Baaghi TV

Tag: امر خان

  • ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

    ہم ایک جاہل قوم ہیں،اداکارہ امر خان نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: پاکستانی اداکارہ امر خان نے ایک اداکار کی جانب سے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کے عمل کو جاہلانہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ امر خان کا دی کرنٹ کو دیا گیا ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان امر خان سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکار کون ہے، یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔

    جواب میں اداکارہ نے سوچتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوور ریٹڈ ، انڈر ریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے ہیں،دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے۔

    میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے، اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔

    خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    نام سفری پابندی کی فہرست میں،عمرہ پر جانا چاہتی ہوں،زرتاج گل

    وزیراعظم اور بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات

  • کوئی سنجے لیلا بھنسالی ہمارے ہاں بھی جنم لے امر خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    کوئی سنجے لیلا بھنسالی ہمارے ہاں بھی جنم لے امر خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکارہ امر خان نے حال ہی میں‌ کسی صارف کی ٹویٹ کو قوٹ‌ ری ٹویٹ‌ کرکے لکھا ہے کہ ” رب کرے 2023 میں کوئی ایک آدھا سنجے بھنسالی بارڈر کے اس پار بھی جنم لے ، ورنہ ہمارے ہاں کبھی بھی فی میل اروینٹڈ فلم نہیں بنے گی. ہمارے ہاں میل اورینٹڈ فلمیں ہی بنتی رہیں گی” . امر خان نے اس قسم کی خواہش کا اظہار صرف اس لئے کیا ہے کیونکہ ہمارے ہاں ایسی فلمیں نہیں بنتیں کہ جن میں خواتین کو بہت زیادہ امپاور دکھایا جائے ان کو پر اعتماد دکھایا جائے ہمارے ہاں مسلسل ایک ہی فارمولا پر فلمیں بن رہی ہیں اور وہ فارمولا ہے مرد اورینٹڈ فلمیں. امر خان جنہوں نے خود اس سال اپنے

    فلمی کیرئیر کا آغاز دم مستم سے کیا ہے وہ ایک فلاپ فلم رہی اس فلم کو انہوں نے خود ہی لکھا تھا اور خود ہی اس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا انہوں نے فلم کی کہانی خود پر رکھنے کی کوشش کی لیکن بات نہ بن سکی کہانی کا پلاٹ‌اتنا بکھرا ہوا تھا کہ دیکھنے والے کو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا چل رہا ہے اور کیوں چل رہا ہے. تاہم امر خان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ انہیں کسی ایسی فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آئے جن میں خواتین اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھل کر کام کر سکیں.

  • امرخان بن گئیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دیوانی

    امرخان بن گئیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دیوانی

    اداکارہ امر خان نے بھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ لی ہے اور وہ بن گئی ہیں دیوانی اس فلم کی۔ امر خان نے فلم دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے بعد پاکستانی پنجابی سینما ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اور اس دور میں اب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فلمیں بنائی جائیں گی۔ اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک نئی امیددی ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عمارا حکمت نے فلم پر بہت پیسہ لگایا ہے اور بلال لاشاری کی بہترین ڈائریکشن نے ایک بہترین شاہکار بنایا ہے۔ امر خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ بہت سارے سینما گھروں میں یہ

    فلم لگی ہی نہیں ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ امر خان نے کہا کہ فلم میں ہر اداکار نے بہترین اداکاری کی ہے۔ یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ تیراں اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی ۔ فلم میں سپیشل قسم کے ایفیکیٹس کا استعمال کیا گیا ہے جسے بہت زیادہ سراہا جا ر ہا ہے ۔ نوجوان نسل فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب نظر آرہی ہے ۔فلم پچاس کروڑ کے بجٹ کے ساتھ تیار ہوئی ہے تاہم ابھی تک دس کروڑکا بزنس کر چکی ہے۔

  • امر خان  کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ؟

    امر خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ؟

    باصلاحیت اداکارہ امر خان جن کی رواں برس فلم دم مستم بطور رائٹر ریلیز ہوئی. ان کی پہلی فلم بطور رائٹر کوئی خاص اچھا تاثر نہ چھوڑ سکی لیکن اداکارہ امر خان کی صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کیا گیا. اداکارہ امر خان ہر معاملے پر کھل کر سوچ سمجھ کر بات کرتی ہیں. فلم دم مستم کے بعد وہ ایک بار پھر ٹی وی کا رخ کررہی ہیں. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بالی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ایک بار کام کرنے کا موقع میسر آجائے . انہوں نے صرف پنکج کے ساتھ ہی نہیں بلکہ وہاج علی اور احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی لگے ہاتھ

    زکر کر دیا. انہوں نے مجموعی طور پر اداکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سید جبران نہایت ہی نیچرل اداکار ہیں اور وہ کام میں اس طرح سے ڈوب جاتے ہیں‌کہ دیکھنے والے کو گمان ہوتا ہے کہ وہ اداکاری نہیں کررہے بلکہ یہ سب حقیقت ہے. اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے جب جب انہیں اچھا سکرپٹ ملے گا وہ ضرور کام کریں گی. یاد رہے کہ امر خان نے نیگیٹیو اور پازیٹیو دونوں طرح کے کردار کئے ہیں ان کے مداح ان کو ہر روپ میں سراہتے ہیں.

  • ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    امر خان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امر خان جو سین کرنے جا رہی ہیں اس میں انکے بازو پر گولی لگے گی. امر خان نے گولی کیسے لگتی ہے یہ سارا کچھ وڈیو میبں دکھایا،. گولی لگنے سے پہلے اداکار کو کس طرح تیار کیا جاتا ہے یہ وڈیو میں بہت صاف دکھایا گیا ہے. امر خان نے اس وڈیو کا کیپشن بھی لکھا ” کچھ سینز کرنے میں بہت مزا آتا ہے لیکن ٹیکنکلی ان سے ڈر ہی لگ رہا ہوتا ہے. بطور آڈینز میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ ایکشن سینز کیسے ہوتے ہیں اور خصوصی طور پر گولی کیسے لگتی ہے کہ خون بہنا شروع ہو جائے. میں یہاں یہ گھتھی سلجھا دیتی ہوں کہ آخر گولی کیسے لگتی ہے اور خون کیسے بہتا ہے، یہ دراصل ایک الیکٹرک کریکر ہوتا ہے جو کہ پھٹتا ہے. امر خان

    نے اس پوسٹ کو جب لکھا تو ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ کام صرف ایکسپرٹ کے زیر سرپرستی ہوسکتا ہے اور آپ بالکل بھی اسکو خود سے ٹرائی نہ کیجے گا. یاد رہے کہ فلم دم مستم کے ریلیز کے بعد امرخان ایک بار پھر چھوٹی سکرین کا رخ کررہی ہیں. امر خان ملٹی ٹیلنٹڈ ہیں بہترین اداکارہ ، بہترین رقاصہ اور اب تو مصنفہ بھی ہیں. امر خان نے ابھی تک ہر قسم کے کردار کئے ہیں چاہے نیگیٹیو ہوں یا پازیٹیو.

  • امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    اداکارہ و مصنفہ امر خان جو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپش کچھ ایسا تھا کہ مصالحے کھانوں میں استعمال کریں رشتوں میں‌نہیں . امر خان کی دلچپسپ کیپشن والی تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے اور کیپشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.امرخان خان نے کہا کہ رشتوں کی مٹھاس تب محسوس ہوتی ہے جب آپ انہیں اہمیت دیتے ہیں انہیں محسوس کرتے ہیں انہیں‌جیتے ہیں.امر خان نے کہا کہ رشتے تبہی مضبوط ہوتے ہیں جب آپ انہیں وقت دیتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا رشتے نبھانا کہلاتا ہے لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رشتے نبھائیں. ایک وقت تھا جب سب ایک دوسرے کے دکھ

    کے ساتھی تھے آج کسی کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں ہے.یاد رہے کہ امر خان نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں انہوں نے فلم دم مستم لکھی جس میں بطور ہیروئین کام بھی کیا. امر خان نہ صرف مثبت بلکہ منفی کردار بھی کرتی ہیں. ہر کردار میں ان کے پرستاران کو سراہتے ہیں.ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ بددعا اختتام پذیر ہوا تھا اس ڈرامے میں‌ انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھااس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ دکھائی دئیے تھے.امر خان کہتی ہیں‌ کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں.

  • امریکہ میں فلم دم مستم  کی پروموشن جاری

    امریکہ میں فلم دم مستم کی پروموشن جاری

    احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”دم مستم” جو کہ عید الفطرپر ریلیز کی گئی اس کی ریلیز سے قبل پاکستان میں جم کر پرومرشن کی گئی فلم کی کاسٹ ہر جگہ پہنچی یہاں تک کے ریلیز کے بعد بھی فلم کی مرکزی کاسٹ اور پرڈیوسر عدنان صدیقی سینما گھروں میں‌ جاتے رہے فلم خاص اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن یہ بھی نہیں‌ کہا جا سکتا کہ لوگ دیکھنے کےلئے نہیں‌ گئے لوگوں نے عمران اشرف کی وجہ سے فلم دیکھی یہ الگ بات ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد ان کے کیا تاثرات تھے یا ہیں. فلم کی ریلیز کے تقریبا چار ہفتوں کے بعد بھی پروموشنز جا ری ہیں، عدنان صدیقی لندن بھی گئے اور وہاں جا کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌محمد نوازشریف سے خصوصی ملاقات کرکے فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی.

    اسی طرح‌ سے اب عدنان صدیقی سمیت عمران اشرف ،مومن ثاقب اور امر خان آج کل امریکہ میں‌موجود ہیں اور فلم کی پروموشن کررہے ہیں. امریکہ کی جن جن ریاستوں‌ میں ٹیم نے جانا ہے ان میں ورجینیا ، نیو جرسی، نیو یارک، ہیوسٹن اور ڈیلس کے نام قابل زکر ہیں .ابھی تک دم مستم کی ٹیم امریکہ کی جن جن ریاستوں میں پرموشن کی غرض سے جا چکی ہے وہاں ان کو بہت اچھا ریسپانس ملا ہے. تمام اداکار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نوے کی دہائی کے ہیرو سعود نے بھی امریکہ میں دم مستم کی پوری ٹیم کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور فیس بک پر ایک پوسٹ کے زریعے لوگوں‌ کو آگاہی دی کے دم مستم کی ٹیم کس ڈیٹ کو کس ریاست میں جا رہی ہے.

  • عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    کراچی: اداکارہ امر خان نے سینما میں پاکستانی فلموں کو ہٹاکر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ امر خان جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’دم مستم‘‘ کی مرکزی اداکارہ اور اسی فلم کی رائٹر بھی ہیں نے سینما گھروں سے پاکستانی فلموں کو ہٹا کر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج، دی ملٹی ورس آف میڈنس‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے…

    اداکارہ امر خان نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سینما مالکان کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میکرز جنہوں نے 3 سال لگا کر فلمیں بنائیں اور کوویڈ کی وجہ سے یہ فلمیں ریلیز نہ کی جاسکیں۔ تاہم بالآخر تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جب پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں اور ان تمام فلموں کے ہاؤس فل گئے تو ایک غیر ملکی فلم کی وجہ سے ان کی 50 فیصد سے بھی زیادہ اسکرینز روک لی گئیں۔

    امر خان نے کہا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ آپ غیر ملکی فلموں پر پابندی لگائیں یا عوام جو ڈیمانڈ کررہی ہے انہیں وہ دیکھنے سے روک لیں، لیکن ایکوالٹی (مساوات) بھی کسی چیز کا نام ہے اور عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے۔

    اداکارہ امر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپنے ملک کی فلم جیسی بھی ہو اس کے ساتھ ایک اپنائیت ہوتی ہے اور ان فلموں کا کمایا ہوا پیسہ اسی انڈسٹری میں واپس آئے گا۔ جب کہ ایک غیر ملکی فلم کا پیسہ دوسرے ملک میں جائے گا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کے بزنس کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ایک سے ڈیڑھ ہفتہ یہ فلم پاکستانی سینماؤں میں نہ لگتی۔ لیکن پاکستانی فلموں کے اسکرین سے اتارے جانے پر ایک لوکل پروڈیوسر تباہ ہورہا ہے۔

    امر خان کا کہنا تھا کہ مقامی فلموں کو بنانے میں، ہدایت کار، اداکار، رائٹر، کیمرہ مین، ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹ سمیت بہت سے لوگوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے۔ اب وقت ہے ہم سب کو اپنی فلموں کے لیے متحد ہونے کا۔

    اداکارہ نے تمام لوگوں سے اپنی فلموں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہزاروں لوگ اس فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں تاکہ اسے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں، بہتر کوالٹی لاسکیں۔ اسلیے مہربانی کرکے اس بار پاکستان اور پاکستانی فلم میکرز کو جیتنے دیجئے۔ ڈاکٹر اسٹرینج کو آپ کی ضرورت نہیں ہے پاکستانی فلم میکرز کوہے۔

    قبل ازیں اداکار مصطفیٰ قریشی نے سینما گھروں سے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو اتارنا فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے دیا تھا کہا تھا کہ سینما مالکان کو اپنی ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا کسی طرح بھی حب الوطنی نہیں، حکومت کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہورہی ہو تو اس کے مقابلے پر غیر ملکی فلم نہ لگائی جائے۔

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

    ان کا پاکستانی فلم میکرز سے کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز نہ کریں کیونکہ اب پہلے والا ماحول نہیں ہے کہ جب عید پر آٹھ آٹھ فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، سینما مالکان اور فلم میکرز باہمی مشاورت سے اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں فلموں کی ریلیز کے حوالے سےپالیسی تیارہونی چاہیے تاکہ فلم میکرزاورسینما مالکان دونوں کا بھلا ہوسکے کئی سال بعد عید پر پاکستانی فلموں کے حوالے سے ماحول بنا تھااوراچھی خبریں آرہی تھیں لیکن سینما مالکان کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی نےمایوسی پھیلا دی، جب پاکستانی فلمیں بزنس کر رہی تھیں تو ان کو بلا وجہ کیوں اتارا جا رہا ہے اور غیر ملکی فلم کو کیوں اہمیت دی گئی۔

    ہولی ووڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کیا ہے؟

    ہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کی کمائی کی ہےہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کی تین دن کی کمائی پاکستان کی پانچوں فلموں کی مجموعی کمائی اور مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو جہاں دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی شائقین بھی اسے دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ مذکورہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے۔

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں…

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک طاقتور کتاب کی کھوجنا کرتے ہوئے حادثاتی طور پر متعدد ان دیکھی اور بہت بڑی کائناتوں میں چلے جانے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ان دیکھی دوسری حیرت انگیز کائناتوں میں داخل ہونے کے بعد شیطانی قوتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ میں ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کے ہی متعدد کردار بنائے گئے، جن میں سے ان کے چند کردار شیطانی قوتوں سے لڑتے ہوئے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔

    ان دیکھی اور بہت بڑی حیرت انگیز کائناتیں دکھانے اور وہاں کے طاقتور اور انتہائی منفی ذہنیت کے ولن دکھانے پر شائقین کو فلم کی کہانی بہت پسند آ رہی ہے جب کہ اس میں شامل وژوئل افیکٹس نے بھی شائقین کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔

    ہدایت کار سام ریمی کی فلم کی کہانی مکائل والڈرون نے لکھی ہے اور اسے کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ 6 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے اور اس بار بھی فلم میں مرکزی کردار بینڈکٹ کمبربیچ نے ادا کیا ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلزبتھ اوسلن، بینڈکٹ وانگ اور مکائل اسٹل برگ سمیت کئی اداکار شامل ہیں’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 6 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا