Baaghi TV

Tag: امتحان

  • سی ایس ایس 2026  کے  امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا کمیشن نے تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنےقومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں، کیونکہ میعاد ختم شدہ شناختی دستاویزات کے ساتھ امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم شناختی کارڈ کو فوری طور پر ری نیو کروائیں۔

    نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار امتحان کے دن شناخت اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کم از کم 50 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ تاخیر سے آنے والوں کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،ایف پی ایس سی نے امتحانی ہال میں اضافی مواد، نوٹس، سٹینسلز یا غیر متعلقہ اشیا لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور صرف منظور شدہ اشیاء ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

    کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان کے لیے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

  • ذکاء اشرف کی جگہ ایم اے فائنل کا امتحان دینے والا امیدوار پکڑا گیا

    ذکاء اشرف کی جگہ ایم اے فائنل کا امتحان دینے والا امیدوار پکڑا گیا

    میرپورخاص : پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کی جگہ ایم اے فائنل کا امتحان دینے والا مبینہ وقار نامی امیدوار پکڑا گیا

    گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج سے ذکاء اشرف کا ایم اے ایکنامکس کا فارم بھرا گیا،امتحانی سنٹر کے ذرائع کے مطابق ایم اے پریویس کا امتحان بھی کسی اور امیدوار سے دلایا گیا،ایم اے فاٸنل کے دوسرے پیپر میں ممتحن نے شک ہونے پر امتحانی سلپ اور کارڈ چیک کرنے پر امیدوار کو پکڑا.امتحانی سلپ پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محمد ذکاء اشرف کا نام درج تھا۔ ممتحن کی جانب سے مزید تفتیش پر امیدوار نے مبینہ طور پر کہا کہ "امتحانی سلپ اور شناختی کارڈ نمبر دیکھ لیں، آپ کچھ نہیں کر سکتے۔”ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ معاملہ کھلا، مبینہ طور پر ایک اعلیٰ شخصیت کی فون کال موصول ہوئی، جس میں حکم دیا گیا کہ "فوراً امیدوار کو پرچہ مکمل کرنے دیا جائے اور کسی قسم کی نقل یا کیس نہ بنایا جائے۔” ممتحن نے مبینہ دباؤ میں آکر حکم پر عمل کیا اور امیدوار کو امتحان مکمل کرنے دیا۔

    ذرائع کے مطابق، محمد ذکاء اشرف کی تمام فیسیں حکیم سجاد کے بیٹے سید سیرم کے اکاؤنٹ سے آن لائن ادا کی گئیں۔ مزید یہ کہ آن لائن فارم میں دیا گیا ای میل ایڈریس وائس چانسلر سکرنڈ ویٹرنری یونیورسٹی اور چیئرمین تعلیمی بورڈ نوابشاہ ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تھا۔

    مصدقہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسی کالج سے ماضی میں سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کو بھی بی اے کی ڈگری غیر قانونی طور پر دلوائی جا چکی ہے۔ یہ گروہ مبینہ طور پر اشرافیہ کو غیر قانونی طریقے سے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگریاں دلوانے میں ملوث ہے اور ان تعلقات کی بنیاد پر غیر قانونی عہدے بھی حاصل کر چکا ہے۔

    طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عام طلبہ کی محنت رائیگاں جائے گی اور میرٹ کا جنازہ نکل جائے گا۔ طلبہ اور سول سوسائٹی نے حکومت اور اعلیٰ تعلیمی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    پاکستان کے جنوبی صوبے پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کی خاتون روپ متی نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا بلکہ اقلیتی کمیونٹی کے لئے ایک نئی راہ بھی ہموار کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پاکستانی معاشرتی توازن اور اقلیتی حقوق کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

    روپ متی کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے ایک چھوٹے قصبے سنجر پور سے ہے۔ وہ فی الحال فرانس کی ایک معروف یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں خدمات انجام دینے کی آرزو رکھتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کر سکیں۔

    روپ متی کی کامیابی میں ان کے خاندان کی حمایت اور تعلیمی پس منظر کا اہم کردار ہے۔ وہ پاکستان کے مشہور مصور اور خطاط چترا پریتم کی بیٹی ہیں۔ چترا پریتم کو ان کی مصوری کے شعبے میں شاندار خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔ چترا پریتم کی فنون لطیفہ کے میدان میں گراں قدر خدمات کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا گیا ہے۔ روپ متی کی کامیابی ان کے والد کی فنون کے شعبے میں شاندار میراث کا تسلسل ہے۔

    روپ متی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز محنت، لگن، اور والدین کی دعاؤں میں ہے۔ انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں سخت محنت کی اور اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے انتھائی محنت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی ایک خاتون کے لئے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک حوصلہ افزائی ہے۔

    روپ متی نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت، تاریخ، اور کامیابیاں دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کا پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر قائم ہو۔

    روپ متی کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ اقلیتی کمیونٹیز کے افراد بھی اعلیٰ عہدوں اور مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ پیغام ہے کہ اگر انسان میں محنت، عزم، اور ایمانداری ہو تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی برادری سے ہو۔

    روپ متی کی کامیابی ایک ایسی کہانی ہے جو نہ صرف اقلیتی برادری کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کی جدوجہد اور کامیابی ایک روشن مثال ہے کہ محنت اور عزم کے ذریعے کسی بھی خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے، اور یہی پیغام ہمیں پاکستانی معاشرتی تنوع میں کامیابی کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے ، بڑھتے جانا ہے،مریم نواز کی میٹرک پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد

    رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے ، بڑھتے جانا ہے،مریم نواز کی میٹرک پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی اور کہا کہ میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے۔ رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے ، بڑھتے جانا ہے۔میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہر محنتی طالب علم کے لئے ہیں۔

    میٹرک امتحانات، پنجاب بھر میں نتائج کا اعلان
    لاہور بورڈ کے تحت لاہور ڈویژن کے میٹرک سالانہ 2024 امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا اعلان کر دیا گیا، کمشنر لاہور ڈویژن ،چیئرمین بورڈ زید بن مقصود نے پریس بریفنگ میں پوری لاہور ڈویژن میں اوورآل اور سائنس و آرٹس گروپس میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہونہار طلبا و طالبات کے اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد دی۔لاہور بورڈ کی ٹیم کو بھی شاباش دی،میٹرک امتحانات میں محمد ایان نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد ایان نے 1200میں سے 1190نمبر حاصل کیے۔ماہین سجاد نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، حمیرا اصغر، عبیداللہ عثمان،زینب آصف اورسحر شکیل نے تیسری پوزیشن لی،حمیرا اصغر، عبیداللہ عثمان، زینب آصف اور سحر شکیل نے1185 نمبرحاصل کیے۔

    راولپنڈی ، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں جنرل گروپ میں ہمایوں تاج نے 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی، زوہیب عمران 1017 دوسری اور جواد محمود ملک نے 1007 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105 نمبر کے ساتھ پہلی ،لائبہ عروج 1103 کیساتھ دوسری اور نائمہ فاروقی 1087 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170 نمبرز کے ساتھ پہلے ، محمد عبدالرحمان 1169 نمبر کے ساتھ دوسرے ،محمد واصل منام 1168 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے،سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ پہلی ، طیبہ عارف 1178 کے ساتھ دوسری اور عریبہ آصف 1176 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی،امتحان میں کل 1 لاکھ 19 ہزار 265 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 87 ہزار 693 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح 73.49 رہی۔

    ملتان بورڈ،میٹرک نتائج، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں
    سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے محمد علی عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 771 طلبا شریک ہوئے ،جن میں سے 98 ہزار955 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا،محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کرپہلی، محمد فیضان شوکت نے1190 نمبرز لےکر دوسری اورانیا شاہد نے1188 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں،

    فیصل آباد بورڈ میں عروج فاطمہ نے 1200 میں سے 1189 نمبرز لے کر پہلی، محمد فائق اور علی احمد نے 1187 نمبر لے کر دوسری اور معظم طفیل نے 1186 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

    دانش سکول فلیگ شپ پراجیکٹ، تنقید والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ کافی ہے۔ وزیر تعلیم
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہم نے ابتدائی چند ماہ میں سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اس حد تک بہتر کر دیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکول مافیا کو مات دی ہے اور ان سے پوزیشنز چھینی ہیں۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں ہم نے بوٹی مافیا کے خریدے گئے 270 سنٹرز پکڑے اور انٹر امتحانات میں اس حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جس کے نتائج آج سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد 9 میں سے 5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پر رہے ہیں جس پر میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے ایوارڈز رکھے ہیں۔ دانش سکول پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ اس پر تنقید کرنے والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ ہی کافی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکول معیاری سکول کا وعدہ پورا کریں گے۔ سمارٹ پالیسی کے تحت اساتذہ کی شارٹیج اگلے تین ماہ میں زیرو پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کمپری ہینسوو پروگرام لا رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھائیں گے اور تعلیم کی کوالٹی اتنی بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر کے بچے بھی پبلک سیکٹر سکولوں میں آنے پر مجبور ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ایک لاکھ 18 ہزار اساتذہ کی شارٹیج تھی۔ ہم سمارٹ پالیسی کے تحت اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے سرپلس اساتذہ کو یوٹیلائز کرتے ہوئے شارٹیج کو 38000 پر لائے ہیں۔ اس کے علاوہ 2000 ایسی پوسٹیں تھیں جو سکول انفارمیشن ایپ میں چھپائی گئی تھیں، ہم نے انہیں عیاں کیا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں رشوت یا سفارش نہیں چل سکے گی۔ ساؤتھ پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کیلئے کیلئے تین تین ماہ کے فنی کورسز پر مشتمل فاؤنڈیشن لرننگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جہاں طلبہ سکلز سیکھیں گے اور خودمختار ہونے کے علاؤہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا گھر بھی چلا سکیں گے۔ میڈیا نمائندگان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عارضی وائس چانسلرز کی بجائے ان کی مستقبل تعیناتیاں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے قابل لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو کسی سفارش کو تسلیم نہیں کرے گی اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ سنڈیکیٹ میں جو من مانیاں ہوتی تھیں ان کا بھی آڈٹ کر رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ نجی سکولز کیلئے جو پالیسیاں بنی ہیں انہیں ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

  • 5000 سے زائد طلباء کی ایچ ای سی کے پہلے لرننگ اسکلز اسسمنٹ ٹیسٹ میں شرکت

    5000 سے زائد طلباء کی ایچ ای سی کے پہلے لرننگ اسکلز اسسمنٹ ٹیسٹ میں شرکت

    ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان بھر کے الحاق شدہ کالجوں/یونیورسٹیوں میں پہلی مرتبہ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹیسٹ میں 5,000 سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا۔

    عصری تقاضوں سے ہم آہنگ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ ایک عمومی قابلیت کا امتحان ہے جو عالمی بینک انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلواڈور مالو کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ تین شعبوں یعنی انفارمیشن مینجمنٹ، کمیونیکیشن، اور مسائل کے حل میں طلباء کی "عمومی قابلیت” کو جانچتا ہے۔ستمبر 2023 میں ملک بھر میں نظرثانی شدہ انڈرگریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی کے باضابطہ اجراءکے بعد ضروری ہے کہ اسسمنٹ اسٹڈی کے ذریعے سیکھنے کے عمل پر انڈرگریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی کے اثرات کا اندازہ لگایا جائے۔پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے زیادہ تر امتحانات جو ایک مخصوص مضمون میں طلبہ کی قابلیت کا جائزہ لینے پرمبنی ہوتے ہیں کے برعکس، لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ طلبہ کی عمومی صلاحیتوں کا اندازہ لگاتا ہے۔ یہ عام قابلیت کا امتحان ایک معیاری ٹیسٹ ہے جو زبانی استعداد، عددی استدلال، اور تجریدی استدلال سمیت مختلف علمی صلاحیتوں کو جانچتا ہے۔ پچھلے سال، ایچ ای سی نے مختلف تعلیمی اور تادیبی پس منظر جیسے کہ سائنس، آرٹس، ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، ریاضی، اور نفسیات سے تعلق رکھنے والے منتخب 15 فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ مطالعہ کے طریقہ کار کو ترتیب دیا جاسکے۔

    لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ ڈیٹا انفارمیشن مینجمنٹ، کمیونیکیشن، اور مسائل کے حل سے متعلق طلباء کی مہارتوں کو جانچنے کا امتحان ہے ۔ پاکستان کے الحاق شدہ کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء میں عمومی صلاحیتوں کے حصول میں بہتری کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ٹیسٹ دسمبر 2024 اور مئی 2025 میں منعقد کیے جائیں گے۔ایچ ای ڈی پی ایچ ای سی کا ایک اہم منصوبہ ہے، جو ایچ ای سی کی تحقیق، گورننس، صلاحیت سازی سے متعلق پالیسی سازی، اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایچ ای سی کو مدد فراہم کرتاہے۔

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • میٹرک امتحان میں نقل،64 مقدمے ،56 گرفتار،504 طلبا پر کیس

    میٹرک امتحان میں نقل،64 مقدمے ،56 گرفتار،504 طلبا پر کیس

    میٹرک امتحانات میں نگران عملے کا طلبا کو نقل کروانے کا معاملہ ،انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بڑا ایکشن، رپورٹ پیش کر دی گئی

    بدعنوانی میں ملوث 64 افراد کیخلاف مقدمات درج، 56 کو گرفتار کروایا، 9700 سپروائزری ،امتحانی و نگران عملے کو فوری ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا،280 سپروائزری و نگران عملے کے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،امتحان میں نقل کرنیوالے 504 طلباء کیخلاف یو ایم سی کیسز بنائے گئے،پنجاب میں 43 لاکھ 32 ہزار 480 طلباء کیلئے 6483 امتحانی مراکز قائم تھے،

    صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت انکوائری کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق، محکمہ داخلہ، ہائیر ایجوکیشن اور سپیشل برانچ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کی سفارشات اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،صوبائی وزیر بلاول یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی پرائیویٹ سکول یا کالج میں امتحانی سنٹر نہیں بنے گا، آئندہ امتحانات میں تمام پرچوں پر بار کوڈ اور واٹر مارک پرنٹ ہو گا،نگران عملہ 2 دن سے زائد کسی بھی امتحانی مرکز میں تعینات نہیں ہوگا،سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل برانچ کے افسران سے امتحانی مراکز کی موثر نگرانی ہو گی ،طلباء کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا اجراء کیا جائے گا

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

  • مجھے پاس کر دیں ورنہ والد میری شادی کردیںگے،دسویں جماعت کی طالبہ کا حل شدہ پرچہ

    مجھے پاس کر دیں ورنہ والد میری شادی کردیںگے،دسویں جماعت کی طالبہ کا حل شدہ پرچہ

    میٹرک کے امتحان میں ایک طالبہ نے اپنے پرچے میں لکھا کہ مجھے پاس کر دیں ورنہ والد میری شادی کر دیں گے

    واقعہ بہار کا ہے جہاں ابھی چند روز قبل میٹرک کے امتحان ہوئے ہیں،طالبہ کی جوابی شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، کچھ طالبات نے اپنے پرچے میں شاعری لکھی تو کئی نے کہانیاں لکھ ڈالیں ایک طالبہ نے تو حد ہی کر دی، پیپر میں سوالوں کا جواب دیئےبنا لکھتی ہیں کہ مجھے پاس کر دیں، اگر پاس نہ کیا تو والد میری شادی کر دیں گے اور میں ابھی شادی نہیں کروانا چاہتی، میرے والد کسان ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ بیٹی اگر فیل ہوئی تو اسکے بعد پڑھائی ختم ،شادی ہو گی،

    ممتحن نے پرچے چیک کئے تو پرچوں میں کئی طالبات کی جانب سے کہانیاں لکھنے کو ملیں، طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے کسان والد میرے تعلیمی خرچے نہیں اٹھا سکتے یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہم پڑھنے کی بجائے کام کریں، اگر مجھے اچھے نمبر نہ ملے اور پاس نہ ہوئی تو میری شادی کروا دیں گے، برائے مہربانی میری عزت بچائیں۔ میں ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہوں۔

    جب ممتحن سے سوال کیا گیا کہ یہ طلباء کیسے پاس ہوں گے تو ایک نے جواب دیا کہ ایسے جوابات کا سوالوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ طلباء نے جذباتی درخواستیں لکھی ہیں، لیکن ہم انہیں پاس نہیں کر سکتے۔ نمبر دینے کا اصول یہ ہے کہ جب جواب درست ہو۔ اس طرح کے جوابات کو حذف کرکے، ہم صفر نمبر دے رہے ہیں۔

    بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے 15 فروری سے 23 فروری تک 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کا انعقاد کیا تھا.

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • زندگی ایک کڑا امتحان،تحریر : ریحانہ جدون

    زندگی ایک کڑا امتحان،تحریر : ریحانہ جدون

    یہ وہ عورت تھی جو ایک خوشحال اور زندگی سے بھرپور زندگی گزار رہی تھی مگر حالات نے اس مقام پر لا کھڑا کردیا کہ اسے مرنا آسان لگنے لگا تھا ….

    کبھی اپنا وقت بھی آ ئے گا…. یہ کہنے کو تو ایک تسلی ہے مگر اس ایک جملے میں ہم نہیں جانتے کتنے ہی لوگ اپنی امیدوں کے پورا ہونے کے انتظار میں بیٹھے بیٹھے اپنی زندگی گزار دیتے ہیں اور پھر اپنی حسرتوں اپنی امیدوں کو اپنے ساتھ لیے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں ,
    البتہ اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ جاتے ہیں کہ انہوں نے وقت کے انتظار میں بیٹھے رہنے کی بجائے ایک چھوٹی سی کوشش بھی کی ہوتی تو شاید ان کی تکلیفیں کم ہوجاتیں,
    اور جو لوگ اپنی حیثیت کے مطابق کوشش بھی کرتے ہیں مگر اس کے اردگرد کے لوگ اس کو support نہیں کرتے اگر ایسے وقت اسے تھوڑی سی بھی support مل جائے تو کئی لوگ اپنے رویوں میں نہ صرف تبدیلی لے آئیں گے بلکہ اس انسان کے ساتھ کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ بھی کریں گے
    ہم زندگی میں کئی لوگوں سے ملتے ہیں ان کے مسکراتے چہرے دیکھ کر اکثر غلط اندازہ لگا لیتے ہیں کہ یہ بھرپور زندگی گزار رہے ہیں مگر ان کے مسکراتے چہروں کے پیچھے کئی راز ہوتے ہیں جو نہ ہم جان سکتے ہیں اور نہ وہ کسی پر ظاہر ہونے دیتے ہیں.
    مانتی ہوں کہ وقت ایک سا نہیں رہتا مگر جس انسان نے اپنے بھلے وقت میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی, اپنوں کا خیال رکھا مگر جب اس انسان پر برا وقت آتا ہے ناں تو یقین کریں جس پر ان کو پورا بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ اسے اکیلا نہیں چھوڑیں گے وہی اس انسان سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں اور وہ انسان ان کے سامنے ڈوب رہا ہوتا ہے مگر وہ دور سے تماشائی بنے اس کا تماشہ دیکھ رہے ہوتے ہیں.
    کیا اپنوں کا ایسا طرز عمل اس انسان کو ہمت دے گا ؟؟؟
    اس کو تو اوع دلبرداشتہ کردے گا کہ میں کیا کرتا رہا اور میرے ساتھ کیا ہورہا ہے….
    آ ج یہ تحریر لکھتے ہوئے میرے ذہن میں کئی سوالات امڈ رہے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ اپنے ہی لوگ اپنوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں…
    وہ مجھے بتا رہی تھی کہ اب گھر میں بیچنے کو کچھ بھی نہیں بچا, گاڑی خالہ کو بیچ دی اب ایک چھت رہ گئی ہے وہ بھی جیٹھانی کہہ رہی کہ اگر بیچنا ہوا تو مجھے بتا دینا میں خرید لونگی….
    یہ اس عورت کو کہا جا رہا ہے جو انہی لوگوں کا اس وقت سہارا بنی جب اس کی جیٹھانی بیوہ ہوئی تھی اور اس کے گھر کے اخراجات بچوں کی پڑھائی کا زمہ اس عورت نے اٹھایا تھا اور آخر کار اسکے بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے…
    کہتے ہیں ناں کہ وقت ایک سا نہیں رہتا کسی کو اللہ دے کر آ زماتا ہے اور کسی کو اس سے محروم رکھ کر,
    اس عورت کے شوہر کی جاب چار پانچ سال پہلے کسی وجہ سے چلی گئی اور تب سے یہ عورت کسی کے آ گے ہاتھ پھیلانے کی بجائے خود گھر سے باہر کام کرنے جانے لگی اور وہی ہوا جو ہمارے ہاں اکثر ہوتا ہے کہ اسے کئی طرح کی باتوں کا تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
    آ ج وہ کسی کام سے میرے گھر آئی تو میری زرا سی تسلی سے اس کی آنکھیں بھر آ ئیں
    میرے چپ کروانے پر بولی کہ کاش میرے گھر والوں کو میری تکلیفوں کا احساس ہو کہ میں کس اذیت سے گزر رہی ہوں, وہ روتے روتے کہنے لگی کہ آپا میں بہت حساس ہوں شاید…. میری ماں بھی نہیں رہی کہ اس کی گود میں سر رکھ کر رو لوں, میں اپنے بچوں میں اپنی ماں کا پیار ڈھونڈتی ہوں کہ مجھے وہ سہارا دیں مگر آپا ان کو بھی میری تکلیفیں نظر نہیں آرہی…
    میں کیسے ان کی ضرورتیں پوری کررہی ہوں یہ ان کو نہیں پتا…
    بس دعا کرتی ہوں کہ اللہ کسی کو سب کچھ دے کر پھر تنگدستی نہ دے کیونکہ عیش و آرام کے بعد تنگدستی کی زندگی جینا بہت کٹھن ہے.
    میں نے اسے حوصلہ دیا کہ انشاءاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا اللہ پر بھروسہ رکھو تو آ نسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ مجھے دیکھنے لگی اور ساتھ گویا ہوئی آپا میں اپنے شوہر کو کہتی ہوں کوئی کام تلاش کرے تو کہتا ہے کوئی کام ملتا ہی نہیں تو کیا کروں کہاں جا کے کام کروں تم کام کررہی ہو ناں… اور جب جواب میں اسے کہتی ہوں میرے میں ہمت نہیں رہی ہے گھر میں بیٹھنے سے کام تمھیں نہیں ملے گا ڈھونڈنا شروع کروگے تو ملے گا تو کہتا ہے ساری زندگی میں نے عیش کروائی ہے کیا ہوگیا جو اب تم کام کر رہی ہو.
    آپا کیا وہ عیش کی زندگی میں نے اکیلے گزاری تھی کہ اب سارا بوجھ مجھے اٹھانا پڑ رہا ہے ؟ اس عیش میں اس کے اپنے گھر والے بھی تو تھے ناں

    یہ کہتے وہ مجھے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی مگر میرے پاس اس کے سوالوں کا جواب نہیں تھا سوائے تسلی دینے کے کہ حوصلہ رکھو سب بہتر ہوجائے گا تو جواب میں اس کا جواب آیا کہ جب میں ہی نہ رہی تو سب ٹھیک ہوگا بھی تو مجھے کیا….

    اس کی اس بات پر میں نے حیرانگی سے پوچھا ایسا کیوں کہہ رہی ہو تو وہ بولی آ پا میں سوچتی تھی کہ خودکشی کرنے والوں کو ڈر کیوں نہیں لگتا مگر اب سمجھ آرہی ہے کہ لوگ خودکشی کو کیوں اتنا آ سان سمجھتے ہیں ایک بار کی تکلیف ہوتی ہے ناں, روز روز کی تکلیفوں سے کم از کم نجات تو پالیتے ہیں,
    میں نے اس کی پوری بات سن کر اس کو ڈانٹا کہ اپنے ذہن سے منفی سوچ نکالو کہ خودکشی کرنے سے سب تکلیفیں ختم ہوجائیں گی تم ایک پڑھی لکھی لڑکی ہو کر ایسی باتیں کررہی ہو مجھے حیرت ہے, اپنے آپ کو مضبوط بناؤ جیسے دکھاتی ہو کہ تم ہمت والی ہو, اور خودکشی بزدل لوگ کرتے ہیں جو حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتے. خیر میرے ڈانٹنے پر وہ تھوڑا مسکرا دی اور میرے گلے لگ گئی یہ کہتے ہوئے کہ آپا کبھی تو اپنا وقت بھی آئے گا ناں ؟اس کی بات سن کر میں نے مصنوعی ہنسی سے کہا ہاں انشاءاللہ ضرور آئے گا بس انسان کو ثابت قدم رہنا چاہیے.

    یہ وہ عورت تھی جو ایک خوشحال اور زندگی سے بھرپور زندگی گزار رہی تھی مگر حالات نے اس مقام پر لا کھڑا کردیا کہ اسے مرنا آسان لگنے لگا تھا ،اس کے برے حالات سے زیادہ میرے خیال میں اسے اس کے اپنوں کے رویے اذیت دے رہے تھے کیونکہ بقول اس کے کہ اس کی تکلیفوں کا کسی کو بھی احساس نہیں ،وہ اپنی استطاعت کے مطابق مشکل حالات کا اکیلے مقابلہ کررہی تھی کیونکہ اسے مشکل حالات کے ساتھ ساتھ اپنوں کے منفی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہوگئی تھی

    یہ سچ ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آ تے رہتے ہیں اور زندگی کے اتار چڑھاؤ ہی انسان کو سبق سیکھا دیتے ہیں,
    اس کڑے وقت میں وہ گھر داری کے ساتھ ساتھ کام کرنے کے لئے گھر سے باہر نکلتی ہے اس کو بہت سی باتیں اور تنقید بھی سننے کو ملتی ہے اسکی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے کیونکہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارا معاشرہ مردوں کا ہے عورت جتنا مرضی کام کر لے اس کی حوصلہ افزائی کم ہی کی جاتی ہے.

    یہاں اس اکیلی کی زمہ داری نہیں تھی, ان حالات میں اسے اسکے شوہر کی زیادہ support کی ضرورت تھی مگر جو نظر نہیں آتی, اگر اس کا ساتھ ان حالات میں شوہر بھی دیتا تو کم از کم وہ زندگی سے مایوس نہ ہوتی, وہ آ ج خود کو اکیلا محسوس نہ کرتی, شوہر کا یہ کہنا کہ ساری زندگی عیش کروائی ہے تو کیا ہوا اب جو تمھیں کام کرنا پڑ رہا ہے یہ ہر لحاظ سے غلط سوچ ہے
    ہمیں اس معاشرے میں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے تو گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین کا عزت دینا ہوگی ان کو تحفظ کا احساس دلانا ہوگا اور یہ تبھی ہوگا جب ہم منفی کی بجائے مثبت سوچ رکھیں گے جب دوسروں کی تکالیف کا احساس کریں گے جزاک اللہ
    @Rehna_7

  • تحریک انصاف کا احتجاج، آج تعلیمی ادارے بند، امتحان ملتوی

    تحریک انصاف کا احتجاج، آج تعلیمی ادارے بند، امتحان ملتوی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج ہوا جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافزکر دی، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا جس کے بعد آج پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا، آج سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے ،خیبر پختونخوا میں آج سے ہفتے تک اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 13 مئی تک ملتوی کردیے گئے

    لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی آج بند ہیں،پنجاب بھر میں نویں جماعت کا کل کا پرچہ منسوخ کردیا گیا سیکرٹری ہائرایجوکیشن کے مطابق نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کے پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی نے پنجاب بھر میں آج کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ،پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں، انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے تعلیمی اداے بند ہونے کی اطلاع والدین کو نہیں مل سکی، کئی طلبا صبح سکول پہنچ گئے تو انہیں پتہ چلاکہ آج چھٹی ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

  • 22 سالہ لڑکی بچے کو جنم دینے کے بعد ایمبولینس میں بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

    22 سالہ لڑکی بچے کو جنم دینے کے بعد ایمبولینس میں بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

    22 سالہ لڑکی بیٹے کی پیدائش کے بعد فوری طور پر ایمبولینس میں دسویں جماعت کے بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی :تعلیم یقیناً ہماری زندگی کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے اور ہروالدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا بچہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی مناسب تعلیم حاصل کرے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ طالب علم کی زندگی ہماری زندگی کا بہترین وقت ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ امتحان کا وقت یقیناً مشکل ترین وقت ہوتا ہے کیونکہ طالب علم کے مستقبل کا انحصار امتحانات کے نتائج پر ہوتا ہے۔

    لڑکی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی

    اگرچہ وقت بہت بدل چکا ہے پھر بھی کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہیں جنہیں اپنی پڑھائی درمیان میں چھوڑنی پڑتی ہے، بعض اوقات اپنی مرضی سے تو کبھی کبھار وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوتی ہیں لیکن ریاست بہار کی اس لڑکی نے سب پر واضح کر دیا کہ اس کے لیے تعلیم ہی سب سے ضروری ہے 22 سالہ لڑکی بیٹے کی پیدائش کے بعد فوری طور پر ایمبولینس میں دسویں جماعت کے بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں رُکمنی کماری ضلع بانکا کے گورنمنٹ اسکول کی طالبہ تھیں، بدھ کی صبح انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا، جس کے تین گھنٹےبعد ڈاکٹروں اوراہلخانہ کے منع کرنےکے باوجود وہ سائنس کا پرچہ دینے سینٹر پہنچ گئیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رُکمنی کماری کا کہنا تھا کہ منگل کے روز میرا ریاضی کا پرچہ تھا، پرچہ دینے کے دوران مجھے تکلیف ہو رہی تھی، گھر آکر بھی تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی جس کے بعد رات گئے مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں بدھ کی صبح 6 بجے میرے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ رُکمنی نے ہم سے درخواست کی کہ اسے بورڈ کا امتحان لازمی دینا ہے، جس کے بعد ہم نے ایمبولینس کے ساتھ دو نرسیں اس کے ہمراہ بھیجیں، تاہم اب بچے اور ماں دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔