Baaghi TV

Tag: امریکی اخبار

  • پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں –

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.

    اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس امریکا کی مخالفت،، پین اسلام ازم اور بائیں بازو کے پرانے معاشی خیالات کے سوا کچھ نہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھارت کے ساتھ امن میں ہے پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

    سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وزیر اعلی کے پی کے

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

  • کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    بھارت جھوٹ بول رہا ہے، نہ تو کشمیر میں‌ نرمی کررہا ہے اور نہ ہی کشمیریوں‌کو مارنے سے باز آرہا ہے ، دوسری طرف بھارت یہ تو کہتا ہےکہ کشمیر میں‌ بہت سی پابندیاں‌ختم کردی گئی ہیں‌یہ بھی جھوٹ ہے ،

    یہ اہم اور تازہ ترین صورت حال امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افشاں کی ہے ، اخبار نے اپنے اداریے میں‌ لکھا ہےکہ بھارتی حکام کشمیرمیں پابندیاں ختم ہونےکا کوئی وقت نہیں بتارہے ، یہ ہی نہیں‌بلکہ بھارتی عدالتوں میں بھی کشمیرکی صورتحال سےمتعلق کیسزالتواکا شکارہیں،

    یف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

    بھارتی مظالم کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ گرفتارکشمیریوں کوڈنڈوں،سریوں اورالیکٹرک شاک سےتشددکانشانہ بناتےہیں، عارضی قراردی جانےوالی پابندیاں دوماہ سےزائدعرصےسےجاری ہیں، بھارتی حکومت غیرملکی صحافیوں اورآزادمبصرین کووادی میں جانےبھی نہیں دےرہی

    ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں

    امریکی اخبار نے مزید لکھا ہےکہ بھارت اپنےآپ کوبڑاجمہوری کہتاہےلیکن جمہوری حکومت کےایسےاقدامات نہیں ہوتے ، دوسری طرف اخبار کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارتی حکومت ان باتوں سےانکارکرتی ہے، مودی حکومت نےپابندیوں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،وادی سےمسلسل بھارتی فورسزکےکشمیریوں پرمظالم کی خبریں آرہی ہیں

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اورپابندیوں کےدوران انٹرنیٹ،موبائل سروسزبندرکھی گئیں، پابندیوں کےدوران بغیرالزام کےہزاروں کشمیریوں کوقیدرکھاگیا،مودی حکومت نےپابندیاں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،
    کشمیرمیں جاری بھارت کی جبری پابندیاں جمہوریت سےہم آہنگ نہیں،