Baaghi TV

Tag: الماتے

  • قازقستان کی  ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد و روانگی

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد و روانگی

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز ہفتے کی شب لاہورعلامہ اقبال انتر نیشنل ائیر پورٹ پہنچی جو مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق الماتے سے روانہ ہونے والی ایس سی اے ٹی ائیرلائنز کی افتتاحی پرواز ڈی وی 849 نے رات 8 بج کر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا افتتاحی پرواز رات تقریباً 10 بجے 110 مسافروں اور عملےکے 7 افراد کے ساتھ واپس الماتے روانہ ہوئی۔

    ایس سی اے ٹی ائیر لائنز ہفتہ وار ہر بدھ اور ہفتہ کو پرواز چلائے گی جب کہ ائیر لائن کی جانب سے اس سیکٹر پر بوئنگ 737 میکس 8 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں قازقستان کے سفیر کستافن یرزہان بھی اسی افتتاحی پرواز سے الماتے سے لاہور پہنچے۔

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ قبل ازیں اس حوالے سے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو جناب محمد زبیر موتی والا نے قازقستان اور پاکستان کے در میان دو طرفہ تعلقات پر کہا تھاک ہ دونوں قوموں کے درمیان براہ راست ہوائی پرواز کا آغاز ایک اہم تبدیلی لائے گا، جس سے تجارت میں اضافہ، ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کو فروغ ملے گا۔

    تجھ سے سب کچھ کہہ کے بھی کچھ ان کہی رہ جائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی راستہٍ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے نقل و حمل کے آسان اور موثر ذرائع فراہم کرتے ہوئے یہ براہ راست پرواز بلاشبہ دونوں ممالک کے تاجروں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو نئے مواقع تلاش کرنے، اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور مضبوط اقتصادی تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دے گی۔

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    انہوں نے اقتصادی اہمیت کے علاوہ، قازقستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ براہ راست ہوائی پرواز دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعامل میں سہولت فراہم کرے گی، جس سے وہ ایک دوسرے کے متحرک ثقافتی ورثے میں اپنے آپ کومتعارف کرا سکیں گے۔ یہ تبادلہ بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان گہری افہام و تفہیم، تعریف اور دوستی کو فروغ دے گا۔

    9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

  • کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

    کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

    الماتے :کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قزاقستان کی حالیہ بدامنی میں مرنے والوں کی یاد میں پیر کو عام سوگ منایا جائے گا۔ دوسری جانب صدر توکایف نے، حالیہ بدامنی میں تباہ ہونے والی سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کی فوری تعمیر نو کا حکم صادر کر دیا ہے۔

    قزاقستان کے صدر کے ترجمان کے مطابق صدر قاسم جامرت تاکایف نے حالیہ بدامنی میں مرنے والوں کی یاد میں پیر کے روز عام سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر تاکایف نے حالیہ بدامنی مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور عوام کو اطمینان دلانے کی خاطر، ایک روزہ سوگ منانے کا فیصلہ، اعلی سطی اجلاس کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں ملک کے اٹارنی جنرل، قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت دفاع کے اعلی عہدیداران شریک تھے۔

    صدر تاکایف نے اس موقع پر حالیہ بدامنی کے دوران الماتی اور دیگر شہروں میں تباہ ہونے والے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا حکم بھی صادر کیا۔

    دوسری جانب قزاقستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ حالیہ بدامنی میں ملوث کم سے کم چار ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کی بڑی تعداد کا تعلق الماتی سے بتایا جاتا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں پیشتر کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ مائع گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران دیگر شہروں کے مقابلے میں الماتی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    مظاہروں کے پرتشدد شکل اختیار کرجانے کے بعد ، سی ایس ٹی او ممالک کی امن فوج قزاقستان پہنچی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ امن فوج کے آنے کے بعد قزاقستان کی کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    قزاقستان میں ایل پی جی قیمتوں میں دوگنا اضافے کے بعد دو جنوری کو بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ اگرچہ صدر توکایف نے ایل پی جی کی پرانی قیمت بحال کرنے سمیت دوسرے اقدامات کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے تھے۔

    ایران اور چین نے قزاقستان کے حالیہ واقعات میں بیرونی مداخلت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چین نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مغربی ممالک ایک بار پھر قزاقستان میں انیس سو نوے جیسے رنگین انقلابات کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • قازقستان: حالات کشیدہ، مظاہرین کیساتھ جھڑپ، 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک:روسی دستے مدد کو پہنچ گئے

    قازقستان: حالات کشیدہ، مظاہرین کیساتھ جھڑپ، 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک:روسی دستے مدد کو پہنچ گئے

    الماتی:قازقستان میں کابینہ کی برطرفی کے باوجود پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ حالات کشیدہ ہیں، مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں 16 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    قازقستان میں سیاسی انتشار اور دنگے فساد جاری ہیں، کابینہ کی برطرفی کے باوجود عوامی غصہ کم نہ ہوسکا، مظاہرین نے سرکاری دفاتر اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کئی علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑیں بھی ہوئیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں زخمیوں کے تعداد سینکڑوں میں ہے۔

    قازق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ انتہا پسند مظاہروں کی صفوں میں شامل ہوچکے ہیں، صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج پولیس کی مدد کے لیے پہنچ چکی ہے۔

    مظاہروں پر قابو پانے کے لیے صدر قاسم جمارت توکایوف نے ملک بھر ایمرجنسی نافذ کردی، حالات معمول پر آنے تک ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پربھی پابندی لگا دی گئی۔

    دوسری طرف روس کے زیرقیادت فوجی اتحاد نے پہلا فوجی دستہ قازقستان بجھوا دیا،روس کے زیرقیادت فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قازقستان میں جاری بدامنی پرقابوپانے میں مدد دینے کے لئے فوجیوں کا پہلا دستہ بھیج دیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق قازقستان میں صورتحال معمول پرآنے تک قازقستان میں رہیں گے۔ قازقستان کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی روکنے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔

    دوسری جانب قازقستان کی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولنے والے درجنوں مظاہرین کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق ہنگاموں میں اب تک 1000سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔

    قازقستان میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیراحتجاج کیا جارہا ہے۔مظاہروں پرقابو پانے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔