Baaghi TV

Tag: امیر جماعت اسلامی کراچی

  • ایم ڈی کیٹ  کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے MDCATکا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بد انتظامی و نا اہلی کی انتہاہو گئی ہے ،پیپلز پارٹی کی حکومت کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور بد انتظامی کی سزا طلبہ کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، ہزاروں طلبہ و طالبات کو اب ایک بار پھر تھکا دینے والے عمل سے گزرنا ہوگا ۔

    ایم ڈی کیٹ کا پر چی لیک ہونے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ، اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ آئندہ یہ سارا عمل صاف اور شفاف ہوگا ،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 22ستمبر کو ہونے والے MDCATکے ٹیسٹ کے دوران شدید بد انتظامی اور نا اہلی کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کو سخت گرمی میں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور پورے کراچی میں صرف 2امتحانی مراکز قائم کیے گئے جو طلبہ و طالبات کی تعداد کے حساب سے کم تھے جبکہ دوسری طرف پرچہ لیک ہونے سے پورا امتحانی عمل اور اس کے نتائج متنازع بن گئے اور ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران ہزاروں طلبہ و طالبات بے یقینی کا شکار رہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیکل کالجوں کے داخلے کے پورے عمل اور طریقہ ٴ کار کو مستقل بنیادوں پر صاف اور شفاف بنایا جائے اور پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

  • جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے ارکان جماعت اسلامی سے استصواب رائے اور جماعتی مصالح کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی منظوری کے بعدسیشن2024 تا 2026 کے لیے کراچی تاکشمور سندھ کے 35 تنظیمی اضلاع میں امرائے اضلاع کا تقرر کردیا ہے۔

    صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق آئندہ دوسال کے جن امراء اضلاع کا تقررکیاگیا ان میںلاڑکانہ ڈویژن سے ابوبکرسومرو،ضلع جیکب آباد سے غلام مصطفی میرانی، ضلع کشمور/کندھکوٹ سے عبدالسمیع بھٹی،ضلع شکارپور سے حافظ منصورابڑو،قمبرشہدادکوٹ سے ایڈووکیٹ نادرکھوسہ،لاڑکانہ سے عبدالرحمان منگریو، سکھر ڈویژن سے زبیرحفیظ شیخ ،ضلع سکھر سے تشکیل احمد،ضلع گھوٹکی سے نعیم احمد کمبوہ،ضلع نوشہروفیروز سے امتیاز حسین سہتو، نواب شاہ ڈویژن سے طارق جاوید،ضلع شہید بینظیرآباد سے رفیق احمدمنصوری،حیدرآباد ڈویژن سے حافظ طاہر مجید ،ضلع حیدر آباد سے حافظ لعل محمد، ضلع ٹنڈو محمد خان سے آصف یاسین ،ضلع ٹنڈو الہ یار سے سید علی مردان شاہ،ضلع بدین سے ایڈووکیٹ عبد المجیدسموں،ضلع ٹھٹھہ سے فقیر محمد لاکھو،ضلع مٹیاری سے مولانا عمر خان،میر پور خاص ڈویژن سے حافظ سلمان خالد، ضلع میر پور خاص سے خلیل احمد کھوکھر،ضلع عمر کوٹ سے یاسین لطیف مغل،کراچی ڈویژن سے سید مفخرعلی،ضلع ملیرسے عرفان احمد،ضلع گڈاپ سے مرزا فرحان بیگ،ضلع کورنگی سے چوہدری محمد اشرف،ضلع ایئر پورٹ سے نعیم اختر، ضلع شرقی سے انجینئر عبدالعزیز ،ضلع قائدین سے سفیان دلاور، ضلع جنوبی سے فضل احد حنیف، ضلع کیماڑی سے ڈاکٹر نور الحق، ضلع غربی سائٹ سے مدثرانصاری،ضلع غربی سے وجیہہ حسن،ضلع وسطی سے کامران سراج اورضلع گلبرگ سے طارق مجتبیٰ شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

    مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے انبیاء کی سرزمین فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد اور تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ہفتہ کو نیو ایم اے جناح روڈ پر سابق امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نمازجنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امیرکراچی منعم ظفر خان ،حماس کے ترجمان خالد قدومی وسکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا۔شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ،یحییٰ السنوار کی شہادت اور قربانیوں پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور پرجوش نعرے لگائے جن میں ’’نعرے تکبیر اللہ اکبر،انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب ، مبارک مبارک شہادت مبارک، تیری میری آرزو شہادت شہادت، خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا ، مردہ باد مردہ باد‘ اسرائیل مردہ باد ‘‘شامل تھے ۔شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے ،اسماعیل ہانیہ اوریحییٰ السنوار کی تصاویر والے پلے کارڈ ز بھی اُٹھائے ہوئے تھے ۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کو واضح اور دوٹوک انداز میں کہنا چاہیے کہ اگر فلسطین پر بمباری ختم نہ کی گئی تو ہم راست اقدامات کریں گے۔ پاکستان اور مصر کو چاہیے کہ خیموں میں بسنے والوں کی امداد کے لیے حکومتی سطح پر مل کر کام کریںاور رفح باڈر کھولا جائے ۔حکومت پاکستان مصری حکومت سے بات کرے اور رفح باڈر کھولنے کا مطالبہ کرے ۔بصورت دیگر مصرسے تعلقات منقطع اور مصری سفیروں کو واپس بھجوایا جائے ۔ عوام ،پوری دنیا کے باشعور لوگوں اوران حکمرانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے فلسطینیوں کا ساتھ دیا اور نفرت کرتے ہیں ان حکمرانوں سے جو فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے ،اسپین کے نائب وزیر اعظم اور آئر لینڈ کے وزیر اعظم اسرائیل کے خلاف احتجاج کی قیادت کرسکتے ہیں تو شہباز شریف کیوں نہیں کرتے ، شہباز شریف تو اسلام آباد میں احتجاج بھی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو بڑا بنانے اور پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنانے کے لیے بھارت سے دوستی کی جارہی ہے۔ نواز شریف کو اسی کام کے لیے لایا گیا ہے ۔ حکمران افغانستان سے دوستی ختم اور چین کے ساتھ سرد مہری اختیار کررہے ہیں۔ جب بھارت سے بات ہوسکتی ہے تو ایران، افغانستان سے بات کیوں نہیں ہوسکتی۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں نقشہ دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ایران تک پہنچ گئی ہے اور آگے بھارت ہمارا دوست ملک ہے۔
    اس وقت ملک میں صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کو بھی آئینی طور پر فلسطین میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حالات بہت کشیدہ ہوتے چلے جارہے ہیں اور ہمیں بے خبر رکھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ بدقسمتی سے مسلم دنیا کے سارے حکمران ایک طرف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیںاور عوام دوسری جانب فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں ،غزہ کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں۔
    خیموں پر بھی بمباری کی گئی اور ایسی نوعیت کے بم اور بارود استعمال کیے گئے جس سے انسانوں کی لاشیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ زندہ انسان جل گئے اور ریت کی شکل میں بدل گئے ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے عزیمت کا پہاڑ، حماس کے رہنما یحییٰ السنوار اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ہیں۔اسرائیل، امریکہ و برطانیہ کی پشت پناہی میں فلسطین میں دہشت گردی کررہا ہے۔
    وہ سمجھتاہے کہ اس پیغام اور نظریے کو شکست دے دے گا۔ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل جان لیں کہ جذبہ ٴ جہاد اور شہادت سے بھر پور نظریے کو شکست نہیں دے سکتے۔ اہل غزہ و فلسطین کی مائیں،بہنیں اور بچے آج بھی عزیمت کے پہاڑ بنے کھڑے ہیں۔حماس کے مجاہدین فلسطین میں رہنے والے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ حزیمت کے 365 دن سے زائد گزرچکے ہیں اس کے باوجود فلسطینی بچے اور مائیں ڈٹے ہوئے ہیں۔
    امریکہ ، اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کا اسلحہ دے چکا ہے لیکن اقوام متحدہ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوتی۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس سب مظلوم کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ مسلم اُمہ کے حکمران اپنی معیشت کو بچانے کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شیخ احمد یاسین، ابراہیم رینتسی، اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ السنوار کی جدوجہد پورے امت اسلامیہ کی جدوجہد ہے۔
    ہم مزاحمت کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہاکہ شہید یحییٰ السنوار کی زندگی مشعل راہ ہے،شہداء کی قربانیاں امن و سکون کی امید اور آزادی کے سفر کی شروعات ہیں۔ شہید السنوار نے قبلہ اول و فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ اللہ کے دربار میں شہید ہوکر پیش ہونا سب سے افضل ہے۔ شیخ السنوار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تھے انہوں نے آخری وقت تک آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
    سیاست اور دین ہی یحییٰ السنوار کا مسلک تھا۔ ایمان و کفر کی جنگ جاری ہے، مجرم یحییٰ السنوار کی شہادت پر جشن منارہے ہیں۔ باطل کا وہم و گمان ہے وہ جیت گئے،لیکن وہ وقت دور نہیں یحیٰی السنوار اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ شیخ احمد یاسین کی شہادت کے ایک ماہ بعد ہی مجاہدین نے باطل کے خلاف زبردست معرکہ آرائی کی اور جہنم واصل کیا۔سلسلہ فتح جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا۔

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے دوسرے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اورٹیکنو فاسٹ کے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طلبہ و طالبات کو اپنا ہنر پیش کرنے کے لیے مواقع فراہم کیے ،جماعت اسلامی تعلیمی پروجیکٹس کے حوالے سے آپ کے ساتھ ہے ،یہی ویژن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیش کیا تھا ، انہوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے بنوقابل پروجیکٹ پیش کیا تھا جس میں ہزارو ں طلبہ اس قابل ہوچکے ہیں جو ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے ہیں ،سیاسی ناہمواریاں ، معاشی تفاوت سے وطن عزیز گزررہا ہے ، پاکستان آبادی کے لحاظ سے 5بڑے ممالک میں شامل ہے ، پاکستان میں بسنے والے نوجوانوں کی تعداد باقی ممالک سے زیادہ ہے ، پاکستان کی آبادی کا 65فیصد طبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یوتھ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے الخدمت بنوقابل کے تحت فری آئی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں ، ہم اس وقت آئی ٹی کی فیلڈ میں بہت پیچھے ہیں ، ہمارا پڑوسی ملک بھارت کی صرف آئی ٹی سیکٹر میں ایکسپورٹ 193بلین ڈالر ہے اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں ایکسپورٹ صرف 3بلین ڈالر ہے، اس صورتحال میں ہمیں اپنے نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

    تقریب سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی ،ماہر نیورولوجیسٹ و نائب امیر کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، پیما پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ، پیما کراچی کے صدر عبد اللہ متقی ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک الخدمت کراچی ڈاکٹر ثاقب انصاری ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگرنے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے ہوئے مختلف شاندار پروجیکٹس پر مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک منظم اور سب سے بڑا ٹیکنیکل فیسٹیول منعقد کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان کے اندر آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کو متعارف کروانے میں اسلامی جمعیت طلبہ ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ملک میں طلبہ کو جو مواقع میسر نہیں وہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے مہیا کیے ہیں۔جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ اس کام میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جو قدم جمعیت نے اٹھایا ہے اسے آ گے بڑھاتے رہیں گے۔حافظ آبش صدیقی نے کہا کہ ملک میں مایوسی کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے مستقبل کے معماروں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔
    اسلامی جمعیت طلبہ نے تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔انشائاللہ اسلامی جمعیت طلبہ ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے زریعہ تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو انڈسٹری سے متعارف کرائے گی اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے یہ جدو جہد جاری رہے گی۔ محمد فاروق نے کہا کہ 24سال قبل اس طرح کی سرگرمی کا تصور بھی نہیں تھا،تعلیم کے ساتھ اس طرح کی ایکٹیویٹی پر کارکنان جمعیت مبارکباد کے حقدار ہیں،ایک طلبہ تنظیم کسی سرکاری سرپرستی کے بغیر اتنا بڑا ایونٹ کررہی ہے حالانکہ یہ حکومت کے کرنے کا کام ہے اور حکومت نے اس ملک کے سب سے باشعور طبقے کو طلبہ یونین کے انتخابات سے محروم کر رکھا ہے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا،فوری طور پر طلبہ یونین بحال کی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں طاقت کی بنیاد پر قبضے کا سلسلہ ختم ہو ۔
    تفصیلات کے مطابق ٹیکنوفیسٹ میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جاب فیئر، اور مختلف صنعتی شعبہ جات سے متعلق اسٹالز شامل ہیں۔ 30 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں ایونٹ کے دوران انٹرویوز کر رہی ہیں اور طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران 50 سے زائد مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سائبر سیکورٹی، روبو وارز، اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے شعبہ جات شامل ہیں۔
    نمائش کے دوران ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ٹیکنوفیسٹ میں طلبہ و طالبات نے 100 ایسے اسٹالز لگائے ہیں جن پر وہ اپنے بنائے ہوئے پروجیکٹس کی نمائش کررہے ہیں اور سب سے اچھے پروجیکٹ کو ”Innovation of the Year ” کا نقد انعام 10 لاکھ روپے دیا جائے گا اور تمام نمائش کے تمام انعامات کی کُل انعامی رقم 1 کروڑ رکھی گئی ہے۔فیسٹول کا مقصد طلبہ کو مایوسی سے نکال کر انڈسٹری سے منسلک کرنا اور پاکستان سے مایوسی کا کلچر ختم کرنا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

    مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

  • کراچی :اسرائیل کے خلاف بیک وقت سینکڑوں مقامات پر احتجاج

    کراچی :اسرائیل کے خلاف بیک وقت سینکڑوں مقامات پر احتجاج

    امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ پر اسرائیل کی بمباری ، حالیہ جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال پورے ہونے پر’’ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے سلسلے میں کراچی میں بیک وقت سینکڑوں مقامات پر شہر کی اہم شاہرائوں اور سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا اور نہتے و مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں ، تاجروں ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، علماء کرام ، اساتذہ و طلبہ ، نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے دفتروں ، دکانوں ، تعلیمی اداروں اور گھروں سے نکل کر اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا کر سڑک کے کنارے کھڑے ہوگئے اور امریکہ و اسرائیل اور اس کی سرپرستی کرنے والے مغربی ممالک ، اقوام متحدہ کی ناکامی و دہرے معیار کے خلاف اور اہل غزہ و حماس کے مجاہدین کے حق میں پُر جوش نعرے لگائے ، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اُٹھائے ہوئے تھے ، احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں ، خواتین نے مختلف سڑکوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت پاور ہائوس چورنگی ، نارتھ کراچی میں مرکزی احتجاج کیا گیا ، جس میں عام شہریوں سمیت اسکولوں کے طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے سٹی کونسل کے ارکان کے احتجاج اور سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے احتجاج کی قیادت کی اور خطاب کیا ۔
    شہر میں دوپہر کے وقت جگہ جگہ احتجاج کے باوجود ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی اور گاڑیاں چلتی رہیں ، اس دوران مسافروں اور گاڑیوں میں سوار لوگوں نے بھی احتجاجی مظاہرین سے یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ۔ احتجاج کے دوران متعدد مقامات پر کیمپ لگائے گئے ۔ کیمپوں اور سڑکوں پر بھی فلسطینی ترانے ، القدس ہمارا ہے ، لبیک یا اقصیٰ ، لبیک یا غزہ چلائے اور فلسطینی پرچم لہرائے جاتے رہے ، منعم ظفر خان نے پاور ہائوس چورنگی پر احتجاج کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ نے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی کے 365دن مسلسل مزاحمت و جدو جہد اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، بچوں ، بزرگوں اور خواتین نے جذبہ ٴ ایمانی اور ثابت قدمی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے ، اہل غزہ و فلسطین نے اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہمیں شہادتیں اور قربانیاں تو قبول ہیں لیکن انبیائؑ کی سرزمین فلسطین اور قبلہ ِ اوّل کی آزادی سے کم کوئی سمجھوتہ اور معاہدہ قبول نہیں کریں گے ۔
    اہل غزہ و فلسطین کا لہو پوری امت اور حکمرانوں کو پکار رہا ہے کہ وہ کب جاگیں گے اور حکمرانوں نے اپنی گردنوں میں غلامی کا قلاوہ کیوں ڈال رکھا ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی ، مظلوم و نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کی مسلسل مزاحمت کو ایک سال پورا ہو گیا ہے ، آج اہل کراچی سمیت پورے ملک کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر حماس کی اپیل پر’’ عالمی یوم ِ مزاحمت ‘‘ سے یکجہتی کرتے ہوئے’’ یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ منایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ قبلہ ِ اوّل کی آزادی کی جدو جہد میں پوری امت حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہے ،یہ احتجاج حکمرانوں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اُٹھیں ۔
    خواب ِ غفلت سے بیدار ہوں اور حکمران خواہ اپنی ذمہ داری پوری کریں نہ کریں عوام اسرائیل کے خلاف اور اہل غزہ کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور یہ آواز دبنے نہیں دیں گے ۔ عوام یک جان اور منظم ہیں ۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور جدو جہد جاری رہے گی ۔ قبلہ اوّل بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز ضرور ادا کریں گے ۔
    منعم ظفر خان نے کہا کہ اہل فلسطین سے ہمارا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے ، وہاں قبلہ اوّل ہے وہ انبیاء ؑ کی سرزمین ہے اور وہیں معراج کے موقع پر نبی کریم ؐ نے انبیائؑ کی امامت کی ۔ قبلہ اوّل پر یہودیو ں کا قبضہ اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ 7اکتوبر 2023کو اسرائیل حماس کے طوفان الاقصیٰ اور القسام برگیڈ کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اسرائیل کوئی ناقابل شکست ریاست نہیں ، اسرائیل اپنی اس شکست کا بدلہ لینے کے لیے غزہ کی شہری آبادیوں ، اسکولوں ، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور نہتے بچوں اور خواتین کو شہید کر رہا ہے ۔
    ایک سال کے دوران 45ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ ان شہادتوں اور بڑھتے جذبوں نے دنیا بھر میں باضمیر انسانوں کو بیدار کیا ہے ، امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بھی عوام اپنے حکمرانوں کے بر خلاف اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کر رہے ہیں ۔ پاور ہائوس چورنگی پر احتجاج سے امیر ضلع شمالی و ٹائون چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف ، عثمان پبلک اسکول سسٹم کے ڈائریکٹر معین الدین نیئر ، پرنسپل کیمپس 2کے خالد زمان نے بھی خطاب کیا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

  • عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

    عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،عوام کے حقوق اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات لے کر رہیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی قاضی صدرر الدین وائس چئیرمین محمد عمران ۔گروپ لیڈر الخدمت عبدالحفیظ۔کواڈینیٹر لانڈھی ٹاون اقبال سعید۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کامران نواز کیہمراہ سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ آئی ٹی سینٹر ۔ای لائبریری و کڈزز لائبریری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973 کے آئین کے تحت اختیارات بھی موجودہ بلدیاتی نظام میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے پر تیار نہیں،۔جماعت اسلامی کے چیئرمینز سندھ حکومت کے دیے گئے اختیارات وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں اور وہ کام بھی کروا رہے ہیں جو کہ ایم سی کی ذمہ داری ہے۔سنورتا پروجیکٹ لانڈھی اپنی تکمیل کے بعد تاریخ رقم کرے گا۔ جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمینز نے مختصر عرصے کے دوران اختیارات وفنڈز کی کمی کے باوجود بے مثال کام کیے ہیں ،جماعت اسلامی کا یہ عزم ہے کہ اس شہر کے 9 ٹاونز جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں انکو ماڈل ٹاون بنائیں گے۔

    کراچی: موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد، متاثرہ نوجوان چل بسا

    اس موقع ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم کو جب بھی عوامی خدمت کا موقعہ ملا ہے ہم نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ بنائے ہیں۔اس موقع پر عبدالحفیظ ۔قاضی صدر الدین و دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد کامران نواز نے سنورتا لانڈھی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

  • جماعت اسلامی نے لیاقت آباد میں پارک و ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا

    جماعت اسلامی نے لیاقت آباد میں پارک و ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب ،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر07 سی ایریا میں ٹیپو سلطان پارک اور سید شہاب الدین ماڈل اسٹریٹ کا افتتاح کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید شہاب الدین نعمت اللہ خان کے دور میں نائب ناظم لیاقت آباد ٹائون تھے جبکہ موجودہ یوسی چیئر مین تھے جن کا چند ماہ قبل انتقال ہو گیا ۔پارک کی بحالی وماڈل اسٹریٹ کی تعمیر ٹائون چیئر مین اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوںو عوامی خدمت کو سراہا اور تشکر کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے ’’ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان ‘‘ اورجماعت اسلامی کی ’’ممبر شپ مہم‘‘ کے سلسلے میں الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر قائم کیمپ کا بھی دورہ کیا اور عوام کو ممبر بنایا،منعم ظفر نے کیمپ پر موجود کارکنوں اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے پوری امت کو متحد بالخصوص ہمارے حکمرانوں کو بزدلی ترک کرکے اسرائیل کے خلاف مشترکہ طور پر راست اقدام کرنا پڑے گا ۔

    چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لئے گورنرہاوس سندھ میں خصوصی سیل قائم

    عوام کے اندر اسرائیل کے حوالے سے کوی ابہام نہیں ، عوام اسرائیل کے خلاف ہیں ، حکمرانوں پر عوامی دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کے تحت اتوار 6اکتوبر کو 3بجے دن شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’الاقصیٰ ملین مارچ ‘‘ منعقد ہوگا ، اہل کراچی اپنی فیملی کے ہمراہ جوق در جوق شریک ہوں اور پوری دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیں ۔
    پارک و ماڈل اسٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیاقت آباد کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ،ہم لیاقت آباد ٹائون کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ 10 مہینے میں ہمارے نوجوان ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب اور ان کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاون میں مثالی ترقیاتی کام کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ہم نے دعوے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد و تعاون سے کام کر کے دکھایا۔
    لیاقت وہ علاقہ ہے جوپورے شہر کو لیڈ کرتا تھا اور لیاقت آباد سے ہی قومی و سیاسی تحریکیں آ گے بڑھتی تھیں لیکن اسے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ۔ اختیارات اور فنڈز کی کمی کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں سے لیاقت آباد ایک بار پھر روشن ہو رہا ہے۔ہم نے 10 مہینے میں اختیارات کا رونا نہیں رویا9ٹائون اور 87یوسیز میں اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا فریضہ ہم نے سرانجام دیا ہے، عوام کی خدمت ہمارا ورثہ ہے ، ہمارے بزرگوں نعمت اللہ خان اور عبدالستار افغانی نے عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کی مثالیں قائم کی ۔
    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر ظالم کو حکمرانوں سے عوام کاحق چھین کر لیں گے۔ جماعت اسلامی عوامی جدوجہداور مزاحمت کے ذریعے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی ۔ کراچی کے وسائل پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے ،ٹائون چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا آج صرف 10 مہینے میں لیاقت آباد آگے بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ہم نے ترقیاتی کام کیے ،پارکس بنائے ،اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے ۔
    ترقی کا جو سفر شروع کیا گیا ہے وہ جاری رہے گا ۔ آنے والا وقت بھی عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کا وقت ہے۔ اس موقع پر فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹائون کے سابقہ نائب ناظم سید شہاب الدین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کی خدمات کو سراہا، فراز حسیب نے یو سی پینل کے افراد اور اہل محلہ اور ان سب کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹائون انتظامیہ کے ساتھ ٹیپو سلطان پارک اور سیدشہاب الدین ماڈل اسٹریٹ بنانے میں تعاون کیا۔
    اس موقع پر لیاقت آباد ٹائون کے کو آرڈی نیٹر صغیر احمد انصاری، مختلف یوسی چیئرمین منتخب بلدیاتی نمائندے، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ناصر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، جبکہ ممبر شپ کیمپ پر نائب امیر کراچی انجینئر سلیم اظہر ،ناظم علاقہ مسعود علی اور جماعت کے دیگر ذمہ داران وکارکنان موجود تھے۔

  • پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے،جماعت اسلامی

    پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے،جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 16سالہ بدترین حکمرانی عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ ، نادرا میگا سینٹر کے قریب اور پاپوش نگر میں ممبر شپ کیمپوں کے دورے کے دوران کیمپوں پر موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے ،16برس میں مسائل حل کرنے کے بجائے بڑھائے اور شہر کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ، پیپلز پارٹی کراچی دشمن پارٹی ہے اور صرف لوٹ مار کرنا جانتی ہے ، حکمرانوں سے عوام کا حق لینے کے لیے جماعت اسلامی کی مزاحمتی جدو جہد جاری ہے ، ممبر شپ مہم میں بھی عوام اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کے ممبر بن رہے ہیں ۔خواتین اور نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں ،جماعت اسلامی حکمرانوں سے عوام کا حق حاصل کر کے رہے گی ۔اس موقع پر امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن نے بھی خطاب کیا ۔

    حیدری مارکیٹ ممبر شپ کیمپ پر حیدری مارکیٹ مینجمنٹ کے صدر سید اختر شاہد،محمد ندیم و جاوید بھائی ، آل لیاقت آباد و حیدری جیولرز ایسوسی ایشن کے فراز احمد، آل حیدری بزنس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر سعید احمد اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور جماعت اسلامی کے ممبر بنے ۔ قبل ازیں حیدری مارکیٹ پہنچنے پر منعم ظفر خان کا تاجر رہنمائوں اور دکانداروں نے شاندار استقبال کیا اور ان کی آمد کا بھر پور خیر مقدم کیا ۔
    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نچلی سطح پر ٹائون اور یوسی میں اختیارات منتقل نہیں کررہی ،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود دس ماہ میں تقریباًً100پارکوں کو بحال کیا ہے ،38ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں ، اوپن ائیر جم بنائے گئے ہیں ،کھیلوں کے میدان اور پارکوں کو آباد کیا ہے ، اسکول اپ گریڈ کیے گئے ، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے اختیارات ووسائل سے بڑھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ، اہل کراچی کو مایوس نہیں کریں گے ، اہل کراچی نے جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے ، ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت تاجروں کا سب سے بڑا مسئلہ تاجر دشمن اسکیم ہے ،جس کے ذریعے ان کوپریشان کیاجارہا ہے ، جماعت اسلامی نے تاجروں کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک تاریخی ہڑتال کی ۔تاجروں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138گاڑیوں کے لیے 2ارب روپے مختص کیے،جس کو جماعت اسلامی نے عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ۔سندھ حکومت کو عوامی مسائل اور مشکلات سے کوئی سر کار نہیں ،کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہیں ،گٹر بہہ رہے ہیں ، نلکوں میں پانی پہنچانے کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جارہا ہے اور اربوں روپے کمائے جارہے ہیں ، نعمت اللہ خان نے اہل کراچی کی بھرپور خدمت کی ، پانی کا کے تھری منصوبہ مکمل کیا اور کے فور شروع کیا لیکن ان کے بعد کراچی کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں ہوا ، ایم کیو ایم کے دو میئر ز آئے جنہوں نے سوائے اپنے مفادات سمیٹنے کے کچھ نہیں کیا ، 19سال ہوگئیK-4منصوبہ مکمل نہیں ہوا ، اب کہتے ہیں کہ 2025تک مکمل ہوجائے گا لیکن مکمل ہونے کے بعد بھی کراچی کو مکمل پانی دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ پانی کی ترسیل کا نظام تباہ حال ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ’’حق دو کراچی تحریک ‘‘وسیع ہو کر ملک بھر میں ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘ کی صورت اختیار کر گئی ہے ، راولپنڈی میں 14روزہ دھرنا پاکستان کے عوام کی دل کی آواز تھا، جس میں جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ایک تحریری معاہدہ ہوا ، حکومت نے تحریری معاہدے کے باوجود خلاف ورزی کی ،فارم 47کی بنیاد پر مسلط حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،متوسط اور غریب طبقے کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ، گھروں کے کرایوں سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں ، لوگ مجبور ہوکر خود کشیاں کررہے ہیں ، اس ظالمانہ نظام کے خلاف جماعت اسلامی کراچی سمیت پورے ملک میں آوا ز بلند کررہی ہے ۔

  • کراچی کے حق اور وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ،ْ جماعت اسلامی

    کراچی کے حق اور وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ،ْ جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حق اور وسائل پر کسی کو سانپ نہیں بننے دیں گے ،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے ،خود کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو مقامی بینکویٹ میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن کے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں اور بلدیاتی ذمہ داران کے ہمراہ بلدیاتی رپورٹر کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا .15 ماہ قبل قابض میئر نے زبردستی منتخب ہو کر حلف اٹھایا اس کے بعد کراچی کے شہری پہلے سے زیادہ اذیت اور کرب کا شکار ہوئے ،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے ماضی میں بھی صرف جماعت اسلامی نے ہی کراچی کا مقدمہ لڑا اور آئندہ بھی لڑیں گے ،عوام کے حقوق اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات لے کر رہیں گے ،جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز میں 10 ماہ کے دوران اختیارات و فنڈز کی کمی کے باوجود مثالی کام کیے گئے ۔

    حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    100 سے زائد پارکوں کو بحال کر کے عوام کے لیے کھولا گیا ،بڑے پیمانے پر شجر کاری کی گئی اور اب اربن فاریسٹ بنارہے ہیں ،31 سرکاری سکولوں کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کی گئی ،38 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹز نصب کی گئیں، 72 ہزار فٹ سے زائد سیوریج لائنوں کا کام کروایا گیا اور 100 ہزار فٹ پانی کی لائنیں ڈلوائی گئی جن سے 1200 گھرانوں نے پینے کے پانی کی سہولت حاصل کی ،ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں نے نئی گاڑیاں خریدنے کے بجائے پرانی اور ناقص گاڑیوں کو قابل استعمال بنا کر کروڑوں روپے کی بچت کی ۔ہمارا عزم ہے کہ بقیہ 4سال میں اپنے 9ٹاؤنز کو شہر کے ماڈل ٹاؤن بنائیں گے ۔تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔
    جبکہ ڈپٹی پارلمانی لیڈر قاضی صدر الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن اور 87 یو سیز میں 10 ماہ کے دوران کیے جانے والے تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے کاموں پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی۔اس موقع پر بلدیاتی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ٹائون چیئر مینز کے ساتھ منعقدہ تقریب کو سراہا اور آئندہ بھی باہمی رابطوں پر زور دیا ۔
    منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973 کے آئین کے تحت اس دور میں بلدیاتی اداروں کو دیے گئے ،اختیارات بھی موجودہ بلدیاتی نظام میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے پر تیار نہیں ،اس کا واضح مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے یہ صرف مال بنانا چاہتی ہے اور اس نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے ،16 سال میں کراچی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ،اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔
    کراچی کے عوام بجلی و پانی کے بحران ،صفائی ستھرائی اور سیوریج کے ناقص انتظام ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹوٹ پھوٹ اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔سڑکوں کی تعمیر و استرکاری میں نا اہلی اور کرپشن واضح طور پر کھل کر سامنے آگئی ہے۔حالیہ بارش سے قبل 4ارب روپے کی بنائی گئی سڑکیں بارش میں بہہ گئی۔ایک ماہ سے زائد وقت ہو گیا ہے 14 سڑکوں کی ناقص تعمیر اور ٹوٹ پھوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور اس نااہلی و کرپشن کے کسی ذمہ دار کے خلاف عملا کوئی کاروائی نہیں کی گئی ،وزیر اعلی سندھ ،وزیر بلدیات اور قابض مئیر باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں، شرجیل میمن ہر دو ماہ بعد میڈیا پر ا ٓکر اعلان کرتے ہیں کہ ریڈ لائن پروجیکٹ مکمل ہونے والا ہے لیکن 20 کلومیٹر سے زائد سڑک کھود کر رکھ دی گئی ہے اور یونیورسٹی پر سفر عوام کے لیے ایک عذاب بن چکا ہے لیکن یہ منصوبہ مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔
    منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی اور حق تلفی کی گئی ہے ،کراچی 42 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے قومی خزانے میں 67 فیصد اور صوبہ سندھ کے بجٹ کا 96 فیصد حصہ کراچی فراہم کرتا ہے لیکن کراچی کو اس حساب سے عملا کچھ نہیں کچھ نہیں دیا جاتا،شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے اور کراچی کے عوام تاجر اور صنعت کار سب پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئرمین سندھ حکومت کے دیے گئے اختیارات وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں اور وہ کام بھی کروا رہے ہیں جو کہ ایم سی کی ذمہ داری ہے ۔
    ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں نے اپنے بجٹ سے سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنایا ،کے ایم سی کی ذمہ داری ہے کہ بارش کے فوری بعد جراثیم کش اسپرے کرائے ، کے ایم سی کے پاس گاڑیاں ،عملہ اور وسائل موجود ہیں ،شہر میں بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن کے ایم سی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔جماعت اسلامی نے الخدمت کے تعاون سے ٹاؤن کی سطح پر بلاتخصیص پورے شہر میں جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی ہے اور ہم تمام ٹاؤنز میں فیومیگیشن کرائیں گے ۔
    منعم ظفر خان نے کہاکہ کراچی کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہے کہ 19سال سے کے فور کا منصوبہ نا مکمل ہے ،نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے اپنے دور میں کے تھری پروجیکٹ مکمل کیا اور کے فور شروع کیا لیکن ان کے بعد آنے والی کسی حکومت نے اسے مکمل نہیں کیا ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ بلدیاتی نظام اور اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے میڈیا اپنا کردار اداکرے کیونکہ دنیا بھر کے ملکوں میں شہروںکو اختیارات اور وسائل دیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں تعمیر و ترقی کے کام ہوتے ہیںاور مسائل حل ہوئے ہیں۔
    2001 میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے گئے جس کے نتیجے میں تعمیر و ترقی کے کام کیے گئے لیکن موجودہ بلدیاتی قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔ بلدیاتی قوانین میں ابہام پایا جاتا ہے اوریونین کمیٹی کے پاس صفر اختیارات ہیں۔ سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کوڑا اٹھانے کا نظام بنادیا جس میں یونین کمیٹی اور ٹاؤن چیئرمینز کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہے۔
    پورا نظام بدنیتی پر مبنی ہے ۔ٹاؤن کے ایکسین کے پاس صرف 3 لاکھ روپے کی پاور ہے۔ شہر کے وہ تمام ادارے جو سروسز فراہم کرنے والے ہیں ان سب پر سندھ حکومت نے قبضہ کرلیا ہے جس میں صرف اور صرف کرپشن کی جارہی ہے۔ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی سندھ حکومت ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبدیل کرچکی ہے ،ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو بھی سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں تبدیل کردیا گیا۔
    اندرون سندھ سے کرپٹ اور نااہل افسران بھارتی کردیے ہیں جو صرف اور صرف مال کمانے میں مصروف ہیں،وزیر بلدیات سعید غنی صرف اور صرف پوسٹنگ وٹرانسفر پر لگے ہوئے ہیں۔ وزارت بلدیات بدترین صورتحال پر ہے اور کرپشن کا اڈہ بنا ہوا ہے۔وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی زبردستی چیئرمین بنائے گئے ہیں جو اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی کے عملے کو اپنے علاقے میں آنے نہیں دیتے۔
    سعید غنی کے بھائی زبردستی پارکنگ کے پیسے جمع کرتے ہیں جس کا کے ایم سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میگا پروجیکٹ اور کلک کے نام پر فنڈز فضول خرچ کیا جارہا ہے جس میں ٹاؤن چئیرمینز اور یونین کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ سسٹم کے نام پر ہر ادارے میں بدترین کرپشن کا نظام ہے۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے علاؤہ باقی ٹاؤنز میں کوئی ڈویلپمنٹ کا کام نظر نہیں آرہا۔
    جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے نہ خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ کے ایم سی نے اربوں کھربوں روپے بغیر کسی ٹینڈر کے خرچ کردیے اور بل بنادیے گئے ہیں۔سسٹم کے نام پر کرپشن کا دھندا کراچی کو تباہ و برباد کردے گا۔آج تک سٹی کونسل کی کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ سٹی کونسل میں کوئی بھی فیصلہ رائے شماری سے نہیں کیا جاتا۔کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ،قابض مئیر آمرانہ سوچ کے تحت کام کررہے ہیں ۔

  • سڑکوں کی ناقص تعمیر  کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کرائی جائے ،ْجماعت اسلامی کراچی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے بے حسی و عدم دلچسپی، ترقیاتی کاموں اور ٹھیکوں میں کرپشن کے باعث کراچی تباہی کا شکار ہے ، وزیر بلدیات اور قابض میئر شہر کی تباہی و بربادی سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں اور استر کاری کی ناقص تعمیر کی غیر جانبدارادارے سے تحقیقات کرائی جائے ۔ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت نچلی سطح پر بلدیاتی اختیارات کی منتقلی یقینی بنائے ، ٹائون اور یوسیز چیئر مینوں کے کاموں میں مالی و انتظامی رکاوٹیں پیدا کرنے کے بجائے انہیں مطلوبہ فنڈز اوراختیارا ت دے .

    جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا مقدمہ لڑا اور اہل کراچی کی حقیقی ترجمان بنی ہے ۔ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک اب وسیع ہو کر ملک بھر کے عوام کی تحریک بن گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر شپ مہم جاری ہے ، عوام بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر اور طاقت بن کر حکمرانوں سے اپنا حق لینے ، عوامی جدو جہد اور مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی کے تحت عابد آبادبلدیہ ٹائون اور ضلع ملیر کے تحت گلشن حدید اور قائدآباد میں ممبر شپ مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے دوران عوام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

    اس موقع پر ضلع کیماڑی کے امیر فضل احد ، امیر ضلع ملیر محمد اسلام اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے لیکن کراچی آگے بڑھنے کے بجائے آثارِ قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے ،معمولی سی بارشوں میں پورا شہر ڈوب جاتا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، بجلی اور پانی ناپید ہے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار عروج پر ہے ،مہنگائی ،بے روزگاری نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا ہے، عوام کو اب جاگنا ہوگا،آخر کب تک ان چوروں، لٹیروں اور وڈیروں و جاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے ۔

    جماعت اسلامی کراچی نے ساڑھے تین کروڑ عوام ،شہر کو حقوق دلانے کا عزم کیا ہے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کراچی کے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے ایک مافیا کی شکل اختیار کر گئی ہے ،موجودہ حکومت سمیت ماضی کی ہر حکومت اور تمام حکمران پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی حمایت اور سرپرستی کی ہے ، کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل اور سستی بجلی دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، اس نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے عملاًکچھ نہیں کیا ، لائین لاسز بھی سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں ، اووربلنگ کی شکایات بھی عام ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، حکومت ، نیپرا اورکے الیکٹرک کا ایک شیطانی اتحاد ہے جو کراچی کے عوام کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    بلدیہ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ روز کا معمول ہے جب کہ دوسری جانب لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی کا مسئلہ اہلیان بلدیہ کے لیے خواب بن چکا ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کے ظلم اور لوٹ مار کے خلاف ہمیشہ مؤثر اور توانا آواز اُٹھائی ہے۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی اور کے الیکٹرک کی سرپرست حکومت ، نیپرا اور حکمران پارٹیوں کے کردار اور چہروں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔