Baaghi TV

Tag: الیکشن

  • پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف ہے: عمران خان

    پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف ہے: عمران خان

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف ہے ، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

    لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم تیاری کرلے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ، ملک کو بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف پروگرام ہے ، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

    عمران خان نے کہا کہ صنعتیں بند ہورہی ہیں صنعتکار باہر جارہے ہیں، 7 ماہ میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے، تباہی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قوم ایک ہوجائے۔ ملک میں چوروں کو مسلط کیا گیا ہے ،اس وقت میری جان کو خطرہ ہے مگر ملک چھوڑ کر باہر نہیں جاؤنگا بلکہ ان کا مقابلہ کرونگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب میں کہا کہ قوم ملک میں انصاف کا نظام لانے کے لئے کھڑی ہوجائے، جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ہم نے پیسہ اکٹھا کیا،نوشہرہ میں اربوں روپے لگا کر بند بنائے جس سے نوشہرہ سیلاب سے بچ گیا۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…

    اس سے قبل صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، استحکام صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکلنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں گے، کوئی فائدہ نہیں، بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا،

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔

    نجم سیٹھی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف، ب بھی نہیں معلوم، رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا۔

  • بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں بی این پی (عوامی) نے 9 مخصوص نشستوں پر کامیابی کی۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    پنجگور میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے 6، نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ سوراب میونسپل کمیٹی سے کسان اور لیبر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کی 13 نشستوں میں سے 10 سیٹیں حاصل کرکے ڈومکی گروپ نے میدان مار لیا جبکہ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں سہ فریقی اتحاد نے میدان مار لیا ۔

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم…

    زیارت کی تحصیل سنجاوی میں 8 میں سے 7 یوسیز کی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب قرار پائی جبکہ دالبندین ٹاون کمیٹی میں مخصوص نشست پر اقلیتی رہنما پروشتم لال کامیاب ہوئے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مانجھی پور کی یونین کونسل دوائیکہ میں سلیم احمد کھوسہ پینل نے میدان مار لیا جبکہ بولان میں ایم سی ڈھاڈر کے الیکشن میں رند پینل کامیاب ہوا اور میونسپل کمیٹی مچھ کے الیکشن میں گیلو پینل کامیاب ہوا۔

  • لاہور پریس کلب کے الیکشن، تاریخ کا اعلان ہو گیا

    لاہور پریس کلب کے الیکشن، تاریخ کا اعلان ہو گیا

    لاہور پریس کلب کے الیکشن، تاریخ کا اعلان ہو گیا
    لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اعظم چوہدری کی سربراہی میں منعقد ہوا

    اجلاس میں سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق،سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، ممبران گورننگ باڈی روبا عروج، احمر کھوکھر، مدثر حسین تتلہ، ظہیر عباس شیخ، محمد ذوالقرنین رانا، عاطف پرویز، ڈاکٹر شجاعت حامداور سید رضوان شمسی نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اجلاس تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    صدر اعظم چوہدری نے بتایاکہ کلب کے الیکشن 25 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔اجلاس میں سینئرصحافی ولائف ممبر دین محمد درد کی درخواست پر غورکیا گیا جس میں بتایاگیاکہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن مقرر نہیں کیا گیاجس سے آئینی بحران پیداہوگیا ہے ۔سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے آئین کے رولزپڑھ کربتایاکہ نومبر کے آخر میں گورننگ باڈی 5 رکنی الیکشن کمیٹی مقرر کرنے کی پابندہے ۔اس سے آ ئینی مسئلہ پیداہوگیاہے اس پر مشورہ لیا جائے ۔غیر آئینی کام ہرگز نہیں کریں گے۔گورننگ باڈی کے پاس اختیار نہیں ۔ آئین کے مطابق سپیشل جنرل کونسل اجلاس بلایاجائے یاصدرکے مشورے کے مطابق سینئرز اور گروپ لیڈرز سے مشورہ لیاجائے۔سینئرنائب صدر سلمان قریشی کی تجویز پرتمام ممبران نے متفقہ تجویزکیاکہ الیکشن کمیشن تمام سیٹوں کی گنتی ایک نشست میں کرے گا۔ ممبرگورننگ باڈی ظہیر شیخ نے بتایاکہ اتوارکے روز کلب میں فیملی میوزیکل فیسٹیول کا اہتما م کیا جارہاہے۔سابق جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ چوہدری کی نائب صدر ناصرہ عتیق کے رویے کے خلاف دی گئی درخواست پر غور کیا گیااور گورننگ باڈی نے اس مسئلہ کوحل کرانے پرزوردیا۔نان ممبران پر کلب میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

  • انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی

    اسلام آباد:انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کیلئے رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 15ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم قسطوں میں اداکی جائے گی۔

    دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ زرعی ٹیوب ویلز کیلئے ٹیرف16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13روپے یونٹ مقرر کردی گئی۔ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔سرکاری پاورپلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93ارب43کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی گئی۔ یہ رقم31 ارب 14کروڑ روپے کی 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

    کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹرمیں قرضوں کی فراہمی کیلئے رسک کور فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

  • تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے شرکاء کو دوران بریفنگ بابراعوان اور بیرسٹرعلی ظفر نے اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں آئینی اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی اکثریت نے مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی تاہم اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دے دیا گیا۔قانونی ماہرین نے رائے دی کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوتے ہیں تو حکومت مسلط ہوجائے گی، اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تونگران سیٹ اپ تک موجودہ وزیراعلیٰ ہی رہیں گے۔

    آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل

    ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران سیٹ اپ پراتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔ نگران سیٹ اپ کا اختیار الیکشن کمیشن کو ملنے سے فائدہ بھی پی ڈی ایم کو ہوگا جبکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے حکومت کو ہر صورت عام انتخابات کروانا پڑیں گے۔

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    کسی فیصلے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اورمونس الہیٰ کو بھی اعتماد میں لینے پراتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں شریک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فیصلہ کریںگے اس پر من وعن عمل ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ جمعہ کو پنجاب جبکہ ہفتے کو خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروزالہیٰ کو کل اعتماد میں لیا جائے گا۔

  • اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،جماعت اسلامی نےامیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

    اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،جماعت اسلامی نےامیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

    اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے80 یونین کونسل کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔جماعت اسلامی آفیشل فیسبک پیج کے مطابق 101 یونین کونسل میں سے 80 یونین کونسلز میں اپنے نشان اور جھنڈے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے ۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا،101 یونین کونسل کی نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے کل 12 سو 11 نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 101 نشستوں کیلئے 537 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

    جنرل ممبرز کی 606 نشستوں کیلئے 1 ہزار 945، خاتون ممبر زکی 202 نشستوں کیلئے 546 اور نوجوان ممبرز کی 101 نشستوں کیلئے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    مزدور اور کسان ممبر زکی 101 نشستوں کیلئے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیئے جبکہ اقلیتوں کیلئے مخصوص 101 نشستوں کیلئے 146 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی قانون کا ترمیمی مسودہ منظور کرلیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی قانون کا ترمیمی مسودہ منظور کرلیا

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی ترمیمی مسودہ منظور کر لیا ہے۔ترامیم بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ ہوں گی۔ بل کی ترامیم فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس بھیجنے کا فیصلہ کر ليا گيا ہے۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق کراچی کا میئر شہر کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین ہو گا۔ اسی طرح حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے میئر ان شہروں کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمین ہوں گے۔ بل میں مزید ترامیم کر کے مسودہ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست منظور کرلی، کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکرٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔

    ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آرمی چیف

    الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک ریسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ سٹیشنز یا تو حساس یا اننتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فل الحال انتخابات ملتوی کردئیےجائیں۔

    قبل ازیں سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 مراسلے بھی بھجوا چکی ہے جبکہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

  • پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ن لیگ کی دو سیٹیں لے اُڑی

    لاہور:پنجاب اسمبلی کےتین حلقوں میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں مسلم لیگ ن کی دو سیٹیں پی ٹی آئی جیت گئی جبکہ شیخوپورہ کی اپنی سیٹ بچانے میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

    پی پی 139 شیخوپورہ

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    یاد رہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن نے جیتی تھی، اس وقت لیگی امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے فتح کو گلے لگایا تھا، پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال کے دوران انہوں نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس کے بعد ان کی جگہ پر ٹکٹ جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو دیا تھا۔

    پی پی 209 خانیوال:

    پی پی 209 خانیوال میں عمران خان کا بلا چل گیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 209 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 209 خانیوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی نے 55214 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالرزاق خان 38937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    پی پی 241 بہاولنگر

    پی پی 241 بہاولنگر میں بھی عمران خان کے کھلاڑی نے چھکا مار دیا۔پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریبا 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

    خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کاشف محمود نے 48543 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری کی پاداش میں کاشف محمود کو نا اہل کر دیا گیا تھا۔

  • ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم گنتی شروع

    ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم گنتی شروع

    لاہور:ضمنی الیکشن پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب گنتی جاری ہے ، قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، پشاور، مردان، چارسدہ، ملیر، کورنگی، فیصل آباد، ننکانہ صاحب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ شام 5 بجےتک بغیرکسی وقفےکے جاری رہی

    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشتوں پر ضمنی انتخابات جاری ہیں۔

     

    ضمنی انتخابات؛ متعدد حلقوں میں لڑائی جھگڑوں سے کئی کارکنان زخمی جبکہ بیلٹ پیپرز وائرل

    تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوگا، جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے. وزیراعظم

    خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، پی ڈی ایم امیدواروں کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہوگا۔

    پنجاب کی تین نشستوں حلقہ این اے 108 فیصل آباد، ننکانہ صاحب این اے 118 سے مسلم لیگ ن نے بالترتیب عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو ٹکٹ دیا ہے جن کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے، ان دونوں حلقوں پر بھی لیگی امیدواروں کے مدمقابل عمران خان  تھے

    ملتان این اے 157 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پی پی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی سےتھا

    علاوہ ازیں کراچی کے حلقہ این اے 237 اور 239 میں عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم نے بالترتیب عبدالحکیم بلوچ اور ایم کیو ایم کے نیئر رضا کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ حلقہ این سے 237 میں مجموعی طور پر گیارہ جبکہ حلقہ این اے 239 میں مجموعی طور پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخاب ہوا

    ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، ایف سی، رینجرز اور پولیس فورس اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے دونوں این اے 237 اور 239 کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،11 حلقوں میں کل 24 لاکھ سےزائد ووٹر حق رائےدہی استعمال کیا ہے

  • ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    اسلام آباد:قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج اتوار 16 اکتوبر کو سجے گا، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی انچارجز کو بھی پریزیڈائیڈنگ افسران کی طرح مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں خیبرپختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں 24 لاکھ 60 ہزار مرد اور 20 لاکھ 28 ہزار خواتین ووٹرز ووٹ ڈالیں گی، گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، تمام حلقوں میں 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    الیکشن کمیشن کے مطابقق ان 11 حلقوں میں 100 امیدواران میدان میں ہیں، ووٹرز اپنی اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور اور بزرگ ووٹرز کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔ای سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

    تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی یا پولنگ میں مداخلت کرنے پر فوری کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے۔

    الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ہدایات وزارت داخلہ کی فراہم کردہ رپورٹس کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ہیں، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہے گی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ووٹرز کو ہر صورت پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بے ضابطگیوں کی اطلاع پریذائڈنگ افسر کو دینا سیکیورٹی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پریذائڈنگ افسر کے کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔