Baaghi TV

Tag: امداد

  • مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی،عائیشہ غوث پاشا

    مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی،عائیشہ غوث پاشا

    سیلاب متاثرین کیلئے مالیاتی اداروں سے مختص کوٹہ کے مطابق مالی امداد ملنے کا امکان ہے، حکومت نے سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا اور مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا پہلا اجلاس

    تفصیلات کے مطابق سیلاب سے نقصانات پر ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

     

    سیلاب سے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی،لیاقت بلوچ

     

    وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے امداد لینے کا فیصلہ کیا ہے، مالیاتی اداروں کو وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور این ڈی ایم اے کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

    عالمی برادری پاکستان کے قرضے معاف کردے:سید خورشید شاہ

     

    ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر نقصان شامل ہیں۔ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی میں 10 لاکھ سے زائد مکانات کا نقصان ہوا۔

     

    شوکت ترین آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کروارہے تھے یا پاکستان کی؟مفتاح اسماعیل

     

    وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں سے امداد کیلئے درخواست کی جائے گی۔ سیلاب سے نقصان کا اندازہ ایک دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

     

    سیلاب کا سب سے بڑا فائدہ،عمران خان متاثرین کی امداد کی بجائے سیلاب کے فضائل بتا آئے

  • وزیر خارجہ بلاول کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پاکستان میں سیلاب اور مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کی شدت سے آگاہ کیا وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھرپور یکجہتی اور مسلسل امداد کے لیے سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ سعودی ہم منصب سے انکی بات چیت ہوئی ہے

    قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہولناک تباہی، دوست ممالک سے امدادی طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، قطر سے انسانی امداد کی پروازوں کی دو سیریز کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی،

    قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے ریسکیو ریلیف کے عمل میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔متاثرین کی امداد کیلئے سندھ حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پوری مشینری کام کر رہی ہے متاثرین کو اسکولوں اور ٹینٹ سٹی میں قائم ریلیف کیمپس میں ٹھہرایا جا رہا ہے پورے صوبہ میں 91630 راشن بیگز تقسیم کر دیئے ہیں ایک لاکھ 19ہزار972 ٹینٹس تقسیم کئے ہیں متاثرین کو 5 لاکھ 3ہزار345 مچھردانیاں اور 76ہزار810 ترپال فراہم کر دیئے گئے ہیں سندھ میں سیلاب سے 522 ہلاکتیں اور 21885 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 101901 مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ 1455251 مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔متاثرین کو اسکولوں اور ٹینٹ سٹی میں قائم ریلیف کیمپس میں ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ متاثرین کو دو وقت کا معیاری کھانا اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسپرے مہم بھی جاری ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو 25، 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے

  • دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سےبراہ راست خوراک کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کوفراہم کی جا ئے گی ۔

     

    چئیرمین نادرا کا وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 10 کروںڑ روپے کا عطیہ

     

    یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے 1136 سے زائد افراد جاں بحق، لاکھوں افراد بے گھر، 3450 کلومیٹر سے زیادہ اہم سڑکیں تباہ اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں بارشوں کی شرح گزشتہ 30 سالوں کے دوران ریکارڈ کی گئی شرح سے چار گنا تجاوز کر گئی ۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مددکےلیے میدان میں آگئیں‌

     

    رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر قدرتی آفات اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی ضروریات کو پورا خواہش کا مظہر ہے۔ محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت 30 سے زیادہ انسانی اور ترقیاتی اقدامات اور اداروں کو یکجا کیاگیا ہےجن میں سے زیادہ تر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 20 سال سے زیادہ عرصے میں قائم کئے اور ان کی معاونت بھی کر رہے ہیں۔ آج اس میں درجنوں خیراتی ادارے شامل ہیں جو پانچ اہم شعبوں میں کام کرتے ہیں جن میں انسانی امداد اور ریلیف، صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں پر قابو پانا ، تعلیم اور علم کو پھیلانا، اختراع اور کاروباری صلاحیت اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانا شامل ہیں۔

  • برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔

    سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے۔

    برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے 15 ملین پاؤنڈز کی امداد سے ملک بھر کے لوگوں کو پناہ گاہ اور ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سیلاب سے 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، 1,100 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سکریٹری خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین فنڈنگ گزشتہ ہفتے کے آخر میں برطانیہ کی جانب سے تباہی کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    برطانیہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو 15 ملین پاؤنڈ کی مالی مدد کرے گا.5 ملین پاؤنڈ اقوام متحدہ کی فلیش اپیل کے بعد پاکستان کو دیے جا رہے ہیں۔10 ملین پاؤنڈ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی عالمی ایجنسیوں کے ذریعہ دیے جائیں گے۔ 10 ملین پاؤنڈ کی رقم پینے کے صاف پانی شیلٹر اور خواتین و بچیوں کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔

    برطانوی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ لاکھوں لوگوں کو تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر کیا ہے جو تقریباً برطانیہ کے حجم کے برابر ہے، ایک بڑے انسانی ہمدردی کے عطیہ دہندگان کے طور پر ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک زندگی بچانے والی امداد حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

    وزیر مملکت برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے المناک اثرات اور لاکھوں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو پہلے سے دیکھ رہے ہیں۔ برطانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ قلیل مدتی اور طویل مدتی میں کس مدد کی ضرورت ہے۔

  • سیلاب زدہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کیلئے ادویات کی خریداری

    سیلاب زدہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کیلئے ادویات کی خریداری

    قصور
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 لاکھ کی ادویات لے کر بلوچسان کے سیلاب متاثر علاقے الہ یار میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بھی تقسیم کی جائینگی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں واقع احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ روپیہ مالیت کی ادویات خریدی گئی ہیں اور کل بروز جمعہ میڈیکل ٹیم ادویات،خوراک و دیگر امدادی سامان لے کر بلوچستان کے علاقے الہ یار روانہ ہوگی
    10 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کی پیکنگ ہو چکی ہے جبکہ راشن و دیگر سامان کی پیکنگ جاری ہے
    سینئر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ہفتہ سے بدھ تک میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور راشن و ملبوسات کی تقسیم کی جائے گی
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لوگوں نے ادویات،راشن،ملبوسات و دیگر ضروری اشیاء کے ڈھیر لگا دئیے

  • مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں  رابی پیرزادہ

    مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں رابی پیرزادہ

    گلوکارہ اداکارہ ، پینٹر اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اس وقت فرض ہے دکھی بہن بھائیوں کی مدد کرنا. اور اپنے عطیات ان کو دیں جن پر آپ کو یقین ہے کہ وہ آگے بھی پہنچائیں گے ورنہ ہماری فائونڈیشن حاضر ہے. رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ میری فائونڈیشن میرے اپنے پیسوں سے چلتی ہے میں چندے اکٹھے نہیں کرتی. میں اپنی پینٹنگز اپنا آرٹ بیچ کر اپنی فائونڈیشن چلا رہی ہوں. مجھ سے بہت سارے لوگوں نے پوچھا کہ سیلاب زدگان کے لئے میں کیا کررہی ہوں تو میں پہلے اس لئے خاموش تھی کیونکہ میں اپنی پینٹنگز کے فروخت ہونے کی منتظر تھی اور ویسے بھی اب مجھے کسی نے ایک لاکھ روپے کا ارینج کر کے دیا ہے تو میں ان سے سیلاب زدگان کے لئے چیزیں خریدنے نکلی ہوں. رابی نے بتایا کہ چند روز پہلے جو ٹینٹ تین ہزار روپے کا تھا وہ اس وقت دس ہزار روپے کا ہے .میں

    نےشاپ کیپر حاجی صاحب سے کہا کہ آپ کے حج عمرے کیا کہتے ہیں جب آپ نے چیزیں ہی مہنگے داموں فروخت کرنی ہیں اور اس ٹائم پہ ایسا کرنا ہے جب انسانیت پریشان ہے دکھی ہے بے حال ہے. رابی نے مزید کہا کہ اللہ نے حج عمرہ زکوۃ ہر چیز کی پوچھ گچھ کرنی ہے لیکن سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے اسکی مخلوق کے لئے کیا کیا. رابی نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک لاکھ روپے کی پیناڈول ، سپرو فلاکس جو کہ پیٹ درد کے لئے ہے وہ اور ٹینٹس کے ساتھ چنے اور گڑ سیلاب زدگان کے لئے بھجوا رہی ہوں. رابی نے کہا کہ مجھ سے اپنے تائیں جو بن پاتا ہے میں کرتی ہوں ابھی کچھ لوگوں کی چھتیں لیک کررہی تھیں ان کو ٹھیک کروایا. میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں .

  • مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید

    مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، صدرمتحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید

    وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، 1162 کے قریب ہلاک اور 3554 زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیر اعظم نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امارات ہلال احمر اور خلیفہ بن زاید فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل ہیں۔ یہ مشترکہ تعلقات دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے پر مبنی ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر مخیّر حضرات نے سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ روپے امداد دے دی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں، ملک میں لاکھوں افراد اس وقت بے گھر ہیں، فوری ریسکیو اور امداد کے بعد بنیادی ڈھانچے کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔

    ملاقات کرنے والوں میں صدر ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد شکیل منیر، جمشید اختر شیخ، محمد فہیم خان، میاں شوکت مسعود، احسن بختاوری، زبیر احمد ملک، طارق صادق، عامر وحید، اظہر الاسلام، چوہدری جاوید اقبال، رانا قیصر، اختر حسین، حنیف عباسی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں شرکاء نے وزیرِاعظم کو سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں وہ انصار مدینہ کی سنت پر عمل کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں، میری قوم سے اپیل ہے کہ ان مخیّر حضرات کی طرح بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ملائیں، حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگ اس وقت سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہیں، گیارہ سو سے زائد لوگ جاں بحق اور 15 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں، حکومت ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے، حکومت نے فوری طور پر سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد فراہم کرنا شروع کیا ہے، حکومت سیلاب متاثرین کو راشن، صاف پانی، خیمے اور مچھر دانیاں فراہم کر رہی ہے، دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کے شکر گزار ہیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ فوری ریسکیو اور امداد کے بعد لوگوں اور انفرا سٹرکچر کی بحالی ایک بڑا چیلینج ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی مدد ہم سب پاکستانیوں کا فرض ہے، میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مالی امداد فراہم کرنے والے مخیّر حضرات کا مشکور ہوں.

  • بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    اسلام آباد:بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل نے بہت کام کیا ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق دنیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کھرب اور 30 ارب سے زائد کی رقم پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے

    اسی پیش رفت کے بارے میں پی پی کے آفشیل ٹویٹراکاونٹ سے اس بات کی خوشی کااظہارکیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی درخواست پر امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی

    پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹےمیں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔

    اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے

  • نفلی عمرہ کرنے والے اپنی امداد سیلاب زدگان کو عطیہ کر دیں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

    نفلی عمرہ کرنے والے اپنی امداد سیلاب زدگان کو عطیہ کر دیں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نےصاحب نصاب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ قبل از وقت ادا کر دیں اور نفلی عمرہ کرنے والے اپنی امداد سیلاب زدگان کو عطیہ کر دیں تو اللہ کریم ان کو دو اجر عطا فرمائیں گے ایک زکوٰۃ ادا کرنے اور عمرہ کرنے کا اور دوسرا انسانیت کی مدد کرنے کا، اہل تشیع کے اکابر علماء نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ پیسے اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے دے دیں تا کہ ان کی مدد ہو سکے۔

    یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا قاسم قاسمی ، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق ، مولانا نعمان ، صاحبزادہ ثاقب منیر ، مولانا ذوالفقار ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا شہباز اور دیگر بھی موجود تھے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اپنے برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر ،اور متحدہ عرب امارات کے ذمہ داران نے ہمارے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کر کے امدادی سلسلے کو مزید بڑھانے اور تیزکرنے کا بتایا، امید ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں ان برادر اسلامی ممالک اور دوسرے برادر اسلامی ممالک سے بھی اور امداد آئے گی اور اس کے اعلانات ہوں گے ، اس وقت غیر یقینی اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے اس میں پاکستان کے اندر جو تنظیمیں کام کر رہی ہیں جیسے الخدمت ہے ، رحمۃ اللعالمین ہے ، پاکستان علماء کونسل ہے اور جتنی بھی تنظیمیں ہیں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور سب کو اپنا اپنا کردارا دا کرنے کیلئے آگے بڑھنا ہے ۔

    ہم لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہے وہاں وہ پہنچائی جائے ۔ وہاں اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے اس میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے برادر اسلامی ممالک سعودی عرب ، قطر، متحدہ عرب امارات ، چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تعاون کیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ پاکستان اب ٹریڈ کی طرف جائے گا۔ اب پاکستان کا مستقبل ٹریڈ سے وابستہ ہے امداد سے نہیں ، کب تک امداد پر گزارا کریں گے۔ پاکستان میں اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے ایک ترتیب کی ضرورت ہے ۔ عوام الناس سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں کی امداد کریں کسی کا انتظار نہ کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر آ جائیں ۔ سیاست اور پارٹی سے بالا تر ہو کر ریاست، قوم ، قوم کے املاک بچائیں اور قوم کو مستحکم کریں۔ فی الوقت باہمی اتحاد کی طرف توجہ دینا ہو گی

  • ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی

    ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی ہے۔ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی صورتحال تباہ کن ہے، بحریہ ٹاؤن کے فلڈ ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں، میری فیملی اور بحریہ ٹاؤن کی ٹیم ایک ماہ سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا کہ صورتحال بتدریج خراب سے خراب ہوتی جارہی ہے، ریلیف سرگرمیاں پوری پاکستانی قوم سے مربوط کوششوں کی متقاضی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بے گھر افراد کو بنیادی اشیائے ضروریات بھیج رہے ہیں۔ملک ریاض نے یہ بھی کہا کہ ہم نہ صرف عوام کی بحالی بلکہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری مشینری کا فلیٹ دن رات کام کررہا ہے، ہم نے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کی ہیں۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹرز، ٹرانسپورٹیشن اور تمام وسائل استعمال میں ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی غیرمشروط تعاون کی پیشکش کررہے ہیں، ریلیف آپریشنز میں شریک دوسری ایجنسیز سے بھی غیر مشروط تعاون جاری ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ کسی کو کسی بھی علاقے میں ریلیف سرگرمیوں کی ضرورت ہو تو آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اپنے پیاروں اور گھروں کو کھونے والوں کے درد کو اللّٰہ تعالیٰ دور کرے، آمین۔