Baaghi TV

Tag: امریکی ڈالر

  • اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گرگئی، انٹربینک میں ڈالر مزید 34 پیسے سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 50 پیسے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 82 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    پشاور میں بجلی کا بحران: دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین کا حملہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • آئندہ ماہ کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    آئندہ ماہ کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی:حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے وسط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ پاکستانی کرنسی اس ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار رہی –

    رواں ہفتے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور جمعے کے روز ہی ڈالر301 روپے پر بند ہوا تھا دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

    بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطیٰ سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہےامریکی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی پاکستان کے لیے درآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر صارفین پر پڑے گااشیائے خوردونوش کی قیمتوں سمیت تمام اشیاء کی مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے-

    پی ٹی آئی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم،وزارت قانون …

    25 اگست تک، USD کی شرح مبادلہ میں 12 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور شرح مبادلہ میں اچانک تبدیلی اگلے مہینے کے آغاز سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو آگے بڑھائے گی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 37.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت 40 روپے فی لیٹر تک بڑھ چکی ہے پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، بجلی کے نرخوں میں حیران کن اضافے نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے میں، جو پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے۔

    منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری

    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید تیزی سے بہتر ہونے لگی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کم ہو گئی ہے۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.37 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 9 پیسے گر گئی تھی اور قدر 278 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔

    اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2روپے سستا ہو کر 278 روپے پر آگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد روپیہ اپنی ’منصفانہ قدر‘ کی جانب بڑھ رہا ہے، موجودہ منظر نامے میں روپے کی قیمت تقریباً 265 روپے بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ماہرین کے مطابق درآمدی اشیا اور خام مال کی مانگ میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں توازن حاصل کرنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ کم از کم آئندہ 6 ماہ تک کوئی خاص اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔ جو لوگ اثاثے کے طور پر ڈالر جمع کر رہے ہیں وہ گھبرا کر اپنے ڈالر فروخت کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو موجودہ صورتحال کو ایک اہم موقع سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر اسی طرح مسلسل کے ساتھ روپے کی قدر بحالی ہوتی رہی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت دیگر درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 1959 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھوتری کے بعد 208000 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 3429 روپے بڑے اضافے کے بعد 178326 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.87 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے ہو گئی ہے۔

    جبکہ ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.53ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.31ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔رواں ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔ مزکزی بینک کے مطابق یہ رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لئے ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوں گی۔

  • پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری،امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

    پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری،امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

    کراچی: پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 اور اوپن ماریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے178.08 روپے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے 180 روپے میں فروخت ہوا انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

    گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 177 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ملکی مخدوش مالی صورتحال روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے اشارے دے رہی ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول معاشی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے بغیر غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔