Baaghi TV

Tag: امریکی سفیر

  • اب وقت ہے پاکستان اورامریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں،وزیراعظم

    اب وقت ہے پاکستان اورامریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں،وزیراعظم

    منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کیا. منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے. ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی جسکے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی. منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے جبکہ آج وزیرِ اعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا.مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں USAID کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا AFD Loan, اور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں. اس موقع معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بلوم، USAID مشن ڈائریکٹر Reed Aeschliman بھی موجود تھے

    وزیراعظم شہباز شریف بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے،چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے امریکہ نے امداد فراہم کی ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ توانائی کی شعبے میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے ،پاکستان مو سمیاتی چیلنجز سے نمٹ رہا ہے ،سیلاب سے پاکستان کو نقصان ہوا،سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا، پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبےمیں امریکی تعاون پر مشکور ہیں منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ،جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں،امریکا نے پاکستان کو منصو بے میں مالی تعاون فراہم کیا، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہاہے منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے پاکستان پن بجلی ،ونڈ پاور اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کررہا ہے اب وقت ہے پاکستان اورامریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں 1960کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا،منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ،جس سے سستی بجلی فراہم ہوگی ماہرین نے منگلا پراجیکٹ پر اچھا کا م کیا،پاکستان آ ج توانائی سمیت مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے،منگلا پراجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے ،ہم 10ہزا ر میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،اگر ہم نے ڈیمزکی تعمیر پرتوجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا،کون سے عناصر تھے جنہوں نے ہمیں پن بجلی ،ونڈ پاوراور شمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا،رونے دھونے ،تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،شبانہ روز محنت کرنی ہوگی قول وفعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرکے ہمیں ملک کے لیے آگے آنا ہوگا،ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کررہے ،ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہیے ،امریکا نے پراجیکٹ کے لیے 150 ملین ڈالردیئے ،ہم نے شرم الشیخ میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنا مقدمہ لڑا،شمسی توانائی سے ہم 10ہزا رمیگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے،تھرمیں دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا ذخیرہ ہے ،ہم تھرکول پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں ،تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے ،نعروں اوردھرنوں سے نہیں ہوتی ،ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا،ہم نے ملکی مفاد کولیکر ساتھ چلنا ہوگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیرنے بولنے کی کوشش کی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کی بات سنتے ہیں آپ تشریف رکھیں

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • بابر اعظم ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں،امریکی سفیرکا کپتان کیلئے پیغام

    بابر اعظم ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں،امریکی سفیرکا کپتان کیلئے پیغام

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے ، کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارت خانوں میں بھی پہنچ گیا ہے امریکی سفیر ڈونلڈ‌بلوم بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے-

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    امریکی سفیرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

    ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اور کرکٹ فینز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ شا ہین 1992 کی تاریخ دہرانے کیلیے تیار ہیں جبکہ انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُرعزم دکھائی رے رہی ہے۔

    شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

  • امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،جوہری اثاثوں سےمتعلق جوبائیڈن کے الزامات مسترد

    امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،جوہری اثاثوں سےمتعلق جوبائیڈن کے الزامات مسترد

    اسلام آباد:امریکی صدر جوزف بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے جوہری اثاثے سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے الزامات مسترد کر دیئے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی، امریکی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا گیا۔ اور امریکی صدر کے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کر دیا گیا۔

     

     

    ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں جاری اجلاس کے دوران امریکی سفیر کو طلب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں دفترخارجہ حکام کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام مکمل طور پر محفوظ ہیں، پاکستان نیوکلئیر پروگرام باقاعدہ طور پر آئی اے ای اے اور عالمی معیارات کے مطابق ہے، امریکا بھارت کے غیر محفوظ ایٹمی و میزائل پروگرام پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر کہاہے کہ گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے،جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے ،جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے عدم پھیلاؤ، سلامتی وتحفظ پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی۔اے۔ ای۔اے) سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے ،دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے ،دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے ،دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کےلئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اس مقصد کیلئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے ،علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی ممالک کے بارے میں بات کی اور اس دوران پاکستان کے حوالے سے بھی بیان دیا جس پر میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور ہم نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ایک سرکاری ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی کا معاملہ ہے تو ہم نے عالمی جوہری ایجنسی کے تمام معیارات کو پورا کیا ہے۔ اگر جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے سوالات تو ہمارے پڑوسی بھارت سے پوچھنے چاہئیں جس نے حال ہی میں حادثاتی طور پر پاکستانی سرزمین پر میزائل فائر کیا تھا جو ناصرف غیر ذمے دارانہ عمل اور انتہائی غیرمحفوظ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے حوالے سے قابلیت پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔

  • جوبائیڈن کا بیان،امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب،وزیرخارجہ کا ردعمل

    جوبائیڈن کا بیان،امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب،وزیرخارجہ کا ردعمل

    ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کا بیان،امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب،وزیرخارجہ کا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت ہوئی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے ،امریکی سفیر سے بائیڈن کے بیان پر موقف لیں گے امریکی سفیر سےتحفظات پر بات کریں گے،پاکستان سے متعلق صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت ہوئی ،امریکی صدر نے غلط فہمی کی بنیادپر بیان دیا ہوگا،بائیڈن کے بیان سے پاکستان امریکہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے لیے کام کریں گے ،بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بات فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں کی،امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بات عوام سے خطاب میں نہیں کی بائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان غیر رسمی گفتگو کا حصہ تھا، یوکرین روس معاملے پر پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے،آج ہماری خارجہ پالیسی کی سمت درست ہے ،پاکستان اپنی سالمیت اور بقا کے لیے پرعزم ہے اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے، بائیڈن کے بیان پر قیاس آرائیوں سے گریز کرناچاہیے امریکی سفیر کو طلب کیاہے وہ اپنا موقف واضح کریں گے ،ہم نے مثبت طریقے سے معاملات کو آگے بڑھانا ہے ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے تاحال کوئی خطرہ نہیں پابندی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتی ،پابندیاں لگانے والے اور جن پر لگی جاتی ہیں دونوں متاثر ہوتے ہیں،ب

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو ایک کروڑ ملازمتیں دے رہے تھے عمران خان ملک کو معاشی ترقی کےدعوے کرتے تھے،عمران خان کیو ں لانگ مارچ کررہے ہیں،ان کا مقصد کیاہے؟ 4سال تبدیلی کا نعرہ لگایا،اب عوام کو سمجھ آگیا کہ وہ تباہی کا نعرہ تھا،کل انتخابات ہوں گے ،ہم نے عمران خان کو شکست دینی ہوگی، ہر صورت میں عمران خان کی اکثریت کم ہوگی،

    ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بولے ہیں امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے، امریکی صدر نے خطاب میں روس چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا بھی ذکر کیا

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کے وزارت خارجہ کا ردعمل آیا ہے، وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    ا

  • امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم (Mr.Donald Blome) کی ملاقات ہوئی ہے

    رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی بھی اس موقع پرموجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکہ پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے اقدام کو سپورٹ کرے گا ، زراعت،متبادل توانائی،بہبود آبادی اورواٹرمینجمنٹ کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کورونا کی وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بریف کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ہماری حکومت تعلیم،صحت،بہبود آبادی،زراعت،متبادل توانائی اورواٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں اصلاحات لارہی ہے۔ اس ضمن میں امریکہ کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ میرے سابقہ دور کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ اب ہم نے آتے ہی ڈگری تک تعلیم اورکتابیں فری کردی ہیں۔ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی معاونت منشیات سے پاک پنجاب کے مشن میں ممدومعاون ثابت ہوگی انسداد منشیات کیلئے خصوصی فورس بنے گی اورمنشیات کی خریدو فروخت کی اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کے لئے خصوصی کورٹس بنیں گی اورروزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوگا۔ انسداد منشیات کے حوالے سے پنجاب حکومت سے امریکہ کے تعاون کا خیرمقدم کرتی ہے واٹر مینجمنٹ کا پروگرام 2002 میں شروع کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔ اب ہم نے کوہ سلیمان کے پانی کوچینلائزڈ کرنے پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بھی بنائیں گے۔ دریائے چناب پر دو بڑے ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ زرعی شعبہ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں امریکی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ کپاس کے نئے بیج کے لئے امریکی تعاون سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا توقع ہے کہ پنجاب حکومت اورامریکہ درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ ملے گا۔ ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کرترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول(Mr.William K. Makaneole)، پولیٹیکل و اکنامک چیف کیتھلین گبیلیسکو(Ms. Kathleen Gibilisco)،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ فضیل آصف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

  • گورنر پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    گورنر پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے
    اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ولیم میکانیولے بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں سیلاب کی صورتحال اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر گفتگو کی گئی،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، پوری دنیا کو اس مشکل وقت میں انسانیت کی مدد کرنی چاہیئے. گورنر پنجاب نے امریکہ کی طرف سےپاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 66 ملین ڈالر کی امداد کا شکریہ ادا کیا

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کئی پاکستانی طلبہ فل برائیٹ سکالر شپس پر امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں. امریکہ کی جانب سے پاکستانی صنعت کو جی ایس پی پلس کی طرز پر ترجیحی سہولیات دینی چاہیے ملاقات کے بعد امریکی سفیر نے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کا مختصر دورہ بھی کیا.

    قبل ازیں گزشتہ روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے میری ملاقات ہوئی ہے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے سیلاب متاثرین کیلئے ہم نے فنڈز دیے ہیں اور آگے بھی دیں گے ،یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی اپیل پر پاکستان کی مزید مدد کریں گے صرف مالی مدد نہیں بلکہ بحالی کیلئے مختلف اور شعبوں میں بھی کام کریں گے سیلاب متاثرین کی بحالی ایک مشکل اور چیلنج ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات بہت زیادہ مضبوط ہیں ،دونوں ملکوں میں تعلقات کی مزید بہتری کیلئے کام کریں گے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں امریکہ نے 2005 اور2010 میں بھی پاکستان کی مدد کی تھی ،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    اسلام آباد: سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کی سابق سفیر رابن رافیل نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کی ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں امریکی سفیر کا ملاقات کرنا عمران خان کے لیے غیرمعمولی ہے جبکہ عمران خان پاکستان میں امریکی مداخلت کو پسند نہیں کرتے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے ٹویٹر پر امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں دوپہر سوا دو بجے ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی موجود تھے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سابق سفیر سے ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی آشیرباد حکومت لینے کے لیے ضروری ہے

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں سندھ میں حالیہ موسلادھار بارش سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات، تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور میں یو ایس ایڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3ڈویژنز کے 8اضلاع حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثرہوئے جبکہ 130 افراد جاں بحق اور422 زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیزکی جلد بحالی کو پورا کریگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے، ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 84 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔

  • لوگ نئے داماد کی اتنی آؤ بھگت  نہیں کرتے جتنی عمران حکومت نے امریکی سفیر کی کی،خواجہ آصف

    لوگ نئے داماد کی اتنی آؤ بھگت نہیں کرتے جتنی عمران حکومت نے امریکی سفیر کی کی،خواجہ آصف

    وفاقی وزیرخواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے نئے داماد کی اتنی عزت اور آؤ بھگت نہیں کرتے جتنی خیبر پختون خواہ میں عمران خان کی حکومت نے بیرونی سازش والے امریکہ کےسفیرکی ھے. ماشاءاللہ.


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کے دورہ کے پی کے کے دوران کے پی کے حکومت کی جانب سے امریکی سفیر کو دیئے گئے وی آئی پی پروٹوکول کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں.

    سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے خواجہ آصف کی جانب سے ٹویٹ پر کہا کہ میری خواہیش ہے کہ خیبر پختونخوا کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنایا جائے اور امریکہ سفیر کو سامنے بٹھا کر اس غیر ملکی سازش کے خلاف وہ تقریر دہرائی جاتی جو بار بار پاکستانی عوام کو سنائی گئی فواد چودھری کی وہ تقاریر بھی یاد کریں جو انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھنے والوں کے خلاف کیں.

    غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں محمود خان نے اپنے چیئرمین کی حکومت کے خلاف” سازش”کر کے ان کی حکومت ختم کرنے والے ملک کے سفیر کو کمال پروٹوکول دیا.

    امریکہ کو برا بھلا اور” ایبسلوٹلی ںاٹ” کہنے والے عمران خان نے کے پی کے میں اپنی حکومت کے ذریعے امریکہ کی جانب سے گاڑیوں کا عطیہ دیکھتے ہی "ایبسلوٹلی ناٹ”کے نعرے کو فورا” ابسلوٹلی یس” میں بدل دیا. امریکہ کی غلامی نامنظور کرنے والے عمران خان اور ان کے وزیراعلی نے امریکہ ہی سے36 گاڑیوں کا عطیہ منظور کر لیا۔

     

    پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل،اب جلسہ لاہور میں ہو گا

     

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب وزیراعظم تھے تو مسلسل ایک ہی بیانیئے کی گردان الاپتے رہے کہ ہم امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے، خان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کو کہ دیا ہے کہ” ایبسلوٹلی ناٹ”. ایک جانب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ مخالف بھاشن قوم کو دیتے رہے اور دوسری طرف امریکہ سے کے پی کے میں تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کے ممنون ہیں.

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ واشنگٹن سرکاری نہیں نجی تھا:ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ واشنگٹن سرکاری نہیں نجی تھا:ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا حالیہ دورہ امریکا سرکاری نہیں نجی تھا۔

    طارق فاطمی کے دورے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں ،اِن سے بچنا چاہیے۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے طارق فاطمی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے سہولت فراہم کی، ملاقاتوں میں سفارتخانے کے افسران بھی شریک ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں کہا ملاقات میں دفتر خارجہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ان ملاقاتوں کوتسلیم نہ کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ طارق فاطمی گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور پاکستانی سفیر سمیت سفارت خانے کے حکام کے ساتھ گفتگو کی۔

    دوسری طرف پاکستان کے سفارتی حلقوں میں اس وقت پریشانی دیکھنے میں آئی جب معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

    معیشت کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں امریکا کا تعاون حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو امریکی محکمہ خارجہ بھیجنے اور بعد ازاں اسے ’نجی دورہ‘ قرار دینے کے فیصلے نے واشنگٹن کے سفارتی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق طارق فاطمی گزشتہ ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور پاکستانی سفیر سمیت سفارت خانے کے حکام کے ساتھ گفتگو کی۔

    انہوں نے 21 جولائی کو امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اسی روز وینڈی شرمین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی تاکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھا کر تعلقات کو وسعت دینے کے اہداف کے لیے ہمارے اشتراک کی توثیق کی جاسکے‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منانے کا منتظر ہے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران گفتگو افغانستان، علاقائی استحکام اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں پاکستان اور دنیا بھر میں خوراک کی سلامتی پر پڑنے والے تباہ کن اثرات پر مرکوز تھی۔

    پاکستانی سفارتخانے نے بھی اسی حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی اور پاکستان میں میڈیا نے بھی اس ملاقات کی کوریج کی۔

    کچھ حلقوں کی جانب سے قیاس کیا گیا کہ طارق فاطمی کو رواں سال ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

    تاہم جب سفارتی حلقوں کی طرف سے سوالات اٹھنے شروع ہوئے تو22 جولائی کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔