Baaghi TV

Tag: امیر جماعت اسلامی

  • سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر کردی-

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 11 دسمبر 2021 کو پاس گیا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی ہے اور آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے، اس ایکٹ پر سندھ حکومت کو عمل درآمد کرنے سے روکا جائے۔

    اسد عمر کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

    درخواست دائر کرنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے سندھ حکومت اکثریت کے باوجود آئین سے متصادم قانون سازی نہیں کرسکتی کراچی کی معیشت پاکستان کے لیئے سب سے اہم ہے، سندھ کے ٹیکس کے نظام میں 95 فیصد کراچی ادا کرتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کو بلدیاتی حکومت کا اسٹیٹس ملنا چاہیے جو 2001 میں تھا، جب میئر کراچی کے ماتحت کے ڈی اے کو دیا گیا تھا، تعلیمی ادارے بھی شہری حکومت کے ماتحت تھےنعمت اللہ خان نے اسکولوں کو اپ گریڈ کیا اور زبردست نظام بننا شروع ہوگیا تھا۔ پھر پیپلز پارٹی نے قبضہ شروع کیا، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے عباسی شہید اسپتال، کے ایم ڈی سی اور دل کا اسپتال سب پر قبضہ کرلیا۔

    ناظم جوکھیو کیس:خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو وفاقی حکومت اس کیس کو آگے بڑھائے گی

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنا دینا ہمارا آئینی و جمہوری حق ہےعدالتوں سے رجوع بھی جمہوری حق ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ججز اور عدالتوں کے فیصلوں پر بات ہوسکتی ہے بحیثیت ادارہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دھرنے پر حکومت کی طرف سے رابطہ ہوا ہےجب تک وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی نہیں کرتے دھرنا جاری رہے گا ہمارے پاس سی ایم ہاؤس جانے سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو حق دلوانے کیلئے تمام حدوں تک جائیں گے جن اپوزیشن جماعتوں کے پاس زیادہ نشستیں ہیں وہ عوام کیلئے بات ہی نہیں کرتے۔ اس شہر میں ہزاروں ہڑتالیں ہوئی ہیں مگر بلدیاتی نظام اور پانی یا بجلی کے مسئلے پر کوئی ہڑتال نہیں کی گئی –

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے ،فرخ حبیب

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قبضہ کرنے کی سوچ بھی لسانیت کی بنیاد پرہے کرپشن کی بنیاد پر قبضہ شروع کیا گیا عدالتوں سےتوقع ہےکہ جلد اس درخواست کا فیصلہ کریں گی اگر عدالت میں انصاف میں تاخیر ہوگی تو پیپلز پارٹی کی فسطائیت میں تیزی آئے گی کراچی کے وسائل پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنر ل سیکریٹری و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاتھا کہ ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے۔

    غیرقانونی بھرتیاں:لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو زیادہ اختیار دیا گیا، ضروری ہے کہ سارا پاکستان اسلام آباد سے نہ چلایا جائے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہ ہوئے تو کہیں نہ کہیں بے چینی رہے گی، پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے-

    وفاقی وزیر نے عندیہ دیا تھا کہ نئے قانون کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے پٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے اور سندھ کے عوام کے حق کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

  • جماعت اسلامی شمالی پنجاب،مسائل کے حل کے لیے عوامی عدالتیں لگائے گی،ڈاکٹرطارق سلیم

    جماعت اسلامی شمالی پنجاب،مسائل کے حل کے لیے عوامی عدالتیں لگائے گی،ڈاکٹرطارق سلیم

    راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ رابطہ عوام مہم، بلدیاتی اورقومی الیکشن کی تیاری ہے 15ستمبرسے صوبے بھرمیں سرگرمیوں کا آغازہوجائے گا،تمام اضلاع میں قومی اورصوبائی امیدوارفائنل کررہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کومسائل کے انبارمیں دفن کردیا مسائل کواجاگرکرکے حل کی طرف لے جانے کے لیے یونین کونسل سطح تک عوامی عدالتیں لگائیں گے،جماعت اسلامی کے نام،بیانیہ،انتخابی نشان ترازو،پرچم اور لیڈرشپ سمیت ہرسطح کے امیدواروں کی پہچان کی شرح میں اضافہ کریں گے،نامزدامیدواروں سمیت خواتین اورنوجوانوں کوہرتنظیمی اورعوامی محاذ پراہم کرداردے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی سیکرٹر یٹ میں منعقدہ رابطہ عوام مہم کے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت صوبے بھرسے ضلعی سیکرٹریز،صدورسیاسی کمیٹیزاورضلعی صدورجے آئی یوتھ نے اجلاس میں شرکت کی۔اقبال خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد انتخابی جمہوری جماعت ہے جوفرقہ واریت،لسانی ومذہبی تعصبات سے پاک ہے کراچی،خیبرپختونخوا،پنجاب وسندھ سمیت جہاں بھی اقتدارملایاممبران پارلیمنٹ پرعوام نے اعتماد کیاہم نے عوامی ریلیف کے لیے قابل قدرکرداراداکیا،اقتدارکے بغیربھی عوامی فلاحی کام کرنے میں جماعت اسلامی کامدمقابل کوئی نہیں ہے،کرپشن سے پاک ایمانداراورتعلیم یافتہ قیادت ہی ملک کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صوبائی کوآرڈینٹر رابطہ عوام مہم رسل خان بابرنے کہاکہ اضلاع،صوبائی حلقوں زونز اوریونین کونسل سطح تک مہم کے کوآرڈینیٹرزکاتقررکیاجائے گا،صوبائی سطح پرعوامی عدالتوں کے لیے ماسٹرٹرینرتیارکئے جائیں گے، مہم کی تشہرکے لیے میڈیا اورسوشل میڈیاکا موثراستعمال کیا جائے گا،یونین کونسل میں بڑے کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عوام الناس کوممبراورووٹربنایاجائے گا۔

  • عالمی اسٹیبلشمنٹ اور  سابقہ حکمران جرم میں شریک،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

    عالمی اسٹیبلشمنٹ اور سابقہ حکمران جرم میں شریک،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

    لاہور05فروری 2021ء
    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے بھارت کے ساتھ سودا کر لیا کہ سری نگر تمھارا، مظفرآباد ہمارا۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کشمیر پر پسپائی اختیار کی گئی۔سابقہ حکمران بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنا کر سازش کی گئی۔ مقبوضہ وادی میں مظلوم و بے کس کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں مگر پاکستان کے حکمرانوں اور عالمی برادری کا ضمیر سویا ہوا ہے۔ کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں امت مسلمہ کو پکار رہی ہیں مگر ان کی آہیں کسی کو سنائی نہیں دے رہیں۔ دہلی کے فاشسٹ حکمران سن لیں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک چپہ ہمارا، ایک انچ زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام زندگی کے آخری لمحے اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دیگر مقررین اور سٹیج پر موجود قائدین میں جاوید قصوری، قیصر شریف، محمد اصغر، ذکراللہ مجاہد اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ ریلی کا آغاز دس بجے ہوا اور ساڑھے بارہ بجے کے قریب آزادی کشمیر کے لیے دعا کے بعد اس کا اختتام ہوا۔ شرکا نے پاکستان، آزاد کشمیر اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔
    سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حق میں بے شمار قراردادیں پاس ہوئیں ہیں لہٰذا اسے یہ ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایٹمی طاقتوں روس، بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان گھرا ہوا علاقہ ہے اور اس کے دوسری طرف افغانستان ہے جس نے دو ایٹمی طاقتوں کو شکست دی۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی بند کرائے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کو ختم کرے اور وہاں استصواب رائے کرائے۔ انھوں نے اس امر پر نہایت برہمی کا اظہار کیا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، وہاں ہزاروں کشمیریوں پر جیلوں میں شدید تشدد ہورہا ہے۔ تمام کشمیری قیادت گھروں اور جیلوں میں قید ہے مگر دنیا کے حکمرانوں کا ضمیر بالکل مردہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے پاکستانی حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر پر زبانی جمع خرچ کی پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا حکمران مودی حکومت کے پانچ اگست کے ظالمانہ اقدام کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جرأت مندانہ موقف اختیار نہیں کرسکے۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اور حقیقت میں وہ اس جرم میں برابر کی شریک ہیں کیونکہ اپنے دور حکومت میں بھی انھوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ تاہم انھوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشتیبان ہے۔ کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔
    دریں اثنا جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ کراچی میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں پرجوش عوام نے شرکت کی۔ شرکا سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے منڈی بہاؤالدین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری قیادت اور عوام کو مودی حکومت کے ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے رہنے اور اپنے لہو سے آزادی کی تاریخ رقم کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔  
    اسلام آباد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ نائب امراء جماعت ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سکھر میں جبکہ راشد نسیم نے میرپور خاص میں ریلیوں کی قیادت کی۔ نائب امیر اور سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے نواب شاہ میں جلوس میں شرکت اور خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کوئٹہ میں نکالی گئی بڑی ریلی کی قیادت کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم، سینیٹر مشتاق احمد خان، سید بختیار مانی نے پشاور میں نکالے گئے بڑے جلوس سے خطاب کیا۔ گجرات میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے رحیم یار خان میں نکالی گئی ریلیوں کی قیادت کی۔ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے سرگودھا میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔