Baaghi TV

Tag: الیکٹرک وہیکلز

  • حکومت کا بیروزگاروں کیلئے بڑا فیصلہ

    حکومت کا بیروزگاروں کیلئے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے لیے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی، الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بشمول وفاقی بورڈ، ملک بھر کے بورڈز کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت، ماحولیاتی تحفظ میں معاونت اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کا جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مینٹنیننس کے لیے ایک مکمل ایکوسسٹم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکلز کی تقسیم اور اس میں حکومتی معاونت کے پورے طریقہ کار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے حکومت کی الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی اور اس میں حکومتی معاونت والی اسکیم میں معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائےانہوں نے ہدایت کی الیکٹرک وہیکل کے حصول میں حکومتی معاونت کی اسکیم کے بارے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے مجوزہ اسکیم میں دی جانے والی الیکٹرک با ئیکس، رکشوں و لوڈرز کے بہترین معیار اور انکے سیفٹی معیار پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    قبل ازیں، اجلاس کو ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے صنعت کی موجودہ صورتحال اور عام آدمی کی ان تک رسائی کیلئے حکومتی معاونت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت الیکٹرک بائیکس، رکشہ اور لوڈر کے کم لاگت اور آسان شرائط پر قرض کے ذریعے حصول میں معاونت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس اور تین ہزار سے زائد رکشے و لوڈرز کے آسان شرائط و کم لاگت حصول میں عوام کو حکومتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت فیڈرل بورڈ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے اس اسکیم میں خواتین کا 25فیصد خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ آبادی کے تناسب سے باقی صوبوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے وزیرِ اعظم نے بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی بھی ہدایت کی،اس اسکیم کی بدولت ملک میں بیٹری بنانے والی 4 نئی کمپنیاں اپنے آپریشن کا آغاز کر رہی ہیں، جس سے پاکستان میں نئے کاروباری مواقع اور روزگار ملے گا۔

    وزیرِ اعظم نے ان تجاویز پر مبنی اسکیم کے جلد اجراء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں بڑی کمی متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بنیادی ٹیرف 45 روپے 54پیسے سے کم ہو کر 23 روپے58پیسے ہونے کا امکان ہے،نیپرا اتھارٹی نے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے قیمت سے متعلق سماعت مکمل کر لی۔نیپرااتھارٹی وفاق کی درخواست پر پالیسی کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی،ٹیرف میں کمی سے متعلق نیپرا فیصلےکے بعدحتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔

    واضح رہے وفاقی حکومت نے پچھلے ماہ ہی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔ہ ہر محلے میں چارجنگ اسٹیشن ہو گا، ای پورٹل کے ذریعے اس حوالے سے اجازت دی جائے گی ، اس کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 18 سے 20 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کروڑ تک سرمایہ لگے گا۔

    اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد