Baaghi TV

Tag: امریکی اسلحہ

  • پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا  امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

    پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ

    پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں جدید امریکی اسلحہ افغانستان سے لایا گیا تھا، اور حملے کی ویڈیوز بنانے کے لیے دہشت گردوں نے اپنے ٹوپیوں پر کیمرے نصب کیے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے مقام سے ملنے والے کارتوسوں سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے امریکی ساختہ جدید ترین رائفلز کا استعمال کیا تھا، جن سے بھارتی سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے کا استعمال کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انسداد دہشت گردی ایجنسی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے نتائج کے ساتھ چارج شیٹ پیش کرے گی۔یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔

    تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنے ٹوپیوں پر گوپرو کیمرے نصب کیے تھے، جو پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کے پچھلے حملوں میں استعمال ہونے والے طریقوں سے ملتا جلتا ہے۔

    ابدالی میزائل: پاکستان کی خودداری، سائنسی برتری اور دفاعی عزم کا استعارہ
    اوچ شریف:پیکا ایکٹ ترمیم، پیپلز پارٹی رہنما صحافیوں کے تحفظات بلاول بھٹو تک پہنچائیں گے

  • جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکا نے افغانستان کو دیا تھا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 میں امریکا میں بننے والی رائفل استعمال ہوئی تھی، یہ رائفل پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔

    پاکستانی حکام نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والا ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحہ صحافیوں کو دیکھایا تھا اُس وقت پاکستان نے حملہ آوروں سے برآمد ہونے والے اسلحے کی جانچ پر واضح طور پر یہی مؤقف اپنایا تھا کہ یہ امریکی ساختہ اسلحہ ہے جو امریکی فوج افغانستان چھور گئی تھی۔

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصد یق کی ہے کہ حملہ آروں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیئے تھے،ان میں سے ایک M4A1 رائفل 2018 میں امریکا میں بنی تھی جو امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے وقت وہی چھوڑ گئے تھے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اُس وقت طالبان کو اربوں ڈالر کے امریکی فوجی ساز و سامان ہاتھ لگے تھے جو بعد میں سرحد پار پاکستان کے اسلحہ بازاروں اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تک پہنچا، اب یہ امریکی رائفلز، مشین گنز اور نائٹ وژن گلاسز کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپس حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

    گوجرخان میں ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 300 سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہو گئی

  • پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: تربت میں نیول ایئر بیس پر آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ، ایم 16 اے 4 اور و دیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی سرزمین پر افغانستان سےلائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے، 25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات بی ایل اے دہشت گردوں نے تربت میں پی این ایس صدیق پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی فورسز نے دہشت گردوں سے آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچر برآمد کیا جبکہ ایم 16 اے 4، نائٹ تھرمل ویژن ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں نے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بھی بزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی، اس دوران بی ایل اے دہشتگردوں نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمد کیا، برآمد امریکی اسلحے میں اے کے47،ایم 16 اے 4 گرینیڈ لانچر، ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔

    ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اسی طرح 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد نیک من اللہ سے برآمد امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا جبکہ 22 جنوری کو ژوب میں ہلاک 7 دہشت گردوں سے بھی اے کے 47، ایم 16 اے 2 ودیگر اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    31 دسمبر کو باجوڑ میں ہلاک 3 دہشتگردوں سے امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29 دسمبر کو بھی میر علی میں ہلاک دہشت گردوں سے اے کے 47، ایم 4 کار بائن ، گولہ بارود پکڑا گیا تھا،بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے، 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحہ استعمال کیا تھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال