Baaghi TV

Tag: امیت شاہ

  • بھارتی وزیر داخلہ  ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    بھارتی وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر خارجہ امیت شاہ ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا،تاہم پائلٹ نے مہارت سے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔

    دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …

    واضح رہے کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور جے پی نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی یو‘ نے انتخابی اتحاد کیا ہے 17 نشستوں پر بی جے پی جب کہ 16 جے ڈی یو کا امیدوار ہے،بھارت میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون کو ختم ہو جائیں گے جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

  • بی جے پی رہنما امیت شاہ مسلمان،عیسائی اور دلتوں کے جانی دشمن ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، یواین انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ

    بی جے پی رہنما امیت شاہ مسلمان،عیسائی اور دلتوں کے جانی دشمن ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، یواین انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ

    بی جے پی رہنما امیت شاہ اقلیتوں سے سخت نفرت کرتے ہیں، وہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جہاں وہ مسلمانوں اور ہندووں کے ایک کمزور ترین طبقے دلتوں کے خلاف زہر نہیں اگلتے ،بی جے پی رہنماکی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کےایک سنیئر رکن کہا کہ وہ عدم برداشت کے رویے کے مالک ہیں

    انڈیا ٹوڈے نے مودی کے کارخاص بی جے پی رہنما امیت شاہ کی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے امیت شاہ میں نسل پرستی ، نسلی امتیازی سلوک ، زینو فوبیا اور اس سے متعلق عدم رواداری جیسی قبیح عادات سرایت کرگئی ہیں،

    ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے اہم رکن ،ماہر تجزیہ نگار اور تحقیق کار کے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو رویہ بی جے پی نے اپنایا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں‌ملتی ، مسلمان، عیسائی ، دلت غرض تمام اقلیتیں اس وقت امیت شاہ کی پالیسی کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیں‌اور جان کی امان چاہتے ہیں مگر امیت شاہ کے دورحکومت میں ایسا ممکن نہیں‌،