Baaghi TV

Tag: الجیریا

  • اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    الجزائر میں ایک نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی-

    الجیریا میں ایک نوجوان کی بینائی بحال ہونے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کی ریاست میں اس وقت پیش آیا جب عید کے دوسرے روز ایک نابینا نوجوان احمد قادری مسجد میں نماز مغرب ادا کر رہا تھا،سجدے کے حالت میں اس پر ایسی کرم نوازی ہوئی کہ اس کی بینائی واپس لوٹ آئی-

    احمد قادری دو سال سے نابینا تھے گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن ریاست تیارت کی مسجد عمر بن عبدالعزیز میں وہ نماز پڑھنے گئے جہاں ان کے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا الجیریا کے چینل ’النھار‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد قادری نے کہا کہ اللہ نے عید الاضحی کے دوسرے دن مسجد کے اندر ان کی بینائی بحال کر دی حالانکہ وہ صحت یاب ہونے کی امید کھو چکے تھے۔

    لیہ اراضی میں کرپشن کے معاملے پرعمران خان طلب،نوٹس رہائش گاہ زمان پارک پر …

    نوجوان نے بتایا کہ وہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کیلئے پیدل مسجد آیا تھا جہاں اذان کا انتظار کرتے ہوئے اس نے حسب معمول تسبیح پڑھنا شروع کردی اوراقامت کے بعد نمازیوں کے ساتھ قطار میں کھڑا ہوتےہوئے دُعا کی،’اے اللہ بینائی کھول دے‘ تیسری رکعت میں جب سجدے سے سر اٹھایا تو بےساختہ آنکھیں کھولنے پرمسجد کا قالین دکھائی دیا جس کا رنگ پیلا تھا، پھر مجھے سامنے کی ہرچیز صاف دکھائی دی ۔

    پاکستان کا آئی ایم ایف کوخط 9 یقین دہانیاں کرا دیں

    احمد قادری کا کہنا تھا کہ پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے، شدت حیرت سے ایک نمازی کا اپنی جانب والاہاتھ پکڑلیا اور اسے دیکھ کر سوچا کہ کیا سچ مچ میں میری بینائی واپس آگئی ہے، اس دوران دیگر نمازیوں نے دوسرا سجدہ کرنے کے بعد تیسری رکعت مکمل کی اور میں حیران ہی تھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے –

    سقوط ڈھاکہ کے پس منظرمیں لکھی گئی کتاب Dead.Reckoning کی مصفنہ شرمیلا بوس

    انہوں نے کہا کہ نماز مکمل کیے جانے کے بعد میں نے جس نمازی کا ہاتھ پکڑا تھا ، اس نے مجھ سے پوچھا ، ’آپ کو کیا ہوا ہے؟‘میں نے اسے بتایا کہ میری آنکھوں کی بینائی واپس آچکی ہے اورمیں اب دیکھ سکتا ہوں، یہ سن کر وہ بھی حیران ہوا اورپھر جا کرامام مسجد کو بتایا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

  • الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

    الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق الجیریا کے وزیر داخلہ نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی الجزائر کے 14 اضلاع میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں-

    2 سابق ججوں کو رشوت لینے پر 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کا حکم

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب الطرف میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس کے علاوہ دو دیگر افراد جو اس سے قبل سیٹیف میں بھی ہلاک ہوئے تھے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں۔

    سوک احراس میں، مشرق کی طرف، لوگوں کو اپنے گھروں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی سے پہلے آگ پھیل گئی۔

    حکام نے بتایا کہ سوک احراس میں چار افراد جھلس گئے اور 41 دیگر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

    مصر میں بیوی کے قاتل جج کو سزائے موت سنا دی گئی

    دیگر علاقوں میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی تازہ اعدادو شماری نہیں کی گئی جندرمیری نے آگ کے نتیجے میں کئی سڑکیں بند کر دی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی الجیریا میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اگست کے آغاز سے، الجزائر میں 106 جگہوں پر آگ لگ چکی ہے، جس سے 2,500 ہیکٹر (6,200 ایکڑ) سے زیادہ جنگلات تباہ ہو چکے ہیں بدھ کو ہونے والی تعداد سے اس موسم گرما میں جنگل کی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ آگ لوگوں نے لگائی تھی۔

    الجزائر افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اس میں صرف 4.1m ہیکٹر (10.1m ایکڑ) جنگلات ہیں ہر سال ملک کا شمال جنگل کی آگ سے متاثر ہوتا ہے، یہ مسئلہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔

    پچھلے سال، کم از کم 90 افراد جنگل میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہو گئے تھے جس نے شمالی الجزائر کو تباہ کر دیا تھا، جس سے 100,000 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات تباہ ہو گئے تھے-

    مصر کےچرچ میں آگ: مسلمان نوجوان نے خود زخمی ہو کر متعدد جانیں بچا لیں