Baaghi TV

Tag: امریکہ

  • سعودی عرب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے،امریکی حساس اداروں کا دعویٰ

    سعودی عرب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے،امریکی حساس اداروں کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی حساس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل بنانا شروع کردیئے ہیں امریکی خفیہ ایجنسیوں کی اس رپورٹ کی خبر جُمعرات کو امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ پر نشر کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کمیٹی سمیت متعدد انٹیلی جنس ایجنسیوں کے امریکی حکام کو حالیہ مہینوں میں خفیہ انٹیلی جنس پر بریفنگ دی گئی ہے جس میں چین اور سعودی عرب کے درمیان حساس بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی حساس اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے مشرقی وسطیٰ پر منفی نتائج مرتب ہوں گے جبکہ دوسری جانب ایران سے جوہری معاہدوں کے حوالے سے بائیڈن کیلئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔

    امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ…

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ماضی میں بھی چین سے بیلسٹک میزائل خریدتا آیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کے پاس اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حساس اداروں کے عہدیداران بشمول وائٹ ہاؤس کی نیشل سیکورٹی کونسل کو دونوں ممالک کے مابین بیلسٹک میزائل کی منتقلی سے ماضی میں بھی خبردار کیا جاتا رہا ہے۔

    امریکہ کے مڈلبری انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اسلحے کے ایکسپرٹ اور پروفیسر جیفری لیوس نے سی این این کو بتایا کہ حکومتی سطح پر جو تنقید ایران کے وسیع پیمانے پر بیلسٹک میزائل پروگرام پر کی جارہی ہے، اس سطح کی تنقید سعودی عرب کے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نہیں کی جارہی۔

    فوٹو بشکریہ: سی این این
    ’سی این این‘ کی جانب سے حاصل کردہ نئی سیٹلائٹ امیجز میں اشارہ ملتا ہے کہ سعودی عرب پہلے ہی چینی مدد سے قائم کی گئی جگہ پر بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے ماہرین کے مطابق جنہوں نے تصاویر اور ذرائع کا تجزیہ کیا انہوں نے تصدیق کی کہ وہ تازہ ترین امریکی انٹیلی جنس تشخیص کے مطابق پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

    امریکی فوجیوں کا انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

    پروفیسر جیفری لیوس کے مطابق اہم ثبوت یہ ہے کہ یہ سہولت بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ٹھوس ایندھن کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک "آتشیں گڑھا”قائم کیا گیا ہے انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کاسٹ شدہ راکٹ انجن پروپیلنٹ کی باقیات پیدا کرتے ہیں جو ایک دھماکہ خیز خطرہ ہے ٹھوس پروپیلنٹ کی پیداواری سہولیات میں اکثر آگ کے گڑھے ہوتے ہیں جہاں بقایا ایندھن کو آگ کے ذریعے ضائع کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی دانشور نے کہا کہ زیر بحث تنصیب چینی مدد سے تعمیر کی گئی تھی اور انٹیلی جنس کے نئے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں چین سے حساس بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی خریدی ہے امکان ہے کہ وہاں بنائے گئے میزائل چینی ڈیزائن کے ہیں اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو تیار کرنے میں مدد کے لیے دوسرے ممالک کی طرف رجوع کیا ہےجس سے یہ طے کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ مملکت اب اس سہولت پر کون سا ہتھیاروں کا نظام بنا رہی ہے۔

    انڈیا کی پاکستانی سرحد کے قریب فضائی دفاعی سسٹم ایس۔400 کی تنصیب

    دوسری جانب اس حوالے سے کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان حساس بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی کوئی منتقلی ہوئی ہےپر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں سی این این کو بتایا کہ دونوں ممالک "جامع اسٹریٹجک پارٹنر” ہیں ہم ہر پہلو میں دوستانہ تعاون شعبوں بشمول فوجی تجارتی میدان میں بھی تعاون بر قراررکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے اور اس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ شامل نہیں ہے۔


    درایں اثنا بحرین میں سابق امریکی سفیر ایڈم ایریلی نے ٹویٹر پر اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لیے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینا اچھا ہے وہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کر سکتا شاید اگر ہم مشرق وسطیٰ میں ایک مربوط اور مستقل پالیسی رکھتے اور اتحادیوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے تو ایسا نہ ہوتا۔

    سی این این نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ماضی میں چین سے بیلسٹک میزائل خریدے ہیں لیکن تازہ ترین انٹیلی جنس سے واقف تین ذرائع کے مطابق وہ اب تک اپنے میزائل بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

  • وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم

    وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم

    وزیر خارجہ نے کیا افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یواین سیکیورٹی کونسل کی افغانستان کی مدد کیلئے قرارداد منظورہوئی ،

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مدد سے متعلق پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اقوام متحدہ،امریکی اداروں کومستحق افغان عوام کی مددمیں آسانی ہوگی

    قبل ازیں امریکی حکومتی ترجمان نے کہا انتظامہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی تاکہ یہ سمجھ سکے کہ افغانی عوام کو اور کیا ضرورت ہے بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے چار ماہ یہ امدادی حکم جاری کیا ہے تعلیم شہریوں اور سول سوسائٹی کی ترقی سمیت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ہوگی بائیڈن انتظامیہ کے ایک افشیل نے کہا کہ نئے لائیسنس سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو اساتذہ اور ممکنہ طور پر دیگر سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے موجود پابندیوں کی خلاف ورزی کے بغیر مدد ملے گی

    محکمہ خزانہ نے تین نئے جنرل لائسنس جاری کیے جو امریکی حکومت اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پابندیوں کے بغیر افغانستان میں مزید امداد بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں

    دوسری جانب امریکہ نے سلامتی کونسل میں افغانستان میں مدد کی نئی قرارداد جمع کرائی ہے قرار داد کے مطابق افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا۔ افغانستان کیلئے قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائے گا امریکا کی افغانستان سے متعلق نئی قرارداد پر جلد ووٹنگ کا امکان ہے

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی قرارداد جاری کی ہے۔اس فیصلے کے تحت بین الاقوامی امدادی ادارے اور ممالک اعتماد کے ساتھ اپنی امداد افغانستان تک پہنچا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی، اس سے قبل 1980 میں جب پاکستان میں یہ اجلاس منعقد ہوا تھا تب بھی توجہ کا مرکز افغانستان ہی تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب میں امریکا کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 4 کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا۔

    اپنی تقریر کے دوران وزیرِ اعظم نے بارہا امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے افغان طالبان پر پابندیاں لگا کر پیچیدگیاں بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان پابندیوں کا براہِ راست اثر وہاں کے عوام پر پڑ رہا ہے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جہاں 80 ہزار کے قریب لوگ دہسشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اور اگر دنیا نےاقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی المیہ ہو گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغان وزارت داخلہ کو چھ ملین ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تجویز کیا ہے کہ یہ رقم وزارت داخلہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں خرچ کی جائے گی رقم سے ان افغان جنگجووں کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی جو افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفاتر کی سیکیورٹی پر مامور ہیں آئندہ برس دی جانے والی امداد سابق افغان حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ کے معاہدے میں توسیع کے نتیجے میں دی جائے گی

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

    افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد بڑی پیشرفت ہے،قریشی

  • امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے،اسلام آباد سے پیشنگوئی

    امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے،اسلام آباد سے پیشنگوئی

    امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے،اسلام آباد سے پیشنگوئی
    الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آج 23ویں سماعت ہے،قادر مندو خیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بجائے آراو نے میرے کاغذات مسترد کر دیئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ نے آراو کا فیصلہ ٹربیونل میں چیلنج کیوں نہیں کیا؟ براہ راست الیکشن کمیشن میں فیصلہ چیلنج کرنے پر مطمئن کریں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کہا تھا دلائل مکمل ہیں، آج نئی باتیں کر رہے ہیں فیصل واوڈا کیخلاف تمام درخواست گزاروں نے دلائل مکمل کرلیے

    فیصل واوڈا کے وکیل نے پیدائش کا سرٹیفکیٹ کمیشن میں جمع کروا دیا ،فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ فیصل واوڈا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے، فیصل واوڈا پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں فیصل واوڈا نے کوئی جھوٹ نہیں بولا، ممبر سندھ نے کہا کہ پاسپورٹ منسوخ کروانے کی تاریخ بتائیں، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ شہریت ختم ہو گئی؟ وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے آرڈر میں لکھا ہے کہ فیصل واوڈا کا غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ شدہ تھا ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ منسوخی کی دستاویزات بھی فراہم کی تھیں،دہری شہریت کے حامل افراد کو نائیکوپ ملتا ہے، شناختی کارڈ نہیں، نادرا نے 2018 میں فیصل واوڈا کا نائیکوپ منسوخ کرکے شناختی کارڈ جاری کیا، فیصل واوڈا نے نادرا کا پاکستانی شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا نادرا ایسا سرٹیفکیٹ جاری کر بھی سکتا ہے یا نہیں، وکیل نے کہا کہ نادرا آئی بی سے تصدیق کرانے کے بعد ہی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے،ایسا کوئی دہری شہریت والا نہیں جس کے پاس عام شناختی کارڈ ہو،
    دہری شہریت کا حامل بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکتا،

    بیرسٹر معید نے کہا کہ فیصل واووڈا ایم این اے نہیں رہے تو اس درخواست پر نااہلی کیسے ہوسکتی؟ قادر مندوخیل نے میڈیا ٹرائل کیلئے جان بوجھ کر غلط فورم سے رجوع کیا،فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معید نے دلائل مکمل کر لئے، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بطور ایم این اے امیدوار مجھے قانون کا اتنا علم نہیں تھا،مجھے گاڑیوں کا شوق ہے اس کا کسی اور کو اتنا علم نہیں ہوگا،مجھے بلاوجہ گھسیٹا جا رہا ہے، مخالفین کسی ٹربیونل میں نہیں گئے، الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    دوسری جانب الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد قادر مندو خیل کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے اگر کاغذات نامزدگی سے پہلے دوہری شہریت چھوڑی ہوتی تو کیس نہ بنتا فیصل واوڈا نے دوہری شہریت بعد میں چھوڑی میں نے آج جو بیان حلفی جمع کرایا غلط ہوا تو اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دونگا کمیشن نے ساڑھے 3 سال بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے فصیل واوڈا کی سینیٹ کی نشست بھی پیپلز پارٹی کو ملے گی

    فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے تمام ثبوت اور دستاویزات جمع کرا دیں،اپوزیشن کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا الیکشن کمیشن میں دستاویزات کیساتھ تحریری جواب جمع کرادیا،الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے کئے الیکشن کمیشن نے کیس کو بھرپور انداز سے سنا الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سر سوال کئے کہ متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہ کیا درخواست گزاروں نے مختلف بہانے بنائے الیکشن سے قبل تمام قانونی کام پورے کئے الیکشن کمیشن کو مطمین کیا ہے الیکشن کمیشن نے جو سوال کیا جواب دیا اور ثبوت پیش کئے

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

    عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

  • کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    کرونا وائرس، ویکسین کے بعد گولی بھی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے

    کرونا کی کئی لہریں آ چکیں اب اومیکرون نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، کرونا کی ویکیسن سامنے آئی تو تمام ممالک نے ویکسینیشن پر زور دیا، شہریوں کو ویکسین لگوائی گئی، اب کرونا کے لئے ایک گولی بھی سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی نئی دوا کی منظوری دے دی ،ایف ڈی اے کے مطابق مریض کو پیکس لووڈز گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی ٹیبلٹ کی شکل میں دوا کو عالمی سطح پر کورونا کے خلاف موثر قرار دیا جا رہا ہے امریکانے دوا سازکمپنی سے 5.3 ارب ڈالر کامعاہدہ کر لیا ہے ،کرونا وائرس کے خلاف پہلی گولی شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے 90 فیصد تک موثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون اور بڑھتے ہوئے کیسز کی نئی لہر کی وجہ سے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں نئی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں پونے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن امریکی صدر جو بائیڈن وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 264 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔اسرائیل نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 60سال سے زائد عمر کے افراد طبی عملے کو ویکسین کا چوتھا ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے

    واضح رہے کہ چینی حکومت نے ژیان شہر کے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر چین کے شمالی شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ژیان شہرکی انتظامیہ نے بدھ کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہفتے میں 2 دن ہر گھر کا صرف ایک فرد ضروری سامان کے لیے باہر نکلے گا، اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک 143 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ

    امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ

    واشنگٹن:امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ ,اطلاعات کے مطابق تین امریکی ریٹائرڈ جرنیلوں‌ نے امریکا میں‌ فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین ریٹائرڈ جرنیلوں نے ممکنہ بغاوت کا خطرہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر 2024 کے انتخابی نتائج کوفوج کے بعض حصوں نے قبول نہیں کیا جو ایک ‘ٹرمپ جیسی شخصیت’ کو چاہتے ہیں، تو امریکا میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

    یہ تشویش ناک دعویٰ سابق آرمی میجر جنرل پال ایٹن، سابق بریگیڈیئر جنرل اسٹیون اینڈرسن اور سابق آرمی میجر جنرل انتونیو ٹیگوبا نے واشنگٹن پوسٹ کے ایک کالم میں کیا۔

    ان ریٹائرڈ امریکی جنریلوں نے جمعے کو متنبہ کیا کہ اگر 2024 کے انتخابات کے بعد بغاوت کی ایک اور کوشش کی گئی تو امریکا کی منقسم فوج ایک نئی خانہ جنگی کو ہوا دے سکتی ہے، کیوں کہ 6 جنوری کے حملوں میں 10 میں سے 1 سے زیادہ افراد کا فوجی سروس ریکارڈ پایا گیا تھا۔

    جرنیلوں نے لکھا کہ جیسے جیسے ہم امریکی دارالحکومت میں مہلک بغاوت کی پہلی برسی کے قریب پہنچ رہے ہیں، 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور ہماری فوج کے اندر مہلک انتشار کے امکانات کے بارے میں ہماری (یعنی سب سابق سینئر فوجی حکام کی) فکر مندی بڑھتی جا رہی ہے، جو تمام امریکیوں کو شدید خطرے دوچار کر دے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں سوچ کر ہم اپنی ہڈیوں میں سنسناہٹ محسوس کر رہے ہیں۔

    جرنیلوں کے مشاہدے کے مطابق اس طرح کے یک طرفہ سیاسی ماحول میں، جس میں وفاداریاں منقسم ہوں، کچھ درست کمانڈر ان چیف کے احکامات پر عمل کریں گے، جب کہ دوسرے ٹرمپ کی طرح ہارنے والے کی پیروی کریں گے۔

    انھوں نے لکھا کہ اس تناظر میں ہماری فوج کے منقسم اور مقید ہونے سے امریکی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ ہمارے دشمنوں میں سے کوئی بھی ہمارے اثاثوں یا ہمارے اتحادیوں پر حملہ کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ فوج اور قانون سازوں کو 2024 میں ایک اور بغاوت کو ہونے سے روکنے کے لیے بصیرت مل چکی ہے، لیکن وہ صرف اس صورت میں کامیاب ہوں گے جب وہ اب فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

  • امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ قراردیا

    امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ قراردیا

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون آج بدھ کے روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور اسرائیل کے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا سے ملاقات کی ہے ۔ سولیون گذشتہ روز ایک روز دورے پر تل ابیب پہنچے تھے۔ دورے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو زیر بحث لانا ہے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا گیا تھا کہ سولیون ایران اور دیگر موضوعات پر مشاورت کے لیے اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔

    قومی سلامتی کے مشیر ایال ہلاتا اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیوان ایک دو طرفہ فورم کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جو ایران اور دیگر علاقائی معاملات پر بات چیت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

     

    وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وفود نے ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تمام پہلوؤں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، بشمول اس کے جوہری پروگرام، خطے میں عدم استحکام کی سرگرمیوں اور دہشت گرد پراکسی گروپوں کی حمایت”۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کا تیزی سے آگے بڑھنے والا جوہری پروگرام خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    سلیوان، جو یروشلم کا دورہ کر رہے ہیں، نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے بارے میں اسرائیلیوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور بیان کے مطابق "دونوں فریقوں نے آگے بڑھنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔”

  • افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرپاکستان نے کمال کردکھایا:امریکہ

    افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرپاکستان نے کمال کردکھایا:امریکہ

    لاہور:افغانستان کے معاملے پراوآئی سی کا کامیاب اورغیرمعمولی اجلاس بلا کرکمال کردکھایا:پاکستان مبارک کا مستحق ہے:،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کیلئے تعاون جاری رکھنے کی دعوت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ افغانستان پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس انتہائی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ہمارے اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔

    ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی، اس سے قبل 1980 میں جب پاکستان میں یہ اجلاس منعقد ہوا تھا تب بھی توجہ کا مرکز افغانستان ہی تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب میں امریکا کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 4 کروڑ افغان عوام اور طالبان کی حکومت کو الگ کر کے دیکھنا ہوگا۔

    اپنی تقریر کے دوران وزیرِ اعظم نے بارہا امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے افغان طالبان پر پابندیاں لگا کر پیچیدگیاں بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان پابندیوں کا براہِ راست اثر وہاں کے عوام پر پڑ رہا ہے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغانستان جیسی صورتحال کا سامنا نہیں ہے، وہاں سالہا سال کرپٹ حکومتیں رہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سےسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جہاں 80 ہزار کے قریب لوگ دہسشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اور اگر دنیا نےاقدامات نہ کیے تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ سب سےبڑا انسانی المیہ ہو گا۔

  • امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے امریکا میں پہلی موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں زیر علاج اومی کرون کا مریض دم توڑ گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والا شہری 50 سال کا تھا اورویکسین شدہ نہیں تھا۔

    بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے اعداد و شمار نے صرف ایک ہفتے میں اومی کرون انفیکشن میں چھ گنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ نیویارک میں یہ 90 فیصد پھیل چکا ہے۔

    سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس قسم سے ویکسین شدہ افراد بھی متاثر ہورہے ہیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کمزور مدافعتی نظام کے لوگوں کو بوسٹر ڈوزلگانے پر زور دیا گیا ہے، ورنہ اس نتیجے پر پہنچا مشکل ہوگا کہ ویکسین کام نہیں کررہی

    افریقہ میں سائنسدانوں نے پہلی بار اومی کرون کے بارے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت یعنی 26 نومبر کو خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک یہ 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے-

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    تل ابیب: اسرائیل نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکہ اور کینیڈا کو ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔

    اسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا پر پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا دریں اثنا اسرائیل میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں ہورہا:عالمی ادارہ صحت

    برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے،بھارت میں اومی کرون کے اب تک 151 کیسز سامنے آ چکے ہیں-

  • پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    واشنگٹن:پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے افغان جنگ کی مکمل جانچ پڑتال سے متعلق آزاد کمیشن کے قیام کی تشکیل کا بل منظور کرلیا ہے جب کہ بل کے پرانے ورژن میں شامل پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق شق کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایک دفاعی بل کی منظور دی گئی ہے۔ بل میں افغان جنگ اور پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس بل کی سب سے خاص بات ہے یہ کہ پرانے ورژن کے برعکس اس بل میں افغان وار میں پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق تجویز کی شق کو ختم کردیا گیا ہے البتہ کمیشن مختلف ممالک کے افغان جنگ پر اثر انداز ہونے اور افغان جنگ کے پرامن حل میں ان کے کردار کا جائزہ لے سکتا ہے۔

    اس وار کمیشن میں 16 ارکان شامل ہوں گے جن کا انتخاب ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے ارکان اسمبلی مساوی انداز میں کریں گے اور یہ کمیشن تین سال کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔کمیشن میں 2001 سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے موجودہ اور سابق ارکان کے ساتھ ساتھ کابینہ کی سطح کے اور افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اعلی سطحی دفاعی عہدیداروں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    بل کی سمری میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ پینل 20 سالہ جنگ کی اسکروٹنی اور انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے فوجی سازوسامان کا بھی احتساب بھی کرے گا اور افغانستان میں موجود امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے منصوبے بھی بنائے گا۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے انسداد دہشت گردی میں استعمال اور اقدامات کا جائزہ بھی لے گا۔

    دوسری طرف دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی وعسکری قیادت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے امریکہ نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ اگراب پاکستان کے ساتھ کوئی شرارت کی گئی تو اس کا سخت جواب ملے گا اورویسے بھی امریکہ اب پاکستان کی مرضی کے بغیرافغانستان میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا اس لیے امریکہ نے اپنے مفادات کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے