Baaghi TV

Tag: امیر جماعت اسلامی

  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم  سے ٹیلیفونک رابطہ

    حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا، کشمیر،شمالی علاقہ جات میں،امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مل کر اقدامات کرنے چاہییں،جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حکومت کی معاونت کریں گے،ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنان نے پہلے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم نے500ٹن سے زائد امدادی سامان متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کردیا ہے۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا ،اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کرکے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    دریں اثنا مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملک بدامنی اور لوٹ مار کا شکار ہے سیاست یرغمال ہے اور اس کا مطلب جھوٹ اور دھوکہ دہی سمجھا جاتا ہے، سیاست گولی، گالی اور قوم کو تعصبات پر تقسیم کرنا کی شکل اختیار کرچکی ہے جماعت اسلامی سیاست کو دین کے طابع کرنا چاہتی ہے، ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی حاکمیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی شکایت، اقتدار میں آکر چاپلوسی کرتے ہیں، عوام ایک دوسرے سے نہیں، ان سے نفرت کریں جو انہیں تعصبات پر تقسیم کرتے ہیں، قوم پرستی کی سیاست جہالت ہے اور یہ مفاد پرستوں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

    پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

  • حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے،  ترجمان سندھ حکومت

    حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، ترجمان سندھ حکومت

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی ہو کر بھی دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے مرکزی کردار ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتے، حافظ نعیم ایک ہی ملک میں دو نظاموں کی بات کرتے ہیں، حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے، حافظ نعیم دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کونہیں۔

    سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم نےناظم آباد کی عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ ہی صوبائی اسمبلی سیٹ سے باقاعدہ استعفیٰ دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل پانچ ٹاؤن ہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں حاف نعیم نے کہا تھا کہ ہم نےجیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کےانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے 32 لوگ نہیں آئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہےاس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا کراچی میں مئیر کی سیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

  • ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    ایلون مسک اسلاموفوبیا مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایلون مسک مسلسل اسلاموفوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں، جس میں دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایلون مسک، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اسرائیل کی دہشت گردی کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص گروہ اپنے مذموم مقاصد کو صرف اور صرف پاکستان اور اسلام سے جوڑ رہا ہے، جو ایک نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منافقانہ رویہ اور تضاد دراصل سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نفرت انگیز مہم کو روکنے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے۔ان کے مطابق، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی نہ کرنا شدت پسندی کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

  • امریکہ جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم

    امریکہ جمہوریت اور انسانیت کا دشمن ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف جمہوریت بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی جمہور کی حکمرانی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 17 جنوری کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، جبکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اس کرپٹ نظام پر ہمیشہ دست شفقت رکھا۔امیر جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئیں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنیں۔

    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے

  • ّپارا چنار کا واقعہ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے: حافظ نعیم

    ّپارا چنار کا واقعہ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے: حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پارا چنار کا انتہائی افسوسناک اور سفاکانہ واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامیکا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں عوام کے درمیان لسانی اور فرقی وارانہ بنیادوں پر تفریق اور تقسیم پیدا کرکے فساد کرانا اور ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مسئلے کا حل نکالنے کے لیے سب کو جمع کر ے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پارا چنار کے حوالے سے فوری طور پر گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے، جماعت اسلامی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس طرح جنوبی اضلاع میں بعض جگہوں پرجماعت اسلامی کے صوبائی امیر و سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم نے آگے بڑھ کر کام کیا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کو ریلیف ملا ہے،پاکستان اور افغانستان اپنی پالیسی ری وزٹ کریں اور مل بیٹھ کر مسائل حل کریں تاکہ ان قوتوں کو بھی واضح پیغام جائے جو خطے میں بد امنی چاہتی ہیں، بلوچستان اور کے پی ایک طویل عرصے سے آگ میں جل رہے ہیں، باجوڑ میں جماعت اسلامی کے مقامی جنرل سیکریٹری ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے، مسائل طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے، حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوں۔حکومت جعلی ونٹر پیکیج کے بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے لیے ریلیف دے، آئی پی پیز سے بات چیت اور معاملات تیزی سے حل کیے جائیں، عام کسان کے بجائے بڑے بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس سلیب اور پیٹرولیم لیوی کم کی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کو اسلامی ٹچ دینے کے لیے سود سے متعلق ایک دفعہ شامل کر دی گئی ہے،ضروری ہے کہ سود کا مکمل خاتمہ ہو نا چاہیئے اور فوری طور پر سود کی شرح سنگل ڈیجٹ میں لائی جائے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پورے بلدیاتی نظام اور اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، ٹاؤن چیئر مینوں کے پاس کچرا اُٹھانے، پانی اور سیوریج کی لائنیں بچھانے تک کا اختیار نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں ایک بار پھر سندھ حکومت کی مشنری اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بدترین دھاندلی کی اور ہمارے جیتے ہوئے نمائندوں کو ہروا دیا اس کے باوجود جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی خدمت اور حقوق کی جنگ جاری رکھے گی.اس موقع پرجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ محمد یوسف،امیرکراچی منعم ظفرخان، نائب امیرکراچی راجہ عارف سلطان،ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد، ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب، ٹاؤن چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع،ماڈل ٹاؤن چیئر مین ظفر احمد خان، ٹاؤن چیئر مین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان، ٹاؤن چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈرسٹی کونسل قاضی صدرالدین، سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کی شب اورنگی ٹاؤن میں آفاق خان شاہد پارک میں الخدمت بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں شرک ہزاروں طلبہ و طالبات سے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، الخدمت کے سی ای او نوید علی بیگ، امیر ضلع غربی اورنگی مدثر حسین انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جعلی فارم 47کے ذریعے سندھ حکومت نے اندرون سندھ میں بھی بیڑہ غرق کیا ہوا ہے، عوام کو تعلیم،انصاف،صحت کچھ فراہم نہیں، کراچی میں اربوں روپے سے استرکاری کی جاتی ہے اور وہ اگلے دن ہی بہہ جاتی ہے،کراچی میں بائیس قومی اسمبلی کی سیٹوں میں سے پندرہ ایم کیوایم کو دے دیں جس نے کراچی سے ایک پولنگ اسٹیشن بھی نہیں جیتا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے انتخابی دہشت گردی مچا رکھی ہے،ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بھی بدترین دھاندلی کی، اس طرح عوام کا انتخابات سے اعتماد اُٹھ رہا ہے،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ہونے کے باوجو د کراچی کی بھرپور خدمت کررہے ہیں، دہشت گردی کو روکنے کے لیے صرف فوجی آپریشن نہیں، بلکہ جمہوری قدروں کو بھی آگے بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال بہت افسوسناک ہے اور حکومت کہتی ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے، حکومت بتائے کہ کھانے پینے کی کون سی چیز سستی ہوگئی ہے، کیا پٹرول سستا ہوگیا ہی سب کو پتہ ہے کہ مصنوعی طریقے سے چیزوں کو اوپر نیچے کیا جاتا ہے، اگر گیس ٹھیک وقت پر امپورٹ کرلی جائے تو ہمیں بلین ڈالرز کا فائدہ ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، کرم ایجنسی میں زمین کاچھوٹا سا تنازعہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ بے شمار جانیں اس میں چلی گئیں،اس طرح کے واقعات کو بنیاد بناکر بہت ساری قوتیں ہماری سوسائٹی کو تقسیم کرتی ہیں، کہیں لسانی اور کہیں فرقہ ورانہ بنیادوں پرفساد کرانے کی کوشش کی جاتی ہے،اس میں حکومت کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، پارا چنار میں دو قافلے آمنے سامنے جارہے تھے، ان کو روک کرباقاعدہ فائرنگ کی گئی ہے اور انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کیاگیا ہے،44افراد کے شہیداور 34 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، وہاں جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے بتایا ہے کہ اصل مسئلہ شیعہ سنی فساد کا نہیں، بلکہ ان قوتوں کا ہے جو یہ فساد کروانا چاہتی ہیں، اور ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں،یہ قبائل ہماری سرحدوں کا تحفظ کرنے والے قبائل ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک قسم کی فوج کا کردار اداکیا ہے، لیکن جب سے پرویزمشرف نے قوم اور پوری فوج کو امریکی جنگ میں پھینکا، لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تو ملک میں سی آئی اے گھس گئی اور راء کے ایجنٹ اندر داخل ہوگئے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کردیا گیا، کتنے ہی افغان طالبان جو سفارتکا رکا کردار اداکررہے تھے ان کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کردیا گیا، نفرتوں کے بیج بوئے گئے،پاکستان کواس جنگ میں تقریباًً ڈیڑھ دو ارب ڈالر کانقصان ہواہے، جو امریکہ کے کہنے پر پاکستان پر لڑی گئی ہے، ایک لاکھ کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں، دو روز قبل بنوں میں فوج کے جوان شہید ہوئے ہیں،افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیوں نہیں کیے جارہی افغان حکومت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نی1978-79سے لے کر آج تک افغانوں کی میزبانی کی، اپنے دل کھول دیے، پاکستان کے عوام افغانستانی عوام کو اپنے سے دور نہیں سمجھتے،افغانستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو ٹھیک طریقے سے ہینڈل کرے، پاکستان اور افغانستان کے لوگ بیٹھیں اور وہ قوتیں جو ہمیں لڑواکر اس پورے خطے کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں ان کو ناکام بنائیں، اس لیے مسئلہ صرف چند اقدامات کا نہیں ہے بلکہ پوری پالیسی کو ری ویزٹ کرنا ہوگا۔

    سیالکوٹ کے بعد ساہیوال میں ظالم سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

    آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا کی شرکت

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

  • جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

    جماعت اسلامی سندھ نے کراچی ایئرپورٹ دہماکے میں چینی انجنیئرزپرحملے کی سخت مذمت ،قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزاکا مطالبہ کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکومت چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے ،جماعت اسلامی افسوس ناک واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر چینی حکومت کے دکھ میں بربرکی شریک ہے۔کراچی ایئرپورٹ دہماکہ قابل مذمت ہونے کے ساتھ سیکورٹی اداروں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ جس طرح کچے کے ڈاکو?ں کے پاس جدید اسلح کیسے پہنچتا ہے اسی طرح ایئرپورٹ جیسے اہم اورحساس مقام پر بارود سے بھری گاڑی کیسے پہنچی صوبائی امیر نے کہاکہ چینی شہریوں پرحملہ کرنے والے دشمن کے آلہ کارہیں جوایک طرف پاک چین تعلقات کو خراب تودوسری جانب شہرکراچی کا امن سبوتاڑکرنا چاہتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔حالیہ دہشت گردی کے ذریعے ملک دشمن عناصرگوادر میں جاری سی پیک منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو مشکل بنانا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل سوات میں بھی گیارہ ملکوں کے سفیروں کے قافلے کو دہشت گردی کا ہدف بنانے کی کوشش حال ہی میں کی جاچکی ہے۔ اس طرح پاکستان کے بارے میں یہ تاثر عام کرنے کی سازش کی جارہی ہے کہ یہاں کسی کی جان مال محفوظ نہیں تاکہ ملک میں معاشی بحالی کے جاری عمل کو روکا جاسکے۔صوبائی امیر نے زوردیاکہ سیکورٹی اداروں کو ملکی سیاست میں مداخلت کی بجائے انٹلیجنس نظام کو مزید بہتر بناکر دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

    8اکتوبر کے متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

  • بجلی کے بلوں میں کمی نہ لائی گئی تو  تحریک منظم کی جائے گی ، حافظ نعیم

    بجلی کے بلوں میں کمی نہ لائی گئی تو تحریک منظم کی جائے گی ، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگربجلی کے بلوں میں پچاس فیصد کمی نہ لائی گئی تو ملک کے چپے چپے میں ان کیخلاف تحریک منظم کی جائے گی اور انہیں نہ ملک کے اندر چھپنے کی جگہ ملے گی ،نہ ہی ان کو بنگلہ دیش کے حکمران کی طرح ایئر لفٹ ملے گی

    باگٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولوگرائونڈ چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاک عوام میں قربانی دینے ،غاصب قوتوں اور قبضہ مافیاکو للکارنے کی ہمت پید ا ہوچکی ہے ،نوجوانوں کو اب ملکی حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ، استحصالی نظام اندر سے کھوکھلا ہوکر اب زمین پر گرنے والا ہے۔پاکستان کو اللہ رب العزت نے تمام وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے لیکن یہاں پر قبضہ مافیا نے ظلم وجبر کا نظام قائم کردیا ہے جس معاشرے میں عدل وانصاف نہ ہووہاں ہزاروں خرابیاں جنم لیتی ہیں جو معاشرے کے افراد کے اندر بھی سرایت کرجاتی ہے اور سب کے حقوق سلب ہوجاتے ہیں جس کا عملی مظہر ہم اس وقت وطن عزیز میں دیکھ رہے ہیں جہاں جاگیردار سال میں 4ارب روپے سے زائد ٹیکس نہیں دیتے لیکن کم آمدنی والے لوگوں کا ٹیکس حجم 400ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔

    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا پرچند ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل استحصالی قوتیں غالب ہیں جودنیا کے 80فیصد سے زیادہ وسائل پر ناجائزطور پر قابض ہیں اور یہی قوتیں پاکستان جیسے غریب ممالک پر اپنے کارندے حکمرانوں کی صورت میں مسلط کرتے ہیں جو رہی سہی کسر نکال کر ملک کو کنگال کردیتے ہیں اور بھوک وافلاس کا وہاں راج ہوتا ہے۔ حافظ نعیم نے بجلی کے ناجائز بلوں کے ذریعے آئی پی پیزکے مالکان کا پیٹ بھرنے کے حوالے سے 23اکتوبر کو عوامی ریفرنڈم منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی رائے سامنے آنے کے بعد بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دیں گے کیونکہ ملک کے غریبوں سے لے کر اشرافیہ کی عیاشی کے لئے وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ اب رکنا چاہئے۔
    انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مزاحمتی تحریک برپاکررہی ہے لیکن یہ مکمل طور پرپرامن ہوگی اور بندوق اٹھانے سے احتراز کیاجائے گا کیونکہ ہم اپنے جوانوں کو بے رحم اور خونخوا ر بھیڑیوں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے ،ہم فارم 47کے پیداوار حکومت سے احتجاج بھی کریں گے اور اس کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے کیونکہ ہم سیاسی عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوامی تحریک برپا کرنے کیلئے عوام کے سامنے یہ بات رکھ دی ہے کہ اشرافیہ میں کوئی فرقہ نہیں ہے جہاں نہ کوئی دیوبندی ہے ،نہ بریلوی اور نہ شیعہ جبکہ عوام کو فرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصدکے حصول میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طاقتور عوامی تحریک اشرافیہ کے ناپاک اتحاد کو پارہ پارہ کردے گی۔ انہوں نے غزہ میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ اور اس کے حواریوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہیں جبکہ اقوام متحدہ ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں جو صرف مسلمان ممالک کے خلاف ایکشن لینے میں سرگرم ہے جسے دنیا نے سوڈان اور مشرقی تیمور میں دیکھا ہے۔ا نہوں نے امت مسلمہ کی خاموشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اگر نیٹو کی طرز پر مسلمان ممالک کا بھی کوئی فوجی اتحاد ہوتا اور اس اتحاد کی طرف سے یہ دو ٹوک بیان آتاکہ کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف حملہ پوری امت مسلمہ کے خلاف حملہ تصور ہوگا تو کسی کو مجال نہیں تھاکہ وہ آج غز ہ میں مسلمانوں کو خون میں نہلانے کی جرات کرتا۔ حافظ نعیم نے 7اکتوبر کو دن 12بجے غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔’

    انہوں نے جماعت اسلامی کے ممبر شپ مہم میں ریادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے بھی چترال کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ عوامی تحریک ہے جوعوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے برپا کی جارہی ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان، ضلع لویر کے امیر مولانا جمشید اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود ہ مایوس کن ملکی اور بین الاقوامی حالات میں جماعت اسلامی ہی پاکستانیوں اور امت مسلمہ کے لئے امیدکی کرن ہے جوملکی ڈاکوئوں ،غاصبوں اور خزانے کے چوروں کے ساتھ جنگ کی تیاری میں ہے تو غزہ اور دنیا کے دیگر مظلوم مسلمانوں کے لئے بھی آواز بلند کرنے اور انہیں مدد بہم پہنچانے میں مصروف ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی ایک نئی جذبے اور ولولے کے ساتھ عوامی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جسے چترال سے لے کر کراچی تک کے عوام کی تائیدو حمایت حاصل ہے۔ جلسے سے سابق ایم این اے مولانا عبدلاکبر چترالی، مولانا جاوید حسین، مستظہر باللہ، شجاع الحق بیگ، وجیہہ الدین اور فضل ربی جان نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں لویر چترال کے عشریت سے لے کر دروش، ارندو، شیشی کوہ، ایون، کوہ سے بڑی تعداد میں لوگ جلوسوں کی شکل میں پہنچے جبکہ اپر چترال سے بھی کئی جلوس جلسہ میں شریک ہوئے۔

  • معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی وظالمانہ ٹیکسز کے خلاف دھرنے کے معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی ن کا کہنا تھا کہ حکومت کی آمرانہ وعام دشمن فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کاطوفان،کاروبارتباہ،بجلی وگیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔جماعت اسلامی انارکی نہیں چاہتی اسی لیے عوام کو منظم کرکے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔حکومت کے ظالمانہ اقدامات اورعوام کے جائز حقوق کی خاطرپرامن وآئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

    ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    صوبائی امیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ 29ستمبر کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپورشرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں.امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی اپیل پر29ستمبر کو سندھ میں بھی کراچی تاء کشمور احتجاج ہوگا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز اورشاہراہوں پراحتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پچیس کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔

  • پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ برسوں سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں۔ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں، پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔

    سینیٹ سے تمام پارلیمانی لیڈرز کمیٹی میں شامل

  • جماعت اسلامی سب کے درمیان پُل بننے کو تیار

    جماعت اسلامی سب کے درمیان پُل بننے کو تیار

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امن کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، ایسا نہ ہوا تو مزید انتشار پھیلے گا اور جماعت اسلامی امن کی خاطر سب کے درمیان پُل بننے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں ہے، ہم پوری قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے ملک بھر میں ممبرشپ مہم شروع کی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 77 برسوں سے ملک پر ایک خاص طبقہ مسلط ہے اور ان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گیا، یہی لوگ بدامنی کے ذمہ دار ہیں، یہ عوام کو آپس میں لڑاتے ہیں اور بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرتے ہیں، انھوں نے ہی پاکستان کو غیر ملکی ایجنسیوں کی آماجگاہ بنایا، عوام کو اس طبقہ سے جان چھڑانے کے لیے متحد ہونا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا شدید بدامنی کی زد میں ہے، بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں، پنجاب کے عوام بھی پریشان ہیں، جنوبی پنجاب میں کچے تو سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا راج ہے لیکن ان مسائل کا حل جدوجہد ہے۔

    وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ممبرشپ مہم جاری ہے، اس کے بعد عوامی کمیٹیاں بنائیں گے اور حق دو تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز ہو گا، جماعت اسلامی نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، ناجائز ٹیکسز کے خاتمہ، آئی پی پیز کے معاہدوں سے جان چھڑانے، حکمرانوں کی مراعات کے خاتمے اور جاگیرداروں پر ٹیکسز کے نفاذ کے لیے دھرنا دیا اور حکومت سے معاہدہ کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو اب اس معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہو گا، معاہدے کی دوچار شقوں پر عمل درآمد سے کام نہیں چلے گا، حکمران اپنی فری بجلی، پٹرول اور سرکاری بڑی گاڑیوں کا استعمال بند کریں، عوام اب آئی پی پیز کے دھندے کو قبول کرنے کو تیار نہیں، پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے اور بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، ایسا نہ ہوا تو مزید انتشار پھیلے گا اور جماعت اسلامی امن کی خاطر سب کے درمیان پُل بننے کو تیار ہے۔

    بنگلہ دیش میں بانی پاکستان کی برسی کی پہلی بار تقریب

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فوج اور پولیس کے درمیان اختلافات پیدا نہیں ہونے چاہئیں، سول حکومت اور پولیس داخلی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، فوج ان سے تعاون کرے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے 2010 میں آصف زرداری نے سب سے پہلے فوج کو دعوت دی اور اس کے بعد عمران خان نے بھی اسی بل پر دستخط کیے تھے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حالات کا ادراک کریں، لوگوں کو امن، روزگار، صحت اور اپنے بچوں کے لیے تعلیم چاہیے اور ملک کی بہتری اسی صورت ممکن ہے جب تمام ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو جتنی اہم پوزیشن پر فائز ہے اس کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے، ذمہ داران خود آئین و قانون کا احترام نہیں کریں گے تو عوام سے کیسے توقع کر سکتے ہیں؟۔