Baaghi TV

Tag: امریکی خاتون

  • امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی

    امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی

    امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے سوشل میڈیا پر بنے دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    امریکا کی 27 سالہ شہری کیرِنشا میڈیسن گریس نے پاکستان آ کر اپنے سوشل میڈیا دوست نعیم الحسن سے شادی کر لی جنوبی کیرولائنا کی رہائشی کیرنشا گزشتہ 2 سال سے جھنگ کے 29 سالہ نعیم الحسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھی، آن لائن دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد کیرنشا نے پاکستان کا سفر کیا، جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور کنیز عائشہ نام رکھ لیا، بعدازاں گواہوں کی موجودگی میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

    کنیز عائشہ نے نکاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحسن سے محبت کے باعث میں پاکستان آئی ہوں اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں امریکا میں شادی شدہ تھی اور میرے 3 بچے ہیں، تاہم نعیم سے تعلق قائم کرنے سے قبل میں نے اپنے سابق شوہر سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

    مودی کا جنگی جنون، بھارت کی جدید ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تیاری

    بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں،ورلڈ بینک نے دیا دھچکا

    بنیان مَّرْصُوْص کی کاری ضرب کھانے کے بعد مودی حواس باختہ، جنگی جنون میں اضافہ

  • پاکستانی  نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آکر جانیوالی خاتون اپنے ملک نہ پہنچ سکی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ تو ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی۔

    باغی ٹی وی:نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

    خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیااور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کےریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھاخاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ائیر لائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ائیر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔

    اہلکاروں کے سمجھانے کے باوجود خاتون ٹیکسی لےکر اس نوجوان کے گھر گارڈن پہنچ گئی اور کئی روز گارڈن میں نوجوان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں قیام کیابعد ازاں امریکی خاتون کو پولیس نے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کردیا تھا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون گزشتہ ہفتے سے جناح اسپتال میں سخت سیکورٹی میں زیر علاج رہی،ایف آئی اے امیگریشن حکام نےجناح اسپتال میں امریکی خاتون سے ملاقات کی اور اسے قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

    جس کے بعد اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں،تاہم اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا رابنسن نے کراچی سے دبئی جا کر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر اونیجا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں،اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں-

    کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر اس وقت رات تھی اور سامنے آنے والی ویڈیوز دن کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئیں اور امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی کے آن آرائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر دبئی میں داخل ہوگئیں۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی طور پر خاتون کی دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

  • محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کی بورڈنگ اور امیگریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔کچھ قبل امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اسپتال میں ملاقات کے دوران وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیر علاج اونیجا اینڈریو رابنس کی حالت میں بہتری آئی ہے، اور قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے مریضہ کی حالت کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکی خاتون کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے وقت مریضہ کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا، تاہم خون کے تین پیک لگانے کے بعد اب اس کا ہیموگلوبن 9 ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مریضہ کی نفسیاتی حالت کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے تصدیق کی کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو دی جانے والی ادویات اور طبی ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور مریضہ کی حالت میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد امریکی خاتون کو 11 فروری تک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ تاہم اگر خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئیں، تو انہیں ممکنہ طور پر قانونی اور طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں ویزا اور قیام سے متعلق پیچیدگیاں شامل ہیں۔

    امریکی قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، اور ان کی صحت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ اب یہ معاملہ امریکی قونصل خانے کی نگرانی میں مکمل طور پر حل ہونے کی راہ پر گامزن ہے، اور خاتون کو 11 فروری سے قبل وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

  • محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ اس قبل امریکی خاتون کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں امریکی خاتون اونیجا کی جانب سیدعویٰ کیا کہ انھوں نے ندال احمد میمن نامی پاکستانی نوجوان سے بین الااقوامی یوٹاہ نامی ویب سائٹ کے زریعے آن لائن شادی کی تھی۔امریکی خاتوں کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ یہ جگہ محفوظ بنانا اوراسے ایک گھربنانا ہے، امریکی خاتون نے بتایا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی، پیسہ سب کچھ نہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیسہ ہے اوریہاں سب کے پاس پیسہ ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے لیکن ابھی تک ہمارے بچے نہیں ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مطالبہ ندال احمد میمن نامی نوجوان سیملاقات کرنا ہے، امریکی خاتون کو رہائشی پروجیکٹ کے مکینوں کی جانب سے ناشتا بھی کرایا گیا۔بعدازاں رہائشی پروجیکٹ کی یونین کی جانب پروجیکٹ کے دروازے میڈیا کے لیے بند کردیے گئے۔رہائشی بلڈنگ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے رہائشی پروجکٹ کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، لہذا حکومت امریکی خاتون کی واپسی کا جلد ازجلد بندوبست کرے۔

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

  • کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو پولیس نے نفسیاتی قرار دیتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا سے آئی خاتون اپنی محبت کی تلاش کیلیے گارڈن میں قائم لڑکے کے اپارٹمنٹ پہنچیں اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنی منزل کے قریب ہیں اور اب شادی کے بغیر واپسی نہیں جائیں گی۔کچھ دیر بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اپارٹمنٹ پہنچے جس میں ایس سی ڈی پی او ڈیفنس فائزہ بھی شامل تھیں۔ انہوں نے خاتون سے بات چیت کے بعد کہا کہ مجھے غیر ملکی خاتون کی موجودگی کے حوالے سے ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات موصول ہوئے تھے، امریکی خاتون کے لیے سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، وہ تنہا ہے اور ہم اسے سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ہم اسے تحفظ فراہم کرنے آئے ہیں، وہ ہماری مہمان ہیں اسکا تحفظ کر رہے ہیں۔پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور خاتون افسر نے کہا کہ محفوظ مقام پر پہنچ جائے گی تو ہم اس سے کچھ بات کر سکیں گے۔

    خاتون کا پانچ ہزار ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ

    قبل ازیں امریکی خاتون ائیر پورٹ سے گارڈن میں قائم علی اپارٹمنٹ پہنچیں اور کہا کہ اُن کا شوہر ندال احمد اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی ہے۔ یونین کے سمجھانے پر خاتون نے کہا کہ میں یہاں سے کسی صورت نہیں جائوں گی، مجھے حکومت پاکستان شہریت اور پانچ ہزار ڈالر دے۔

    دوسری جانب یونین نے کہا کہ ندال احمد نام کا کوئی فرد اس اپارٹمنٹ میں نہیں رہتا، جو پتہ خاتون بتا رہی ہیں اس فلیٹ پر تالا ہے جبکہ امریکی خاتون کے بیان میں تضاد ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب پتہ چلا کہ امریکی خاتون ندال کے گھر میں رہائش پزیر تھی اور یہ بات چھپائی گئی تھی، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ندال میمن آج دن میں اپنی موٹرسائیکل پر فلیٹ سے بڑی تیزی سے نکل کر بھاگا تھا جاتے ہوئے اس نے ایک دوسری موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری تھی تاہم وہ رکا نہیں اور چلا گیا ، جبکہ ندال کے جانے کے کچھ دیر بعد اس کے گھر والے بھی فلیٹ کو تالا لگا کر چلے گئے۔

  • بھارت میں امریکی خاتون  کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

    راجستھان: بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ، جیولر نے 300 بھارتی روپے کی جیولری کے عوض 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی،خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق امریکا میں ہونے والی نمائش میں موجود ٹیم نے خاتون کی جیولری کے خالص ہونے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں جس پر خاتون نے دوبارہ بھارت آکر دوکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں پولیس سے شکایت کی، صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی شکایت امریکی سفارتخانے میں بھی کی جہاں سے پولیس پر شفاف تحقیقات کیلئے مزید دباؤ ڈالا گیا۔

    ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جیولری خریدنے کیلئے دکاندار سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رابطہ کیا تھا اور زیورات کے لیے 2 سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے، دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں جن کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

  • امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے شادی کیلئے پروپوز کر دیا جس کی ویڈٰو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں آپ سے پیار ہوگیا تھا، کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں؟ صحافی نے جواب میں کہا کہ ’میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں۔

    صحافی نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے ایک سوال کرنے آئی ہوں،خاتون نے سوال کیا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘جس پر سلمان خان شرما گئے تاہم سلمان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    واضح رہے کہ سلمان خان جلد اپنی اسپائی یونیورس فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس میں کیمیو کریں گے۔

  • آسٹریلیا میں سامان سے سونے کا پستول نکلنے پرامریکی خاتون گرفتار

    آسٹریلیا میں سامان سے سونے کا پستول نکلنے پرامریکی خاتون گرفتار

    سڈنی: آسٹریلیا میں سامان سے سونے کا پستول نکلنے پرامریکی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین بارڈر فورس کے مطابق پستول پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی 28 سالہ خاتون لاس اینجلس سے سڈنی پہنچی تھی سونے کا پستول ساتھ رکھ کر لے جانے والی خاتون کے پاس اس ہتھیار کا لائسنس موجود نہیں تھا، جدید ٹیکنالوجی نے ایک خطرناک ہتھیار ملک میں داخل ہونے سے بچا لیا۔

    کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

    رپورٹس کے مطابق خاتون کو پیر کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے ضمانت مل گئی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو آسٹریلیا میں غیرقانونی طورپر ہتھیار لانے کے کیس کا سامنا کرنا ہو گا جس میں انہیں نہ صرف 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے بلکہ ممکنہ طور پر خاتون کا ویزہ بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔

    منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اسلحہ سے متلعق جامع قوانین موجود ہیں، یہ قوانین 1996 میں ٹیزمینیا میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں 35 افراد کی ہلاکت کے بعد نافذ کیے گئے تھےاس واقعے کے بعد تمام آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک ہتھیار غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکومتی اسکیم کے تحت 6 لاکھ ہتھیار واپس لے لیے گئے تھے۔

    دوسری جانب امریکا میں مسافر اپنے سامان میں ہتھیار رکھ کر لے جاسکتے ہیں تاہم طیارے میں سوار ہونے سے قبل اس حوالے سے ائیر لائن کو آگاہ کرنا لازمی ہے-

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

  • راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    راجن پور:فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں امریکی شہری خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی

    ابتدائی تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی، خاتون نے مقامی شہری مزمل سپرا زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خون کے نمونے اور شواہد کے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے گئے۔

    حکام کے مطابق غیر ملکی خاتون مرضی سے کئی روز سے مزمل سپرا کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ اس سے قبل مذکورہ غیر ملکی خاتون غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سفر کرتی رہی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غیر ملکی خاتون پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں سفر کر چکی ہے، پنجاب کے حساس علاقوں میں خاتون کے سفر پر تفتیش کے ضرورت ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

    واضح رہے کہ آج بدھ کو راجن پور میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزمان مزمل شہزاد اور اذہان کھوسہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ارابیلا ارپی نامی امریکی خاتون ٹک ٹاکر مبینہ طور پر راجن پور سے تعلق رکھنے والی نوجوان مزمل شہزاد کی محبت میں پاکستان آئی تھی۔

    امریکی خاتون سیاح نے چند روزراجن پور کی منصور آباد کالونی میں رہائش اختیار کی، اسی دوران اس نے اپنے مقامی دوست کے ہمراہ فورٹ منرو اور کوٹ مٹھن کی بھی سیر کی۔

    امریکی خاتون نے راجن پور کے رہائشی مزمل شہزاد سمیت دو ملزمان پر فورٹ منرو میں قیام کے دوران مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کی صدر مملکت سے ملاقات

    امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کی صدر مملکت سے ملاقات

    صدر مملکت عارف علوی سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات ہوئی ہے

    صدر ممکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےدونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے، باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،دو طرفہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم میں بہتری آئے گی،
    مودی حکومت کی طرف سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے،

    صدر مملکت نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ آئی ٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے اہم شعبہ ہے اور امریکی تاجر اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،

    الہان عمر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا

    امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر پاکستان پہنچ گئی ہیں امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کے پاکستان پہنچنے پر دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امریکا محمد مدثر ٹیپو نے الہان عمر کا استقبال کیا ، الہان عمر آج سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقتں کریں گی، الہان عمر آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی الہان عمر لاہور کا دورہ بھی کریں گی

    ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں

    سال 2018 میں ہونے والے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 72 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار نے صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے امریکی کے صدارتی انتخابات 2020 میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 2 لاکھ51 ہزار820 ووٹ حاصل کیے جو ڈالے گئے ووٹوں کا64.6 فیصد بنتا ہے۔

    الہان عمرکے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے الہان کے خاندان نے 1997 میں منی سوٹا میں رہائش اختیار کی، جہاں صومالی افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ الہان عمر کو امریکہ میں کئی بار امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن الہان عمر صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور مسلم مخالف بیانات کی سخت مخالف ہیں۔ڈیمو کریٹ امیدوار راشدہ طلائب اور الہان عمر سے قبل کوئی مسلم خاتون کبھی کانگریس سے منتخب نہیں ہوئی تھی۔ ان دونوں خواتین نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات2018 میں پہلی بار کامیابی حاصل کی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصبانہ بیانات کی مخالفت کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف شدید ردعمل دینے پر انہیں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی بھارتی میڈیا اور صیہونیت کے خلاف بیانات دینے پر الہان عمر کو شدید تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

    مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں