روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش

    روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کا مسودہ پیش کر دیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل کیا گیا ہے، تاہم فی الحال واضح نہیں کہ اس مسودے پر ووٹنگ کب ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے مسودہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان میں تقسیم کر دیا ہے اور پیر کی شام تک ان سے تجاویز و تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں کسی قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 ووٹ درکار ہوتے ہیں، بشرطیکہ مستقل رکن ممالک یعنی امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین میں سے کوئی بھی ویٹو کا استعمال نہ کرے. واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے، جو امریکی حملوں کے ردعمل میں بلایا گیا ہے۔

    برٹش ایئرویز کا قطر اور یو اے ای کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

    تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج، صدر مسعود پزشکیان کی شرکت

    فردو جوہری مرکز، زیرزمین نقصان کا اندازہ ممکن نہیں: آئی اے ای اے

    ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

    خواجہ آصف کا امریکی پالیسی پر تضاد کا اعتراف، ٹرمپ کی حمایت پر وضاحت

  • اقوام متحدہ میں ایران کا اسرائیل پر ریاستی دہشتگردی کا الزام، پاکستان کا شکریہ

    اقوام متحدہ میں ایران کا اسرائیل پر ریاستی دہشتگردی کا الزام، پاکستان کا شکریہ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کھلی ریاستی دہشتگردی ہے، اور ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، ان حملوں میں امریکہ کی مدد بھی شامل تھی، اسرائیل نے ایران میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں چلنے والی نطنز تنصیبات پر بھی حملے کیے، جن سے تابکاری پھیلنے کے خدشات لاحق ہیں۔ ان حملوں میں 78 ایرانی شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، چین، الجزائر اور روسی فیڈریشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسرائیلی جارحیت پر غور کے لیے اجلاس کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔اس موقع پر پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور ایٹمی معاملے کا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ دفاعی اقدام ہے،سلامتی کونسل میں امریکا کا بیان

    امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ناگزیر تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکی شہریوں، تنصیبات یا دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا اس امر کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

    امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کے لیے یہ وقت مذاکرات کا ہے اور یہ دانشمندی ہوگی کہ وہ بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔امریکا نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کی پیشگی اطلاع امریکا کو دی گئی تھی، تاہم امریکا ان حملوں میں شریک نہیں تھا۔

    ادھر امریکی مستقل مندوب ڈوروتھی شیا نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ تھا تاہم امریکا کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔روسی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں سنگین کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ آج علی الصبح (13 جون) اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جن میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 78 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ایران نے ان حملوں کے جواب میں ’وعدہ صادق 3‘ کے تحت اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں دھماکوں اور دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    نیتن یاہو اور ٹرمپ کا رابطہ، بنکر میں ہنگامی اجلاس

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد نیتن یاہو نے بنکر میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔

    نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس اب اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا بہترین موقع ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے شہری علاقوں پر میزائل داغ کر سرخ لکیر عبور کی ہے، اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور مری میں بارش ، موسم خوشگوار

    اوور سیز پاکستانیوں کے موبائل رجسٹریشن مسئلہ حل ہو گیا

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا

    ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری

  • ایران پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    ایران پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    ایرانی سفارتکار کے مطابق، اسرائیل کے حملوں کے خلاف ایران کی جانب سے یو این کو بھیجے گئے خط کی روشنی میں سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ ایران نے خط میں واضح کیا تھا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اور بزدلانہ اقدامات کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    دوسری جانب، ترک حکام کے مطابق ترکش ایئر لائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیر تک ایران، عراق، شام اور اردن کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔یاد رہے کہ آج اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی حملے کیے جن میں ایرانی فوجی قیادت کی رہائش گاہوں، عسکری اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی ذرائع کے مطابق، ان حملوں میں ایران کے تین اعلیٰ فوجی افسران اور چھ سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 78 افراد جاں بحق اور 329 زخمی ہوئے۔

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ظالمانہ فطرت کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

    اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

    دیپالپور:سردار ندیم وٹو کی کوششوں سے لالو پور کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری

  • الفاظ کافی نہیں رہے،سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

    الفاظ کافی نہیں رہے،سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے زور دیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کو فوری طور پر روکنا ہوگا، کیونکہ اب صرف الفاظ کافی نہیں رہے۔

    سلامتی کونسل کا یہ اجلاس غزہ میں خوراک کی ترسیل کی بندش اور بدترین انسانی المیے پر طلب کیا گیا تھا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم انسانوں کے پیدا کردہ ہیں، یہ کوئی قدرتی سانحہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "55 ہزار فلسطینی خواتین اس وقت حاملہ ہیں، جن میں سے اگلے ماہ 5 ہزار بچوں کو جنم دیں گی۔ ہم خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔

    ” انہوں نے اسرائیل پر انسانی بحران کو جنم دینے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور امداد کی ناکہ بندی جیسے الزامات عائد کیے۔انہوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی وزرا کے اشتعال انگیز دوروں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کا احترام لازم ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔

    چین نے بھی فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا۔الجیریا کے سفیر نے غزہ کی ماہر اطفال ڈاکٹر آلا النجر کے نو بچوں کی شہادت کا ذکر کیا، جبکہ اسرائیلی سفیر اجلاس کے دوران موبائل میں مصروف رہا۔یو اے ای نے اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ کے دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

    امریکی سرجن ڈاکٹر فروز سلوا نے انکشاف کیا کہ غزہ میں اسپتال مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد ایک صبح 90 لاشیں لائی گئیں، جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔ یہ میری زندگی کا سب سے ہولناک منظر تھا۔”

    راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق