Baaghi TV

Tag: امریکی ریاست ٹینیسی

  • امریکہ میں بارودی مواد بنانے والے پلانٹ میں دھماکا، متعدد ہلاک و لاپتہ

    امریکہ میں بارودی مواد بنانے والے پلانٹ میں دھماکا، متعدد ہلاک و لاپتہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں بارودی مواد تیار کرنے والے پلانٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہو گئے۔

    حکام کے مطابق دھماکے کے بعد مزید دھماکوں نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جلتے ہوئے ملبے کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔پہلا دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ یہ دھماکا ایکیوریٹ اینرجیٹک سسٹم نامی کمپنی کے پلانٹ میں ہوا جو ٹینیسی کے دیہی علاقے بک اسنورٹ کے قریب جنگلاتی پہاڑیوں میں واقع ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ پلانٹ 8 عمارتوں پر مشتمل ہے جہاں دھماکا خیز مواد تیار اور اس کا تجربہ کیا جاتا ہے۔

    کاؤنٹی شیرف کے مطابق کچھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

    ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی معطل

    سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال

    اسرائیلی فوج کاغزہ سے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

  • 20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

    20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں اتوار کے روز ایک اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 20 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔

    حادثہ دوپہر 12:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے) ٹلہوما ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو نیش وِل کے جنوب میں واقع ہے۔ متاثرہ طیارہ "ڈی ہیوی لینڈ ڈی ایچ-6 ٹوِن اوٹر” تھا، جو اسکائی ڈائیونگ کی مہمات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    شہر کے ترجمان لائل رسل کے مطابق 20 افراد سوار تھے، جن میں سے تین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور ایک کو زمین کے راستے قریبی اسپتال منتقل کیا گیادیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی، زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی ایئرپورٹ کی کسی سہولت کو نقصان پہنچا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ ان کے اہلکار بھی موقع پر پولیس کی مدد کے لیے موجود تھے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار سفید اور نیلے رنگ کا طیارہ گھاس میں دھنسا ہوا نظر آتا ہے، اس کی دم اور ایک پر ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اور قریب ہی پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔