Baaghi TV

Tag: امریکی ایوان نمائندگان

  • امریکا کا  اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور

    امریکا کا اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیاامریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے،امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں، اتحادیوں کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔

    تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

    رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہےغزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے امریکا اسرائیل کو 6 ماہ بعد بھی جنگ بندی پر راضی نہ کرسکا اور اس کی آشیر باد سے اسرائیل نے غزہ میں قتل عام جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی

  • امریکی ایوان نمائندگان میں ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا

    امریکی ایوان نمائندگان میں ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا

    امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی: ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سےتعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھےاور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی ایوان نمائندگان میں سخت گیر ریپبلکن ارکان کی جانب سے میکارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے اسپیکر کو فارغ کر دیا۔

    امریکا کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ دیا، ہاؤس اسپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن کو محض ایک سال باقی ہے ہٹائے گئے امریکی اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھ سکتا ہوں البتہ اس کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

    میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی …

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا، ریپلکنز نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔

    گینگز کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ