Baaghi TV

Tag: امریکی تجاویز

  • وزیراعظم نےامریکی تجاویز پر ایران کا جواب موصول ہونے کی تصدیق  کردی

    وزیراعظم نےامریکی تجاویز پر ایران کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی

    وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں ایران کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایران-امریکا مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کے کلیدی کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوچکا ہے-

    واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی مذاکرات سے متعلق تجویز پر باضابطہ جواب پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو ارسال کردیا ہے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطا بق تہران نے آئندہ مذاکرات کے ابتدائی مراحل کو جنگ کے خاتمے تک مرکوز رکھنے اور دیگر پیچیدہ معاملات بعد کے مراحل میں زیرِ بحث لانے کی تجویز د ی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی جواب موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    ایرانی خبر ایجنسی ’ارنا‘ نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ ایران نے امریکی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کے حوالے کر دیا ہے ایران نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں مذاکرات کو صرف جنگ کے خاتمے تک مرکوز رکھا جائے، جب کہ ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر پیچیدہ معاملات کو بعد کے مراحل میں زیرِ غور لایا جائے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور اس تنازع کے مستقل حل کے لیے پاکستان کا بطور ثالث کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہےپاکستان نے ہی 8 اپریل کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 40 روز تک جاری رہنے والی جنگ رک گئی تھی اس جنگ بندی کے چند روز بعد اسلام آباد میں فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا دور بھی ہوا تھا، جس میں کوئی بڑا بریک تھرو حاصل نہیں ہو سکا تھا۔

    اس کے بعد بھی دونوں ملکوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کی کوشش کارگر ثابت نہیں ہوسکی تھی، جس کی بنیادی وجہ ایران کا وہ مؤقف تھا جس کے مطابق جب تک امریکا بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، اس وقت تک کسی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے،اسی دوران صدر ٹرمپ نے بھی امریکی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا تھا۔