Baaghi TV

Tag: امدادی سامان

  • اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

    اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے نائب سربراہ ٹام فلیچر نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کریں۔فلسطینی، اسرائیلی اور پورے خطے کے عوام امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔

    ٹام فلیچر نے بتایا کہ طویل رکاوٹوں کے بعد اس ہفتے امدادی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوا ہے، جس کے دوران خوراک، ادویات، ایندھن، پانی، گیس اور خیمے ضرورت مندوں تک پہنچائے گئے، تاہم منگل کو اس عمل میں نئی رکاوٹیں سامنے آئیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اب اصل امتحان یہ ہے کہ آیا ان رکاوٹوں کے باوجود پیش رفت برقرار رکھی جا سکتی ہے جس پر صدر ٹرمپ، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنما زور دے رہے ہیں۔

    ادھر اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بدھ سے روزانہ صرف 300 امدادی ٹرک غزہ جانے دے گا، جو پہلے طے شدہ تعداد کا نصف ہے۔ٹام فلیچر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر ترسیل کی اجازت دے اور مزید بارڈر کراسنگز کھول کر عملی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے۔رائٹرز کے مطابق، اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ رفح بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولے گا تاکہ امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے، تاہم یہ عمل سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔

    رفح کراسنگ کے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نے مزید لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں، جس سے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔دوسری جانب، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ آج نہیں کھولی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    ادھر امدادی سامان کی ترسیل دیگر راستوں سے جاری ہے، جن کے ذریعے خوراک، ادویات، ایندھن اور تعمیراتی سامان غزہ پہنچایا جا رہا ہے۔غزہ سٹی میں جنگ بندی کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ واپس آنے والے 10 سالہ احمد نے بتایا کہ وہ کھانا لینے کمیونٹی کچن گیا، جہاں ہجوم کے دوران گرم دال اس پر گر گئی جس سے وہ جھلس گیا۔بچوں کے حقوق کی تنظیم ڈیفنس فار چِلڈرن انٹرنیشنل-فلسطین کے مطابق احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھوک سے نڈھال تھا اور کھانا حاصل کیے بغیر واپس نہیں جا سکتا تھا۔

    غزہ سٹی میں واپس آنے والے شہری اب بھی سنگین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کی حالت دیکھنے آ رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ وہاں پانی، خوراک یا زندگی کی دیگر ضروریات باقی ہیں یا نہیں۔

    باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے،برطانوی اخبار

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

    حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام

  • پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئےامدادی سامان کی 19ویں کھیپ روانہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر غزہ کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی ہےلاہور سے روانہ ہونے والی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں، پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔

    واضح،رہےکہ،انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (IPC) نے جمعہ کے روز شمالی غزہ، بشمول غزہ شہر، میں قحط کی باضابطہ تصدیق کر دی، اس اعلان کے مطابق علاقے کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً 5 لاکھ 14 ہزار افرادشدید غذائی قلت کا شکار ہیں یہ تعداد ستمبر کے آخر تک بڑھ کر 6 لاکھ 41 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    IPC کے مطابق قحط اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب:م از کم 20 فیصد گھرانے کھانے کی شدید کمی کا شکار ہوں،30 فیصد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہوں،اور بھوک سے مرنے والوں کی یومیہ شرح ہر 10 ہزار میں 2 بالغ یا 4 بچے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں براہِ راست ڈیٹا جمع کرنا ممکن نہ ہونے کے باعث متبادل پیمانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے تحت بچوں کی اوپری بازو کی گولائی سے غذائی قلت کا اندازہ لگایا گیا، جس نے شدید بحران کی تصدیق کی۔

    IPC نے خبردار کیا کہ اگر انسانی بنیادوں پر امدادی اقدامات نہ بڑھے تو موجودہ ’ہولناک حالات‘ جنوب کی طرف دیر البلح اور خان یونس تک پھیل سکتے ہیں،وقت تیزی سے گزر رہا ہے فوری جنگ بندی اور رکاوٹ سے پاک بڑے پیمانے پر امدادی رسائی ناگزیر ہے،یہ اعلان گزشتہ 2 دہائیوں میں IPC کی جانب سے صرف چوتھی مرتبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اس فیصلے کی پیش گوئی کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ،یہ قحط کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانوں کے ہاتھوں بنائی گئی تباہی ہے، ایک اخلاقی ناکامی۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، بچے دم توڑ رہے ہیں، اور وہ لوگ جو مدد کر سکتے ہیں، خاموش ہیں۔‘

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہاکہ’جنگ بندی فوری ضرورت ہی نہیں بلکہ اخلاقی فرض ہے۔ دنیا بہت دیر تک دیکھتی رہی، اور اب یہ قحط معصوم جانیں نگل رہا ہے۔‘

    ورلڈ پیس فاؤنڈیشن نے بی بی سی کو بتایا کہ IPC نے جو طریقہ کار استعمال کیا وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور کسی قسم کی ‘نئی یا کمزور شرط‘ نہیں اپنائی گئی۔
    فاؤنڈیشن کے سربراہ ایلیکس ڈی وال نے کہاکہ،اسرائیل انسانی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور پھر شواہد کی کمی پر تنقید کرتا ہے۔‘

  • پاکستان سےغزہ و لبنان کے لیے 13 ویں  امدادی کھیپ روانہ

    پاکستان سےغزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

    وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ،غزہ کے لیے امدادی سامان بردآر ہوائی جہاز عمان، اردن پہنچے گا ،100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ، اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے ،این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہے،این ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے ، سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک ،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھے،فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ،حکومت نے ہنگامی امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے،عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں

    الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لبنان کے لئے امدادی سامان روانہ

    پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لبنان کے لئے امدادی سامان روانہ

    الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لبنان کے لئے امدادی سامان روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لئے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری ہے

    کراچی سے دوسری امدادی کھیپ لبنان کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔الخدمت فاو نڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار گوشت، خیموں، ترپال، گرم بستر، گرم کپڑوں اور خشک دودھ پر مشتمل تقریباً 100 ٹن سامان شامل ہے،امدادی ساما ن براستہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے بیروت، لبنان کے لیے روانہ کیا گیا،پاکستان کی جانب سے فلسطین اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی یہ 12ویں کھیپ ہے، اس سے قبل فلسطین کے لیے 10امدادی کھیپیں جبکہ لبنان کے لیے جمعرات کے روز دوسری امدادی کھیپ بھیجی گئی۔

    حکومت پاکستان لبنان اور فلسطین کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی این جی او کی جانب سے سپانسر شدہ امدادی سامان کا پیکیج وزیراعظم آفس، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے بھیجا جا رہا ہے ،امدادی پیکیج میں تقریباً 90 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔امدادی سامان میں ادویات 50 ٹن، کھانے کے لئے تیار گوشت 15 ٹن، خیمے 9 ٹن، ترپال 5 ٹن، موسم سرما کے لئے بستر 4 ٹن، موسم سرما کے کپڑے2 ٹن اور خشک دودھ 5 ٹن شامل ہیں،پرواز کے ذریعے امدادی سامان بیروت پہنچے گا جہاں پاکستان کے سفیر اسے وصول کریں گے،امدادی سامان مقامی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے ذریعے پانچ این جی او کی معاون پروازیں تیار ہیں

  • غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

    غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

    غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ کر دی گئی

    پاکستان کی جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ،فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ سے روانہ کر دی گئی، پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی روانگی تقریب میں شرکت کی،خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے،امدادی سامان کی وصول کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا

    امدادی سامان کی چھٹی کھیپ 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں 30 ٹن موسم سرما کے لیے خیمے اور کمبل جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے،امدادی سامان میں غزہ کے مصیبت زدہ عوام کے لیے موسم سرما کے لیے خصوصی خیمے، کمبل، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس شامل تھے ،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا.

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • فلسطینیوں کے لئے پاکستانی امداد ی سامان مصر پہنچ گیا

    فلسطینیوں کے لئے پاکستانی امداد ی سامان مصر پہنچ گیا

    پاکستان کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے لئے بھجوائی گئی امداد مصر پہنچ گئی ہے

    پاکستانی امدادمصر کے العریش ایئر پورٹ پر پہنچی ہے جو غزہ سے صرف چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،پاکستا ن نے خصوصی طیارے کے ذریعے 81 ٹن امدادی سامات اور ادویات فلسطینیوں کے لئے بھجوائی ہیں، مصر سامان پہنچنے پر مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امدادی سامان ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کر دیا،

    پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، ضروری سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا، رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھیجی گیا امدادی سامان غزہ پہنچ سکے گا، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سی 130 طیارہ آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لے کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا۔ آج صبح پی آئی اے کی ایک پرواز سے 50 افراد اور 15 ٹن سامان ترکیہ روانہ کیا گیا امدادی ٹیم میں ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج ہی لاہور سے سی 130 طیارہ 7 ٹن امدادی سامان لے کر استنبول روانہ ہوگا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیںمپی آئی اےکاطیارہ 51رکنی ریسکیوٹیم کولے کرآج دوپہراستنبول پہنچےگا،پروازپرامدادی سامان کی ترسیل کیلئےبھی اقدامات مکمل ہیں پی آئی اے کی استنبول کیلئےپروازیں ہمہ وقت دستیاب ہوں گی-

    8 فروری سے روزانہ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا۔ وزارت صحت اور آرمی میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےبھی ترکیہ میں زلزلے کےدوران ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کیا،بلاول کی ترک ہم منصب سے بات ہوئی ہے،ترک ہم منصب سے زلزلے کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا ،زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے ترکیہ بہن بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کریگا،ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور ریسکیو ورکرز پر مشتمل ٹیمیں ترکی کیلئے روانہ ہو رہی ہیں،دوائیوں اور دیگر اشیا ضروریہ بھی جلد طیارے کے ذریعے ترکیہ روانہ کر دی جائیں گی-

    خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2700 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 3000 سےزائدہوگئ اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی…

  • ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے برگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

    حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

    اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

    سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بھجوایا گیا امدادی سامان آج سہہ پہر نور خان ائیربیس پہنچے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں کی اموات ہوچکی ہے سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی-

    آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ کردی جو آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک طیارے کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچ جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے، یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    دوسری جانب سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گےترکیہ کی جانب سے بھیجے گئے سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ امداد کی ایک اور کھیپ جلد ملنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کےلیے 300 ٹن خوراک،خیمے اورعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ادویات پہنچانے کا اعلان کیا تھا متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے اس طرح کی امداد فراہم کرنے کا اقدام ایسے سنگین حالات میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے-

    اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا –

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں