Baaghi TV

Tag: الیکٹرک بسیں

  • پنجاب کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب

    پنجاب کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پنجاب کی تمام تحصیلوں تک ماحول دوست، جدید اور کم کرائے والی سفری سہولتیں پہنچانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہےمزید 1500 الیکٹرک بسوں کی شمولیت کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر تقریباً 3 ہزار بسیں عوام کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں بسوں کی ضرورت اور طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بعض علاقوں کو 10، 15 یا اس سے زیادہ بسیں فراہم کی گئی ہیں، تاہم جہاں مزید ضرورت ہوگی وہاں بھی مرحلہ وار بسیں فراہم کی جائیں گی،انہوں نے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا کہ اگر ان کے حلقوں میں مزید بسوں کی ضرورت ہے تو وہ حکومت کو آگاہ کریں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے جیسے نئی بسیں موصول ہوتی جائیں گی، انہیں پنجاب کی تمام 147 یا 148 تحصیلوں تک پہنچایا جائے گا اور ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق بسوں کی تعداد بھی پوری کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کا وہ صوبہ بن چکا ہے جس نے اپنے شہریوں کو ماحول دوست، جدید، اقتصادی اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ الیکٹرک ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے ان بسوں سے نہ صرف عوام کو کم کرائے میں بہترین سفری سہولتیں مل رہی ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد مل رہی ہے خوشی ہے کہ عوام اس منصو بے سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پورے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت محنت، ذمہ داری اور بہترین انداز میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت سے عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔ پہلے فیز میں پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی اجلاس میں تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے پی سی ون منظور دی گئی، اجلاس میں الیکٹرک بسوں، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ، ای ٹیکسیز، لاہور SRT، الیکٹرک بائیکس، کمانڈ کنٹرول سینٹر اور مری گلاس ٹرین پر بر یفنگ دی گئی۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں شاہکار ماس ٹرانزٹ سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ کے بارے میں تفصیلی پراگریس رپورٹ پیش کی گئی پنجاب کے اضلاع میں 400 فعال بسیں جلد الیکٹرک ہوں گی۔ اضلاع میں مزید 212 بسیں، 28 اضلاع میں مزید 100 بسیں، 10 جولائی کو افتتاح کے لیے تیار، جبکہ 61 بسیں فوراً لانچ کرنے کا حکم دیا گیا۔

    جھنگ میں 15، کبیر والا 9، بھکر 9، اٹک 9، مانڈی 9، حافظ آباد 9، چنیوٹ 9، لیہ 9، اوکاڑہ 9 اور سیالکوٹ 9 بسیں بھی فوراً فنکشنل کرنے کا حکم دیا گیا۔ مختلف اضلاع میں نئی 189 الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کے لیے تیار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آن لائن افتتاح کا عندیہ دے دیا۔ مزید 112 بسیں گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، مری، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال پہنچ گئیں، 25 جولائی سے چلنا شروع ہوں گی۔

    مزید 488 بسیں 20 جولائی کو چینی بندرگاہ سے پنجاب بھیجی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹ ادو، تلہ گنگ اور تونسہ شریف میں الیکٹرک بس لانچ کو بھی فوری بھیجنے کا حکم دیا۔ وہاڑی اور لودھراں میں بھی بس چلانے کا حکم، جبکہ وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں مزید بسیں بھیجی جائیں، کم از کم 15، 15 بسیں ہونی چاہئیں، مریم نواز شریف۔ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔

  • پنجاب کے پسماندہ علاقوں  کے لیےچین سے مزید 100 بسیں روانہ

    پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لیےچین سے مزید 100 بسیں روانہ

    چین سے مزید 100 جدید بسیں آج پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہیں، جو پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں چلائی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مطابق میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں یہ نئی بسیں چلائی جائیں گی، جہاں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جارہی ہے۔جدید، ماحول دوست اور وائی فائی سے مزین ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ بسوں میں خودکار ٹکٹنگ سسٹم اور خصوصی افراد کے لیے آسان رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    یہ پہلی مکمل الیکٹرک بسیں پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور پُرسکون سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

    ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 295 رنز کا ہدف، قومی ٹیم 8 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی

    امریکا اور اسرائیل کو نسل کشی کےذمہ دار، چیٹ بوٹ ’گروک‘معطل

    اسحٰق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

  • چین سے21 الیکٹرک بسیں 7 سال بعد لاہور پہنچ گئیں

    چین سے21 الیکٹرک بسیں 7 سال بعد لاہور پہنچ گئیں

    7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں،6مزید ا لیکٹرک بسیں کل لاہور پہنچ جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا ہے 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازافتتاح کریں گی۔مجموعی طور پر27 الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلیں گی،لاہور میں مزید 500سےزائدالیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول دوست اور آرام دہ سفر فراہم کرے گی۔بسوں کے کرایوں کا تعین کیبنٹ کمیٹی کرے گی، جبکہ ان الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 فروری کو کریں گی۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصل آباد اور بہاولپور کے لیے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جو صوبے بھر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔واضح رہے اس وقت اسلام آباد، کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں اور ہزاروں شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں۔