Baaghi TV

Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن

  • روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات

    روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات

    یورپی یونین کے اہم رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماسکو جنگ کو جلد ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب کاجا کالاس نے ایکس پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کا امن معاہدہ حاصل کرنے کا عزم اہم ہے، تاہم روس جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں۔یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا فان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین امریکا اور صدر زیلینسکی کے ساتھ مل کر منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے، یوکرین اور یورپ کے تحفظ کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں ناگزیر ہیں۔فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا کہ یوکرین کے لیے قابلِ بھروسہ سیکیورٹی ضمانتیں پائیدار امن کے لیے اہم ہیں۔

    سابق جرمن سفیر وولف گانگ اشینگر نے کہا کہ الاسکا ملاقات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، پیوٹن کو فائدہ ملا جبکہ ٹرمپ کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، نہ جنگ بندی، نہ امن، یورپ کے لیے یہ مایوسی ہے۔اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ یوکرین میں امن پر بات چیت کے لیے ایک امید کی کرن روشن ہوئی ہے، اٹلی اتحادیوں کے ساتھ کردار ادا کرے گا۔

    ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا کہ پیوٹن نے پرانے دلائل دہرائے، روس پر دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ واضح ہو کہ اسے اس کے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی جانب سے یوکرین کو مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے کا عزم اہم ہے اور یہ پیوٹن کو مزید جارحیت سے روکنے میں فیصلہ کن ہوگا۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس صدر ٹرمپ اور صدر زیلینسکی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

    این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

  • امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

    امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

    امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان متوقع مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت کو مزید تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف نافذ ہے، جبکہ روس سے تیل کی خریداری کے باعث مزید 25 فیصد ٹیرف آئندہ دنوں میں عائد کیا جائے گا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات مثبت نتائج نہ دے سکی تو یہ ٹیرف 50 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ بھارت پر مزید معاشی دباؤ کا انحصار مذاکرات کے نتائج پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا میں متوقع ہے، جو 2021 کے بعد دونوں ممالک کے صدور کے درمیان پہلی براہِ راست سربراہی ملاقات ہوگی۔ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جا سکتا ہے، اگر تمام فریق اس پر متفق ہوں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے 42 ہندو یاتری ہلاک، 220 لاپتا

    وزیرِ اعظم کی ایس 400 سسٹم تباہ کرنے والے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

    مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو یومِ سیاہ منایا جائے گا

    پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو ہوں گے