Baaghi TV

Tag: الیکشن

  • اپوزیشن میں بیٹھیں‌ گے،کسی کو ووٹ نہیں دیںگے،مولانا فضل الرحمان

    اپوزیشن میں بیٹھیں‌ گے،کسی کو ووٹ نہیں دیںگے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

    مولانا فضل الرحمان حلف لینے پہنچے تو اس دوران ایوان میں آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مصافحہ کیا، مولانا فضل الرحما ن نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی اور سوالات کے جوابات دیئے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کی نمائندگی ہم کریں گے،رات وفد آیا تھاجس میں ن لیگ ،پیپلز پارٹی و دیگر تھے، انکے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی، ہماری پالیسی ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جس پارلیمنٹ کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نہ ہو اس میں کسی کاروائی میں حصہ نہیں لیں گے، اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم سمجھتے ہیں

    صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ اسمبلی دوبارہ آ کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تو نہیں ہے، کوئی اور چیز ہے،صحافی نے سوال کیا کہ احتجاجی سیاست یا آزادی مارچ ، کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ انتظار کریں۔ لگتا تو نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے، لگتا تو نہیں ہے، اگر یہ حال ہو،صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی سے مل کر سیاست کریں گے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان بغیر جواب دیے روانہ ہو گئے.

    ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

  • این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر دیا

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر دیا

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر دیا

    فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گشتاسپ خان کامیاب ہوئے ہیں، آر او کے مطابق پی ٹی آئی کے شہزاد گشتاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 80413 ووٹ حاصل کئے,گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

    متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے حالیہ انتخابات کو متنازعہ قرار دے دیا،کہا کہ مشکل فیصلوں کے لئے مخلوط حکومت کے پاس مینڈیٹ بظاہر ناکافی ہے،

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں انتخابات اور اسکے بعد کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کی ہے، موڈیزکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ پاکستان میں 8 فروری کو انتہائی متنازع انتخابات کے باعث سیاسی خطرات بلند ہیں،نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی،مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں ہے

    موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل، وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں، آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا، مالی اوربیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی، قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    ایک ہی الزام،شیخ رشید پر متعدد مقدمے،عدالت نے رپورٹ کی طلب

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی استدعا کر دی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،سندھ پولیس کے ڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ آئی جی اور ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے؟ پولیس افسر نے عدالت میں کہا کہ جی، رپورٹ عدالتی حکم کے بعد مشاورت سے بنی ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ کو دیکھ لیں پھر دوبارہ سماعت کرتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا،

    ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس ،شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ ، موچکو سندھ اور لسبیلہ بلوچستان میں مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی سندھ ، پراسکییوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی تفصیلی رپورٹ پیش کریں ، دو ہفتے کا وقت ہے اگر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کاروائی ہوگی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تینوں افسران کو بتادیں اگر عمل درآمد نہ ہوا تینوں کو جیل بھیجیں گے ،ایس ایس پی کیماڑی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے سندھ پولیس اور پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی،

    ہار تسلیم کرتا ہوں، ابھی سیاست نہیں، رمضان کے بعد دیکھوں گا،شیخ رشید
    شیخ رشید نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن میں اپنی ہار کو تسلیم کرتا ہوں، جو جیتے ہوئے ہیں انکا انٹرویو کریں، فی الحال میں کسی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں، ابھی کوئی سیاست نہیں کر رہا، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کروں گا،

    واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،شیخ رشید نومئی کیسز میں گرفتار تھے،انتخابات کے اگلے روز شیخ رشید کی ضمانت ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، شیخ رشید رہائی کے بعد خاموش تھے، آج عدالت پیش ہوئے

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

  • مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب

    مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بن گئی

    مریم نواز شریف پنجاب کی 20 ویں وزیراعلی منتخب ہوئی ہیںَ ،پاکستان کی تاریخ میں مریم نواز شریف وزیراعلی بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،مریم نواز کی تقریب حلف برداری تقریبا آج دن ڈھائی بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی،تقریب حلف برداری میں میاں نوازشریف ،نامزد وزیراعظم میاں شہبازشریف سمیت خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ دیگر مہمان شرکت کریں گے

    میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
    وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے قدرت کا نظام ہے، پہلے مشکلات سے گزارنا اور پھر نوازرنا، میں سر جھکا کر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوری اصولوں اور جمہوری پرچم کو سربلند رکھے گا، افسوس ہے اپوزیشن ارکان موجود نہیں، میرا دل تھا وہ جمہوری عمل کا حصہ بنتے، سیاست، جمہوریت میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے ، ہم پر بھی لمبا عرصہ مشکل وقت رہا، جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، اپوزیشن ہوتی تو میری تقریر کے دوران شورشرابہ کرتی مجھے خوشی ہوتی، ان کی غیرموجودگی میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں ان کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا،اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے ہر وقت اسی طرح کھلے ہیں جس طرح میری جماعت کے کارکنوں کے لیے، نوازشریف شہبازشریف، پوری جماعت، ایک ایک ایم پی اے، ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پیپلزپارٹی، آئی پی پی، ق لیگ اور ضیا لیگ کے ارکان کا شکریہ، جتنی وزیراعلی ن لیگ کی ہوں اتنی دوسری جماعتوں کی بھی ہوں، ہم سب مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اس منصب کے لیے نامزد کیا ،میرے دل میں کسی کے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں،

    میری والدہ آج یہاں میرے ساتھ موجود نہیں لیکن انکی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ موجود ہوتی ہیں،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری یہاں موجودگی سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف ہے، میرا اعزاز ہر ماں ، بہن ، بیٹی کا اعزاز ہے، امید ہے یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے میرے بعد کوئی اور خاتون یہ جگہ لے، اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ اپنے مخالفین کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں، میری والدہ آج یہاں میرے ساتھ موجود نہیں لیکن انکی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ موجود ہوتی ہیں،میں مرحوم والدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‌کہ انہوں نے مجھے ایسے حالات کے لئے تیار کیا جس کا انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے ان سے گزرنا پڑے گا،میری ماں کی دعائیں ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں ،وہ کہا کرتی تھیں کہ زندگی آسان نہیں تب مجھے ان چیزوں کی سمجھ نہیں آتی تھیں،انہوں نے سکھایا کس طرح مصائب میں صبر کیا جاتا ہےمیں آج اپنی والدہ او ر قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں،قوم کے نوجوانوں بچوں بچیوں بیٹے بیٹیوں کو کہتی ہوں کہ اپنے والدین کی عزت کریں انکی زندگی میں انکی قدر کریں کیونکہ والدین کی دعائیں انسان کو وہاں تک پہنچا دیتی ہیں جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا،

    رمضان پیکج،طلبا کو لیپ ٹاپ،نوجوانوں کو قرضے،منشور پر کل نہیں آج سے عمل کریں گے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ نامزدگی کے بعد نوازشریف نے میرے ساتھ پلان ترتیب دیا، مفید مشورے دیئے،اس کرسی پر وہ شخص بھی رہا جسے پنجاب سپیڈ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ زیادہ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، نوازشریف، شہبازشریف کی لیگیسی کو آگے بڑھانا چیلنج ہے، میرا مقابلہ اپنی جماعت میں بیٹھے سینئر لوگوں کی کارکردگی سے ہے، میں نے پارٹی اور عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کرنا ہے، آج سے پہلے میری شناخت سیاسی کارکن کے طو رپر تھی، سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر سب میرے ہاتھ مضبوط کریں، تاکہ ہم مل کر پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کر سکیں، مجھے احساس ہے پانچ سال اور دن کے چوبیس گھنٹے بھی بہت تھوڑے ہیں،میرے سامنے وہ چھوٹا کسان بھی ہے جس پر ہماری معیشت چلتی ہے، وہ ہماری طرف دیکھ رہا ہے،2016 کے بعد مجھ پر بڑا کٹھن وقت گزرا ہے، مشکلات سے گزرنے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے، کل سے نہیں آج سے منشور پر عملدرآمد شروع ہو گا،میرا ویژن ہے کہ پنجاب کو معیشت اور تجارت کا مرکز بنائیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کی سہولیات فراہم کرنا ہے، میری خواہش ہے کہ پنجاب میں ایسا سسٹم لے کر آؤں کہ لوگوں کو بجلی، گیس، فون کنکشن کے لیے دربدر نہ ہونا پڑے، ون ونڈو حل فراہم کریں گے،بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات دیں گے تاکہ لوگ سرمایہ کاری کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس ہوگی، رشوت کی روک تھام کے لیے شفاف طریقہ کار لے کر آئیں گے،عام عوام کے لیے میری ہیلپ لائنز کھلی رہیں گی خود مانیٹر کروں گی، رسپانس ٹائم کم سے کم ہو، ہم عوام کے خادم ہیں مراعات کیساتھ کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے، نگہبان کے نام سے رمضان ریلیف پیکج بنایا ہے،65 سے ستر لاکھ لوگوں کے گھروں میں رمضان پیکج ڈیلیو ر ہو گا،رمضان ریلیف پیکج کا سامان لوگوں کے گھروں پر ڈلیور کرنے کا پلان بنایا ہے،لوگوں کو قطاروں میں لگا دیکھتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے، اس بار نیا ماڈل ہے، عوام کا حق انکی دہلیز پر پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،یہ ٹیسٹ کیس ہے،سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال رکھا جائے گا،60 ہزار آمدن سے نیچے والے مستحقین ہیں جن کی خدمت ہمارا فرض ہے،پنجاب میں کس کو کس چیز کی ضرورت ہے، سنٹرلائزڈ ڈیٹا بنایا جائے گا، پیڈ انٹرن شپ پروگرام بڑھائیں گے، کم از کم 25 ہزار روپے دیں گے، نوجوان کو روزگار کے لیے قرضے، طلبہ کو لیپ ٹاپ دیں گے،یوتھ لون پروگرام کی تمام سکیمز کو دوبارہ شروع کریں گے،ہم آئی ٹی میں ہمسایہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں، گھر بیٹھے فری لانسنگ کے لیے مدد کریں گے،

    ہیلتھ کارڈ دوبارہ،ایئر ایمبولینس شروع کریں گے،خواتین کیلئے محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں، مریم نواز
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس بھی دیں گے، وزیراعلی ہائوس کے دروازے طلبا اور نوجوانوں کے لیے کھلے ہوں گے، ماں ہونے کے ناطے خواب ہے کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے سکول سے باہر نہ ہو، چند ہفتوں میں پاکستان کی پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، نوازشریف نے پہلا ہیلتھ کارڈ 2015 میں دیا ، کئی برسوں میں ہیلتھ کارڈ کرپشن کا شکار ہوا،ہیلتھ کارڈ کو دوبارہ شروع کریں گے،کل سے نہیں بلکہ حلف اٹھانے کے بعد سیدھا آج سے ہی میں اپنے دفتر جاونگی اور منشور پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائیگا،نرسنگ سکولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، خواتین کے لیے بہتر اور محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں، خصوصی ہیلپ لائن لائی جائے گی، گھر سے باہر کسی بھی ضرورت کے لیے نکلنے والی خاتون کو محفوظ ماحول دینا میری ذمہ داری ہے، لڑکیوں کو بغیر کوٹہ قرضے اور سیکوٹی ملنی چاہیے،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فری دی جائیں گی۔ٹرانس جینڈرز کو مین سٹریم میں لانا ہماری ذمہ داری ہے، اقلیتوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو محفوظ پنجاب دینا ہماری ذمہ داری ہے، ایسے محٖفوظ پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں کسی اقلیت کو ڈر یا خوف نہ ہو، بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دیئے جائیں گے،پنجاب میں ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا،پنجاب میں نوجوانوں کا پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا،پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو "ماڈل سکول” بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے،بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ کا فیصلہ، ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا، پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنانے کا فیصلہ، پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دینے کا فیصلہ کیا ہے،پہاڑوں میں بسنے والی عوام اور پنجاب کی عوام کے لئے ائیر ایمبولینس دینے کا فیصلہ، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں فری Wifi شروع کرنے کا فیصلہ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے کا فیصلہ، نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعائتی قیمت پر دینے کا فیصلہ، جس کسان کو جو مشینری چاہیے اس کے لیے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    مریم نواز نےتقریر کے دوران اے ایس پی شہربانو نقوی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ خاتون پولیس افسر کو دفتر بلاکر شاباش دوں گی,کسی خاتون کو ہراساں کرنا مریم نواز کی ریڈ لائن ہے، میں اس خاتون افسر کو شاباش دینا چاہوں گی جس نے کل ایک خاتون کی جان بچائی

    مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے خواتین کے مثبت عملی سیاسی کردار میں اضافہ ہوگا،عون چودھری
    استحکام پاکستان پارٹیکے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور نو منتخب ایم این عون چوہدری نےمریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننا قابل ستائش ہے،مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے خواتین کے مثبت عملی سیاسی کردار میں اضافہ ہوگا،مریم نوازشریف نے اپنی محنت،قابلیت اورلگن سے یہ مقام حاصل کیا،انشااللہ پنجاب میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا،میاں براداران کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، ترقی کے اس سفر میں آئی پی پی اپنا کردار ادا کرے گی

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب خان کا کہنا ہے کہ آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا لیکن یہ سیاہ ترین دن تھا،اسپیکر نے اس کو روند دیا،اپنی زندگی میں ایسا نہیں دیکھا،بڑا دل کر کے اسمبلی گئے، ہم نے کہا تھا کہ جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا، کمیٹی والوں نے قانون پڑھانے کی کوشش کی، اس انتخاب کو اخلاقی اور آئینی ہونا چاہیئے تھا جو کہ نہیں ہوا، یہ سب کو بکاؤ مال سمجھ رہے ہیں،پلے کارڈز اندر گئے، اپنے گلو بٹ اسمبلی میں لائے ،لگ رہا تھا کہ منڈی میں سبزیوں کا ریٹ لگ رہا تھا ،

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کی ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید 2 نو منتخب ارکانِ اسمبلی خضر حسین مزاری اور طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ان سے حلف لیا۔وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کی کاروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا، سپیکر نے بائیکاٹ کے باوجود ووٹنگ کروائی.

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کی ووٹنگ مکمل ہو گئی،مریم نواز سمیت لیگی اتحاد نے ووٹ کاسٹ کرلیے ،سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ،لیگی اتحاد کے تمام ارکان ایوان کے باہر لابی میں موجود تھے،ایوان کے اندر میاں نواز شریف کے حق نعرے بازی کی گئی، ایوان میں مسلم لیگ نون کے 194 پیپلز پارٹی کے 13 ،مسلم لیگ ق کے 10 ،استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اور مسلم لیگ ضیاء کا ایک اور تحریک لیبک پاکستان کا ایک رکن وزیر اعلی کے انتخاب میں شریک ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 104 ارکان نے وزیراعلی کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    قبل ازیں رانا آفتاب احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی،سپیکر ملک احمد خان نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کردیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے،آپ آج کے اجلاس میں نہیں بول سکتے، پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شراباکیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ہدایت کی کہ گیلریز میں نظم و ضبط قائم رکھیں،سپیکر پنجاب اسمبلی نےسنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کردی

    سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپنے حلف کی پاسداری کرونگا، آئین سے ہٹ کر کوئی دوسری بات نہیں ہو گی،میں آئین کے مطابق ایوان کو چلاؤں گا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کی ہدایت کر دی،سپیکر نے چند ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ایم پی ایز کا واک آئوٹ ختم کرانے کے لیے بھیج دیا،سپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان واپس نہ آئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی،

    اپوزیشن بائیکاٹ یا اٹھ کر نہ جائے، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے،مریم نواز
    ن لیگی رہنما، نامزد امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ پر خاموش نہ رہ سکیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ” اپوزیشن بائیکاٹ یا اٹھ کر نہ جائے، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے”.

    بائیکاٹ ختم نہ کیا پھر بھی اجلاس کی کاروائی چلے گی، سپیکر کی دھمکی پر سنی اتحا د کونسل کا بائیکاٹ ختم
    سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی، ارکان کاکہنا ہے کہ جب تک پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایوان نہیں آئیں گے۔بعد ازاں اسپیکر نے منانے کیلئے جانے والے وفد کو واپس بلالیا ،اور کہا کہ اگر سنی اتحاد کونسل نہیں آتی تو ہم پھر بھی کارروائی شروع کردیں گے ،اسمبلی سٹاف ارکان کو ایوان میں بلا کر دروازوں کو لاک کریں،سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان میں واپس آگئے ،واک آوٹ ختم کر دیا گیا.

    سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا شہباز کی جانب سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی گئی، سپیکر کی طرف سے اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان دوبارہ واک آؤٹ کر گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پانچ منٹ کاوقت دیتا ہوں، اگر پانچ منٹ تک اپوزیشن ارکان نہیں آتے تو اجلاس کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا کا طریقہ کار ایوان میں بتا دیا گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ممبران کو انتخاب طریقہ کار بتایا ،سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ انتخاب کا عمل شروع کرنے سے قبل تمام دروازے بند کر دئیے جائیں گے،

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے آج ہونے والے انتخاب کے سلسلے میں ارکانِ پنجاب اسمبلی کی اسمبلی آمد ہوئی،مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں، مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچی ،مریم نواز کے ہمراہ انکے شوہر کیپٹن رصفدر ، بیٹے جنید صفدر ، داماد ، بیٹی ، اسحاق ڈار ،مریم اورنگزیب ودیگر موجود تھے،مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچیں تو صحافیوں نے سوال کئے جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سے بات کرینگے، ضرور کرینگے، ابھی پیغام دوں گی تو سننا، مریم نواز آج پنجاب اسمبلی میں اپنے ہمراہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی تصویر لے کر گئی ہیں، مریم نواز نے ایوان میں اپنے ساتھ والدہ کی تصویر رکھی ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی آمد سے قبل مریم نواز نے جاتی امرا میں دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور پھر اسمبلی کے لیے روانہ ہوئیں،
    maryam

    پارٹی کے ساتھ ہوں،جہاں کہے گی کام کروں گا، رانا ثناء اللہ
    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پنجا ب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ ہزاروں سال کی ہے، آج ایک تاریخی لمحہ ہے، مریم نواز اب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں،
    یہ تاریخی لمحہ دیکھنے پہنچا ہوں،یہ خدمت کا منصب ہے، جس طرح شہباز شریف نے خدمت کی ہے، اسی طرح مریم نواز روایات کو آگے بڑھائیں گی،ایک میرٹ کی بنیاد پر کام کریں گی، پاکستان کو سیاسی استحکام دیا جائے، اس سے ہی معاشی استحکام ہو گا، پنجاب کا اس حوالے سے بڑا کردار ہے، میں پارٹی کے ساتھ ہوں جہاں کہے گی کام کروں گا،

    مریم نواز ہماری ریڈ لائن ، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آج مریم نواز کی صورت اچھا چیف ایگزیکٹو ملنے جا رہا ہے، ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، 26 فروری پاکستان اور پنجاب کے لیے اہم دن ہے، ایوان سے منتخب ہونے کے بعد مریم نواز روڈ میپ دیں گی، مریم نواز رمضان پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم روز کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی اسپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی،مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے، کسی وزیرِاعلیٰ نے ہاؤس کو وقت نہیں دیا، ہماری وزیرِ اعلیٰ ہر فورم پر نظر آئیں گی، حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں، وہ وہاں حلف لیں گے، اسلم اقبال اگر نفری سے ڈرتے تو فرعون نہ بنتے،جو زبان ہم نے بھگتی ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر پچھتاوا کرنا پڑے، مریم نواز مختلف وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا اسٹائل مختلف ہو گا۔

    پنجاب اسمبلی، قائد ایوان کا انتخاب،گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب،سیکورٹی سخت
    پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب،گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب، آئی جی پنجاب کی ہدایت، پولیس ہائی الرٹ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کی سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے، الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں، نقص امن کا باعث بننے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں، سی ٹی او لاہور اسمبلی اجلاس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں،

    سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا،سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروادیے،پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو، نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔

    غیر آئینی طور پر منتخب ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ترجمان تحریک انصاف
    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے آج پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کررہے ہیں،سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے،پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے، ایک شکست زدہ خاتون کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد اب ایوان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار کی ماسوائے اس کے کوئی سیاسی حیثیت و اہمیت نہیں کہ وہ عدالت سے سزایافتہ مستند قومی مجرم کی بیٹی ہے،بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں سزایافتہ ایک مجرمہ کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے شریف خاندان کی جائیداد میں مزید اضافہ ہے،پنجاب کے عوام غیر آئینی طور پر منتخب ہونے والی جعلی وزیر اعلیٰ کی صورت اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی غیر آئینی حکومت کی عمارت زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکے گی اور اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی،

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ ہمارے 4 ایم پی ایز کو ابھی پنجاب اسمبلی آتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ اگر ان کو رہا نہیں کیا تو ابھی احتجاج کی کال دیں گے اور مریم نواز کو حلف نہیں اُٹھانے دیں گے۔ہمارے لوگوں کی گاڑیاں روکی گئی ہیں، منتخب ایم پی اے کو تھانے میں بند کر دیا گیا، ہمارے پاس ثبوت ہے، اگر رہا نہ کیا گیا، راستے نہ کھولے گئے تو ہم کال دیں گے، وزیراعلیٰ کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے، چھاپوں سے باز آ جائیں،آج پاکستان میں نہ آئین ہے نہ قانون ہے،

  • سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف لےلیا،احتجاج کرنیوالوں کی گرفتاریاں

    سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف لےلیا،احتجاج کرنیوالوں کی گرفتاریاں

    سندھ اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوا، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حلف لیا،

    سندھ اسمبلی میں نو منتخب ایوان کے پہلے اجلاس کی صدارت سپیکر آغا سراج درانی نے کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اراکین نے حلف اٹھا لیا، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف لیا، اس موقع پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے، احتجاج کرنے والوں سے نمنٹنے کے لیے انتظام کیا ہے،کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    سندھ اسمبلی،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کا شیڈول جاری
    سندھ اسمبلی کا اجلاس ،اسپیکر آغا سراج درانی نے شیڈول پیش کردیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ سیکرٹری اسمبلی کے پاس 2 سے تین بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔شام چھ بجے تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا ،7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری ہوگی،کل صبح 11 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

    سندھ اسمبلی، قائم علی شاہ کا ریکارڈ8 ویں بار حلف لیا، نثار کھوڑ و ایوان میں رہے ،حلف نہ لیا
    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 8 ویں بار سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا،حلف اٹھانے کے بعد اراکین نے رجسٹر پر دستخط کئے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین حلف کے وقت ایوان میں‌موجود تھے، دیگر جماعتوں کے اراکین نے احتجاجا حلف نہیں لیا،پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے حلف نہیں لیا، نثار کھوڑو سینیٹ میں آصف زرداری کو صدر کا ووٹ دینے کے بعد سندھ اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کےدوران پیپلز پارٹی کے کارکنان نے نعرے بازی کی جس پر سپیکر برہم ہو گئے، نثار کھوڑو، نادر مگسی بھی آٹھویں بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں،آزاد اراکین جو کامیاب ہوئے اور سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے وہ نئے چہرے ہیں،

    سندھ اسمبلی،168 ارکان اسمبلی میں سے 3 کے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی کے 114 میں سے 109 ارکان نے حلف لے لیا حلف لینے والوں میں ایم کیو ایم کے 36 ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں، کل 145 ارکان اسمبلی نے حلف لے لیا، آزاد ارکان، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی کے 5 ارکان نے بھی حلف نہیں لیا،نثار کھوڑو ، جام مہتاب مہر ، نادر مگسی اور سردار چانڈیو حلف نہ لینے والوں میں شامل ہیں، دادو سے نو منتخب امیدوار عزیز جونیجو کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوگئی

    سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کے شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ایم کیوایم کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 36 تک پہنچ گئی، ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا، مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کیا گیا ہے، اویس قادر شاہ سپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار اور اقلیتی رکن نوید انتھونی ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

    پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اجلاس میں شمولیت کی بجائے اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے،سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں شرکت کے لیےآنے والے افراد کوگرفتار کر لیا گیا،پولیس 10سے زائد افرادکوگرفتارکر کے لےگئی، سندھ اسمبلی کے قریب احتجاج میں شرکت کے لئے آنے والے قومی عوامی تحریک کے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس نے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا حراست میں لئے گئے افراد کو وین میں بھر کر تھانے منتقل کیا جائے گا،پولیس کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، اسمبلی کے باہر واٹر کینن اور قیدیوں کی گاڑیاں پہنچا دی گئی ہیں،

    جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف کارساز کے مقام پر دھرنا دے دیا،سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے سندھ اسمبلی کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں.جمعیت علماء اسلام ف کے سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت جے یو آئی ف کے کارکنان کو پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا گیا ہے،

    پُرامن احتجاج ہمارا حق ، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے،سردار عبدالرحیم
    جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہمارا احتجاج مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہے، جب تک چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملے گا احتجاج ہوگا، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ساتھ ہیں،احتجاج میں جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم حقیقی بھی ساتھ ہیں، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے، احتجاج سے جعلی مینڈیٹ والی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

    سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی
    قبل ازیں نگران حکومت نے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے،نگران وزیر داخلہ سندھ نریگیڈیئر (ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ آج 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شہر قائد کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے،کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں

    سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
    قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا، ہمارے کارکنان پر پولیس نے سخت تشددکیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجوبھی شامل ہیں، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر زینت سموں کو بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا ہے،ہمارے کارکنان کو آرٹلری میدان سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات،اکبر ایس بابر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

    پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات،اکبر ایس بابر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ،اکبر ایس بابر نے کاغزات نامزدگی حاصل کر لئے،

    اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ سے کاغزات نامزدگی موصول کئے، اکبر ایس بابر نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغزات نامزدگی موصول کروائے،اکبر ایس بابر انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،

    قبل ازیں گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی بھی درخواست دائر کی گئی،اکبر ایس بابر کے ساتھی محمود احمد حسن نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، درخواست گزار نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اتحاد یا انضمام معاہدے کی دستاویزات مانگ لیں،درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اراکین کیلئے قابل تشویش ہے، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اتحاد سے سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے

    اکبر ایس بابر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تمام موجودہ پی ٹی آئی قیادت کالعدم ہوچکی ہے، اس لیے کسی نئی مہم جوئی کا بھرپور قانونی اور سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔کالعدم قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی وسائل کا استعمال غیر قانونی ہے، اس پر پابندی عائد کی جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر 2023 کو انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے بغیر الیکشن میں حصہ لیا، آزاد امیدوار جیتے تو انہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی

    پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی،اکبر ایس بابر

    اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

    چاہتا ہوں پارٹی کو موقع ملے،حقدار لوگ جیتیں،وکیل اکبر ایس بابر

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ  سے خارج

    انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

    سپریم کورٹ نے آٹھ فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ تھے،سپریم کورٹ نے 19 فروری کو شہری علی خان کو وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا تاہم درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہیں ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ علی خان کے گھر پولیس بھی گئی، وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس بھی بھیجا، علی خان گھر میں نہیں ہیں، نوٹس ان کے گیٹ پر لگا دیا گیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ علی خان کون ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012ء میں کورٹ مارشل ہوا تھا،

    شوکت بسرا قرآن لے کر چیف جسٹس کی عدالت پہنچ گئے، چیف جسٹس نے بات نہ سنی بٹھا دیا
    دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا روسٹرم پر آ گئے تاہم عدالت نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شوکت بسرا کو بیٹھنے کا حکم دیا،شوکت بسرا نے عدالت میں کہاکہ میں بہاولنگر سے منتخب رکن اسمبلی ہوں، اس کیس میں پیش ہونا چاہتا ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شوکت بسرا سے استفسار کیا کہ آپ علی خان کے وکیل ہیں؟شوکت بسرانے عدالت میں جواب دیا کہ نہیں میں ان کا وکیل نہیں ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ بیٹھ جائیں ہمیں وکیلوں کو سننے دیں، شوکت بسرا نے کہاکہ میں بھی ہائیکورٹ کا وکیل ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ مبارک ہو آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں مگر آپ تشریف رکھیں ،شوکت بسرا نے استدعا کی کہ میری بات تو سن لیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ بیٹھ جائیں ورنہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی کر سکتے ہیں، آپ کا اس کیس سے تعلق کیا ہے؟شوکت بسرا نے کہاکہ میرا اس کیس سے تعلق نہیں لیکن میرے ہاتھ میں قرآن ہے اس کی قسم کھانا چاہتا ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ نہ کریں ورنہ توہین کا نوٹس کر دیں گے،شوکت بسرا نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ تقریر نہ کریں، ہمارے سامنے، پہلے سن لیجیے، بالکل ہی اخلاق چھوڑ دیا ہے،آئندہ آپ نے یہ کیا تو وکالت کا لائسنس منسوخی کا معاملہ بار کو بھیجیں گے،سب نے ملکر سپریم کورٹ کو مذاق بنایا ہوا ہے ،اب اس درخواست گزار کو دیکھیں درخواست دائر کر کے بیرون ملک روانہ ہو گیا،شوکت بسرا کا کنڈکٹ دیکھیں، مجھ سے معافی تک نہیں مانگی، شہزاد شوکت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کبھی اتنی شفافیت نہیں تھی جنتی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے آنے کے بعد آئی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے کسی میڈیا چینل سے بات کی نا ہی درخواست جاری کرائی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت سے سوال کیا کہ شوکت بسرا کے خلاف رپورٹ ہونی چاہیے یا بار کونسل کارروائی کرے گی؟صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ شوکت بسرا والے معاملے کو فیصلے کا حصہ نا بنایا جائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے کہنے پر ان کو چھوڑ رہے ہیں، اگر شوکت بسرا نے باہر جا کر اس کیس سے متعلق میڈیا پر بات کی تو یہ بھی کسی چیز کے لیے تیار رہیں، وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ میں شوکت بسرا کو سمجھا دوں گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا یہ کوئی سازش نہیں ہے کہ ایک دن درخواست دائر کر کے اگلے ہی دن درخواست گزار ملک سے چلا گیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ درخواست گزار خود نا آئے اور دوسری پارٹی کو راستہ دکھائے کہ اس درخواست کے ذریعے عدالت آجاو،

    میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلا کر ریٹنگ لو،چیف جسٹس پھٹ پڑے
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اس ملک کو دنیا کے لیے جگ ہنسائی کا سامان بنا دیا گیا ہے،ہفتے کو ایک مرکزی ٹی وی چینل پر خبر چلی کہ ججز کا اجلاس ہو گیا ہے،میرا ساتھی ججز کے ساتھ کوئی اجلاس نہیں ہوا لیکن یہاں تو میڈیا آزاد ہے،میرے ساتھی ججز مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں پھر اجلاس میں کیا ہوا؟ ججز آ کر اب پریس کانفرنس کر کے وضاحتیں تو نہیں دے سکتے، خبر چلانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں رجسٹرار کو کال کر کے پوچھ لیں،یہاں جینوین صحافی نوکری سے فارغ ہو رہے ہیں، اب یہ میڈیا چلائے گا نہیں کہ بریگیڈئیر کا کورٹ مارشل ہوا تھا،ہر چیز پر بس ضمیر بیچ دو، گھر بیٹھ کر کچھ بھی چلا دیتے ہیں،سچ بولیں اور سچ بتائیں لیکن نہیں، یہاں میڈیا کو بس اپنی ریٹنگ کی پڑی ہے،اب ہر کوئی آ کر کھڑا ہو جائے کہ درخواست خارج کیوں کر دی، میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلا کر ریٹنگ لو، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا کہ ہفتے کو تو یہ خبر بھی چل گئی تھی کہ بنچ بن گیا اور سماعت شروع ہو گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے غلطی بھی ہو سکتی ہے لیکن وضاحت بھی تو چلائیں کہ خبر غلط چلی، اگر میڈیا 10 جھوٹی خبریں چلائے گا تو لوگ ان کی خبروں پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں گے، میں نے ایسا کبھی پہلے نا دیکھا نا سنا، یہ نہیں ہے کہ بس اداروں پر ملامت شروع کر دیں،ملک میں بس دو تین ہی تو ادارے باقی رہ گئے ہیں،ایک سپریم کورٹ ہے ایک پارلیمنٹ اور ایک دو اور ادارے،

    سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کر دی جبکہ عدم پیشی پر درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

    سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھاکہ8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے ،عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے ،درخواست علی خان نامی شہری نے دائر کی تھی

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہوئے جس میں کسی بھی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی،سیاسی جماعتیں دھاندلی کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں،سندھ میں دھرنا دیا گیا ہے تو تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کیا ہے، ن لیگ بھی کہہ رہی ہے ہماری سیٹیں چھینی گئیں تو پیپلز پارٹی کا بھی یہی دعویٰ ہے

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • سنا تھا قانون اندھا ہے پر نو ماہ میں دیکھا گونگا اور بہرہ بھی ہے،یاسمین راشد

    سنا تھا قانون اندھا ہے پر نو ماہ میں دیکھا گونگا اور بہرہ بھی ہے،یاسمین راشد

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ،سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی ہے

    صحافی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ کیا آپ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بن رہی ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے جواب دیا کہ میں پارٹی کی پابند ہوں جو پارٹی مجھے ہدایت کرے میں وہی کروں گی ،الیکشن کمیشن سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے ، ہمیں اور عوام انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ،پاکستان کے عوام خطرے اور ڈر کے باوجود گھر سے نکلے اور ووٹ ڈالا ،عوام کی امانت میں خیانت ہوئی، عدالتیں عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں ،عوام سڑکوں پر ہے ملک جل رہا ہے ،عدالتیں انصاف کرنے میں دیر نہ کریں ملک میں مایوسی بڑھ رہی ہے ،سنا تھا قانون اندھا ہے پر نو ماہ میں دیکھا گونگا اور بہرہ بھی ہے ، پاکستان کی مائیں بہنیں بیٹیاں نو ماہ سے قید ہیں ، ججز سے درخواست ہے اللہ نے آپکو بڑا عہدہ دیا ہے ،آپ سب اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہیں ،

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا شور اٹھایا، الیکشن کمیشن میں سماعتیں جاری ہیں تو وہیں آج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی دھاندلی کے الزامات لگائے اور مستعفیٰ ہو گئے، اب انکے بارے میں حقائق سامنے آ رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرصحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بارے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیجئیے! مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکہ کا ویزا لیا ہے!!! (آج سے ٹھیک تین دن پہلے) !!! یہ گیم کچھ اور ہی لگ رہی ہے۔۔۔ اصل حقیقت کیا ہے؛ سب آپ تک پہنچاؤں گی۔

    https://twitter.com/GFarooqi/status/1758818655549149297

    ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لائف ریذینشیا اسلام آباد ،سرفراز سیال سینٹورس ٹاور A اپارٹمنٹ نمبر 1206،
    اس جگہ سے مستعفی کمشنر راولپنڈی کا کیا تعلق ہے؟؟ اور وہ یہاں کن کن سرگرمیوں میں مصروف اور ملوث رہے ہیں؟؟ کیا اس جگہ اور یہاں کی سرگرمیاں مستعفی کمشنر صاحب کو ذہنی یا ضمیر کا دباؤ نہیں دیتیں۔۔۔؟؟؟ کمشنر صاحب، کبھی یہاں کی تفصیلات بھی تو قوم کے سامنے رکھئیے۔۔۔

    ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیساتھ کام کرنے والی سول سروس کے ذرائع سے اب تک جتنی بات ہوئی ہے اور معلومات ملی ہیں، مستعفی کمشنر راولپنڈی رحمان گارڈنز میں پارٹنر ہیں اور لاکھوں کروڑوں مالیت کے پراپرٹی ٹائیکون ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی تنخواہ کیا ہوتی ہے، کیا کوئی بتا سکتا ہے؟ اور اس تنخواہ میں کیا کروڑوں مالیت کی پراپرٹی پارٹنرشپ اور دیگر کئی کروڑوں مالیت کی پراپرٹی خریدی یا بزنس کیا جا سکتا ہے؟ کیا کوئی بتا سکتا ہے؟

    واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا،کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوں‌نہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب