Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن آف پاکستان

  • پنجاب بلدیاتی انتخابات ،  قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التوا پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے فوری قانون سازی نہ کی تو کمیشن خود فیصلہ صادر کرے گا اور انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم سماعت ہوئی۔کمیشن نے واضح کہا کہ مزید انتظار نہیں کیا جائے گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی۔2019 سے اب تک پانچ مرتبہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم ہو چکی ہیں۔

    الیکشن کمیشن تین بار حلقہ بندیاں مکمل کر چکا، چوتھی بار صوبائی حکومت کی درخواست پر معطل کی گئیں۔اسپیشل سیکریٹری لاء محمد ارشد نے زور دیا کہ آئینی تقاضے کے مطابق بلدیاتی انتخابات فوری اور بروقت ہونا لازم ہے۔کمیشن نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔اگر حکومت قانون سازی میں ناکام رہی تو کمیشن خود حکم جاری کرے گا۔

    وزیر بلدیات پنجاب نے بتایا کہ قانون سازی کا مسودہ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے۔کمیشن نے نشاندہی کی کہ تین ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا، جبکہ کسی بل کی منظوری عام طور پر دو ماہ میں ہو جاتی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب مزید وقت نہیں مانگا جائے گا، آئندہ سماعت میں حتمی فیصلہ دیا جائے گا۔”

    واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے۔صرف پنجاب میں یہ عمل تاحال تعطل کا شکار ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ واضح پیغام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ادارہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پنجاب حکومت کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ فیصلہ کمیشن خود کرے گا۔

    پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    بھارت نے سندھو پر حملہ کیا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    عید کے کپڑے نہ ملے، 3 جانیں چلی گئیں؛ بھوک سے بزرگ خاتون جاں بحق

    بلوچستان پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی بھارت اسپانسر کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

    پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 30 مئی کی رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    ای سی پی کے مطابق پابندی کے بعد کسی بھی جلسے، جلوس یا کارنر میٹنگ کا انعقاد یا شرکت غیر قانونی ہوگی۔ انتخابی مہم جاری رکھنے کی صورت میں الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ممنوعہ وقت کے بعد سیاسی اشتہارات اور انتخابی مواد کی تشہیر پر پابندی ہو گی.الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر انتخابی مہم دکھانا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے

    میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری نتائج نشر کر سکتا ہے، نتائج کے ساتھ "غیر حتمی” کی وضاحت لازمی قرار دی گئی ہے.الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔

    مشاعرہ سے مکالمہ تک، ملی ادبی پنچائیت کا فکری و قومی کردار

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

    لیہ: مریم نواز کا لیپ ٹاپ و اسکالرشپ اسکیم کا آغاز، طلبہ کا پرتپاک استقبال

  • پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی اس خالی نشست پر پولنگ 29 مئی 2025 کو ہو گی۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی 14 اور 15 مئی کو جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) 17 مئی کو کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو انتخابی عمل سے متعلق ضروری انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ انتخاب پنجاب اسمبلی کے ارکان کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سینیٹر ساجد میر ممتاز دینی و سیاسی شخصیت تھے، اور ان کے انتقال کے بعد سینیٹ میں یہ جنرل نشست خالی ہوئی تھی، جس پر اب باضابطہ انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    مودی کی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    یہ گلشن سدا سلامت رہے .تحریر:فیصل رمضان اعوان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

    رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 165 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ عوام پاکستان کی جماعت بھی شامل ہے۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں تین سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کے سربراہ اور تنظیم موجود نہیں ہیں، جن میں پی ٹی آئی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج شامل ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری بدستور پارٹی کے عہدہ پر براجمان ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر کے طور پر فہرست میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں 165 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 15 جماعتیں ایسی ہیں جو پارلیمنٹ تک پہنچ سکی ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ

    بھارت سے نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا اہم ہے، سلمان علی آغا کی انوکھی منطق

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

  • ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

    ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونلز کی تبدیلی کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کر دئیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے کیسز جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کے ٹریبیونل کو منتقل کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دیدی تھی۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے جیتنے والے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار نے ٹریبونل کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ تحریک انصاف نے ٹریبونل کی تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل کے روبرو این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔الیکشن ٹربیونل نے عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دے دیا، این اے 236 سے ایم کیو ایم کے سپریم کورٹ کے وکیل و سینئر قانون دان حسان صابر ایڈووکیٹ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجا خرم نواز کی درخواست منظورکی تھی۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کامحفوظ فیصلہ سنادیا، اسلام آباد کے تین لیگی اراکین اسمبلی نے ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    کے الیکٹرک نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے دور رہنے کامشورہ

  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخو ا کے دو اضلاع میں خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخو ا کے دو اضلاع میں خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں چئیرمین تحصیل کونسل حویلیاں، ایبٹ ٓباد اور تحصیل کونسل متھرا، پشاور کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا،جس پر پولنگ 6اگست، 2023کو ہوگی، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 7جولائی 2023کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10جولائی سے 12جولائی 2023تک جمع کراسکتے ہیں۔ 13جولائی 2023کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،
    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 14جولائی سے 16جولائی 2023 کو ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17جولائی سے 18جولائی 2023 تک جمع کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلہ 20جولائی 2023 تک کیا جائیگا,امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21جولائی 2023کو جاری کی جائیگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جولائی 2023 تک واپس لے سکیں گے۔ اور 23جولائی 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ 6اگست 2023 مقرر کر دی۔ 8اگست 2023 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول جاری ہونیکے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے۔
    الیکشن کمیشن کے مطابق جہاں الیکشن ہونگے ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقی اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی،

  • پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن میں بھیجے گئے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا۔

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروا دیا گیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق پارٹی کی طرف سے ریفرنسز پر ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔

    تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔

    تمام ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں، ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا مواد فراہم نہیں کیا گیا، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔

    ارکان نے جواب میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے درکار قانونی موقع نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپگنڈا کیا گیا، الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کو خارج کرکے اپنا وقت بچائے۔

  • ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد:ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ جہاں ایک طرف 11 جماعتی اتحاد کی مدد سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئے ہیں وہاں دوسری طرف عدم اعتماد میں ناکامی کیصورت میں وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کےلیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ہے ،

    اس سلسلے میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو شہنشاہ معظم ثابت کرنے کے خواہشمند، اب الیکشن کمیشن ان کی بندوق کے نشانے پر ہے، سوات میں جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کی اسمبلی رکنیت فوری معطل کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کے سوات میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عمران خان نے کنٹینر کی تقریر دہرائی ہے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے تک نہیں مانے جاتے، اب ان کی بندوق کے نشانے پر الیکشن کمیشن ہے، یہ ادارہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود سوات میں جلسہ کیا، ای سی پی ان کو نا اہل کرے ورنہ ہر طاقت ور قانون کا مذاق اڑائے گا، عمران نیازی تب کہاں گیا تھا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا ، پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا گیا۔

    رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب مہنگائی اور بیروزگاری کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، عمران نیازی صاحب اب آپ کے احتساب کا وقت آگیا ہے، جب جلسوں کا وقت آئے گا تو ہم جلسہ، جلسہ بھی کھیلیں گے،

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    مراکش کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات

    الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی دوسری جانب وزیراعظم کے 27 جنوری کو مجوزہ دور ے اور جلسے کے خلاف جماعت اسلامی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے اور بھرپور احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    فیصلہ کرلیا،اسلام آباد ہر حال میں جائیں گے،بلاول کا کسان مارچ سے خطاب میں اعلان

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، جب کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں مجرموں سے ڈیل کا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ہے۔

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ کرپشن کےخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پرکھیلیں، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔

    وزیراعظم نے ترجمانوں کو مثبت معاشی اعشاریہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے دے رہے ہیں، پاکستانی معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے، کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں، معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے۔

    معاون خصوصی احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کے خلاف ان کا کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے-

    بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل