Baaghi TV

Tag: امیتابھ بچن

  • امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن 80 سال کے ہو گئے

    امیتابھ بچن کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔بالی وڈ کے شہنشاہ کا فلمی کیرئیر پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے، انہوں‌نے 200 سے زائد فلموں‌میں کام کیا، اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے اپنی ہر فلم کے ساتھ تعریفیں سمیٹیں.انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند نے 1984 میں پدم شری، 2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔ امیتابھ بچن اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پرڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزینٹر بھی ہیں. کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی بھی کررہے ہیں.انہوں نے 1980 کی دہائی میں کچھ عرصے کے لیے سیاست میں بھی قدم رکھا۔حکومت فرانس نے انہیں 2007 میں اپنے اعلیٰ ترین

    شہری اعزاز، نائٹ آف دی لیجن آف آنر سے نوازا۔امیتابھ بچن نے ایک ہالی ووڈ فلم، باز لوہرمن کی دی گریٹ گیٹسبی (2013) میں بھی کام کیا.امیتابھ بچن نے کیرئیر کا آغاز 1969 میں کیا. آغاز میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کیا ان کے ساتھ انکی فلم آئی آنند یہ فلم آج بھی اپنے پاور فل ڈائیلاگز اور امیتابھ بچن کی بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہے. کیرئیر کی شروعات کی ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہیں اسکے بعد انہوں نے سپر ہٹ فلموں‌کا دور دیکھا اور سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ان کی مشہور فلموں میں ڈان، شعلے ، زنجیر ، شہنشاہ ، پا ، اگنی پتھ ، امر اکبر انتھنی ، خاکی ، شرابی ، باغبان ، ستے ستہ ، سلسلہ ، محبتیں، تریشول ، چپکے چپکے و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

  • امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے منہ کے بل جا گری

    بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن جن کی ستمبر کے مہینے میں‌ فلم براہمسٹرا ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے بارے میں کرن جوہر کا دعوی کے کہ اس نے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ توڑ بزنس کیا جبکہ کنگنا رناوت سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات کا کہنا ہے کہ براہمسٹرا نے اس طرح سے بزنس نہیں کیا جس طرح سے بتایا جا رہاہے. براہمسٹرا میں امیتابھ بچن ایک اہم کردار میں نظر آئے. لیکن حال ہی میں امیتابھ بچن کی ایک اور فلم گڈ بائے ریلیز ہوئی ہے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح سے پٹ گئی ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ یہ فلم پہلے دن ایک کروڑ کا بھی بزنس نہیں‌کر سکی ، رپورٹس کے

    مطابق فلم نے نوے لاکھ کا بزنس کیا . گڈ بائے سے پہلے فلم گاڈ فادر ریلیز ہوئی جس نے گڈ بائے کے مقابلے میں اچھا بزنس کیا ہے کہا جا رہا ہے کہ تین دن میں اس فلم نے سو کروڑ کما لئے ہیں. یوں امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے بری طرح سے فلاپ ہو گئی ہے اور شائقین نے اس فلم کو رد کر دیا ہے.یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے جب اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تھا تو ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ ایسا چمکا کہ آج تک سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں لیکن فلم گڈ بائے ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی .

  • ریکھا آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ریکھا آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    بھانوریکھا گنشن جو اپنے اسٹیج نام ریکھا کے نام سے مشہور ہیں. ریکھا بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر پہچانی جاتی ہے. انہوں نے 180 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور تعریفیں سمیٹیں. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئرایوارڈز بھی دئیے جا چکے ہیں۔2010 میں انہیں حکومت ہند نے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا. ریکھا نے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری اور شخصیت کو نکھارا یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کی خوبصورتی اور اداکاری کے سحر سے کبھی بھی نہیں نکل پائے. ریکھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو فلم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا تاہم بالی وڈ میں انہوں نے 1970 میں‌قدم رکھا. ریکھا جب فلمی دنیا میں آئیں تو اپنے وزن اور پھولے ہوئے چہرے کی وجہ سے

    تنقید کا نشانہ بھی بنیں، اس کے بعد انہوں نے خود پر توجہ دی اور 1978 میں گھر اور مقدر کا سکندر میں‌ انہیں دیکھ کر شائقین اور ناقدین حیران رہ گئے. اس کے بعد ریکھا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیں. ان کی مشہور فلموں میں خوبصورت ، بسیرا ، ایک ہی بھول زندگی دھرا، اگر تم نہ ہوتے ، وجیتا ، عمراؤ جان ، خون بھری مانگ و دیگر شامل ہیں. انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کام کیا. ریکھا کا نام ان کے کیرئیر میں متعدد ہیروز کے ساتھ جڑا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے لو افئیر کو لوگ آج تک نہیں بھولے. ریکھا آج اپنی68 سالگرہ منا رہی ہیں.

  • والد امیتابھ بچن  کی سالگرہ کے موقع پر ابھیشک نے دیکھی فلم ڈان

    والد امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر ابھیشک نے دیکھی فلم ڈان

    امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار ہندوستانی سنیما کی تاریخ کے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں زنجیر، دیوار اور شعلے جیسی فلموں کے لیے مقبولیت حاصل کی اور بعد کے سالوں میں اسٹارڈم کا مزہ چکھا۔ 11 اکتوبر کو بگ بی اپنی 80ویں سالگرہ منائیں گے اور اس خاص موقع پر فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے امیتابھ کے فلمی میلے کا اعلان کیا جس کا عنوان بچن بیک ٹو دی بیگننگ ہے۔ یہ پورے ہندوستان میں 22 سنیما ہالوں میں 172 شو کیسز اور 30 ​​اسکرینوں کا احاطہ کرے گا۔ ابھیشیک بچن نے اپنے والد کی 1978 کی فلم ڈان دیکھی اور بگ بی کی شہنشاہ جیکٹ بھی دیکھی۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے

    لکھا کہ ڈان کو بڑی اسکرین پر دیکھ کربہت اچھا محسوس ہے. 11 اکتوبر کو امیتابھ بچن کی سالگرہ ہے حسین اتفاق یہ ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اور انکی قریبی دوست ریکھا کی سالگرہ 10 اکتوبر کو ہوتی ہے. یاد رہے کہ ابھیشیک بچن کو آخری بار سوشل کامیڈی فلم” دسوی” میں دیکھا گیا تھا، جس میں یامی گوتم اور نمرت کور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھتھا سیروپو سائز 7 کے ہندی ریمیک میں دکھائی دیں گے.کہا جا رہا ہے کہ ابھیشک بچن ہائوس فل کے سیکوئل میں بھی نظر آئیں گے.

  • دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے بگ بی امیتابھ بچن کو ٹویٹر پر دی ہے مبارکباد . دھرمیندر جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں انہوں نے کچھ دیر پہلے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تصویر فلم شعلے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے. دھرمیندر نے تصویر کا کیپشن لکھا کہ ”امیت، تم سے پیار کرتا ہوں۔ مجھے راج شری پروڈکشن سے خبر ملی کہ آپ ان کے ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ سن کر بہت اچھا لگا کہ سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار اور بہترین پروڈکشن ہاؤس ایک بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں”. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے مداحوں نے مبارکباد دیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر دونوں بہت اچھے دوست ہیں. امیتابھ بچن کا

    کیریر بنانے میں‌دھرمیندر کا بہت بڑا کردار ہے . یہ دھرمیندر ہی تھے جنہوں نے امیتابھ بچن کا نام فلم شعلے کے لئے دیا اور امیتابھ کو یہ فلم دھرمیندر کی سفارش پر ہی دی گئی تھی. اس فلم کے بعد امیتابھ نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. امیتابھ بچن بھی دھرمیندر کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہوں نے ہی یہ بات کئی برسوں کے بعد ایک ایوارڈ شو میں کہی تھی اور کہا تھا کہ میں آج جو بھی ہوں اسکی بنیاد میرے دوست میرے بھائی دھرمیندر نے رکھی تھی .

  • فلم چپ کے لیے اپنی کمپوزیشن میں آلات خود بجائے اور گانے کو تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کا انکشاف

    فلم چپ کے لیے اپنی کمپوزیشن میں آلات خود بجائے اور گانے کو تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کا انکشاف

    بگ بی کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے. پانچ دہائیوں سے ہندی سینما پر راج کرنے والے امیتابھ بچن آج بھی ہر دلعزیز اداکار ہیں ان کا شمار آج سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن کا کیرئیر سکینڈلز کی زد میں بھی رہا لیکن ان کے مداحوں نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا. امیتابھ بچن نے پانچ دہائیوں میں ایسے ایسے کردار نبھائے کہ جو آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہیں. امیتابھ بچن کو میوزک سے لگائو تو ہے سب جانتے ہیں لیکن وہ اتنے اچھے کمپوزر بھی ہیں یہ سب کو پہلی بار پتہ چلا

    ہے . جی ہاں حال ہی میں امیتابھ بچن نے فلم چپ کا میوزک ترتیب دیا ہے اور انہوں‌نے بہت ہی مہارت کے ساتھ یہ میوزک بنایا ہے اسکی تعریف فلم کے ڈائریکٹر بھی کر چکے ہیں. اس حوالے سے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم چپ کے لئے جو گانے بنائے ان کی کمپوزیشن بھی خود ترتیب دی اور انہیں تنہا ریکارڈ کیا امیتابھ بچن کے مداح ان کے اس ٹیلنٹ کے بھی معترف ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ امتیابھ بچن کی فلم براہمسٹرا حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور فلم نے کافی اچھا بزنس بھی کیا ہے لیکن اس فلم کے بزنس کے جو دعوے کئے جا رہے ہیں اس پر بالی وڈ کے ہی بہت سارے لوگوں‌ نے سوال اٹھا دئیے ہیں.

  • کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    ”کون بنے گا کروڑ پتی” شو کو ہندوستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. اس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں اس شو کے 13 سیزن کامیابی سے ختم ہونے کے بعد 14 واں سیزن شروع ہوچکا ہے. کون بنے گا کروڑ پتی کے حالیہ شو میں امیتابھ بچن نے 10 پارٹسیپینٹس کا تعارف کروایا. اس کے بعد ایک پارٹیسیپینٹ سندیپ کمار شرما نے بگ بی سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا قد بالی ووڈ کے میگا اسٹار جیسا ہے۔ اس دوران بگ بی تھوڑے جھک کر کھڑے ہوئے اور کہا کہ سندیپ کا قد ان سے لمبا ہے۔ایک اور

    پارٹیسیپینٹ بیجل ہرش سکھانی جو پیشہ سے ماہر نفسیات ہیں وہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں انہوں کچھ نفسیاتی مسائل پر تھوڑی بات کی.شو میں ان کے شوہر، والدہ اور ساس ان کے ساتھ تھے۔ گیم کھیلتے ہوئے بگ بی نے ان سے پوچھا کہ وہ کہیں اور کیوں دیکھ رہی ہیں۔ پارٹیسیپینٹ خاتون نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں جس کے بعد بگ بی اپنی سیٹ سے اٹھے اور ان کے شوہر کو ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔انہوں مزید گھوم پھر کر حاضرین سے مذاق میں کہا کہ وہ اس طرح نہیں کھیل سکتے. پارٹیسپینٹ خاتون بیجل نے پھر کہا "جب آپ سوال پوچھتے ہیں تو ڈر لگتا ہے۔” بگ بی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "اگر میں سوال نہیں پوچھوں گا تو ہم گیم کیسے کھیلیں گے؟.

  • گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    سائوتھ کی فلموں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا بالی وڈ اداکار امیتابھ کی بہت بڑی مداح ہیں انہوں نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گڈ بائے میں کام کیا ہے اور ان کی خوشی کی انتہا نہیں ہے. فلم کے ٹریلر لانچ پر رشمیکا منڈنا نے انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ مجھے یا د ہے کہ میں امیتابھ بچن سے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار ملی، میں سیٹ پر ان کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی وہ آئے میں نے ان کو ہیلو کہا لیکن وہ مجھے کراس کرتے ہوئے سیدھے ہی چل دئیے. جب ایسا ہوا تو مجھے نہیں سمجھ میں آئی کہ میں ان کو کیا کہوں. اس کے بعد جب میں سیٹ پر گئی تو میں بہت گھبرائی ہوئی تھی میں نے امیتابھ بچن سے اپنا تعارف کروایا . شروع میں تو مجھے ایسا لگا کہ شاید امیتابھ بچن مجھے پسند نہیں کرتے. لیکن، مجھے یاد ہے، ایک دن امیتابھ بچن نے میرا ایک پوسٹر

    شئیر کیا مجھے بہت خوشی ہوئی. فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے امیتابھ بچن کو جاننے کا موقع ملا میرا ان سے ایک کنکشن بنا. میں نے جانا کہ وہ تو ایک بہت ہی خوبصورت انسان ہیں مجھے خوشی ہے کہ ایک تو مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا دوسرا یہ کہ میں نے اس لیجنڈ کی شخصیت کو قریب سے دیکھا. ایکتا کپور کی فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے. اس فلم میں رشمیکا منڈنا ، امیتابھ بچن کے علاوہ نینا گپتا بھی اہم کردار میں‌ نظر آرہی ہیں.

  • خانز کے ساتھ  کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا  کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    خانز کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    بالی وڈ اداکار جتندر کی بیٹی معروف پروڈیوسر ایکتا کپورجنہوں بھارتی ٹی وی چینلزپر کامیاب ڈرامے بنائے، ایکتا نے اپنے بھائی کو لیکرفلمیں بھی بنائیں. ایکتا نے بہت سارے نیو کمرز کو اپنے ڈراموں میں چانس دیا جو کہ آج سٹارز بن چکے ہیں.لیکن اب انکے بچپن کا خواب پورا ہوا ہے یہ وہ خواب ہے جس کو آنکھوں میں سجا کر وہ بڑی ہوئی ہیں اور خواب ہے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا. ایکتا نے گڈ بائے کے نام سے ایک فلم بنائی ہے جس میں انہوں‌نے اپنے ڈریم سٹار امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا ہے گزشتہ روز اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا اس موقع پر انہوں‌نے فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے اپنے تجربے کو شئیر کیا. پریس میٹ کے دوران ایکتا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایکتا نے بگ بی کے ساتھ کسی فلم کے لیے کام کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی خانز یا کسی اور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں کی صرف بگ بی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش دل میں پالی. ایکتا نے کہا بچپن سے میں نے ہمیشہ صرف ایک شخص کے ساتھ کام کرنے کا خواب دیکھا تھا اور وہ تھے بگ بی۔ بچپن میں میں امیت جی کے گھر سالگرہ کی پارٹیوں میں جاتی تھی۔ امیتابھ بچن نے ایک بار میرے والد (جیتندر) سے کہا تھا کہ آپکی کی بیٹی تمام شام مجھے گھورتی رہی ہے . ایکتا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں امیتابھ بچن کے علاوہ کبھی کسی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، نہ خانز نہ کوئی اور صرف مسٹر امیتابھ بچن۔ یاد رہے کہ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی ‘گڈ بائی’ 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    بالی وڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے 54 سالہ کیرئیر میں مختلف کردار نبھائے ، ہر کردار پر آڈینز سے داد بھی وصول کی . آج بھی اس عمر میں بھی امیتابھ بچن کا شمار سب سے زیادہ پیسے لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن نے ایکٹنگ اور ہوسٹنگ کے بعد اب میوزک کے شعبے میں بطور کمپوزر بھی قسمت آزمائی کی ہے یعنی امیتابھ کے انٹروڈکشن میں‌ اب جہاں اداکار ، گلوکار اور میزبان لکھا جائے گا وہیں میوزک ڈائریکٹر بھی لکھا جائے گا. اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم چپ کا میوزک ترتیب دیا ہے اس فلم کو آر بلکی ڈائریکٹ کر رہے ہیں. آر بلکی نے اس سے پہلے امیتابھ بچن کی فلم چینی کم اور شیمتابھ کی ڈائریکشن دی تھی.23 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار ،

    ہدایتکار اور پرڈیوسر گرودت کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے.فلم کے ڈائریکٹر آر بلکی کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نے بہت خوبصورت میوزک ترتیب دیا ہےایسا میوزک ہے کہ جس کو سن کر واقعتا مزا آجاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ امیتابھ بچن کو بطور کمپوزر کتنی پذیرائی ملتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور آج کل کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کررہے ہیں.