Baaghi TV

Tag: اللہ رکھا پیپسی

  • اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کاسہیل احمد کے بیانات پر سخت نارا ضگی کااظہار

    اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کاسہیل احمد کے بیانات پر سخت نارا ضگی کااظہار

    پاکستانی تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے معروف فنکار اللہ رکھا پیپسی کی اچانک موت کے بعد ان کی بیٹیوں نے سینئر اداکار سہیل احمد کے ان کے والد سے متعلق بیانات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    اللہ رکھا پیپسی نے کئی برس تک پاکستان کے تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں کام کیا، مرحوم کامیڈی کے ساتھ موسیقی کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے،اللہ رکھا پیپسی اپنی ون مین کامیڈی پرفارمنس، اسٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے۔

    انہوں نے عالمی پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل کر کے خاص شہرت حاصل کی تھی، جس کے باعث مداح انہیں محبت سے پاکستان کا مائیکل جیکسن بھی کہتے تھے، ان کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو افسردہ کر دیا، وہ ٹی وی پروگرام میں پرفارم کر رہے تھے جب اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

    سینئر اداکار سہیل احمد نے اللہ رکھا پیپسی کے انتقال کے بعد ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک بڑا نام ہونے کے باوجود مالی اور ذاتی مشکلات کا شکار تھے اللہ رکھا پیپسی کی بیٹی کی حال ہی میں طلاق ہوئی تھی، جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کر سکے اور انہیں دل کا دورہ پڑا۔

    تاہم اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے سہیل احمد کے ان بیانات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہےان کا کہنا ہے کہ والد کے بارے میں ایسی باتیں کر کے ان کی بے عزتی کی گئی اور ان کی زندگی میں کسی نے ان کی مدد نہیں کی، لیکن اب ان کے انتقال کے بعد غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،والد اکیلے ایک خراب حالت والے کوارٹر میں رہتے تھے، تاہم ہمارے ساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے اور ہمارے شوہروں نے بھی ہمیشہ والد کا احترام کیا۔

    اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے طلاق سے متعلق خبر کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ درست نہیں، سہیل احمد نے والد اور خاندان کے بارے میں غلط باتیں کر کے ہماری بدنامی کی ہے۔