Baaghi TV

Tag: الیکشن

  • این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے  سے صنم جاوید” فرار”

    این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

    تحریک انصاف کی رہنما، صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب وہ مریم نواز والے حلقے این اے 119 سے دستبردار ہو گئی ہیں

    صنم جاوید اب این اے 119 سے الیکشن نہیں لڑیں گی، نجی ٹی وی کے مطابق صنم جاوید نے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صنم الیکشن نہیں لڑ رہی ہے کیونکہ میاں شہزاد فاروق بہترین انداز میں اپنی کمپین چلا رہے ہیں ،انشاءاللہ ہم مل کر پشپا کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

    مریم نواز کے مقابلے میں صنم جاوید کی دستبرداری پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ سنا ہے مریم نواز شریف کا نام لے لے کر مشہور ہونے کی کوشش کرنے والی صنم جاوید کو جب اصل میں میدان میں اترنا پڑا تو عزت بچا کے بھاگ گئی،الیکشن گراونڈ پر اور کریڈیبلٹی پہ لڑنا پڑتا ہے،پتا نہیں پارٹی نے دھتکار دیا یا گراونڈ پہ اصلیت پتا چل گئی.

    میاں عباد فاروق نے لکھا کہ ہمارے خاندان کی طرف سے صنم جاوید سمیت انکی فیملی کا شکریہ،اب اس پشپا رانی کو مل کر عبرتناک شکست دیں گے انشاءاللہ ایم این اے

    مریم نواز کے مقابلے میں این اے 119 کے امیدوار میاں شہزاد فاروق نے لکھا کہ میں صنم جاوید کا کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے اس مشکل حالات کے باوجود جب صنم جاوید اور عباد فاروق دونوں پچھلے 8 ماہ سے جیل میں قید ہیں 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں میری بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہیں ہم اپکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 جنوری 2024ء کو صنم جاوید سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کو2 قومی اورصوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ پر انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے تھے،صنم جاوید کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے مقابلے میں “ریکِٹ” کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیاتھا.

    ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    دوسری جانب صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اے ٹی سی نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی،لاہور پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا تھا،

    قبل ازیں آج صنم جاوید کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی جس پر پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا،صنم جاوید کو مقدمہ نمبر768 میں گرفتار کیا گیا ہے،صنم جاوید کو لاہور کے تھانہ شادمان کو جلانے پر گرفتار کیا گیا ،صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن تک انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن تک انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ: ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل کا معاملہ،عدالت نے الیکشن تک انٹرنیٹ سروس بلا تعطل فراہم کرنے کا حکم برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی

    سرکاری وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے 3 کیسز ہیں اور تینوں انٹر نیٹ سروس سے متعلق ہے،جبران ناصر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک بھر میں 3 دن کے لئے انٹر نیٹ سروس بند ہوئی تھی ہم اس کی وجہ جاننا چاہتے ہیں،انٹر نیٹ بحال رکھنے اور خرابی دور کرنے کی ذمہ داری پی ٹی اے اور دیگر فریقین کی ہے،عدالت نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کو درخواست کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،جبران ناصر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی ویب سائٹس بھی بلاک کرنے سے روکا جائے،

    سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ انٹر نیٹ تو کبھی ہمارے بھی نہیں چلتے ، جبران ناصر ایڈوکیٹ نے کہا کہ انٹر نیٹ پرووائیڈر اسپیڈ سلو کرسکتے ہیں جبکہ ڈی این ایس بلاکنگ پی ٹی اے کرتی ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس تک رسائی فراہمی کا بھی حکم دیا جائے،الیکشن کے دن ہیں لوگ ویب سائٹس کے ذریعے آگاہی حاصل کرتے ہیں، وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ الیکشن کے دن ہیں بالکل لوگ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی ویب سائٹس ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست پر فریقین سے جوابات طلب کرلئے،عدالت نے مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں موقف اپنایا گیا کہ 17 دسمبر،7 اور 20جنوری کو ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی ،مسلسل کی کئی روز سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے،انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش اور تعطل سے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے، درخواست میں وزارت داخلہ ،وزارت آئی ٹی و مواصلات اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ عام انتخابات تک شہریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مداخلت نا کریں،

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

    چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

  • ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    ناظم آباد واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی،گورنر سندھ
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور انیس قائم خانی سے رابطہ ہوا ہے

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر کاربند سیاسی جماعت ہے،ہمارے دفتر پر حملہ کیا، کارکن کو شہید کیا گیا،انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ تفریق روا رکھی جارہی ہے ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی،

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانوے کے آپریشن میں بھی یہاں سے ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکا،ہمارے یونٹ انچارج فراز کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،

    مصطفیٰٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا واقعہ ہے ہمارے دفاتر حملوں اور کارکنوں کو شہید کرنے کا،مچھر کالونی میں ہمارے تین کارکنوں کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، دہشت گرد پکڑے گئے،پہلے ملٹی چوک پر ہمارے جھنڈے اتار کر اپنے جھنڈے لگائے،کارکنوں نے روکا تو ہتھیاروں کے ساتھ مسلح جتھوں نے فائرنگ کی،ابھی تک ہماری طرف سے ایک پتھر بھی نہیں مارا گیا،ہر کارکن کی شہادت پر مرنے والے کا ہی قصور بتایا جاتا ہے ،ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں ،شہر کے ذمے دار ہر واقعے پر ایم کیو ایم کو ذمے دار ٹھہرایا جارہا ہے ،گاڑیاں جلانے کا الزام لگایا جارہا ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ پر قبضہ کرچکی ہے،یہ لوگ اندر سے پاکستان کو ختم کررہے ہیں،ایم کیو ایم سندھ میں’’لاسٹ لائن آف ڈیفنس‘‘ہے،ان لوگوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،22ہزارارب روپے مودی کو دو تو وہ بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگائے گا،11دسمبر کو این اے243میں ہمارے 3ساتھیوں کو قتل کیا گیا،سہراب گوٹھ میں ہمارے نہتے ساتھیوں کو شہید کیا گیا،ہم نے کراچی میں’’را‘‘سے لڑائی کی اور اسے ختم کیا

    ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

    این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

    ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    واضح رہے کہ انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا

    کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے.

  • الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

    انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا

    واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    جھگڑے کے بعد نامعلوم افراد نے علاقے میں دوگاڑیوں کوآگ لگادی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی، رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا،

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہو رہے ہیں،سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے، کراچی سے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، تحریک لبیک،مرکزی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتیں میدان میں ہیں

    چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

    طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے کاپی پیسٹ نہیں کیا اپنے ہاتھوں سے منشور لکھا ہے،عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری کر دیں گے،

    پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ انتقام اور تقسیم کی سیاست نہیں کرونگا، خان صاحب کہتا تھا سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج وہ خود جیل میں ہے ، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں،مخالف کی بہن ، بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا شہید بی بی کی سیاست نہیں ، ایسے اسپتال بنائیں گے جہاں بغیر کسی کارڈ کے مکمل مفت علاج ہو گا،میں انتقامی سیاست نہیں، دن، رات آپ کی خدمت کروں گا،ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کی، سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدل دیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا کیا ہوگا جو ضمنی الیکشن سے ڈر کر بھاگتے رہے،مگر میرے جیالوں کے ہمت اور جدوجہد کی وجہ سے آج آپ سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے، وہ تو کہتے ہیں کہ مہم نہیں چلا سکے، نہیں نکل رہے کہ ان پر دہشت گردی کی دھمکیاں ہیں، سیکورٹی تھریٹس ہیں، تو میں پوچھتا ہوں کہ فرق صرف اتنا ہم ڈرنے والے، گھبرانے ، بھاگنے والے نہیں، ہم تو شہید بھٹو کے سپاہی ہیں بینظیر کے جیالے ہیں، یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے، عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہمارا موقف یہ ہے کہ ملک خطرے میں، مشکل میں ہے، تاریخی معاشی بحران ہے، ہم نے یہ حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھے،مہنگائی، غربت، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طر ف دہشت گردی کا بحران ہے.ہم نے دہشت گردی کو شکست دی تھی، پشاور کے لوگوں نے قربانیاں دی تھیں،آج پھر دہشت گرد کیوں سر اٹھا رہے ہیں،معاشرے میں بھی ایک بحران ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی ہے، اس سیاست کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم ہوئی.

    جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تیر ہی شیر کا راستہ روک سکتا ہے ،مسلم لیگ اشرافیہ اور پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے،اگر آزاد کو کامیاب کیا تو خان پھر استعفی دلوا کر دوبارہ الیکشن کروائے گا ،ووٹ ضائع کرنے والوں کو سمجھنا ہے کہ اب صرف تیر اور شیر کے درمیان مقابلہ ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا اور دلوانا ہے، ساری سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی کے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لانے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں،نوازشریف سے قبل آصف زرداری سی پیک کے تمام منصوبوں کے معاہدے کیے، سچے نواز کا سچا منشور، ہم نے تین بار دیکھ لیا کہ نواز شریف کتنا سچا ہے ،وہ ایٹمی طاقت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ ایٹم بم کا تحفہ بھٹو نے دیا ،ہم اپنی اور وہ ہماری کارکردگی پر الیکشن لڑ رہے ہیں،خان نے احتجاج کی بجائے ملکی اثاثوں پر حملوں کی سیاست کی ،نوازشریف نے مجھے کیوں نکالا کا رونا دھونا شروع کیا ،کہتا کہ ایک پیچ کی سیاست کرتا ہوں اب وہ اس کے گلے پڑگیا ہے،خان صاحب کو اب سرپرائز کیس لگ رہا ہوگا، پہلے لوگوں سے بات نہیں کرتا اب اس سے کوئی بات کرنے پر تیار نہیں ،خان کو کہا کہ ہر کسی کو چور چور نہ کہو سب کو جیل میں ڈالنے کا کہتا آج وہ خود جیل میں ہے، جس نے بھٹو کی بیٹی کے ساتھ ظلم کیا ان کی بیٹی سے بھی ظلم ہوا ، اس پارٹی جس نے آصف زرداری کی زبان اور گلہ کاٹا ان پر مقدمے بنائے ان کے ساتھ بھی وہ سب کچھ ہوا تھا، مکافات عمل ہے جو تم آج کروگے کل تمہارے ساتھ ہوگا، وزیر اعظم بنا تو انتقامی کارروائی اور نفرت کی سیاست نہیں کرونگا، دس نکاتی پروگرام کے لئے تیر پر ٹھپہ لگانا پڑے گا،

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

    اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

  • تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، شاہ جہاں بلوچ ن لیگ کے ساؤتھ نائب صدر ہیں،شاہ جہاں بلوچ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہے ہیں،انہوں نے کچھ ناراضی کے باعث ن لیگ جوائن کرلی تھی،اکبر یوسف زئی ، عابد سومرو کا بھی مشکور ہوں،

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، کوشش ہے پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو،پیپلزپارٹی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتے گی،لیاری سے شاہ جہاں بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہےہیں،شاہ جہاں بلوچ 2013سے2018 تک پیپلزپارٹی کےرکن اسمبلی تھے،مخالف جماعتوں کو یقین ہے وہ تنہا پیپلزپارٹی کونہیں ہراسکتیں،عابد سومرو اور اکبر یوسفزئی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فہمیدہ مرزا ڈیفالٹر تھیں،فہمیدہ مرزا 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں ،اگر26کروڑ روپے ڈیفالٹر کوالیکشن کی اجازت مل سکتی ہےتو دوسروں کا کیا قصور؟ بجلی ،گیس بل کی عدم ادائیگی پرلوگوں کوالیکشن سےروکنا زیادتی ہے، 26 کروڑ روپے والوں کوالیکشن لڑنےکی اجازت ہے تو چند ہزار والوں کوبھی ہونی چاہیے،کن وجوہات پرفہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی؟ تنہا کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی،کراچی کی بربادی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے،

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

     مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی

  • میں جو اعلان کرتا، ن لیگ مذاق اڑا کر اگلے دن وہی اعلان کر دیتی،بلاول

    میں جو اعلان کرتا، ن لیگ مذاق اڑا کر اگلے دن وہی اعلان کر دیتی،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ آپ کی طاقت اور ووٹوں سے جیتیں گے اور آپ کی حکومت بنائیں گے ،

    ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل نکلالنا ہے تو 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنا ہوگا، اشرافیہ سے وسائل لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے ،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی طرف دیکھ رہی ہے ، پیپلزپارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے ، ہمارا ساتھ دیں نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کردیں گے ،پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا ،حیران ہوں ن لیگ نے آج تک اپنا منشور نہیں بتایا ، جومیں کہتا ہوں ن لیگ اسے نقل کرکے اعلان کردیتی ہے ، 300 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر ن لیگ نے مذاق بنایا ، ن لیگ نے اگلے دن ہی مفت بجلی یونٹ دینے کا اعلان کردیا ،خواتین کے لئے 30 لاکھ گھر بنا کر ان گھروں کے مالکانہ حقوق فراہم کروں گا ،وسیب کے لئے جد وجہد ہم نے شروع کی تھی ، وہ جاری رہے گی اور میں عوام کے مطالبات پورے کروں گا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں واحد سیاسی لیڈر ہوں جو اس وقت اپنی پارٹی کی الیکشن مہم سنجید گی سے چلا رہا ہے۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک سے غربت ، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قاسم پورہ ملتان جلسہ گاہ آمد کے موقع پر عوام کی جانب سے پرجوش استقبال جبکہ مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی۔

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

    بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

  • چترال، این اے ون کے امیدوار طلحہ محمود کا پی ٹی آئی امیدوار کے آبائی حلقے میں پاور شو

    چترال، این اے ون کے امیدوار طلحہ محمود کا پی ٹی آئی امیدوار کے آبائی حلقے میں پاور شو

    جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد طلحہ محمود نے پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایتی امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداللطیف کے آبائی حلقے میں پاور شو کیا ہے،

    لوٹ اویر (فتح اللہ) انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد طلحہ محمود ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی شکیل احمد و دیگر عمائدین نے پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایتی امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداللطیف کے آبائی حلقے لوٹ اویر کا کامیاب دورہ کیا ۔ جہاں عمائدین کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے دونوں نامزد امیدواروں کا پرتپاک طریقے سے استقبال کیا گیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مجھے چترال کو قریب سے دیکھنے کا ملا۔ چترال کو بالخصوص لوٹ اویر کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ لوگوں کو ماضی کے تمام سیاستدانوں نے نظر انداز کیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے اس علاقے کو لاوارث رکھا گیا ہے۔ جو کہ قابل افسوس ہے۔ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ آپ لوگ زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ پینے کے لئے پانی ، علاج کے لئے ہسپتال اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا اگر میں آپ لوگوں کی ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہوا تو یہ میرا آپ سے وعدہ ہے انشاء اللہ آپ کو آپ لوگوں کی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں رکھوں گا ۔ یہاں سڑکوں کی حالت زار دیکھ کر مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے چترال کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جائیں گے ۔اگر چترال نے مجھے منتخب کیا تو انشاء اللہ آپ کی امنگوں کی صحیح ترجمانی کروں گا۔ چترال کی حق کو اپنی ذات کو لئے استعمال نہیں کروں گا۔ اگر چترال نے مجھے منتخب کیا تو اگلے پانچ سالوں میں چترال میں مثبت تبدیلی نظر آئی گی۔

    محمد طلحہ محمود نے لوٹ اویر میں والہانہ استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں آپ لوگوں نے مجھے عزت دی ہے۔ جس انداز میں چترال کے طول و عرض مجھے استقبال کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا مقروض ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چترال کی ترقی کے لئے دن رات محنت کروں گا۔

    ماضی میں چترال کے عوام کو محتلف بہانوں سے دھوکہ دیکر ان سے ووٹ لیا گیا۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود

    سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

    طلحہ محمود اور چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کے درمیان نوک جھونک

    این اے ون چترال میں سینیٹر طلحہ محمود کی بھر پور انتخابی مہم جاری

    علاوہ ازیں سابق جنرل سیکرٹری انصاف وومن ونگ اپر چترال ، انصاف ویلفیئر ونگ مالاکنڈ سارہ شاہ پیرزادہ اور سابق صدر انصاف وومن ونگ اپر چترال فضیلہ بی بی نے الیکشن 2024 میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا.

  • بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،شاہ خاور

    بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،شاہ خاور

    قائمقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور پی سی بی الیکشن کمشن میری تین ماہ کیلئے تقرری ہوئی پی سی بی میں،الیکشن کمشنر کا کام یہی ہوتا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کروائے جائیں،

    شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا تھا کیوں کہ بلوچستان کی ہائی کورٹ سے آرڈر تھا کہ یہ منیجمنٹ کمیٹی بی او جی نہیں بنا سکتی،بلوچستان ہائی کورٹ جاکر خود اس فیصلے کو خارج کرائی اور اس کے بعد کوئی مسئلہ نہیں کہ بورڈ آف گورنر نہ بن سکے، منیجمنٹ کمیٹی سے بات ہوئی اور انھوں نے 16 جنوری کو اجلاس بلایا مگر آئی پی سی نے روک دیا،آئی پی سی منسٹری سے ملاقات کے بعد دوبارہ اجلاس کیا گیا جس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے استعفیٰ دیا،بورڈ آف گورنر میں اس وقت گیارہ ممران ہیں، جن میں دو پرائم منسٹر کے نومینی ہوتے ہیں، بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے ،

    شاہ خاور کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ایبٹ آباد اور ملتان ریجن کے الیکشن نہیں ہوئے تھے مگر مکمل ہوچکے ہیں،امید ہے کل تک آئی پی سی منسٹری کو نوٹیفائی کردیں گے اور بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیں گے،بورڈ آف گورنر تشکیل دینے کے بعد الیکشن کی تاریخ بھی بتا دی جائے گی،اگر کوئی خاص وجہ نہ ہوتو الیکشن کمشنر کا کام یہی ہے کہ وہ الیکشن کروائے،پی سی بی کی شق ہے کہ چیئرمین کے استعفے کے بعد اگلے چار ہفتے میں الیکشن کروائے جائیں،ہمارے پاس کوئی خاص وجہ نہیں ہے کہ ہم الیکشن نہ کروائیں،ہمارا کام ہے جلد سے جلد الیکشن کروائیں،یہ ٹرینڈ شروع ہوجانا چاہیے کہ آنے والی حکومت کو بورڈ آف گورنر سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،ہم 8 فروری سے پہلے بھی الیکشن کروا سکتے ہیں مگر یہ تاریخ آگے بھی جاسکتی ہے،ہم آئین کے مطابق الیکشن کروانے کی کوشش کریں گےہمارا ڈے ٹو ڈے افیئر کا کام ہے، ضرورت پڑی تو جن کوچز یا سٹاف کے کنٹرکٹ ختم ہوچکے ہیں ان کو دیکھیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا، پی سی بی آئین کے تحت الیکشن کمشنر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بنے ہیں.

    واضح رہے کہ ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، ذکا اشرف کے بعد اب شاہ خاور قائمقام چیئرمین ہوں گے

  • این اے 194، تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو بلاول کے حق میں دستبردار

    این اے 194، تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو بلاول کے حق میں دستبردار

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی

    سیف اللہ ابڑو این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا، سیف ابڑو نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں کہا ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔بلاول زرداری این اے 194 لاڑکانہ سے امیدوار ہیں اور انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو تھے جو آج بلاول کی حمایت میں دستبردار ہو گئے ہیں.این اے 194 سے جے یو آئی کے رہنما بھی بلاول کے مدمقابل ہیں

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی جانب سے ان کے حق میں دستبردار ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این اے 194 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سینیٹر ابڑو کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں،ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان یہ سمجھنے لگے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو روکنے کا واحد راستہ 8 فروری کو پی پی پی ہے، میں تمام پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ انتھائی سمجھداری سے دیں، اس طرح ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکتے ہیں،

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں جامعۃ المنتظر آمدہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی جامعۃ المنتظر کے پرنسپل آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلی علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم اعلی علامہ سید مرید حسین نقوی کی ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو زرداری سے منیر حسین گیلانی، علامہ غلام باقر گھلو اور علامہ سید صفدر حسین نقوی نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا، بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر دعائے خیر کی، بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلم گل، امجد ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بدر، فیصل میر، شہلا رضا، خدیجہ حسن، احسن رضوی، چوہدری ریاض، رانا اشعر ودیگر موجود تھے.

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں