قصور
الہ آباد محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت سے محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ہر روز گٹر ابلنے لگے ہیں جس سے سیوریج کا گندا پانی لوگوں گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور اس مہلک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے
گلیوں بازاروں میں گندے پانی سے بازار تالاب بن چکے ہیں جس سے لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال بن گیا ہے شہری محمد طالب ، وسیم خاں ، محمد ظفر اقبال ، محمد رفیق ، عبدالحمید و دیگر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت افسران بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
ہم نے متعدد مرتبہ انتظامیہ کو باور کروایا مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا
علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Tag: الہ آباد

افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش

پبلک ہیلتھ کا کرپٹ ٹھیکیدار
قصور
محکمہ پبلک ہیلتھ قصور اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے الہ آباد میں فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے دور میں ٹف ٹائل سے بنے بازاروں کو ختم کر کے پی سی سی بازار بنائے جانے لگے ہیں جبکہ الہ آباد میں ایسے پرانے بازار بھی ہیں جو اب تک نہیں بن سکے نا سیوریج نا سولنگ نا نالیاں اور ایسے بھی بازار ہیں جہاں پبلک ہیلتھ اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے سے کئی کئی مرتبہ کام ہو چکا ہے
الہ آباد میں مسجدوں سکولوں اور جناز گاہوں کو جانے والے راستے خراب ہیں لیکن کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی غریب آبادی والے بازاروں میں کام ہوا ہے اگر ہورہا ہے تو جہاں امیر لوگ بیٹھے ہیں الہ آباد سے عوامی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سےمطالبہ ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
الہ آباد شہر جوہڑ میں تبدیل
قصور
الہ آباد شہر جوہڑ میں تبدیل لوگ سخت پریشان پورا شہر بارش نا ہونے کے باوجود بھی تالاب کا منظر پیش کرتا رہتا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں سب سے زیادہ قیمتی زمین والا شہر الہ آباد المعروف ٹھینگ موڑ تالاب بن چکا ہے چاہے بارش ہو یا نا ہو سیوریج کا پانی لوگوں کو بارش کی یاد دلاتا رہتا ہے محلہ فیصل آباد کوٹ میواتی الہ آباد کے مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے سیوریج کا پانی ہر وقت گلیوں بازاروں میں کھڑا رہتا ہے جس سے عورتوں بچوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے نمازی حضرات گندے پانی سے گزر کر مسجد جاتے ہیں جس سے اکثر اوقات گندے پانی کے چھینٹے ان کے کپڑوں پر پرتے ہیں اس بارے تحصیل انتظامیہ کو بارہا مطلع کیا گیا مگر ان کے کان پر جو تک نہیں رینگی لحاظہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہمارا مسئلہ حل کروائیں کیونکہ لگتا ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ نیند کی گولی کھا کر سو چکی ہےالہ آباد میں حالات خراب
قصور
الہ آباد میں ڈاکو راج قائم چور ڈاکو بے خوف ہو کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف پولیس بے بستفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آبا میں بے لگام ڈاکووں کا راج قائم ہو گیا ہے جو کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان بن گیا
الہ آباد کے نواحی گاوں مستووال روڑ پر ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر منت کش بہن بھائی کو لوٹ لیا جس پر بہن بھائی نے مزاحمت کی تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ڈاکوؤں نے نقدی 6000 روپیہ ،ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے 15 پر کال کرنے سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی
5 پرائیویٹ اور 2 سرکاری سکولوں کو ملانے والا واحد راستہ جوہڑ بن گیا
الہ آباد:- گورنمنٹ گرلزہائی سکول الہ آباد , گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہ آباد,بسم اللہ سکول(پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشنPEF)اور دیگر پانچ پرائیویٹ سکولز کو جانے والا واحد رستہ محلہ رحمان پورہ وارڈ نمبر 6 کنگن پور بائی پاس اور کنگن پور روڈ کو لنک کرنے والا واحد راستہ بارش کے دوسرے دن بھی لوگوں کا اور بچوں کا گزرنا دشوار ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنگن پور بائی پاس اور کنگن پور روڈ کو لنک کرنے والے واحد راستے کا بارش ہونے کے دوسرے دن بھی کیچڑ اور گندے پانی کی وجہ سے برا حال ہوگیا ہے۔ عام لوگوں ، سکول کے بچوں ، اور نمازی حضرات کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ یہ راستہ الہ آباد کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکولز کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن کے زیر اہتمام سکول بسم اللہ سکول اور 5 پرائیویٹ سکولز کا واحد راستہ ہے جس کا پی سی لگانے کا ٹھیکہ ہوا ٹھکیدار نے اس رستے پر کنگن پور روڈ کی طرف سے اسحاق گجر کے گھر تک پی سی لگوائی جو کہ ٹوٹل رستے کا تقریبا چوتھائی حصے سے کم ہے اور ٹھیکیدار کام چھوڑ کے بھاگ گیا ہے۔ نمائندہ باغی ٹی وی نے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی الہ آباد شبیر ڈوگر سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کروائیں۔
تاکہ سکولز جانے والے طالبعلموں اور شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔چور ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ بے بس
قصور ، الہ آباد:-
وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل آباد گلشن اقبال کالونی چوروں اور ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں خوف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
شہریوں کا احتجاج اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔دن دیہاڑے تقریبا دوپہر 12 بجے میاں ٹاؤن میں چور آٹھ لاکھ لے اڑے۔ جب سے الہ آباد میں ایس ایچ او نصراللہ بھٹی تعینات ہوئے ہیں تب سے سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور دو دن کے اندر چار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس حسب روایت شہریوں کو فنگر پرنٹس لالی پوپ دیے ہوئے ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہری حلقوں اور تنظیموں رہنماوں نے ڈی پی او قصور سے مقامی پولیس کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار
قصور ، الہ آباد:-
الہ آباد کے نواحی گاؤں فاروق آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کو 10 روپے کا لالچ دے کر دونوں لڑکے مکئی کے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا تو قریبی لوگوں نے جلدی سے پہنچ کر لڑکی کو واگزار کروایا اور پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ یہ دونوں 10 روپے کا نوٹ دے کر مجھ سے زیادتی کرنا چاہتے تھے جس پر میں نے شور مچانا شروع کردیا۔
اہل علاقہ نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
گرفتار ملزم کو پولیس چوکی تلونڈی نے موقعہ پر پہنچ کر حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند کیے ہیں۔
الہ آباد میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون اور اس کی والدہ پر خاوند کا تشدد
قصور ، الہ آباد:-
الہ آباد میں وارڈ نمبر 6 کی رہائشی خاتون نزیراں بی بی کو اس کے شوہر شاہد نے اپنے دوست اسلم کے ہمراہ تشدد کرکے زخمی کر دیا تھا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی اور اس کی والدہ گھر میں موجود تھیں تو شاہد نشے میں دھت تھا ۔ گھر میں آتے ہی گالیاں دینے لگ گیا۔ منع کرنے پر نزیراں بی بی اور اس کی والدہ پر تشدد کیا اور دونوں کے سر پھاڑ دیے ۔
خون میں لت پت دونوں ماں بیٹی ہسپتال سے تشدد کی رپورٹ لے کر مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ الہ آباد میں گئیں لیکن 10 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نزیراں بی بی کے سر میں 10 ٹانکے اور اس کی والدہ کے سر میں 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
یاد رہے کہ نزیراں بی بی 5 ماہ کی حاملہ ہے اور تھانے کے چکر لگا کر تنگ آ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے ڈی پی او قصور سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔





