Baaghi TV

Tag: امریکی کمیشن

  • سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    سعودی عرب میں یہودی ٹوپی اتروانے پر امریکی کمیشن نے دورہ منسوخ کر دیا

    ریاض: سعودی عرب میں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایک رکن ربی ابراہم کوپر کوکیبا (یہودیوں کی روایتی ٹوپی)اتارے بغیر درعیہ گیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس پر وفد نے احتجاج کرتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کیبا اتارنے کے معاملے سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ واقعہ داخلی پروٹوکول کی غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا جس پر سفیر نے امریکی کمیشن کے وفد سے ذاتی طور پر بات بھی کی تھی،سفیر کی بات چیت کے بعد سے معاملہ حل ہو گیا لیکن وفد کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے کہا کہ ان کا وفد ریاض کے قریب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی قصبے درعیہ کا دورہ کر رہا تھا جب کمیشن کے سربراہ ربی ابراہم کوپر سے یہودی ٹوپی اتارنے کو کہا گیا، مختلف الخیال افراد، تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان اتحاد اور مفاہمت کو اجاگر کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا وفد یہ دورہ سعودی عرب کی حکومت کی درخواست پر ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

  • ہم یقینی طور پرپاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے،امریکا

    ہم یقینی طور پرپاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کےترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کیلئے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے-

    افغانستان بارے اقوام متحدہ کا اہم اجلاس لیکن طالبان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتیں یا دیگر ادارے جن کے پاس رپورٹ سے متعلق سوالات ہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے،ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جوعوام کی مرضی کی عکاس ہو،ہم یقینی طور پر وہاں کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔

    نیدرلینڈز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بورس جانسن گرفتار

    واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔