Baaghi TV

Tag: امریکی وفد

  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی  میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکانِ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق

  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،محسن نقوی

    پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،محسن نقوی

    اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور انکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    گلوکارہ سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی ککڑ سے رشتہ ختم کر دیا؟سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی با صلاحیت اور قابل ہے۔

  • وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے درمیان وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری وزیراعلی رحیم شیخ، امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام، سیاسی افسر جیراڈ ہانسن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ نے 2022 میں بھاری نقصان اٹھایا جب موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے 21 لاکھ گھر تباہ کردیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی اداروں اور 57 ارب روپے صوبائی حکومت نے ڈال کر اور وفاقی حکومت سے ملنے والی امداد کے ساتھ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کیا گیا۔اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے 8 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیرنو مکمل کرلی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ امدادی ادارے ان گھروں کیلیے پانی، نکاسی اورصفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کریں۔ ہم تمام گھروں کو سولرسسٹم بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کیلیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔مہمان سفیر نے ساحلی شہر کراچی میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کلک پروگرام کی مدد سے کراچی میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور مسابقی ماحول پیدا کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا رہی ہے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد سندھ کی کاروباری فضا کو بہتر بنانا ہے۔تعلیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ شعبہ تعلیم کی ترقی پر خرچ کرنا شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے صحت کے شعبے میں بھی قابل قدر بہتری کی ہے تاہم شعبہ تعلیم میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔محترمہ ہارسٹ نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ دیہی طرز زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ مراد علی شاہ نے اس مقصد کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کم خرچ اور زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعلی نے الزبتھ ہارسٹ کو خصوصی بچوں کی طرف سے تیار کردہ سندھی اجرک پیش کیا جس پر انہوں نے وزریراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

    کراچی ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی

  • امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ،تین قیدیوں سے ملاقات

    امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ،تین قیدیوں سے ملاقات

    اڈیالہ جیل میں امریکی وفد پہنچ گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے، امریکی سفارتخانے کے وفد کو اڈیالہ جیل میں قید تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی،امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی،امریکی وفد سے قیدیوں کی ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔ یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو سے بات چیت کی،ملاقات کے بعد، امریکی سفارتخانے کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا،اس دورے کا مقصد قونصلر خدمات فراہم کرنا اور گرفتار شہریوں کی خیریت معلوم کرنا تھا۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ اپریل میں امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا ،اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی بے دردی کے ساتھ نور مقدم کو قتل کرنے والے سفاک قاتل سے امریکی سفارتخانے کے عملے نے جیل میں ملاقات کی تھی،،امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی تھی،امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی،امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی ،اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے،

  • امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    اسلام آباد: امریکی وفد نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جولیٹ ویلز کی قیادت میں پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے دفترخارجہ میں ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت اسسٹینٹ سیکریٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز نے کی، جب کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا میں آباد کاری کے منتظر25000 افغانیوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا،امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے …

  • امریکی وفد کا اڈیالہ جیل،برطانوی وفد کا رائیونڈ کا دورہ

    امریکی وفد کا اڈیالہ جیل،برطانوی وفد کا رائیونڈ کا دورہ

    امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا،

    امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس، پیٹر رچ شامل ہیں، امریکی وفد نے جیل میں مسیحی برادری کے حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی.

    اڈیالہ جیل میں ہی تحریک انصاف کے چیئر مین ،سابق وزیراعظم عمران خان،شاہ محمود قریشی بھی قید ہیں، دونوں‌جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، سائفر کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا،ایسے میں امریکی وفد کے اڈیالہ جیل کے دورے کو انتہائی اہمیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے جیل کا دورہ کس حیثیت میں کیا؟ امریکی ہر طرف پھر رہے ہیں اور کچھ بتایا نہیں جاتا،

    دوسری جانب تحریک انصاف کےصدر چودھری پرویز الہی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان سے اہم ملاقاتیں جیل میں ہوتی رہتی ہیں، عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے بھی جیل میں ملاقات کی ہے

    دوسری جانب رائیونڈ میں بھی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی ہے،الیسن بلیک برن نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں،ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

     امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں