Baaghi TV

Tag: امریکی کمپنی

  • امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کمپنی نے اپنی پہلی اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹریفک جام سے نجات اور کار میں فضائی سفر کا خواب حقیقت بننے کے قریب ہے۔ امریکی کمپنی “الیف ایروناٹکس” نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو جاری کر دی۔فضا میں اڑنے والی کار کی پہلی کامیاب پرواز کی آزمائش 19 فروری کو کی گئی تھی۔ یہ ایسی کار ہے جسے جب چاہئیں سڑک پر چلائیں اور جب چائیں فضا میں اڑائیں۔امریکی کمپنی کی جاری کردہ ویڈیو میں کار کو ٹریفک جام میں پھنس جانے، سڑک پر کوئی رکاوٹ آنے پر کار کو زمین سے فضا میں بلند ہونے اور رکاوٹوں کو عبور کرتے دکھایا گیا ہے۔

    فضا میں اڑنے والی کار کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ کار 354 کلومیٹر تک سڑک پر چل سکتی ہے اور ایک بار چارج کرنے پر 177 کلو میٹر تک فضا میں پرواز کر سکتی ہے۔کمپنی نے ٹرائل کے لیے ایک پروٹو ٹائپ استعمال کیا جو الیف ماڈل زیرو کا انتہائی ہلکا ورژن تھا۔امریکی کمپنی ایلف کے سی ای او جم ڈاکوونی نے کہا کہ یہ ڈرائیونگ اور فلائٹ ٹیسٹ حقیقی دنیا کے شہری ماحول میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم ثبوت ہے۔

    افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی انشورنس گارنٹی لازمی قرار

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی
    یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس

  • پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    دبئی: پاکستانی خاتون نمیرا سلیم اکتوبر 2023 میں خلا تک جانے والی پہلی پاکستانی ہوں گی-

    باغی ٹی وی : امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کا گلیکٹک 04 نامی مشن 5 اکتوبر کو نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ امریکا سے روانہ ہوگا دبئی میں مقیم نمیرا سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو قطب شمالی (2007) اور قطب جنوبی (2008) میں پاکستانی پرچم کو لہرا چکی ہیں۔

    ورجین گلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔
    https://x.com/namirasalim/status/1703578670181339509?s=20

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    بعد ازاں اگست میں اس کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز کو خلا میں روانہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں بھی ایک پرواز سیاحوں کو خلا میں لے کر گئی اس کمپنی کے آئندہ مشن میں نمیرا سلیم بھی موجود ہوں گی اس مشن میں نمیرا سلیم سمیت 3 سیاح سفر کریں گے جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی اسپیس کرافٹ کے کیبن میں موجود ہوں گے یہ اس کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہوگی۔

    خیال رہے کہ نمیرا سلیم نے 2006 میں ہی اس سفر کے لیے ٹکٹ بک کرالی تھی اور اب جاکر انہیں خلا میں جانے کاموقع مل رہا ہےجبکہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلا باز قرار دیا تھا اور 2011 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

  • امریکی کمپنی کا پاکستانی پنک سالٹ کو برآمد کرنے کامعاہدہ طے پا گیا

    امریکی کمپنی کا پاکستانی پنک سالٹ کو برآمد کرنے کامعاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد: امریکی کمپنی پاکستانی کے "پنک سالٹ” کو درآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرے گی۔

    باغی ٹی وی:پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان پنک سالٹ برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا معاہدے کے بعد پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکہ برآمد کیا جا سکے گا،امریکی کمپنی پاکستان میں پنک سالٹ کی پیداوار اور پیکجنگ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    پی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد احمد کے مطابق پنک سالٹ کی برآمد کے لیے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون میانوالی میں لگایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلابی نمک چین میں بھی بہت مقبول ہے چین کے شہر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ چین میں حالیہ سالوں میں پاکستان میں تیار کئے جانے والے ہمالیائی پنک سالٹ کے لیمپس اوراس سے بنی دیگر مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    انہوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام پاکستانی پنک سالٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر کر کے چین کو نمک کی مصنوعات کی برآمد کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

    چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی پنک سالٹ کی برآمدات 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئیں جن میں ہر سال 15.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جو چین کی بتدریج پھیلتی ہوئی مارکیٹ اور پنک سالٹ کی برآمدات کے امید افزا امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

    ویبینار میں سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے نشاندہی کیتھی کہ جیسے جیسے پنک سالٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت متعلقہ صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرپیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ان کوششوں کا مقصد نمک کی صنعت کی پائیدارترقی کو یقینی بنانا اور چین سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں ہمالیائی پنک سالٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

    پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والا روسی طیارہ

    گلابی نمک کہاں سے نکلتا ہے؟

    گلابی نمک پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں، جو تین سو کلومٹیر سے زائد فاصلے پر محیط ہے، پایا جاتا ہے،گلابی نمک صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے حب سالٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور نمک کے برآمد کنندہ اسماعیل ستار نے بھی بی بی سے کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ گلابی نمک جہلم سے کوہاٹ کے درمیانی علاقے میں پایا جاتا ہے اور دنیا میں نمک کی یہ قسم کہیں اور موجود نہیں 80 کی دہائی میں غیر ملکی پارٹنر کے ساتھ جب گلابی نمک کو برآمد کرنے کا کام شروع کیا تو گلابی نمک کو ’ہمالین سالٹ‘ کا نام دیا جو بعد میں استعمال ہوتا چلا گیا اور آج گلابی نمک کو ہمالین نمک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

    گلابی نمک کی سب سے خاص بات اس کا رنگ ہے جو اسے عام نمک سے منفرد کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول ہے رنگ کے ساتھ اس میں آئرن یعنی فولاد کی مقدار عام نمک کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگ آئرن کی کمی کا شکار ہیں، اس لیے ایسے لوگ بھی اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں جو آئرن کی کمی کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں کھانے میں استعمال ہونے والا گلابی نمک جہاں بہت مقبول ہوا تو اس کے ساتھ اس سے تیار ہونے والی مصنوعات بھی بہت مشہور ہوئی ہیں۔

    ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    گلابی نمک سے سجاوٹ کے لیے استعمال ہونے والی مختلف چیزیں بنتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والے لیمپ اور ٹائلیں اور دوسری مصنوعات بہت خوبصورت ہوتی ہیں گلابی نمک سے تیار ہونے والے لیمپ کی خصوصیات کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ایک تو اس کی خوشبو سوندھی ہوتی ہے تو اس کے انسانی نفسیات پر بہت اچھے اثرات ہوتے ہیں اس کے ساتھ یہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے تمام فوائد تحقیق سے ثابت شدہ نہیں ہیں۔

  • شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے شیئرزفروخت کرنے کا اعلان

    شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے شیئرزفروخت کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی و:ی: تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیااعلامیے میں کہا گیا شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    شیل پاکستان کے77 فیصد حصص فروخت کردے گی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردے گی شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں

    شیل پاکستان لمیٹڈ رائل ڈچ شیل کی ملکیتی ایک کمپنی ہے اور یہ کمپنی جنوبی ایشیاء میں سو سال سے کام کر رہی ہے۔ شیل پاکستان کے کراچی سٹاک ایکسچیج میں حصص موجود ہیں

    پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے ،بلوم برگ

  • امریکی کمپنی کا ایشیا کےامیر ترین شخص گوتم اڈانی پر فراڈ ،ہیرا پھیری کرنے سمیت متعدد سنگین الزامات عائد

    امریکی کمپنی کا ایشیا کےامیر ترین شخص گوتم اڈانی پر فراڈ ،ہیرا پھیری کرنے سمیت متعدد سنگین الزامات عائد

    ایک امریکی کمپنی نے ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی کمپنیوں کو اکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری میں ملوث قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں حصص اس وقت گرے جب امریکی سرمایہ کار ہندنبرگ ریسرچ نے کہا کہ وہ اس گروپ کے اسٹاک کو کم کر رہی ہے اور ایشیا کے سب سے امیر آدمی کی ملکیت والی فرموں پر اکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک کی ہیرا پھیری کا لازما لگا رہی ہے-


    اڈانی سے متعلقہ اداروں کے بانڈز اور حصص اس وقت گر گئےجب ہندن برگ، جو کہ مختصر فروخت میں مہارت رکھتی ہے، ایک امریکی سرمایہ کاری ریسرچ فرم نے ٹائیکون کی کمپنیوں کے بارے میں دو سال کی تحقیقات کے بعد مبینہ کارپوریٹ بدعنوانی کے وسیع پیمانے پر الزامات لگائے۔


    امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی جانب سے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم اپنی 2 سالہ تحقیقات کے نتائج کو جاری کررہے ہیں اورایسے شواہد پیش کیے جارہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ 17.8 ٹریلین (218 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کا اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک کی ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔


    اڈانی پورٹ کے ساتھ اڈانی سے وابستہ اسٹاک گر گئے 5 فیصد سے زیادہ کا نقصان۔ اڈانی پاورکے حصص کی قیمت 4.5 فیصد سے زیادہ گر گئی اور اڈانی ٹرانسمیشن بھی تقریبا 5 فیصد کم ہو گیا-


    رپورٹ میں تو گوتم اڈانی کے گروپ آف کمپنیز کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔


    رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اڈانی گروپ کے آف شور فنڈز کے حوالے سے امریکی کمپنی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی اوران ضوابط کو نافذ کرنے میں سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے اڈانی کمپنیوں کو ڈی لسٹ کرنا پڑے گا۔

    رپورٹ میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں اڈانی خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی دی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ ان کمپنیوں کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کی چوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


    دوسری جانب اڈانی گروپ نے ہندنبرگ کی رپورٹ کو "منتخب غلط معلومات کا بدنیتی پر مبنی مجموعہ” قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ "ہمیشہ تمام قوانین کی تعمیل کرتی رہی ہے۔

    گروپ کے چیف فنانشل آفس جوگیشندر سنگھ نے غیر ملکی خبررساں ادارے سی این بی سی کو ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ کی اشاعت کا مقصد واضح طور پر اڈانی گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ہے ہنڈن برگ نےہم سےرابطہ کرنے یاحقائق پرمبنی میٹرکس کی تصدیق کرنے کی کوئی کوشش کیے بغیر” اپنی رپورٹ شائع کی۔


    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، 2008 میں ارب پتی بننے کے بعد سے، اڈانی اب 119 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اگست میں، کمپنی نے ہندوستانی میڈیا گروپ NDTV کے مخالفانہ قبضے کی کوشش کی، جس نے ایک فائلنگ میں کہا کہ یہ اقدام اس کے بانیوں سے "بغیر کسی رضامندی کے” کیا گیا تھا۔

  • ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے عوض عدالت نے امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی چارٹر سپیکٹرم کو ٹیکساس کی ایک 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7.37 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جسے 2019 میں کمپنی کے ایک ٹیکنیشن نے لوٹ کر قتل کر دیا تھا۔

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    ٹیکساس کی ایک جیوری نے چارٹر کمیونیکیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اسپیکٹرم کیبل ٹیکنیشن کے ہاتھوں اس کے گھر میں قتل ہونے والی 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7 بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

    قانونی فرم ہیملٹن وِنگو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جیوری کا 7 بلین ڈالر کے تعزیری ہرجانے کا فیصلہ کمپنی کے خلاف "سیسٹیمیٹک سیفٹی کی ناکامی” اور جیوری کو کیس کی سماعت سے روکنے کے لیے غلط دستاویزات کے استعمال کے لیے آیا ہے۔

    کیس کا آغاز پیٹی تھامس کی موت سے ہوا جسے دسمبر 2019 میں چارٹر اسپیکٹرم کے کیبل ٹیکنیشن رائے ہولڈن نے قتل کر دیا تھا۔ مدعی خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نےخاتون کے بٹوے سےاس کا کریڈٹ کارڈز چوری کرنے کی کوشش کی تو اسے پکڑ لیا گیا اس پر ملازم نے مسز تھامس پر تیز دھارو آلے سے حملہ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    دسمبر 2019 میں پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ہولڈن نے اپریل 2021 میں قتل کا اعتراف کیا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے کمپنی کے خلاف مقدمے میں پتہ چلا کہ ہولڈن کی ملازمت کی تاریخ کی چارٹر اسپیکٹرم سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    اٹارنی کرس ہیملٹن نے کہا کہ یہ ایک کمپنی کی طرف سے اعتماد کی ہولناک خلاف ورزی تھی جو ہر سال لاکھوں گھروں میں کارکنوں کو بھیجتی ہے اس کیس میں جیوری نے شواہد کو مدنظر رکھا تھا۔ کیونکہ فیصلہ منصفانہ طور پر چارٹر اسپیکٹرم کی سنگین غفلت اور لاپرواہی بدانتظامی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی نوعیت کے حوالے سے وسیع ثبوت کی عکاسی کرتا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی