Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

  • الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا، جس کے بعد آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے –

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن دے دی گئی، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت قرار دی گئی ہے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کر لیا گیا ہے ، جبکہ تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کو بھی رجسٹریشن جاری کر دی گئی ہے، اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کو بھی بطور سیاسی جماعت رجسٹر کر لیا گیا ہے-

    اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کے قانونی اختیارات کے تحت کی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر 2023 کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے رجسٹریشن دی گئی ہے-