Baaghi TV

Tag: امریکہ میں ہلاکتیں

  • بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی امریکیوں‌کے ہاتھوں‌ہلاک

    بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی امریکیوں‌کے ہاتھوں‌ہلاک

    کنساس: بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی امریکیوں‌کے ہاتھوں‌ہلاک اطلاعات کےمطابق آج امریکی ریاست کنساس میں مسلح شخص نے بار میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنساس سٹی میں تیکوئیلا کے سی بار میں فائرنگ کی اطلاع دن کے ڈیڑھ بجے دی گئی تھی۔دوسری طرف کنسان کی ستی پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے باعث 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی…

    یاد رہےکہ امریکہ میں بغاوت کی سی صورت حال ہے اور جب بھی کسی امریکی کا دل چاہتا ہے تو وہ دوسرے امریکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیتا ہے، یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے امریکا کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جہاں کئی افراد اپنی جانیں گنواں چکے ہیں۔واشنگٹن میں 20 ستمبر 2019 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے دو سے تین کلومیٹر دور ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

    بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی…

  • امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی  ؛   فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

    امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

    واشنگٹن : افغانستان میں افغانیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ملک میں‌فتنوں اور پرتشدد مظاہروں میں 26 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    ابھی تازہ واقعہ میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دیگر ریاستوں سے بھی ہلاکتوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں

    پولیس کے مطابق وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں

  • شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک

    شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکہ میں خانہ جنگی عروج پر ، اطلاعات کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ٹیکساس حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا۔

    سی این این نے میئر کے چیف آف اسٹاف اولیویا زیپاڈا کا حوالہ دیا کہ تاحال یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ مجموعی طورپر فائرنگ سے کتنے افراد ہلاک ہوئے لیکن ’ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے‘۔

    فوکس نیوز نے گورنر ٹیکساس کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الوقت ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتا سکتے ۔میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا کہ ’تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا‘۔