Baaghi TV

Tag: الیکٹرک گاڑیاں

  • چینی کمپنی ’بی وائی ڈی‘ کی الیکٹرک گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی

    چینی کمپنی ’بی وائی ڈی‘ کی الیکٹرک گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی

    چین کے شہر شینزین کے ایک صنعتی پارک میں لگی آگ نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ’بی وائی ڈی‘ کے پارکنگ گیراج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    منگل کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں کمپنی نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آگ اس حصے میں لگی جہاں ٹیسٹ کی جانے والی اور ناکارہ قرار دی گئی گاڑیاں کھڑی کی گئی تھیں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پارکنگ لاٹ کے بڑے حصے سے آگ کے بلند شعلے نکل رہے ہیں اور سیاہ دھو ئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاررو ائیوں کا آغاز کر دیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی یعنی الیکٹرک گاڑیوں میں لگنے والی آگ عام پیٹرول یا ڈیزل انجن والی گاڑیوں کے مقابلے میں بالکل مختلف اور زیادہ خطرناک ہوتی ہے الیکٹرک گاڑیوں کی آگ نہ صرف زیادہ دیر تک لگی رہتی ہے بلکہ اسے بجھانا بھی ایک مشکل عمل ہے کیونکہ ان میں موجود بیٹریوں کی وجہ سے آگ کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کا خطرہ مسلسل برقرار رہتا ہے۔

    اس حادثے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مارکیٹ میں بی وائی ڈی کے حصص کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی اور کمپنی کے شیئرز صفر اعشاریہ چھ فیصد تک گر گئے،مقامی فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور فی الحال آگ لگنے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،بی وائی ڈی کا عالمی ہیڈ کوارٹر بھی شینزین کے اسی پنگشن نامی ضلع میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے،  چیمبرز آف کامرس

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی ای) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت ممکن ہوسکے گی، پٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جبکہ مضر صحت گیسز کے اخراج کو روکنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ حکومت کے اس پیکج سے پٹرول، ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہوگی کیونکہ آلودگی کو کم کرنے کیلئے الیکٹرک وہیکلز جیسے اقدامات سود مندر ہیں گے اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگی ۔

    ملک خدا بخش نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ کے اسٹیشنز کو موجودہ فی یونٹ 71روپے کی بجائے اب 39.70روپے فی یونٹ بجلی ملنے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور انرجی سیکٹر سے ہم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ حکومت کے اقدامات سے بجلی سستی ہورہی ہے اور جلد ہی پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن جائیگا جس سے گردشی قرضے میں 12ارب کمی ہوگی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام انڈسٹریل یونٹ کو ایک ہی جگہ بجلی مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتی اور کاروباری شعبے کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے اور جلد ہی پاکستان تمام تر مشکلات سے نکل کر معاشی طور سے مستحکم ہوجائے گا۔

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

  • پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں

    پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں جس کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیاں درحقیقت چینگان کی ہیں اورالیکٹرک وہیکلز ہیں جن کے نام دیپال ایس زیر و سیون (Deepal S07)اور دیپال ایل زیرو سیون (Deepal L07)، دونوں ماڈلز کا پاکستان میں بکنگ کا آغاز کر دیاہے، بکنگ پرائس اور ڈیلیوری کے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔دیپال کی پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں ڈیلرشپس کا افتتاح کر دیا گیا ہے جن کے نام چینگان آٹو لاہور اور چینگان آٹو شاہراہ فیصل ہے ۔صارفین دونوں میں اگر کوئی بھی گاڑی خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ 30 لاکھ کی پیشگی ادائیگی سے بکنگ کروا سکتے ہیں ، جس کی ڈیلیوری 70 دنوں میں کی جائے گی ۔دیپال ایس زیر و 7 دراصل الیکٹرک ایس یو وی ہے جو کہ ایک چارج میں 485 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے جبکہ اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جو کہ طاقتور ور انجن کا احساس دلاتی ہے ۔

    مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مخالفت کرتا ہوں؛ مراد علی شاہ

    اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہے ۔گاڑی میں 6 ایئر بیگز، کول باکس، پینرامک روف، ریئر اے سی وینٹس، ہیٹڈ سیٹس، نیویگیشن ، کلائمیٹ کنٹرول، ایڈاپٹو کروز کنٹرول اور لین اسسٹ دیا گیاہے ۔دیپال ایل زیرو 7 مکمل طور پر ایک الیکٹرک وہیکل ہے جو کہ سنگل چارج میں 540 کلومیٹر کی لمبی رینج دیتی ہے یعنی آپ ایک چارج میں بغیر رکے لاہور سے بآسانی اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں ، اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ 6 ایئر بیگز، ٹی پی ایم ایس، 360 کیمرہ، ای بی ڈی ، پارکنگ سینسرز، ہل روڈ کنٹرول دیا گیاہے ۔اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر اسے خریدنے کے خواہشمند ہیں تو 30 لاکھ روپے میں بکنگ کروائی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ میں الیکٹرک ٹیل گیٹ، بیک پر ڈبل سپائلر دیاگیاہے جس کے درمیان دی گئی لائٹ گاڑی کے لوگو کو ظاہر کرتی ہے ۔

  • پاکستان گاڑیاں بنانے والابین الاقوامی فورم بن گیا

    پاکستان گاڑیاں بنانے والابین الاقوامی فورم بن گیا

    اسلام آباد(محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں انجنئیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ ای ڈی بی حکام نے بتایا کہ 1982 میں پاکستان میں پہلا کار پروڈکشن پلانٹ قائم ہوا۔ آٹو پالیسی 2021-26 کے تحت 45 کمپنیوں کو الیکٹرک وہیکلز بنانے کے لائسنس دیئے گئے۔ 2021 میں سب سے زیادہ گاڑیاں بنائی گئیں جو تقریباً 3 لاکھ تھیں۔ سال 2023-24 میں ملک میں دس ہزار 378 ہائبرڈ گاڑیاں بنائی گئیں، جبکہ 20 ہزار 811 الیکٹرک بائیکس اور رکشے بھی تیار کیے گئے۔ ٹو اور تھری ویلر الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے 44 کمپنیوں کو لائسنس دیئے گئے۔ جو گاڑی کمپنی کے بغیر بنائی جائے گی، وہ سڑک پر نہیں آسکے گی۔ پاکستان گاڑیاں بنانے والابین الاقوامی فورم بن گیا ہے۔ دنیا میں گاڑیاں بنانے کے 160 ریگولیشنز ہیں، ہم ابھی 60 پر ہیں۔ تین سالوں میں گاڑیاں دیر سے دینے پر کار بنانے والی کمپنیوں کو 5 ارب 32 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے جرمانے کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بکنگ سے ڈیلیوری تک گاڑی کی پوری ٹریل ویب سائٹ پر دی جائے اور الگ سے ویب سائٹ بنانے کی پروپوزل تیار کر کے لانے کی ہدایت کی گئی۔ جو گاڑیاں اپنی مینوفیکچرنگ کا 7 فیصد ایکسپورٹ نہیں کریں گی، ان پر جرمانہ ہوگا۔ آئندہ مالی سال میں مینوفیکچرر کو 10 فیصد گاڑیاں ایکسپورٹ کرنا ہوں گی۔

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم
    اجلاس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی گئی، جس کی سربراہی سینیٹر سیف اللہ نیازی کریں گے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر خلیل طاہر کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی الیکٹرک وہیکلز پالیسی پر بھی تجاویز دے گی۔ ای ڈی بی حکام نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو کمرشل ریٹس پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر آپ الیکٹرک گاڑیاں بنا بھی لیں، تو یہ نہیں چل سکیں گی کیونکہ آپ کے پاس انفراسٹرکچر ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے چارجنگ اسٹیشن والے ڈیڑھ سو روپے کا بجلی کا یونٹ چارج کرتے ہیں اور اس بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف اقدام اٹھایا گیا ہے۔

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری