Baaghi TV

Tag: امریکی جنرل

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جنرل مائیکل ایرک کوریلاکےساتھ دفاع،سیکورٹی سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان آج ٹیلی فونک گفتگوہوئی ۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلانے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزیاچانک  پاکستان پہنچ گئے

    امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزیاچانک پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:افغانستان میں امن مذکرات کی کامیابی کے لیے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے۔ کمانڈر جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں جنرل کینتھ مکینزی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    ذرائع کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے۔ کمانڈر جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ سے نور خان ایئربیس پہنچے۔ امریکی دفاعی وفد اعلیٰ پاکستانی عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔