Baaghi TV

Tag: امام

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری

    الریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق دو نئے امام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں دو ،دو نئے امام مقرر کیے گئے ہیں مسجد الحرام میں امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے،مسجد نبوی ﷺ میں امام شیخ ڈاکٹر محمد برھجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے،نئے اماموں کی تقرری شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

  • مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    صدر آصف علی زرداری سے مسجد ِنبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھاکہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،

    قبل ازیں مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے،ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،امام مسجد نبوی لاہور،کراچی کا دورہ بھی کریں گے ،

    رپورٹ،محمد اویس،اسلام آباد

    دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور رابط کاری کی ایک طویل تاریخ ہے اور ہمارے تعلقات مذہبی ، ثقافتی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہیں اور یہ تعلقات ہی ہماری عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔  انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین خاص طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پاکستانی مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صلالح بن محمد البدیر ،امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے وفد سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔

    چیئرمین سینٹ نے امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔ آپ کی یہاں موجودگی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہا ہے۔ خطے کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین سینٹ نے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ دینی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں علمی تبادلہ اور مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ اعتدال پسند اور روشن خیال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی اور تجارتی و معاشی سطح پر تعلقات کو مزید استحکام دیا جا سکے گا۔ چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان اور سعودی عرب کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اورمسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کے لئے مشترکہ لایا عمل ناگزیر ہے ،چیئرمین سینٹ نے امام مسجد نبوی ﷺ سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی  افواج نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دیے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم ممالک کو ان تنازات کے حل کےلئے نا صرف موثر آواز اٹھانی چاہیئے بلکہ اب عملی طور پر اقدامات اٹھانا نا گزیر ہو چکا ہے ۔ آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معصوم عوام دنیا اور خصوصا مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاص مقام رکھتی ہے اور یہ مسجد اتحاد، امن اور عقیدت کی علامت ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا تعلق روحانی ہے اور یہاں ہمیں سکون اور رہنمائی ملتی ہے ۔انہوں نے سعودی عرب کی قیادت  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک سعودی عرب کا ہر فورم پر ساتھ دیا ،امام مسجد نبوی اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ البدیر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شاندار استقبال اور عقیدت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاکستان ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک سعودی عرب کا ہر فورم پر ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہم اس طرح کے دوروں میں مزید تیزی لائیں گے تاکہ ہم مشترکہ تعاون اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید فروغ دے سکیں۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ملک میں امن و امان کے قیام حوالے سے دعا بھی کی گئی.

  • اسٹیل مل بند،41 مساجد، 37 امام، وہ بھی تنخواہوں سے محروم

    اسٹیل مل بند،41 مساجد، 37 امام، وہ بھی تنخواہوں سے محروم

    اسلام آباد: سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا
    اجلاس میں اسٹیل ملز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 سے 40 چوری کے واقعات کی تحقیقات ہوئیں، اسٹیل ملز میں 18.8 ملین مالیت کی چوری ہوئی، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ چوری شدہ چیزوں میں گاڑی اور ریلوے ٹریک بھی ہے، کیا ان سب چیزوں کی مالیت 2 کروڑ بھی نہیں بنتی،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں مساجد کے مولویوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، اسٹیل ملز حکام نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 37 ملازمین مذہبی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز میں 41 مساجد ہیں ،سیکرٹری صنعت وپیدوارا نے کہا کہ اگر ملازمین کم ہو گئے ہیں تو نماز پڑھانے والے بھی کم کر دیں،اسٹیل ملز ملازمین وہاں خود بھی نماز پڑھا دیا کریں، سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے ہم سب مسلمان ہیں، آپ کیا مساجد بند کرانا چاہتے ہیں،

    سیکریٹری صنعت و تجارت اور سینیٹر فدا محمد میں تلخ کلامی ہوئی،سیکریٹری صنعت و پیداوار نے سینیٹر فدا محمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ بات کی غلط تشریح نہ کریں مساجد بند کرنے کا نہیں کہا، ملازمین کم ہونے سے اسٹیل ملز کی کئی مساجد بند پڑی ہیں،اسٹیل ملز حکام نے کہا کہ 37 اماموں کو 9 لاکھ 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،ہر امام کو 25 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں، مساجد کے اماموں کو پیسے ملازمین سے فنڈ اکٹھا کرکے دیے جاتے ہیں،

    ہنزہ سٹیل مل، صنعتی دنیا میں ایک اہم پیشرفت

    اسٹیل ملز سے 20 ارب روپے کا سامان چوری کیا گیا

    سٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال 

    ٹیل ملز چوروں کے حوالے ،روزانہ کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹرکوں پر لوڈ ہوکر چوری ہونے لگا

  • مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری وفات پا گئے

    مسجد نبویﷺ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری وفات پا گئے

    ریاض:کل ہفتے کے روز مسجد نبوی کے سابق امام اور خطیب اور مسجد قبلتین کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری طویل علالت کے بعدوفات گئے۔ الشیخ محمود خلیل کو چند روز قبل تکلیف کے بعد سعودی عرب کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ کل ہفتےکی شام خالق حقیقی سے جا ملے۔

     

    وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری:ملک وقوم کی سلامتی کی…

    وزیر مذہبی امور کا اظہار افسوس مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام الشیخ محمود القاری کی وفات پرسعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "ہمیں انتہائی افسوسناک خبر ملی کہ ممتاز عالم دین الشیخ محمود القاری انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم نے پوری زندگی مسجد نبوی اور مسجد قبلتین میں امامت اور خطابت میں بسر کی۔ وزیر مذہبی امور نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ آمد ، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری اور نوافل ادا کیے ،…

    قابل ذکر ہے کہ محمود خلیل القاری مسجد نبوی کے امام اور مدینہ کی مسجد قبلتین کے امام رہے ہیں۔ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔

    الشیخ ابو ابراہیم کنیت اختیار کی اور دس سال کی عمر قرآن کریم حفظ کرلیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے والد قاری خلیل القاری سے قرآن پاک کی سند حاصل کی۔ مدینہ میں تحفیظ القرآن پرائیویٹ اسکولوں میں ابتدائی، مڈل اور ثانوی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نےفیکلٹی آف ہولی قرآن اینڈ اسلامک اسٹڈیز میں بیچلر کی تعلیم مکمل کی اور مسجد نبوی میں امامت کی ذمہ داریوں سے وابستہ ہوگئے

    خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ…

  • مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

    مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی

    شکارپور:مسجد میں فائرنگ، پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق:پولیس بھی بول اٹھی ،اطلاعات کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں مسجد میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شکارپور پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب گوٹھ حبیب جکھرو میں پیش آیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار تنظیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن کی شناخت پیش امام ارشاد منگرانی، دلشاد اور شمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واضح رہے کہ شکارپور میں اس سے قبل بھی دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ادھر خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پادری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلبہار تھانے کی حدود میں رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ولیم سراج چمکنی تھانے کی حدود میں ایک چرچ میں پادری تھے۔

    دریں اثنا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔