Baaghi TV

Tag: الجزائر

  • نماز کی امامت کے دوران بلی  امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے کندھے پر چڑھ گئی،دلچسپ منظر کیمروں میں محفوظ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: افریقی ملک الجزائر کے شہر وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے بلی کے امام مسجد کے کندھ پر چڑھنے کے منظر کومحفوظ کرلیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے ارد گرد گھوم رہی ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔

    اس کے بعد بلی اچانک امام مسجدے کندھے پر چڑھ گئی انہوں نے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی اور بلی کے ساتھ نہیں چھیڑا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی اور اس نے ایسے ہی ایک پچھلے واقعے کی یاد تازہ کردی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلم اور غیر مسلم ہر ایک کی جانب سے بے حد پسند کی گئی اور امام کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

    ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

    واضح رہے کہ الجزائر میں امامِ مسجد کے کندھے پر نماز کے دوران بلی کا چھلانگ لگا کر چڑھ جانے کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے قبل اپریل 2021ء میں الجزائر کی ہی ایک اور مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

  • تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے کا اعلان

    تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے کا اعلان

    تیونس میں صدر کے حامی ‘جولائی 25 موومنٹ’ کے ترجمان محمود بن مبروک نے کہا کہ ان کا ملک برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سرکردہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس گروپ BRICS میں شامل ہونا چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : محمود بن مبروک نے کہا کہ نومبر میں، پڑوسی ملک الجزائر نے برکس میں شامل ہونے کے لیے ایک سرکاری درخواست دائر کی، اور تیونس اپنے شمالی افریقی پڑوسی کے نقش قدم پر چلے گا جبکہ مصر نے بھی اس بلاک میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف

    شرن گریوال، بروکنگز کے سینٹر فار مڈل ایسٹ پالیسی کے ایک غیر مقیم ساتھی نے ذرائع و ابلاغ کو بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بیان کتنا سرکاری ہے یہ صدر قیس سعید یا کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے نہیں آیا، یہ 2021 سے صدر کی حمایت میں ابھرنے والی بہت سی چھوٹی، نئی سیاسی تحریکوں میں سے ایک کی جانب سے جاری کیا گیاہے-

    تیونس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 2 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں تعطل کا شکار ہے۔ گریوال نے مزید کہا کہ اس نے IMF کے مجوزہ پروگرام کے خلاف آواز اٹھائی ہے جس پر ان کی اپنی حکومت نے بات چیت کی تھی اور اس لیے وہ نظری طور پر برکس کو غیر ملکی امداد اور حمایت کے متبادل طریقہ کار کے طور پر دیکھ سکتے ہیں-

    14ویں برکس سربراہی اجلاس کے بیجنگ اعلامیہ نے واضح کیا کہ تنظیم رکنیت میں توسیع کی حمایت کرتی ہے۔ چین نے برکس میں کھلے پن کے جذبے کو برقرار رکھا ہے،چینی وزارت خارجہ نے برکس میں شمولیت کے لیے تیونس کی اطلاع پر کہاکہ اس عمل کو تیز کرنے کے لیے تعاون جیتنا ہے-

    امام مہدی کے ظہور کااعلان کرنیوالے 65 افراد گرفتار

    واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی میں سورف فیلو ڈاکٹر سبینا ہینبرگ نے نشاندہی کی کہ تیونس کو 2011 سے پہلے کی جی ڈی پی کی ترقی کی سطح کو دوبارہ شروع کرنے اور طویل مدتی قرضوں سے بچنے کے لیے اہم ساختی اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ "اس سے آگے، تیونس کو ممکنہ طور پر ایک بین الاقوامی پاور ہاؤس کے طور پر زیادہ شہرت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی – حال ہی میں وہ مغرب مخالف پوزیشن پر زور دینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ضروری نہیں کہ عالمی معیشت میں مضبوط شراکت کی پیشکش کی جائے۔

    ہیننبرگ نے کہا کہ تیونس کے امریکہ جیسے مغربی ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ اسے مغرب مخالف مضبوط اسناد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    کارنیل یونیورسٹی میں حکومت کی اسسٹنٹ پروفیسر الیگزینڈرا بلیک مین نے کہا کہ تیونس کی سیاست کے رہنما اصولوں میں سے ایک، خاص طور پر صدر سعید کے دور میں، غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنا ہے، اور یہ بیان آئی ایم ایف کے تمام مذاکرات میں دہرایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برکس زیادہ پرکشش لگ سکتا ہے کیونکہ یہ آئی ایم ایف کے مقابلے میں کسی ملک کے معاملات میں کم مداخلت کرتا ہے جس کے بارے میں کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی پالیسی سے بہت زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔

    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں …

    واضح رہے کہ 2014ء میں تقریباً 46 بلین یورو کے ساتھ، برکس ممالک نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے متبادل کے طور پر ایک نیا ترقیاتی بینک شروع کیا۔ اس کے علاوہ ‘کنٹینجینٹ ریزرو ارینجمنٹ‘ نامی لیکویڈیٹی میکانزم بھی بنایا۔

    یہ پیشکشیں نہ صرف خود برکس ممالک کے لیے پرکشش تھیں بلکہ بہت سی دوسری ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے بھی، جنہیں IMF کے پروگراموں اور کفایت شعاری کے اقدامات سے کافی تلخ تجربات کا سامنا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ممالک نے برکس گروپ میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    برکس بینک نئے اراکین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ سن 2021 میں، مصر، متحدہ عرب امارات، یوراگوئے اور بنگلہ دیش نے اس کے حصص خریدے، تاہم، یہ بینک کے بانی اراکین کی جانب سے کی گئی متعلقہ 10 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری سے بہت کم تھے۔

    رواں سال مارچ کے آغاز میں ہی جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا تھا کہ برکس گروپ میں دنیا بھر کی ”دلچسپی بہت بڑھ‘‘ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دلچسپی رکھنے والے ممالک کے 12 خطوط پہنچے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، الجزائر اور ارجنٹائن نیز میکسیکو اور نائیجیریا تک کا نام لے کر ان کی دلچسپی کے بارے میں بتایا۔

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    جنوبی افریقی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا،”ایک بار جب ہم نے قرض دینے کے لیے معیارات مرتب کر لیے، تب ہم فیصلہ کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس موضوع کو جنوبی افریقہ میں اگست میں ہونے والے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

    یوکرین میں روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے، برکس ممالک نے صرف اپنے آپ کو مغرب سے دور رکھا ہے۔ بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ یا چین روس کے خلاف پابندیوں میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ اس کی واضح نشانیاں بھارت اور روس کے درمیان تجارت کی قربت کی تاریخی سطح اور روسی کھاد پر برازیل کا انحصار ہیں۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے ماہر سیاسیات میتھیو بشپ نے گزشتہ سال کے آخر میں اکنامکس آبزرویٹری کے لیے ایک آرٹیکل میں تحریر کیا،”سفارتی طور پر، ایسا لگتا ہے کہ یوکرین کی جنگ نے مشرقی حمایت یافتہ روس اور مغرب کے درمیان ایک واضح تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔‘‘ نتیجتاً، کچھ یورپی اور امریکی پالیسی سازوں کو خدشہ ہے کہ برکس عالمی نمو اور ترقی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے والی ابھرتی ہوئی طاقتوں کا اقتصادی کلب کم اور ان ممالک کی آمرانہ قوم پرستی کا محرک زیادہ بن جائے گا۔

    ایران میں یوکرینی مسافر طیارہ گرانےمیں ملوث فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی

    رواں ماہ 8 اپریل کو جنوبی افریقہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیائی و برکس امور سکرال نےچائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ تمام رہنما اس سال اگست میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ر

    سکرال نے کہا کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کو جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ان کا انکار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ ایک مکمل سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔

  • نوجوان طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کرالجزائر سے فرانس پہنچ گیا

    پیرس: الجزائر سے ایک نوجوان طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا،تاہم اسے فرانسیسی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کم ترقی یافتہ ممالک سے یورپ یا شمالی امریکہ جانے کی کوشش کرنے کے واقعات اکثر و بیشتر سامنے آتے رہتے ہیں کچھ کیسز میں یہ لوگ اپنے ممالک میں تشدد یا جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جبکہ دیگر بہتر معاش کی تلاش کے لیے جان کی بازی لگا بیٹھتے ہیں-

    پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنی والدہ کو پیغام

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو طیارے کے نچلے حصے کے خفیہ خانوں میں چھپا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو نہایت گھبراہٹ کے عالم میں عملے کے ارکان کے سوالات کے جوابات دے رہا ہے۔

    اس نوجوان نے روشن مستقبل کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کسی طرح طیارے کے خفیہ خانوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس تک کا سفر کیا نوجوان کی اس حرکت کا پول فرانس میں ڈیگول ہوائی اڈے پر کھلا جہاں طیارے نے لینڈنگ کی تھی۔

    تمام مسافروں کے اتر جانے کے بعد اور سامان آف لوڈ کرنے کے دوران نوجوان ایک خفیہ خانے میں پایا گیا۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے الجزائر ڈی پورٹ کردیں گے۔

    پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان مقابلے کی دوڑ کے دوران گر کرجاں بحق

    https://youtu.be/vJMfygpWrD8
    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کےبعد الجزائر میں بھی ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے تک پہنچنے اور پھر میں اس میں خفیہ طور پر سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ یہ پرواز بدھ کے روز قسطنطنیہ کے محمد بوضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ 2019 میں برطانیہ میں طیارے کے اگلے پہیے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔ عینی شاہد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔

    اس طرح طیاروں میں چھپ کر سفر کرنے والوں کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر سفر کرنے والوں کے لیے شدید خطرات ہوتے ہیں ان میں لینڈنگ گیئر کے تلے دب جانے، فروسٹ بائٹ، قوت سماعت کھونا، ٹینیٹس اور ایسڈوس کے مرض شامل ہیں جو کہ کوما میں چلے جانے یا موت کا باعث بن سکتے ہیں پرواز کے دوران طیارے کے نچلے حصے میں درجہ حرارت منفی 63 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    18000 فٹ کی بلندی پر ہائیپوکسیا ہو جاتا ہے جس میں پورے جسم یا پھر اس کے کسی حصے کو آکسیجن نہیں ملتی اور اس کی وجہ سے کمزوری اور بینائی کے مسائل ہو جاتے ہیں 33000 فٹ کی بلندی یا اس سے زیادہ پر انسانی پھیپھڑوں کو کام کرنے کے لیے مصنوعی فضائی دباؤ کی ضرورت پڑتی ہے۔

    جب طیارہ 22000 فٹ کی بلندی پر پہنچتا ہے تو اس کے ذیلی حصے میں چھپے کسی بھی شخص کو ہوش میں رہنے میں مشکلات ہوتی ہیں کیوں کہ خون میں آکسیجن کی سطح کم ہو جاتی ہے اس کے بعد جب چند ہزار فٹ کی اونچائی پر اس حصے کے دروازے طیارے کے پہیے نکالنے کے لیے کھلتے ہیں تو اس طرح چھپے افراد گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

    میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ وضاحت کافی نہیں:وزارت خارجہ نے بھارتی

  • 60 سکینڈ میں تین بھائیوں نے بیویوں کوطلاق دے دی

    60 سکینڈ میں تین بھائیوں نے بیویوں کوطلاق دے دی

    الجزائر :60 سکینڈ میں تین بھائیوں نے بیویوں کوطلاق دے دی،اطلاعات کے مطابق الجزائر میں تین سگے بھائیوں نے اپنی بیویوں کے رویے سے تنگ آکر فقط 60 سیکنڈز میں اپنی بیویوں کو طلاق دے کر جہاں اپنے گھراجاڑ لیئے وہاں نافرمان بیویوں کے تکبر کو بھی ملیا میٹ کردیا،

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 3 الجزائری بھائیوں نے ایک منٹ کے اندر اپنی اپنی بیویوں کو ایک ساتھ تین طلاق دے دی ہے۔ ان کی بیویوں نے ان کی والدہ کا خیال رکھنے سے انکار کردیا تھا۔

    طلاق کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں بھائی اپنے کام سے گھر واپس پہنچے تو دیکھا کہ پڑوسی خاتون ان کی بیمار بوڑھی ماں کو غسل دے رہی تھی جبکہ وہ اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کا کہہ کر گئے تھے۔

    یہ دیکھ کر تینوں بھائی مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے 1 منٹ میں بیویوں کو طلاق دے کر اپنی شادیاں ختم کر دیں۔

    یاد رہے بوڑھی خاتون کی دیکھ بھال اس کی بیٹی کرتی تھی جو اسے ہفتے میں 2 بار ملنے آتی تھی تاہم اپنے شوہر میں کینسر کی تشخیص کے بعد وہ اب کئی دنوں سے ماں سے ملاقات کےلئے نہیں آسکی تھیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تینوں بھائیوں نے کئی مرتبہ اپنی بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنے رویے میں لچک لائیں اور بڑوں کی خدمت کا جزبہ اپنے اندر پیدا کریں لیکن تینوں بیویوں نے بالاتفاق خدمت کرنے سے انکار کیا تو اپنی ساری زندگی کو طلاق لے کر داغدار بھی کرا لیا

  • اومیکرون کا خطرناک ترین سب ویرینٹ سامنے آ گیا

    اومیکرون کا خطرناک ترین سب ویرینٹ سامنے آ گیا

    اومیکرون کا خطرناک ترین سب ویرینٹ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے

    کرونا کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن لگایا ، ایک لہر ختم ہوئی تو دوسری لہر آ گئی ، اب کرونا کی ایک نئی قسم اومیکرون نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، اومیکرون کے آنے کے بعد سفری پابندیاں کئی ممالک نے نافذ کر رکھی ہیں، اب خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں اومیکرون کا سب ویرینٹ سامنے آ گیا ہے. الجزائز میں اومیکرون کا سب ویرینٹ جو سامنے آیا وہ اومیکرون سے ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،

    دوسری جانب بیجنگ میں 2020 کے موسم گرما کے بعد سے اب تک آج کرونا کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں، چین اپنی "زیرو کوویڈ انجریز” حکمت عملی کے فریم ورک کے اندر سختی سے عمل پیرا ہو کو اولمپکس کا انعقاد کرے گا، چین میں کرونا کیسز میں اضافہ ایسے وقت ہوا جب اولمپکس کا انعقاد ہونیوالا ہے، نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جون 2020 کے بعد سے بیجنگ میں کرونا سےسب سے زیادہ اموات ہوئیں، جبکہ 20 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

    اس ہفتے، بھوٹان میں کرونا سے چوتھی موت ریکارڈ کی گئی ہے، بھوٹان اب تک اس وبا سے محفوظ رہا ہے اب بھوٹان کے وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کریں،

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار