Baaghi TV

Tag: امریکی الیکشن

  • امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا

    امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا

    سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہونے کی وجہ پر پنسلوانیا کی ایک عدالت نےووٹنگ کے اوقات میں توسیع کردی.

    امریکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا کی ایک عدالت نے کیمبریا کاؤنٹی کے انتخابی عہدیداروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے اوقات کو رات 10 بجے تک بڑھایا جائے۔ سافٹ ویئر کی خرابی کے بعد ET نے بیلٹ اسکیننگ میں خلل ڈالا۔ رات 8 بجے کے بعد ووٹ ڈالے جائیں گے۔ عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی عارضی بیلٹ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کیمبریا کاؤنٹی بورڈ آف الیکشن کو آج صبح معلوم ہوا کہ کاؤنٹی کے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث ووٹرز کو اپنے بیلٹ پیپر اسکین نہیں کر پا رہے جس کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا.عدالت نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "تمام ووٹوں کو شمار کیا جائے گا” اور رہائشیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے.ایک ووٹر کے مطابق "جب ہم ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو یہ حیرت انگیز طور پر خالی تھا اور لوگ باہر نکل رہے تھے. سافٹ وئیر کی خرابی کا معلوم ہونے پر ہم نے فیصلہ کیا کہ جب تک مشینیں دوبارہ کام شروع نہیں کرتی تب تک انتظار کریں گے۔”واضھ رہے کہ آج امریکہ کے 47 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے.

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ: دفتر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

  • فلاڈیلفیا  میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنر سیٹھ بلوسٹین نے فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سےووٹ گنتی کرنے کا دعوی کیا ہے.

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنر سیٹھ بلوسٹین نے بتایا کہ کہ 2020 کے انتخاب کے مقابلے میں اس دفعہ ووٹوں کی گنتی زیادہ تیزی سے جارہ ہے.بلیوسٹین نے کہا کہ ہم نے آج صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی اپنے ڈاک کے زریعے آنے والےبیلٹس کی گنتی کرنا شروع کر دی اور اس وجہ سے 2020 کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بیلٹ گننے جا رہے ہیں۔”بلیوسٹین نے کہا کہ یہ عمل ممکنہ طور پر تیزی سے آگے بڑھے گا کیونکہ بہت سے لوگ پولنگ کے مقامات پر ذاتی طور پر خود ووٹنگ کے عمل میں شریک ہیں اور اس وجہ سے 2020 کے مقابلے اس سال گنتی کے لیے ڈاک سے آنے والے ووٹ کم ہوں گے۔نئے انتخابی سازوسامان کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے اضافی سامان بھی خریدا ہے تاکہ لفافوں کو تیزی سے کھولنے میں مدد ملے اور "ہمارے پاس ماضی کے مقابلے میں زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں جس سے کام میں جلدی ہو رہی ہے۔”بلیوسٹین نے الیکشن اور نتائج کی سیکیورٹی پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شفاف انتخاب منصفانہ طریقے سے چلانے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے. واضح رہے کہ فلاڈیلفیا جسے عام طور پر فلی کہا جاتا ہے، امریکی ریاست پنسلوانیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔فلاڈیلفیا ریاستہائے متحدہ امریکا کی تاریخ، خاص طور پر امریکی انقلاب میں اپنی وسیع شراکت کے لیے جانا جاتا ہے اور 1800ء تک اس نے ملک کے دار الحکومت کے طور پر کام کیا۔ یہ کاروبار اور صنعت، ثقافت، کھیل اور موسیقی میں عصری اثر و رسوخ کو برقرار رکھتا ہے۔

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

  • صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    امریکی امریکی انتخابی ادارے کے اہلکاروں نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صدارتی انتخاب شفاف ہوگا.

    غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی انتخابی ادارے کے اہلکاروں نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ عوام یقین رکھیں انتخاب مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہوگا. علامیہ میں مزید عوام کو تاکید کی گئی کہ ووٹوں کی تعداد لاکھوں میں ہونےکی وجہ سے نتائج میں ممکنہ طور پر دیر ہو سکتی ہے جس کے لیے عوام کو صبر اور نظم و ضبط کا مطاہرہ کرنے کی ضرورت ہے.نیشنل ایسوسی ایشن آف سیکرٹریز آف سٹیٹ اور نیشنل ایسوسی ایشن آف سٹیٹ الیکشن ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ انتخابی اہلکار چار سال سے اس الیکشن کی تیاری کے لیے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے "انتخاب کی شفافیت برقرار رکھنےکے لیے وسیع وقت، توانائی اور وسائل” وقف کیے ہیں۔بیان میں ممکنہ طور پر دوبارہ گنتی کے امکان بھی ظاہر کیا گیا. واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا، صدارتی انتخابات میں دو بڑی جماعتیں ڈیمو کریٹس اور ریبلپکنز کے مابین مقابلہ ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس دونوں صدارتی امیدوار ہیں.

    امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

  • امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

    امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

    امریکی انتخابات کا بڑا مقابلہ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔

    سابق صدر ٹرمپ اور کملا ہیرس نئے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں، لیکن روکیں، کیا آپکو معلوم ہے کہ اس اعلی ترین عہدے پر فائز ہونے والے صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے اور انہیں کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟امریکہ کے صدر کی اس وقت سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالرز ہے جو 2001ء میں مقرر کی گئی تھی جبکہ 2001ء سے قبل 3 دہائیوں تک صدر کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ ڈالرز ہوتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ تنخواہ کے علاوہ صدر کو مرعات میں 50 ہزار ڈالرز اخراجات کی مد میں، 19 ہزار ڈالرز تفریح کے لیے اور 1 لاکھ ڈالرز سفر کے لیے ملتے ہیں، سفر کے لیے ملنے والی رقم ٹیکس فری ہوتی ہے اور عہدہ چھوڑتے وقت صدر نے ان مرعات میں بچنے والی رقم امریکی صدر کی ملکیت نہیں ہوتی اور اس کو رقم کو خزانے میں جمع کرانا پڑتا ہے۔عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکی صدر کابینہ سیکریٹری کے مساوی پنشن وصول کرتا ہے۔اس وقت ٹرمپ کو سابق صدر کی ہونے کے ناطے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سالانہ وفاقی پنشن ملتی ہے۔

    پاکستانی صدر کی ماہانہ تنخواہ

    صدرِ پاکستان کو تنخواہ الاؤنسز اینڈ پریویلجز ایکٹ 1975ء کے تحت ملتی ہے اس ایکٹ میں 2018ء کو ایک ترمیم کی گئی تھی۔اس ترمیم کے مطابق اب صدر کی تنخواہ میں اضافہ کابینہ کر سکتی ہےاور صدر کی تنخواہ، چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ سے علامتی طور پر 1 روپیہ زیادہ ہوتی ہے۔صدرِ پاکستان کی موجودہ ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے لیکن آصف علی زرداری نے منتخب ہونے کے بعد اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔صدر ہاوس کے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا تھا۔

    بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ

    بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ اضافی مراعات کو ملا کر 5 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو 16 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے،یہاں یہ یاد رہے کہ یہ بھارت میں تمام سرکاری عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ ہوتی ہے۔

  • امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    پوری دنیا کی نظریں اس وقت امریکی صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں امریکہ میں اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کو زیادہ مرتبہ اقتار میں رہنے کا موقعہ ملا جہاں اسکی جانب سے 18صدور منتخب ہوئے، دوسری طرف ڈیموکریٹ کے 16 صدرحکومت کر چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں دونوں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ ہے.جہاں ایک پارٹی کا نشان گدھا ہوتا ہے جس کو محنتی اور تابعدار سمجھا جاتا ہے جومسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہاتھی کو شہین اور طاقت کے لحاظ سے فوقیت دی جاتی ہے. امریکہ میں کشیر جماعتی نظام کی بجائے دو جماعتی نظام چلتا ہے جہاں ایک طرف ڈیموکریٹ پارٹی جبکہ دوسری طرف ری پبلیکن انتخابات میں حصہ لیتی ہے اور ان میں انتخاب سے قبل ہی سیاسی مخالفت ، بیان بازی اور ایک دوسرے کے اقدامات پر تنقید ہوتی رہتی ہے. اسکی ایک مثال گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک گلہری کے قتل پر ری پبلیکن نے اپنے سیاسی حریف کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بڑی مہم لانچ کی. دونوں پارٹیوں کے انتخابی نشان طویل عرصے سے یہی چلے آ رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں بہادری کے نشان جیسے شیر، چیتا اور عقاب سمجھتے جاتے ہیں وہاں ہاتھی اور گدھا انتخابی نشان ہونا حیران کن بات ہے.اب آنے والے ایام جلد ہی تاریخ کے ایک سخت مقابلے کے بعد نتائج سنا دیں گے کہ گدھے کے نشان کو امریکی عوام نے پزیرائی دی یا ہاتھی کو کیونکہ وائٹ ہاوس کے نئے عہدیدار کا اعلان ہونے میں بس کچھ ہی وقت رہ گیا ہے.

  • امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟

    امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟

    امریکا میں 5 نومبر کے صدارتی انتخابات قریب آتے ہی ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہوتا جا رہا ہے تاہم ہر امریکی الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی سیاسی مہمات پر اربوں ڈالر بہائے جا رہے ہیں۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو امریکی صدارت کیلئے ہونے والے انتخابات جدید انسانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس نے جیسے ہی صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کیا تو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ان کے کیمپین فنڈ میں 81 ملین ڈالر جمع ہو گئے، تین مہینوں میں یہ رقم بڑھ کر 1 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ادھر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے پاس بھی بہت پیسہ ہے۔ ستمبر تک ٹرمپ نے 160 ملین ڈالر جمع کر لیے تھے، یہ رقم الیکشن اشتہارات، ریلیوں اور آن لائن کیمپین کیلئے استعمال ہوتی ہے۔امریکا میں انتخابی مہم کی فنانسنگ کو شفاف رکھنے کیلئے کئی قوانین ہیں، جیسے سیاسی جماعت کو پیسہ دیا جا سکتا ہے لیکن امیدواروں کو براہ راست فنڈز دینے کی حد مقرر ہے۔ قانونی طور پر ایک شخص ایک امیدوار کو 3300 ڈالرز سے زیادہ رقم نہیں دے سکتا۔تاہم اس میں ایک چور راستہ ہےامریکی انتخابات میں پولیٹیکل ایکشن کمیٹیز PACs کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ پریشر گروپس ہیں جو تیل اور گیس، ایرو اسپیس، اسلحہ ساز کمپنیوں سمیت بڑی بڑی صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 2010 میں سپریم کورٹ کے حکم پر سپُر PACs بھی بنادی گئیں، جن کی فنڈنگ افراد بھی کرتے ہیں، یونیز بھی اور کارپوریشنز بھی کر سکتی ہیں۔یہ سپر PACs صدارتی امیدوار کو براہ راست فنڈ نہیں کر سکتیں لیکن امیدوار سے جڑی کسی بھی تنظیم کو جتنی رقم چاہیں دے سکتی ہیں۔ یوں امریکا کے امیر افراد یا لابیز اپنے پسند کے امیدوار کی سپورٹ پر جتنا پیسہ لٹانا چاہیں لٹا سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاست میں پیسے کا اثر رسوخ پریشانی کی بات ہے کیونکہ پھر یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا یہ الیکشن عوام کی مرضی کا عکاس ہے یا امیر ڈونرز کی مرضی کو ظاہر کرتا ہے۔دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل متنازع ارب پتی ایلون مسک نے جولائی میں اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کی حامی سپر PAC کو الیکشن سے پہلے ہر مہینے 45 ملین ڈالرز دیں گے۔اسی طرح ایک اور قدامت پسند ارب پتی میریم ایڈلسن نے بھی ٹرمپ کی حامی سپر PAC کو 95 ملین ڈلر کا الیکشن چندہ دیا۔

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی منشیات ، گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، خاتون سمیت 6 افراد گرفتار