Baaghi TV

Tag: امریکی فوجی طیارے

  • اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کا فضائی اڈہ استعمال کرنے سے منع کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا تعلق نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے ہے جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے، امریکی طیاروں بشمول بمباروں کے مشرق وسطیٰ کی طرف جانے سے پہلے اڈے پر اترنے کی توقع تھی تاہم اٹلی نے اترنے سے منع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق درخواست مسترد اس لیے کی گئی کیونکہ اجازت کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا، اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو کنٹرول کرنیوالےمعاہدوں کےتحت، روم سے باضابطہ طور پر مشورہ کیا جانا چاہیے اور اس طرح کی کارروائیوں کو آگےبڑھنے سے پہلےمنظوری دینا چاہیے، مبینہ طور پر اطالوی حکام سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انکار کیا گیا،وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

    سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

    یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ سے براہِ راست منسلک امریکی فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر کرتے ہوئے کہا ہے یہ فیصلہ ملک کی طویل عرصے سے قائم غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

    سوئس حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اتوار کو امریکی جاسوس طیاروں کی دو پروازوں کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا، جو سوئس فضائی حدود سے گزرنا چاہتی تھیں اور جن کا تعلق ایران جنگ سے بتایا گیا تھا امریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں دو ٹرانسپورٹ طیارے بھی شامل ہیں۔

    کفایت شعاری مہم : تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

    حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ اگر امریکا کی جانب سے معمول سے زیادہ پروازوں کی درخواست دی گئی تو انہیں اس وقت تک مسترد کر دیا جائے گا جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ ان کا مقصد کیا ہے اور وہ جنگ سے منسلک نہیں ہیں غیر جانبداری کے قانون کے تحت ایسے ممالک یا فریقین کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو جاری تنازع میں فوجی مقاصد کے لیے پروازیں انجام دے رہے ہوں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ مسلح تنازعات میں اپنی غیر جانبداری کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی قوانین اور اپنے داخلی ضابطوں پر عمل درآمد جاری رکھے گا،انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کی معطلی کی خبروں کو مسترد کردیا