Baaghi TV

Tag: امداد

  • سعودی عرب کا یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

    سعودی عرب کا یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے اور مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دست خط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب جنگ زدہ ملک کو انسانی امداد کے طورپر40 کروڑڈالرنقدی یا مصنوعات کی شکل میں مہیّا کرے گا۔

    دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ اور سمجھوتا اتوارکوسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے یوکرینی دارالحکومت کیف کے دورے کے موقع پر طے پایا ہے ان کی قیادت میں سعودی وفد نے یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی سے کیف میں ان کی صدارتی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امورکے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔

    سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کا مقصد یوکرین کے بحران کوپُرامن طریقے سے حل کرنا اور یوکرین اور اس کے عوام کوجنگ کے سماجی اور معاشی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مدد مہیاکرنا ہے۔

    دست خط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی یوکرین کی 30 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی مصنوعات کی شکل میں مالی اعانت کرے گا اور اس پر فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان عبدالرحمٰن المرشد نے دست خط کیے تھے۔

    اس امدادی پیکج کا اعلان سب سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال اکتوبر میں یوکرین کے صدر سے فون پر بات چیت کے بعد کیا تھا۔ولی عہد نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت اور تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے پرآمادگی کا اظہار کیا تھا۔

  • آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین سے ہمدردی کیلیے پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ

    آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین سے ہمدردی کیلیے پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سیلاب متاثرین اور غریبوں کیلیے پاکستان کو ہمدردی کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے آن لائن میٹینگ ہوئی جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے غریبوں اور پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز پر ہمدردانہ غور کے لیے رضامندی کا عندیہ دے دیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی امداد کے اخراجات کے تخمینے اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینے پر مضبوطی سے کار بند رہا جائے گا۔

    ورچوئل میٹنگ میں دونوں فریقین نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر سیلاب کے اثرات پر بات کی گئی۔

    آئی ایم ایف نے غریبوں اور پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ زر اعانت پر ہمدردانہ غور کے لیے اپنی رضامندی کا عندیہ دیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوویں جائزے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پربات چیت اور جائزے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان

    ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد:ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 180 ملین ڈالر کی گرانٹ و قرضہ دے گا۔

    یہ بات سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے دو رکنی وفد مسٹر علی حماندی اور ڈاکٹر غزنہ نے شرکت کی۔اس موقع سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن انوسٹمنٹ کیپٹل پروگرام ڈاکٹر اختر رشید، یونیورسل ہیلتھ کوریج کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سعید اور ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ فاطمہ شیخ اور ڈاکٹر اختر رشید کی جانب سے NHSP پر ورلڈ بنک کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 158.4 ملین ڈالر قرضہ اور 22.4 ملین ڈالر گرانٹ دے گا۔ورلڈ بنک نے اپنے بورڈ کے اجلاس میں پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ NHSP کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپگریڈیشن، نئے طبی آلات کی فراہمی، سٹاف کی ٹریننگ دی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ اس پروگرام کے تحت زچہ بچہ کی صحت، وبائی و متعدی امراض کی روک تھام کی جائے گی۔یہ پروگرام پنجاب بھر میں نومبر سے شروع ہوگا اور 4 سال کی مدت میں یہ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں ورلڈ بنک نے این ایچ ایس پی پر پیش رفت کو قابل تعریف قرار دیا ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سوراخ والا برتن!!! — عمر یوسف

    سوراخ والا برتن!!! — عمر یوسف

    ہمارے معزز وزیر اعظم بلوچستان کا دورہ کرتے ہیں اور آفت زدہ لوگوں کے دکھ میں اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ فرط جذبات میں ان کے ہر فوت شدہ کے بدلے دس لاکھ دینے کا اعلان کردیتے ہیں ۔

    بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور دکھیاروں ، غم کے ماروں ، آفت زدہ اور مصیبت زدہ لوگوں کو کچھ نہ کچھ سہارا ہوگا ۔

    فائدے کی بات کریں تو راقم الحروف کو بھی فوائد کا انکار نہیں ۔

    لیکن بنظر دقیق دیکھیں تو یہ فیصلہ ایک صاحب عقل کے نزدیک ناقص اور ادھورا ہے ۔

    سیلاب زدگان جن علاقوں میں رہائش پذیر تھے وہ علاقے ریڈ زون کہلاتے ہیں ۔

    اور امراء کی جانب سے بارہا ان لوگوں کو سیلاب سے پہلے ہی وارننگ کے طور پر علاقے خالی کرنے کا کہا گیا ۔

    لیکن عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ صورت حال پیش آئی ۔

    یہاں پر یہ عرض کیے دیتا ہوں کہ سیلاب زدگان کو قصور وار بالکل نہیں ٹھہرایا جارہا کیونکہ غربت کے مارے لوگوں کا اتنی جلدی نقل مکانی کے اسباب پیدا کرنا بھی ممکن نہیں ہے ۔

    ہماری وفاقی حکومت اگر واقعی ان دکھیارے لوگوں کا سہارا بننا چاہتی ہے تو چاہیے کہ پہلے تو ڈیموں کی کمی پوری کی جائے تاکہ نہ صرف سیلاب زدگان کو آئندہ پھر سے ان مشکل حالات سے دوچار نہ ہونا پڑے بلکہ وطن عزیز کو بھی خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں ۔

    اور دوسرا یہ کہ دریائی علاقے جہاں ہر بارشی سلسلے پر تحفظات حاصل ہیں اس کے متبادل جگہ ان سیلاب زدگان کو دی جائے تاکہ ہر سال یہ تباہیوں کا سلسلہ ختم ہو ۔

    اب جو امداد دی جارہی ہے اس سے یہ ہوگا کہ پانی کا بہاو تھم جانے کے بعد یہ لوگ اسی جگہ پر تعمیرات شروع کردیں گے ۔ نہ ڈیم بنائے جائیں گے نہ ریڈ زون ایریاز خالی کروائے جائیں گے اگلے سال مون سون کی بارشیں ہونگی دریاوں کا پانی بڑھ جائے گا پھر سیلاب آئے گا تباہی ہوگی موتیں ہونگیں امداد کے اعلان ہونگے ۔

    گویا یہ ایسا برتن ہے جس کے نیچے سوراخ ہے جتنا مرضی اس میں اناج ڈالا جائے یہ پھر خالی ہی رہے گا ۔

  • سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سعودی عرب کی پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے قومی مہم کا آغاز

    سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قومی مہم کا آغاز کر دیا۔
    برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے قومی مہم شروع کی گئی ہے۔

    مہم کا آغاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیا گیا۔ سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سعودی عرب میں براہ راست نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات مہم شروع کی گئی ہے تمام اہل خیر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے امدادی پیکجز جمع كرنے کے لیے "ہم آپ کے ساتھ ہیں” کے اقدام میں یو اے ای بھر سے سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ شامل ہوئے، اور یہ مہم 1,200 ٹن خوراک جمع کرنے میں کامیاب ہوئی۔

  • امریکہ، پاکستان  میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گی۔

    امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر شیلا جیکسن نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

    دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔

    قبل ازیں امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے افسردہ ہیں۔

    امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ یوایس ایڈ کے ذریعے انسانی امداد میں مزید 3 کروڑ ڈالرز (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیں گے۔امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ امداد کیلئے مقامی شراکت داروں اورحکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور امداد کا مقصد متاثرین کوفوری خوراک، صاف پانی، مالی مدد اورپناہ گاہ دینا ہے۔

    دوسری جانب امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 3 کروڑ ڈالر امداد پر اظہار تشکر کیا تھا.ان کا کہنا تھاکہ انسانی بنیادوں پر3 کروڑ ڈالر امداد پر امریکا کے شکر گزار ہیں، اس آفت کے دوران امریکا کے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہتے ہیں۔

  • دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑی امداد کی اپیل کروں گا،انتونیو گوتریش

    دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑی امداد کی اپیل کروں گا،انتونیو گوتریش

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہاکہ اپنے دورہ کے دوران عالمی برادری سے پاکستان کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کروں گا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور وہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے اور عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل کرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کو عالمی برادری کی طرف سے بھرپور امداد کی ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ وہ بین الا قوامی برادری سے پاکستان کے متاثرہ سیلاب افراد کے لئے فوری امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس وقت یوکرین جنگ پر زیادہ تو جہ دی جارہی ہے کیونکہ لوگ بھول گئے ہیں اصل جنگ توموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ہے، پاکستان، چاڈ، اور قرن افریقہ، جہاں خشک سالی قحط کا باعث بن رہی ہے وہاں اس وقت سب سے بڑاخطرہ جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

    انتونیو گوتریش نے کہا کہ جو صورتحال آج پاکستان کو درپیش ہے کل کسی اور ملک کو اس سے بھی مشکل حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں اس دور کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس کو عام مسئلہ سمجھ کر عام انداز سے حل کرنے کی سوچ محض خود کشی ہو گی۔

  • متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی امداد کیلئے فلاحی گروپ قائم کر دیا

    متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی امداد کیلئے فلاحی گروپ قائم کر دیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کی امداد کے لیے فلاحی گروپ قائم کر دیا۔

    فلاحی گروپ ‘We stand together’ سیلاب زدگان کے لیے سامان جمع کرےگا، یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ماتحت کام کرےگا۔اماراتی ریڈکریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن بھی پاکستان کے لیے امداد جمع کریں گے، سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھی کرنےکا پہلا ایونٹ ہفتہ 10 ستمبر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔

    دبئی میں ایکسپو سٹی کے ساؤتھ ہال اور شارجہ ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادجمع کی جائےگی۔ فلاحی گروپ ‘We stand together’ کی قیادت اماراتی خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں، گروپ نے اماراتی شہریوں سے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔امدادی سرگرمیوں کے لیے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائیہ کے دو مزید سی۔130 طیارے یو اے ای ریڈ کریسنٹ اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے۔یو اے ای ایئرفورس کی پہلی پرواز نے سہہ پہر تین جبکہ دوسری پرواز نے شام 5:37 پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کے سربراہ اور یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے طیاروں کا استقبال کیا۔پاکستانی سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور پاک فوج کی فائیو کور کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل اماراتی ایئر فورس کے سی۔130طیارے پیر کو بھی کراچی پہنچے تھے۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

    یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سےبراہ راست خوراک کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کوفراہم کی جا ئے گی ۔

    و اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے 1136 سے زائد افراد جاں بحق، لاکھوں افراد بے گھر، 3450 کلومیٹر سے زیادہ اہم سڑکیں تباہ اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں بارشوں کی شرح گزشتہ 30 سالوں کے دوران ریکارڈ کی گئی شرح سے چار گنا تجاوز کر گئی ۔

    رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا خواہش کا مظہر ہے۔ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت 30 سے زیادہ انسانی اور ترقیاتی اقدامات اور اداروں کو یکجا کیاگیا ہےجن میں سے زیادہ تر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 20 سال سے زیادہ عرصے میں قائم کئے اور ان کی معاونت بھی کر رہے ہیں۔ آج اس میں درجنوں خیراتی ادارے شامل ہیں جو پانچ اہم شعبوں میں کام کرتے ہیں جن میں انسانی امداد اور ریلیف، صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں پر قابو پانا ، تعلیم اور علم کو پھیلانا، اختراع اور کاروباری صلاحیت اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانا شامل ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا،متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اَل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں ، متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا ،میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    ۔راشد اَل علی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے.

    متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز کے راشد اَل علی(Mr. Rashid Al Ali)، فرسٹ سیکرٹری جمعہ الکبی (Mr. Juma Al-Kaabi)، سیکنڈ سیکرٹری احمد المحسن(Mr. Ahmad Al-Muhassan)، تھرڈ سیکرٹری حسین البلوشی (Mr. Hussain Al-Balooshi)، ملٹری اتاشی کرنل سٹاف انجینئر محمد علی النقبی(Mr. Mohamed Ali Al-Naqbi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی یونس البلوشی (Mr. Younis Ablbloshi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی عمر المہری (Mr. Omer Almeheri)، پروٹوکول یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد کے سربراہ خلیل احمد اعوان بھی اس موقع پرموجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • 400 ملین یوآن کے امدادی پیکج پر چین کے صدر شی جن پنگ کا مشکور ہوں،شہباز شریف

    400 ملین یوآن کے امدادی پیکج پر چین کے صدر شی جن پنگ کا مشکور ہوں،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 400 ملین یوآن کے امدادی پیکج پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ میں عزت مآب شی جن پنگ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 400 ملین یوآن کے چینی امدادی پیکج دیا ، جو کہ ابتدائی 100 ملین یوآن سے زیادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مضبوط دوستی کی عکاسی ہے۔ اس تعاون سے لوگوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

    صدر وکرما سنگھے نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی پر ہمدردی کا اظہار کیا اور جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم شریف سے تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو غیر متوقع قدرتی آفت کا عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے آزمائش کی اس گھڑی میں صدر وکرم سنگھے کی ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب نے انسانی جانوں، ذریعہ معاش، مویشیوں، فصلوں، املاک اور اہم انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر وکرماسنگھے کو اس آفت سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا .

    وزیر اعظم نے کہا سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم لوگ سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں عطیہ دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے سیلاب کے پیمانے کے بارے میں بین الاقوامی برادری میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ 30 اگست 2022 کو پاکستان کے سیلاب کے ردعمل کے لیے "2022 اقوام متحدہ کی فلیش اپیل” ریلیف فنڈنگ ​​کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ وزیر اعظم نے بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    وزیر اعظم نے صدر وکرما سنگھے کو سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    اُدھر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر، ازبکستان، چین اور فرانس سے 28 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں، مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر آج پہنچ رہی ہیں۔

    بیان کے مطابق برادر اسلامی ممالک اور دیگر ممالک سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا فضائی آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا اس روز متحدہ عراب امارات سے ایک جبکہ ترکیہ سے دو طیارے پاکستان پہنچے۔

    ہفتہ کو شیڈول دو پروزاوں میں ایک پرواز فرانس سے امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ چکی ہے جبکہ ترکیہ سے آنے والی دوسری پرواز بھی پہنچ رہی ہے۔ اتوار 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو جبکہ یونیسیف کا ایک طیارہ مزید امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔

    اسی طرح 5 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے مزید دو جبکہ ترکمانستان سے ایک طیارہ، 6 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے دو، یونیسیف سے ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔ اسی طرح 7 ستمبر کو اردن سے سی130طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا۔