Baaghi TV

Tag: امریکی ایمبیسی

  • سعودی عرب میں امریکی ایمبیسی پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا ،ایران

    سعودی عرب میں امریکی ایمبیسی پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا ،ایران

    ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والا ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

    الجزیرہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ایرانی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی اسرائیل نے خطے میں اپنی حکمت عملی کے تحت انجام دی۔

    آئی آر جی سی نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ایرانی افواج سے قطعی کوئی تعلق نہیں اور خطے میں اسرا ئیلی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی یقینی طور پر صہیونی عناصر نے کی، مسلم ممالک کو صہیونی حکومت کی خطے میں فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہنا چاہیے اور پڑوسی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ امریکی-صہیونی اتحاد کی تخریبی کوششوں کے خلاف چوکنا رہیں، جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حملہ سعودی حکام کے بیان سے کہیں زیادہ تباہ کن تھا سعودی وزارتِ دفاع نے واقعے کو محدود نوعیت کی آگ اور معمولی نقصان قرار دیا تھا، تاہم امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ حقیقت میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں تک بھڑکتی رہی اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، رات کے وقت کیے گئے اس حملے میں ایرانی ڈرونز نے سفارت خانے کے محفوظ حصے کو نشانہ بنایا تھا، جہاں دن کے اوقات میں سیکڑوں افراد کام میں مصروف ہوتے ہیں۔

  • ناروے  میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

    ناروے میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

    کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات تقریباً ایک بجے امریکی سفارت خانے کے احاطے کے قریب ہوا، دھماکا سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جب کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

    پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ابھی دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کسی شخص کی کارروائی لگتی ہے۔

    کسی بھی قوم کی مجموعی ترقی خواتین کو مساوی مواقع اور بامعنی شرکت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں،وزیراعظم

    واقعے کے عینی شاہد نوجوان کے مطابق وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارت خانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے، تین زوردار دھماکے ہوئے جس کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی جیسے ہی وہ ٹیکسی میں بیٹھے اور وہاں سے گزرے تو دیکھا کہ سفارت خانے کے سامنے کی سڑک دھویں سے گھری ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے پولیس نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فی الحال اس دھماکے کا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    واضح رہے کہ ناروے بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دینے والے ممالک میں شامل ہے،ناروے کے وزیر اعظم جونس گاہر اسٹور نے ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر کیے جانے والے جوابی حملوں کی بھی سخت مذمت کی تھی۔