Baaghi TV

Tag: امداد

  • چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

    چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد کااعلان کر دیا.

    بلوچستان میں سیلاب،وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8لا کھ روپے مالی امداد دے گی، گھروں، فصلوں او رمویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے ریسکیو 1122کا عملہ پہنچا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر ومرمت کاحکم دیا.ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیاجائے- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت بھی کی.

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے، سانپ کاٹنےاور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں، سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیاجائے، ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے-

     

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

     

    چودھری پرویز الہٰی نے ہدایت کی کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز،آر پی او اور ڈی پی اوزمنتخب نمائندوں کے سا تھ ملکر متاثرین کی دادرسی کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں ، ریلیف کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے، تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں –

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے-چودھری پرویز الٰہی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سیف الدین کھوسہ،جاوید اخترلنڈ، محی الدین کھوسہ، عامر نواز چانڈیہ،ثناءاللہ خان مستی خیل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سیکرٹری صحت،ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسزاور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • وزیراعظم کا سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

    وزیراعظم کا سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اعلان

    وزیراعظم نےسیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی پے. وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا ،اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی،وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.
    https://twitter.com/Marriyum_A/status/1545091314471010306
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریڈیو ملازمین کو خوشخبری سنا دی ،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بڑا تحفہ دیا ہے..وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی ، ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں کل کھلی رہیں گی ،ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر Mehmet Pacaci نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. وزیراعظم نے سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کامیاب مدت کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر کے دور میں دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مضبوط ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا.

    جون 2022 میں ترکی کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ ستمبر 2022 میں پاکستان میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے 7ویں اجلاس کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دونوں ممالک میں یادگاری تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کو احسن طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی بھی ٹی وی پر عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ضابطے کی کارروائی پوری کرنے کے لیے وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایا گیا تھا،پارلیمان کا نہایت کلیدی حصہ مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے،اس ضمن میں مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کرلیاجائے، سیاسی کارکن اور آئین کی تخلیق کا کارنامہ انجام دینے والی جماعت پارلیمنٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں، مریم اورنگزیب کی ر ہنمائی میں اس مرحلے کو تیزی سے مکمل کرلیا جائے،امید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی،نوجوان آئین، حقوق، جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ ہوں گے.

    مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور محترمہ پینگ چنکسو کی سربراہی میں چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل (CTGI)، کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    وزیر اعظم نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور اس سے کمرشل آپریشن کے آغاز سے قبل پاکستان کو بجلی کی مفت فراہمی پر چائنہ تھری گور جز انٹرنیشنل (CTGI) کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ان سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع ،ہائیڈل، سولر اور ونڈ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نےتھرمل ذرائع سے مہنگی بجلی بنانے کے لیے تیل اور گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائرکو بچانے کے لیے ملک میں سولر انرجی پیدا کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروۓ کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے CTGI کو اس سلسلے میں کم از کم 7000-8000 MW بجلی بنانے کے لیے جامع تکنیکی، مالی اور معاشی پلان عید کے بعد پیش کرنے کو کہا۔ بعد ازاں CTGI نے وزیر اعظم سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے درکار سرمایہ کاری Sinosure China سے حاصل کرنے کے لیے لیٹر آف سپورٹ (Letter of Support, LOS) کی مدت میں توسیع کی درخواست کی۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو 20 جولائی تک نیا LOS جاری کرنے کی ہدایت کی، اور انہیں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر براۓ آبی وسائل سیدخورشیداحمد شاہ، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر الدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    مظفرآباد:سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور پاک افغان کارپوریشن فورم کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شرکت کی۔

    صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مقیم لوگ کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، افغانستان میں شدید قسم کا زلزلہ آیا، کافی نقصان ہوا، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم کشمیر میں اس طرح زلزلے کے حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔

    سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ امدادی سامان بھیج رہا ہے، کاوشیں قابل تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی، اب بھارت سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو رہا ہے۔

    ادھرافغانستان میں آنے والے شدید زلزے سے ہونے والے نقصان پرامداد کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ امداد کا اعلان وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس نے کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مشکل گھڑی میں افغان عوام کےساتھ ہیں

    اس حوالے سے مظفرآباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے افغانستان کے متاثرین زلزلے کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔یہ امداد کسی بھی وقت افغان طالبان حکومت کو پہنچائی جاسکتی ہے

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی امداد کے لئے آزاد کشمیر کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں، آزاد کشمیر پاکستان کی ایک اکائی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت افغان بھائیوں کی مدد کے لئے 10 کروڑ روپے کی امداد افغانستان بھیجے گی، امداد بھیجنے کا طریقہ کار دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا نمائندہ وفد امداد لیکر افغانستان جائے گا، افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں خوفناک زلزلے نے قیامت برپا کر دی جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹکے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • جاپان نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جاپان نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    جاپان نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چونکہ پاکستان کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان نے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کی مدد کرنے کیلئے جاپان نے 2.3 ملین ڈالرز دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مزید برآں یہ کہ جاپان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالرشپ پروجیکٹ” کے لیے 2.3 ملین امریکی ڈالر کی امداد دے گا۔ اور اس معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن سیکرٹری میاں اسد حیا الدین اور جاپانی ناظم الامور ایشی کینسو نے کیے ہیں۔
    اور یہ کہ جاپان کی حکومت نے پاکستانی افسران کیلئے ایک اچھے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جاپانی حکومت جاپان میں تمام اعلی سطح کی یونیورسٹیوں میں دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے 3 سال کے لیے پاکستانی افسران کو ایک اسکالر شپ فراہم کرے گی۔

    مزید برآں یہ کہ اس خاص مقصد کیلئے پاکستان کے انسانی وسائل کو ترقی دینے کے مقصد کیلئے اسکالرشپ کے منصوبہ کے تحت جاپانی گرانٹ ایڈ کے لیے وزارت اقتصادی امور میں دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔اسی کے تحت ہی جاپان کی حکومت نے “مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ کے پروجیکٹ” کے لیے پاکستان کی حکومت کو 313 ملین جاپانی ین فراہم کیے۔ جو کہ 23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گی۔

  • چین نے فوج کے کہنے پر امداد کی ورنہ شہباز کو تو وہ 100 بھی نہ دیں۔ شیخ رشید

    چین نے فوج کے کہنے پر امداد کی ورنہ شہباز کو تو وہ 100 بھی نہ دیں۔ شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ: چین نے جو امداد کی ہے وہ فوج کے کہنے پر کی ہے ورنہ تو وہ شہباز شریف کو ایک سو روپیہ بھی نہ دیتے۔
    ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ: ہمارا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کا ہے اور غریبوں کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا: اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ: مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس لگنا ایک ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔

    انہوں نے کہا: ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے۔ غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم نے ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ ہمارے دوست ملک چین نے بھی ہمیں امداد بھیج دی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی چین امداد واللی بات کی تصدیق کردی تھی۔

  • افغانستان میں زلزلہ، پاکستانی افواج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

    افغانستان میں زلزلہ، پاکستانی افواج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

    افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر مسلح افواج نے اظہار افسوس کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج افغان عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا

    واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں- افغان میڈیا کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے،ملبے تلے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے –

    پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے اور مغفرت عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے

    دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پکتیکا اور خوست صوبوں میں کل رات کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے عوام اور اس ملک میں زلزلہ زدگان کی مدد کریں۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

  • امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

    امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

    امریکی صدر جو بائیڈن نے 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداد مہیا کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے –

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق صدربائیڈن نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہےاس کے تحت ہم آج بے پایاں سلامتی اور انسانی امداد مہیا کررہے ہیں-

    امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اورہفتوں میں مزید کام جاری رکھیں گے ہم پابندیوں کی سزا کے ذریعے صدر ولادیمیرپیوٹن کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ثابت ہوں گی انہوں نے کہا امریکا اوراقوام متحدہ جن اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ اب داؤ پرلگے ہوئے ہیں-


    امریکی صدر نے مزید کہا یہ امداد آزادی کے لیے ہے یہ لوگوں کے اپنے مستقبل کا تعیّن کرنے کے حق کے بارے میں ہے یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یوکرین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فتح کبھی نہیں ہوگی، چاہے وہ میدان جنگ میں کوئی بھی پیش قدمی کرلیں۔


    بائیڈن نے بتایا کہ یوکرین کو 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون مہیا کئے جائیں گے-

    روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    اس موقع پر وزیرخارجہ انٹونی بلنکن ،نائب وزیردفاع کیتھلین ہکس اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلے بھی موجود تھے-


    دوسری جانب امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور ایسے افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر امریکا کا الزام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ، نائب وزیر دفاع اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سکیورٹی کونسل کے ایک رکن پر یہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اس کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے متعدد روسی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا سامنا ہے کئی کاروباری اداروں نے روس میں اپنا بزنس بھی معطل کر دیا ہے۔

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی…

  • مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے سری لنکا کے شہری پرینتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کو سراہتا ہوں۔


    وزیراعظم نے مزید کہا کہ راج کو انڈسٹریز کی جانب سے پرینتھا کمارا کی بیوہ کو10 سال تک ان کی تنخواہ 2000 ڈالرہرمہینے دینا کا اعلان بھی قابل ستائش ہے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    واضح رہے کہ سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے لئے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پاکستان سے امداد بھجوائی ہے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا جسے توہین مذہب کے نام پر فیکٹری ورکرز کے ہجوم نے ہلاک کیا تھا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.1 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں-

    سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

    اس کے ساتھ ہی سری لنکن مینیجر کے فیکٹری مالکان کی جانب سے بھی بیوہ کے اکاؤنٹ میں مقتول کی تنخواہ 1167 ڈالر منتقل کردی گئی ہے۔ تنخواہ کی رقم 10 سال تک ہر مہینے بیوہ کو فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتول کے اہلخانہ کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے یہ رقم فراہم کی ہے۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

  • وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم

    وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم

    وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یواین سیکیورٹی کونسل کی افغانستان کی مدد کیلئے قرارداد منظورہوئی ،

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اقوام متحدہ،امریکی اداروں کومستحق افغان عوام کی مددمیں آسانی ہوگی

    قبل ازیں امریکی حکومتی ترجمان نے کہا انتظامہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی تاکہ یہ سمجھ سکے کہ افغانی عوام کو اور کیا ضرورت ہے بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے چار ماہ یہ امدادی حکم جاری کیا ہے تعلیم شہریوں اور سول سوسائٹی کی ترقی سمیت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ہوگی بائیڈن انتظامیہ کے ایک افشیل نے کہا کہ نئے لائیسنس سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو اساتذہ اور ممکنہ طور پر دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے موجود پابندیوں کی خلاف ورزی کے بغیر مدد ملے گی

    محکمہ خزانہ نے تین نئے جنرل لائسنس جاری کیے جو امریکی حکومت اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پابندیوں کے بغیر افغانستان میں مزید امداد بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں

    دوسری جانب امریکہ نے سلامتی کونسل میں افغانستان میں مدد کی نئی قرارداد جمع کرائی ہے قرار داد کے مطابق افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا۔ افغانستان کیلئے قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائے گا امریکا کی افغانستان سے متعلق نئی قرارداد پر جلد ووٹنگ کا امکان ہے

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی قرارداد جاری کی ہے۔اس فیصلے کے تحت بین الاقوامی امدادی ادارے اور ممالک اعتماد کے ساتھ اپنی امداد افغانستان تک پہنچا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی، اس سے قبل 1980 میں جب پاکستان میں یہ اجلاس منعقد ہوا تھا تب بھی توجہ کا مرکز افغانستان ہی تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب میں امریکا کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 4 کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا۔

    اپنی تقریر کے دوران وزیرِ اعظم نے بارہا امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے افغان طالبان پر پابندیاں لگا کر پیچیدگیاں بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان پابندیوں کا براہِ راست اثر وہاں کے عوام پر پڑ رہا ہے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جہاں 80 ہزار کے قریب لوگ دہسشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اور اگر دنیا نےاقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی المیہ ہو گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغان وزارت داخلہ کو چھ ملین ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تجویز کیا ہے کہ یہ رقم وزارت داخلہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں خرچ کی جائے گی رقم سے ان افغان جنگجووں کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی جو افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفاتر کی سیکیورٹی پر مامور ہیں آئندہ برس دی جانے والی امداد سابق افغان حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ کے معاہدے میں توسیع کے نتیجے میں دی جائے گی

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

    افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد بڑی پیشرفت ہے،قریشی

  • جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان کی پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیےگرانٹ کی منظوری

    جاپان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے تحت اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 43 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : حکومت جاپان کی جانب سے ملنے والی حالیہ امداد 1996 کے بعد انسداد پولیو پروگرام کے لیے ملنے والی جاپانی امداد کا حصہ ہے اب تک امداد اور قرضوں کی صورت میں جاپان، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے لیے یونیسیف کے ذریعے تقریباً 23 کروڑ ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

    جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد کو پولیو ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اس طرح تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جاسکے گی اور زیادہ خطرات والے علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی جہاں یہ ویکسین، انسداد پولیو مہمات کے دوران استعمال ہوگی۔

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    یونیسیف اور جاپان کے درمیان اس منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا جبکہ امداد کے معاہدے پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور یونیسیف نے دستخط کئے۔

    انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال انسداد پولیو کی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور کورونا کے چیلنجز کے باوجود پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی، ہمیں امید ہے کہ ہم 2023 تک ہر قسم کے پولیو وائرس کو ختم کر دیں گے۔

    جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے رواں سال پاکستان میں پولیو کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہم اب پولیو فری پاکستان سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

    مالی سال 2021: 5 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے کے بعد 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    انہوں نے 2023 تک پاکستان سے ہر قسم کے پولیو کو ختم کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاپان، پاکستان کو کئی دہائیوں سے ماں اور بچوں کی صحت، انسداد پولیو اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے امداد فراہم کر رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی امداد فراہم کرتا رہے گا-

    جائیکا کے نمائندے شیگیکی فروتا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پولیو پروگرام اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے لیے مشترکہ کوششیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘۔

    پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے ایڈا گراما نے حکومت پاکستان اور ان کے معاونین کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سال پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کامیابیاں حاصل کی ہیں، سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز سامنے آئے تھے جبکہ رواں سال کے 11 ماہ میں صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع